Baaghi TV

Tag: وفاقی کابینہ

  • وفاقی کابینہ میں توسیع، آج  10 سے 12 وزرا کےحلف اٹھانے کا امکان

    وفاقی کابینہ میں توسیع، آج 10 سے 12 وزرا کےحلف اٹھانے کا امکان

    حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کا حصہ بننے والے نئے وزراء آج حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب آج شام 4 بجے ایوان صدر میں ہو گی، نئے وزرا کی تعداد کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گےذرائع کا کہنا تھا کہ نئے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت عہدے کا حلف اٹھائیں گے، وزیر اعظم اور سروسز چیفس تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایوان صدر کو نئے وزراء کی فہرست تاحال فراہم نہیں کی گئی، 10 کے قریب نئے وزراء کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ طارق چوہدری، مصطفیٰ کمال، خالد مگسی اور حنیف عباسی بطور وزیر حلف اٹھائیں گے۔

    پاکستان میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم

    واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا طریقہ جانیے

    کراچی میں لائنوں کا مرمتی کام مکمل ہونے پر پانی کی فراہمی شروع

    رمضان میں ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

    کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

  • وفاقی کابینہ میں 4 نئے وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان

    وفاقی کابینہ میں 4 نئے وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ،4 نئے وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی اور متحدہ قومی موومنٹ کے مصطفیٰ کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےنئے وزرا کی تقریب حلف برداری 27 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایاکہ حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دینے کا امکان ہے، خالد مگسی کو وزارت مواصلات اور مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دی جاسکتی ہے سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت اِس وقت خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے جبکہ ان کے پاس وزارت وفاقی تعلیم کا بھی قلمدان ہے،وزارت وفاقی تعلیم خالد مقبول صدیقی کے پاس ہی رہے گی۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات

    پی آئی اے کی نجکاری کیلئے پچھلی بار لگائی گئی بولی قابل قبول نہیں تھی

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

  • کابینہ اجلاس،پاکستان میں موجود غیر ملکی پائلٹس کے لائسنس کی دو سال کیلئے توثیق

    کابینہ اجلاس،پاکستان میں موجود غیر ملکی پائلٹس کے لائسنس کی دو سال کیلئے توثیق

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا
    وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دے دی- وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ سالوں میں کووڈ کی وبا اور پاکستانی پائلٹس پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی ائیرلائنز کو بیرون ملک سے پائلٹس کی خدمات حاصل کرنی پڑیں۔ کابینہ ڈویژن کی مذکورہ بالا سفارش پر مکمل قانونی کارروائی کے بعد عمل درآمد کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے توشہ خانہ کے نظام میں مزید شفافیت لانے کے لیے توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر نظر ثانی کے لیے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر نیشنل سییڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے قوائد وضوابط کی منظوری دے دی-وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی ذمہ داری وزارت آئی ٹی سے وزارت داخلہ کو منتقل کئے جانے کے حوالے سے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی منظوری دے دی- وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر نشینل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اپیلیٹ ٹریبیونل کے ممبر فنانس کے طور پر ڈاکٹر عمار حبیب خان کی تعیناتی کی منظوری دے دی-

    وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تعمیر نو کے عمل کو تیز کرنے، اس عمل کی مؤثر نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعظم نے کہا کہ پرائم منسٹر ریلیف پیکج مستحقین تک پہنچانے کے لیے نئی مؤثر حکمت عملی بنائی جائے۔وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6 جنوری 2025 اور 17 جنوری 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی-

  • بلاول بھٹو نےپھر وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا

    بلاول بھٹو نےپھر وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں شمولیت سے انکار کر دیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایوان صدر میں بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم شہباز شریف کے پیغام سے آگاہ کیا، ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بظاہر کابینہ میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیر اعظم کے درمیان پنجاب میں حکومت سازی کے تحریری معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پر اپنی پارٹی کی طرف سے حکومتی فیصلوں میں اعتماد میں نہ لیے جانے اور مشاورت نہ کرنے پر رہنماؤں کا دباؤ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بلاول بھٹو زرداری مختلف فورمز پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شکایت کر چکے ہیں کہ حکمران جماعت فیصلہ سازی میں پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیتی۔ان شکایات کی روشنی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار کو چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    ٹیکس دینے والوں میں کراچی اس بار بھی سر فہرست

