Baaghi TV

Tag: وقار ذکا

  • دانیہ شاہ کو گرفتار کیا جائے:وقار زکا کی اپیل

    دانیہ شاہ کو گرفتار کیا جائے:وقار زکا کی اپیل

    نامور شخصیت وقار ذکاءنے ایک وڈیو جاری کی ہے اس وڈیو میں ایک اہم پیغام دے رہے ہیں بلکہ اپنے دوستوں اور چاہنے والوں سے درخواست کررہے ہیں کہ میری اس وڈیو کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بھیجیں انہیں ٹیگ کریں سوشل میڈیا پر وائرل کریں ۔اپنے اس وڈیو پیغام میں وقار ذکاءکہہ رہے ہیں کہ ہمیں ہر اس انسان کو انصاف دلانا ہے جس کی پرائیویٹ تصاویر اور وڈیوز کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا اور ہم عامر لیاقت حسین کے علاوہ ہر کسی کے ساتھ ہیں اور اسکو انصاف دلانا چاہتے ہیں جن کے ساتھ ایسی زیادتی ہوئی ۔وقار ذکاءنے اپنے اس وڈیو پیغام میں ویب سائٹ کا ایڈریس بھی دیا اور کہا وہاں جا کر اپیلیکیشن فل کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں سے کہیں کہ وہ ایسا کریں ۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جو گزشتہ دنوں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے وہ شدید پریشانی کی حالت میں تھے کسی سے نہ ملتے تھے نہ بات کرتے تھے اور وہ تب سے ایسی صورتحال میں تھے جب سے ان کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ان کی پرائیویٹ وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی تھیں ان کی پرائیویٹ تصاویر اور وڈیوزکے بعد لوگ انہیں ہر لیول پر برا بھلا کہہ رہے تھے یہ چیز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین برداشت نہیں کر پائے اور انہوں نے خود کو کمرے کی حد تک محدود کر لیا تھا ۔ دانیہ شاہ کو ان کی موت کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے دانیہ نے ان کے ساتھ اس حد تک برا کیا کہ عامر لیاقت نے موت کو گلے لگانا مناسب سمجھا

  • کسی کا پیروکار بننا چھوڑیں اور خود لیڈر بنیں، وقار ذکا  کا نوجوانوں کو پیغام

    کسی کا پیروکار بننا چھوڑیں اور خود لیڈر بنیں، وقار ذکا کا نوجوانوں کو پیغام

    نوجوانوں میں بے پناہ مقبول پاکستانی معروف میزبان اور سماجی کارکن وقار ذکا نے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وقار ذکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ پاکستان کی طرف لوٹنے کا وقت ہے، ہمیں نئی ​​سیاسی جماعتوں کی ضرورت ہے، ہمیں نوجوانوں کی ضرورت ہے کہ وہ صرف ووٹ نہیں دیں بلکہ اگلے انتخابات میں کھڑے ہوں۔

    عدم اعتماد کی کامیابی: رمیز راجا سمیت پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

    اُنہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اگر آپ واقعی پاکستان کی پرواہ کرتے ہیں تو آپ سب اپنے اپنے علاقوں سے الیکشن لڑنے کی کوشش کریں۔

    وقار ذکا نے اپنے پیغام میں نوجوانو ں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا پیروکار بننا چھوڑیں اور خود لیڈر بنیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان پارلیمانی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں باقاعدہ آئینی طریقہ کار کے تحت عدم اعتماد کی قرارداد کے ذریعے اپنے عہدے سے ہٹایا گیا۔

    نئے وزیراعظم کیلئے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

    وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست 2018 کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور آج 10 اپریل کو اُن کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی، جس کے بعد اُن کی وزارت عظمیٰ کا عہد اپنے اختتام کو پہنچا۔

    ہفتہ 18 اگست 2018 کو شروع ہونے والا اُن کا 1332 دنوں پر مشتمل عہد وزارت عظمیٰ اتوار 10 اپریل 2022 کو تمام ہوا۔ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کا دور 3 سال 7 ماہ اور 24 دن پر مشتمل رہا ، جو مہینوں میں 43 ماہ اور 24 دن بنتا ہے۔

    ایک بہتر کل کی امید ابھی بھی زندہ ہے، شوبز فنکاروں کا عمران خان کے ساتھ اظہار…