    اخراجات کمی،قطر ایئرویز کے پاکستان بھر میں دفاتر بند

    پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ کا کراچی میں انعقاد

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

    کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے سے 13 افراد جاں بحق

  • وفاقی کابینہ اجلاس، حج سفارشات منظور

    وفاقی کابینہ اجلاس، حج سفارشات منظور

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم حال ہی میں رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زید آلنہیان سے ہونے والی اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی جانب سے 2 ارب امریکی ڈالرز کی ادائیگی، جو کہ اس سال جنوری میں واجب الادا تھی، کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ہماری معیشت کے لئے انتہائی خوش آئند ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای کے صدر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تاریخی تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا۔

    وفاقی کابینہ نے ریوینیو ڈویژن کی سفارش پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے انفرااسٹرکچر کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت کریٹیکل انفرااسٹرکچر قرار دینے کی منظوری دے دی۔ اس اقدام کا مقصد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے انتہائی حساس ڈیٹا کو سائبر حملوں جیسا کہ ہیکنگ اور کسی بھی غیرقانونی مداخلت سے بچانا ہے۔ اس اقدام سے ایف بی آر کا حساس ڈیٹا مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

    فلائی دبئی کی لاہور اور اسلام آباد سے دوبئی پروازوں کی ہفتہ وار فریکوئینسیز کے عارضی اجازت نامےمیں توسیع
    وفاقی کابینہ نے ہوا بازی ڈویژن کی سفارش پر بین الاقوامی ائیر لائین فلائی دبئی کی لاہور اور اسلام آباد سے دوبئی اور دوبئی سے لاہور اور اسلام آباد پروازوں کی ہفتہ وار فریکوئینسیز کے عارضی اجازت نامے (Temporary Operating Permit )میں 4 جنوری 2025 سے 3 فروری 2025 تک توسیع کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ کو وزارت بحری امور کی جانب سے 11 وفاقی وزارتوں /ڈویژنز کی گوادر بندرگاہ سے مارچ 2024 سے اب تک کے دوران پبلک سیکٹر درآمدات و برآمدات پر بریفنگ دی گئی- وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وزارتوں کی رپورٹس کو بریفنگ کا حصہ بنا کر ایک جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ درآمدات و برآمدات میں کسی بھی قسم کی تخصیص کے بغیر پبلک سیکٹر کی تمام درآمدات و برآمدات کا 60 فیصد حصہ گوادر بندرگاہ سے کیا جائے ۔

    وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے مابین رابطے کے لئے کاغذ کا استعمال ترک
    وفاقی کابینہ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشنز کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ای-آفس کے نفاذ کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی-اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلی مرتبہ حکومت کی جانب سے ای-آفس کو اس بڑے پیمانے پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ یکم جنوری 2025 سے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے مابین رابطے کے لئے کاغذ کا استعمال ترک کر دیا گیا اور تمام فائلز موومنٹ اور دیگر خط و کتابت صرف ای-آفس استعمال کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 21 وزارتوں/ڈویژنز میں ای- آفس کا نفاذ سو فیصد کر دیا گیا ہے۔ ای-آفس کے نفاذ سے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ اسٹیشنری اور پیٹرول کی مد میں قومی خزانے کو فائدہ بھی پہنچے گا۔ ای-آفس کے نفاذ سے وزیر اعظم آفس میں سمری کی پراسیسنگ کا دورانیہ اب زیادہ سے زیادہ صرف تین دن تک محیط ہو چکا ہے۔

    وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر اسکولوں اور کالجوں کے لئے ری فربشڈ کروم بکس کی خریداری/حصول کو پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈینینس کے سیکشن 21ـ اے کے تحت استثنیٰ دے دیا- وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ان کروم بکس کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی کروایا جائے۔

    وفاقی کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ اور شینڈونگ روئی (Shandong Ruyi) گروپ چائینہ کے درمیان ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کے حوالے سے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی-وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر ڈپلومیٹک اکیڈیمی ، وزارت خارجہ جمہوریہ سربیا اور فارن سروس اکیڈیمی ، وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی-

    وفاقی کابینہ کو کابینہ کمیٹی برائے پرائیویٹ حج آپریٹرز کورٹ کیسز کی سفارشات پیش کی گئیں۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے حج 2025 کے انتظامات موجودہ 46 منظمین کریں گے ۔کمیٹی نے مزید سفارش کی ہے کہ آئندہ آنے والے سالوں کے لئے نئی حج پالیسی بنائی جائے۔ وفاقی کابینہ نے مذکورہ کمیٹی کی سفارشات منظور کر لیں۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کے حوالے سے تمام کورٹ کیسز کو منتقی انجام تک پہنچانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 31 دسمبر 2024 اور یکم جنوری 2025 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی

    وزارتوں،اداروں کو ضم،ڈیڑھ لاکھ آسامیوں کو ختم کیا جا رہا، وزیر خزنہ

    حکومت کا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام

  • یو اے ای نے  واجب الادا دو ارب ڈالر کی واپسی کی مدت بڑھا دی  ، وزیراعظم

    یو اے ای نے واجب الادا دو ارب ڈالر کی واپسی کی مدت بڑھا دی ، وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں متعین کی جانے والی معاشی سفارتکاری کی کوششوں کے ثمرات اب نظر آنا شروع ہو گئے ہیں، اور پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات میں نئی جہتیں ابھر کر سامنے آئی ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے خاص طور پر اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کیا جس میں وہ رحیم یارخان میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا، اور ملاقات کو نہ صرف مفید بلکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کا رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ پاکستان کی معیشت کے استحکام میں ایک بڑی مدد ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور معاشی سفارتکاری کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کی گواہی دیتا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آنا شروع ہو چکا ہے اور ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات میں زراعت، برآمدات، کامرس اور دیگر اہم شعبوں میں ترقی کی جانب پیش رفت شامل ہے۔ خاص طور پر، ٹیکسٹائل کے شعبے اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو پاکستانی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اڑان پاکستان ہوم گرون پروگرام کا آغاز ملکی معیشت کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ان اقدامات سے پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ ملے گا، اور ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ اسی طرح، سمیڈا کا کردار پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں انتہائی کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں تاکہ ملک میں توانائی کے بحران کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اور اس مسئلے کا حل پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

    وزیراعظم نے انٹرنیشنل تعلقات کے حوالے سے کہا کہ انڈونیشیا کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے ملائیشیا کے ساتھ پاکستان کے برادارنہ تعلقات کو بھی سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے ایک مضبوط ایجنڈا تیار کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نے کرم میں امن معاہدے کے بعد ایک افسوسناک واقعہ کا ذکر کیا جس میں قافلے پر حملہ کیا گیا اور ڈی سی (ڈپٹی کمشنر) اور سیکیورٹی فورسز کے جوان زخمی ہو گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرم میں امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی یہ کوشش افسوسناک ہے اور حکومت اس پر سخت ردعمل ظاہر کرے گی۔وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے مکروہ دھندے کے خلاف اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ پاکستان انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گا تاکہ نہ صرف ملکی عوام کی حفاظت کی جا سکے، بلکہ پاکستان کی ساکھ کو بھی عالمی سطح پر مضبوط بنایا جا سکے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ حکومت پاکستان معاشی ترقی، عوامی خوشحالی اور عالمی تعلقات میں بہتری کے لیے پرعزم ہے اور ان تمام اقدامات کا مقصد ملک میں استحکام لانا اور پاکستانی عوام کو بہتر معاشی مستقبل فراہم کرنا ہے۔

    افغان خواتین سے یکجہتی،انگلینڈ کا افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

    پاکستانی کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف حکومتی پذیرائی نہ ملنے پر مایوس

  • وفاقی کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، پیر عمران شاہ ، ڈاکٹر توقیر شاہ اور طلال چوہدری سمیت دیگر کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے نئے وزرا سے 9 یا 10 جنوری کو حلف لیے جانے کا امکان ہےاس وقت وفاقی کابینہ 24 ارکان پر مشتمل ہے جن میں 18 وفاقی وزرا، 2 وزرائے مملکت، ایک مشیر اور تین معاونین خصوصی شامل ہیں۔

    جوبائیڈن کا اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا معاہدہ

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،شہباز شریف

    تربت میں ایف سی کی بس پر بم حملہ، کنڈکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق، 35 زخمی

  • وفاقی کابینہ اجلاس:میڈیکل آلات کی قیمتوں کی تعین کیلئے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری

    وفاقی کابینہ اجلاس:میڈیکل آلات کی قیمتوں کی تعین کیلئے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا نائب وزیرا عظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر دو سالہ مدت کا آغاز آج سے ہو رہا ہے وفاقی کابینہ نے سفارتی محاذ پر اس بڑی کامیابی کو سراہا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کہ گوادر بندرگاہ سے پچھلے تین ماہ میں پبلک سیکٹر درآمدات کی تفصیلات وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائیں، وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن /سیکرٹریٹ کی سفارش پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ( ری آرگنائزیشن) ایکٹ کے سیکشن 3 (7) میں ترامیم پر قانون سازی کی اصولی منظوری دے دی-

    نئےسال کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ

    وفاقی کابینہ نے وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے انفارمیشن گروپ کے افسران کی بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں بطور پریس آفیسرز تعیناتی کے حوالے سے قوائد و ضوابط کی منظوری کی سفارش کر دی، ان قواعد و ضوابط کے نتیجے میں انفارمیشن گروپ افسران کی بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں تعیناتی کے عمل کو مزید شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جا سکے گا۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ٹھٹھہ کی رجسٹریشن/شناخت کی منظور ی دے دی، وفاقی کابینہ نے معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے ہیومن رائٹس کیس نمبر 623-پی /2017 کے فیصلے کی روشنی اور وزارت قومی صحت کی سفارش پر زندگی بچانے والے میڈیکل آلات کی قیمتوں کی تعین کے لئے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی-

    پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج پر پولیس کی شیلنگ

    وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر نیشنل فوڈ سیفٹی ، اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ اتھارٹی بل کو پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 17 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی، تاہم سٹیزن شپ ایکٹ میں ترامیم کی توثیق مؤخر کر دی گئی ۔

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 18 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی، وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کی 24 دسمبر 2024 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی توثیق کردی-

    پائلٹ کی عقلمندی، طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا

  • پاکستان کی معاشی ترقی مقصود ، معیشت میں استحکام لانا ہے،وزیراعظم

    پاکستان کی معاشی ترقی مقصود ، معیشت میں استحکام لانا ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز میں پاکستان کی خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں.دعا ہے کہ پاکستان کی عوام کے لیے نیا سال خوشیوں کا سال ثابت ہو.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان جیسا پروگرام پاکستان کی معیشت کو مزید استحکام دے گا.اُڑان پاکستان پروگرام کیلئے عطاءاللہ تارڑسمیت تمام متعلقہ افراد کا شکرگزارہوں.پاکستان کی معاشی ترقی مقصود ہے تو معیشت کے لیے ہمیں اہم کردار ادا کرنا ہو گا.ہمیں معیشت میں استحکام لانا ہے اور اپنی تمام ترجیحات کو اس طرف لگانا ہے.دسمبر کے ماہ میں اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں.72ارب روپے کی محصولات بہترین کارکردگی کی علامت ہیں.چیئرمین ایف بی آرراشدلنگڑیال بہت محنت سے کام کر رہےہیں.کاروباری حضرات کو 89 فیصد ریلیف ملا.چینی کی سمگلنگ صفر پر آگئی ہے. رواں مالی سال ترسیلات زر 15 ارب ڈالر تک پہنچ گئی.یہی کارکردگی رہی تو ترسیلات 35ارب ڈالر کا ہدف حاصل کر لیں گی. ای گورننس پر تمام وزارتیں اقدامات کر رہی ہیں.نوماہ کے دوران تمام وزراء اور ان کی وزارتوں نے شفافیت اور محنت کو مقدم رکھا.دیگر وزارتیں بھی اپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی اور تقاضوں سے ہم آہنگ کریں.

    محنت ،محنت اور محنت سے ہی اہداف حاصل ہوں گے، وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ دھرنوں کی سیاست کرنےوالوں نے معیشت کو تباہ کیا. نو ماہ میں اقتصادی بہتری کی گواہی عام آدمی بھی دے رہا ہے. سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں. سمگلنگ کے تدارک میں آرمی چیف کا اہم کردارہے.پاک فوج کے جوانوں نے قربانیاں دے کرہمارےکل کو محفوظ کیا.شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا.دہشتگردوں کو واپس لانے والوں نے ملک کے امن و استحکام کو داؤ پر لگایا.افغان عبوری حکومت نے سینکڑوں مجرموں کو حکومت سنبھالتے ہی جیلوں سے رہا کردیا. پر عزم ہیں کہ نیا سال پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا.گوادرکو ٹرانزٹ ٹریڈ کا حب بنائیں گے.محنت ،محنت اور محنت سے ہی اہداف حاصل ہوں گے،

    مسلسل ناکامیاں،گوتم گمبھیر کا شدید غصہ،بھارتی ٹیم کےڈریسنگ روم کا ماحول تلخ

    پاکستان اونچی اڑان کے لئے ٹیک آف کر چکا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب

  • وفاقی کابینہ میں توسیع، 4 سے 5 وزرا لئے جائیں گے

    وفاقی کابینہ میں توسیع، 4 سے 5 وزرا لئے جائیں گے

    وفاقی کابینہ میں توسیع کے اگلے مرحلے کے لئے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی.

    باغی ٹی وی کے مطابق کابینہ میں 4 سے 5 وزرا لئے جائیں گے جبکہ حنیف عباسی، طارق فضل چودھری، بیرسٹرعقیل ملک اور طلال چودھری کا نام ممکنہ وزرا میں شامل ہے۔نجی ٹی وی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وفاقی کابینہ میں توسیع کے اگلے مرحلہ کے لئے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی، اس حوالے سے وزیر اعظم شہبازشریف نے پارٹی کے سینئر رہنماوں سے مشاورت مکمل کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کا مرحلہ اگلے ہفتے کے دوران ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کابینہ میں توسیع سے قبل وزیراعظم ممکنہ امیدوار وں سے انفرادی ملاقاتیں کریں گے جبکہ کابینہ میں 4 سے 5 وزرا لئے جائیں گے۔حنیف عباسی، طارق فضل چودھری، بیرسٹرعقیل ملک، طلال چودھری کا نام ممکنہ وزرا میں شامل ہے جبکہ سینیٹر خلیل طاہر سندھو، اختیار ولی اور ڈاکٹر توقیر شاہ کے نام بھی زیرغورہیں۔

    پاراچنار معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا ناانصافی ہے، شازیہ مری

    کراچی میں ٹرین حادثات،بچے سمیت دوافراد جاں بحق

    کراچی میں ٹرین حادثات،بچے سمیت دوافراد جاں بحق

    احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

    شدید دھند ،موٹر ویز مختلف مقامات پر بند