Baaghi TV

Tag: وقت

  • صحافی فرحان ملک کے دفترپر  چھاپہ، کمپیوٹر اور یو ایس بی ضبط

    صحافی فرحان ملک کے دفترپر چھاپہ، کمپیوٹر اور یو ایس بی ضبط

    کراچی میں کے دفتر پر ایف آئی اے نے اہم چھاپہ مارا اور کمپیوٹر اور یو ایس بی ڈرائیو ضبط کرلی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق رفتار دفتر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرحان ملک کے دفتر پر چھاپہ معمول کی تحقیقات نہیں بلکہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔واجح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے ملک مخالف ویڈیوز بنانے کےکیس میں فرحان ملک کی جانب سے مقدمہ خارج کرنےکی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت عیدکی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔درخواست گزار کے وکیل کا کہناتھا کہ ایف آئی آر غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے، مقدمہ درخواست گزار کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے، وکیل کا موقف تھا کہ مقدمے پر حکم امتناع مانگا تھا جو نہیں ملا۔

    معیز جعفری ایڈووکیٹ نے کہا کہ انکوائری شروع ہوتے وقت پیکا ترمیمی ایکٹ موجود نہیں تھا اگر ایسے مقدمات کی اجازت دی گئی تو شہریوں کے خلاف مقدمات کا ایک نیا دروازہ کھل جائےگا،کوئی بھی سرکاری افسر کسی بھی شہری کے خلاف عناد مقدمےکی صورت میں نکال سکےگا۔درخواست میں سندھ حکومت، ایس ایس پی ایسٹ، ڈائریکٹر ایف آئی اے و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کاپاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    انسانی سمگلرز کے ریڈ نوٹس جاری، انٹرپول سے بھی رابطہ

    وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزارطلبہ کے لیےسکالرشپ دینے کا اعلان

  • قومی یکجہتی کے ذریعے مشکل وقت کا مقابلہ کریںگے،شہباز شریف

    قومی یکجہتی کے ذریعے مشکل وقت کا مقابلہ کریںگے،شہباز شریف

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پورا ملک متاثر ہوا ہے اور اس افتاد سے نمٹنے کے لیے ہمیں بھائی چارے اور مواخات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ اس آفت سے نمٹنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں.

    پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے ہمارے لیے گڑھے کھود کر گئی،وزیراعظم

    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم قومی یکجہتی کے ذریعے اس مشکل وقت کا مقابلہ کریںگے ۔ پوری قوم اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالے۔. وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں مختلف وفود سے ملاقات میں کیا.

    پاک فوج مشکل گھڑی میں مشکلات پرقابو پانے میں سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی،آرمی چیف

     

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چئیرمین نادرا محمد طارق ملک نے ملاقات کی چئیرمین نادرا نے وزیر اعظم کو فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے 10 کروںڑ روپے عطیہ کا جیک پیش لیا۔

    چئیرمین قاضی محمد منصور دلاور کی سربراہی میں پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، اور وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے 2 کروڑ روپے عطیہ کا چیک پیش کیا۔پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے سیلاب متاثرین کے لیے 5 کروڑ روپے کی ادویات بھی عطیہ کیں۔

    وزیر اعظم نے NDMA حکام کو ہدایت کی کہ وہ مختلف متاثرہ علاقوں میں ادویات کی ضرورت کا تعین کرنے کے بعدپاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ان کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے ضرورت پڑنے پر مزید ادویات عطیہ کرنے کا بھی عہد کیا۔

    گلوبل CEO وسیم احمد کی سربراہی میں اسلامک ریلیف کے وفد کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات۔ وفد میں اسلامک ریلیف کے کنٹری ڈائریکٹر آصف علی شیرازی اور کنٹری ایڈووکیسی سپیشلسٹ رضا قاضی بھی موجود تھے۔

    اسلامک ریلیف نے وزیر اعظم کو بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخواہ میں سیلاب زدگان کے ریلیف کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو 3 کروڑ پاؤنڈ عطیہ جمع کرنے کے ہدف کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

  • مشکل وقت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے، صدرمتحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید

    مشکل وقت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے، صدرمتحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید

    وزیراعظم شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے ٹیلی فونک رابطہ کیا.

    وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، جس سے تقریباً 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں، 1162 کے قریب ہلاک اور 3554 زخمی ہوئے ہیں۔

    وزیر اعظم نے ایک بار پھر متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کی جانے والی سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امارات ہلال احمر اور خلیفہ بن زاید فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی تعریف کی۔

    عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس مشکل وقت میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، جو دہائیوں پر محیط ، باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم اور قریبی تعاون پر مشتمل ہیں۔ یہ مشترکہ تعلقات دلچسپی کے تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون سے پر مبنی ہیں۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر مخیّر حضرات نے سیلاب زدگان کیلئے 2 کروڑ روپے امداد دے دی ہے جبکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیلاب میں گھرے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں، ملک میں لاکھوں افراد اس وقت بے گھر ہیں، فوری ریسکیو اور امداد کے بعد بنیادی ڈھانچے کی بحالی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔

    ملاقات کرنے والوں میں صدر ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد شکیل منیر، جمشید اختر شیخ، محمد فہیم خان، میاں شوکت مسعود، احسن بختاوری، زبیر احمد ملک، طارق صادق، عامر وحید، اظہر الاسلام، چوہدری جاوید اقبال، رانا قیصر، اختر حسین، حنیف عباسی اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں شرکاء نے وزیرِاعظم کو سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو اور ریلیف کی کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا اور حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جو لوگ متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں وہ انصار مدینہ کی سنت پر عمل کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں، میری قوم سے اپیل ہے کہ ان مخیّر حضرات کی طرح بڑھ چڑھ کر سیلاب متاثرین کی مدد میں اپنا حصہ ملائیں، حالیہ سیلاب پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔

    وزیرِاعظم نے کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں لوگ اس وقت سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہیں، گیارہ سو سے زائد لوگ جاں بحق اور 15 سو سے زائد لوگ زخمی ہیں، حکومت ترجیحی بنیادوں پر لوگوں کو ریسکیو کر رہی ہے، حکومت نے فوری طور پر سیلاب متاثرین کو 25 ہزار روپے نقد فراہم کرنا شروع کیا ہے، حکومت سیلاب متاثرین کو راشن، صاف پانی، خیمے اور مچھر دانیاں فراہم کر رہی ہے، دوست ممالک اور بین الاقوامی اداروں و تنظیموں کے شکر گزار ہیں کہ وہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ فوری ریسکیو اور امداد کے بعد لوگوں اور انفرا سٹرکچر کی بحالی ایک بڑا چیلینج ہے، حکومت سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، مصیبت میں گھرے ہم وطنوں کی مدد ہم سب پاکستانیوں کا فرض ہے، میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مالی امداد فراہم کرنے والے مخیّر حضرات کا مشکور ہوں.

  • "وقت” —- عبدالحفیظ چنیوٹی

    "وقت” —- عبدالحفیظ چنیوٹی

    گزرا ہوا کل محض آج کی یاد ہے۔ اور آنے والا کل آج کا خواب۔

    آج ہم اپنے وقت کی قدر وقیمت پر بات کریں گے،

    ہمارا اکثر وقت فضولیات کے کاموں میں گزرتا ہے، جس سے نا ہمیں، ناہم سے جڑے افراد کو اور نا ہی ملک و ملت کو کوئی فائدہ ہوتا ہے،

    اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ زندگی میں، ساعتیں، لمحے، گھڑیاں، دن، ماہ و سال اور صدیاں وقت کے تابع ہیں کہ جوں جوں وقت گزرتا ہے… تو گزرنے کے اِس عمل سے دن، ہفتے، ماہ و سال اور صدیاں جنم لیتی ہیں۔ ماہ و سال اور صدیاں تو ختم ہوجاتی ہیں، مگر وقت گزرتا ہی چلا جاتا ہے۔ کیوں کہ وقت کبھی ختم نہ ہونے والے ایسے سفر کا نام ہے کہ جس کی کوئی منزل نہیں۔

    مگر ہاں! انسان اگر چاہے تو اپنے نیک مقاصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنی منزل کا تعین کرسکتا ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ انسان بے اختیار ہے، مگر اتنا بھی نہیں کہ وہ اپنے وقت کو اپنی مرضی سے مصرف میں نہ لاسکے۔ لیکن یہ اُس وقت ممکن ہوتا ہے کہ جب انسان وقت کی قدر و اہمیت سے شناسائی رکھتا ہو۔

    پروردگارِ عالم نے کئی مقامات پر مختلف اوقات کی قسم کھائی ہے۔

    سورۃ الفجر میں، وقتِ فجر اور عشرہ ذوالحجہ کی قسم کھائی ہے،

    ترجمہ: ’’ فجر کے وقت کی قسم (جس سے ظلمتِ شب چھٹ گئی) اور دس (مبارک) راتوں کی قسم۔‘‘

    پھر ایک مقام پر اللہ تعالیٰ نے رات اور دن کی قسم بھی کھائی،

    ترجمہ:’’رات کی قسم جب وہ چھا جائے ( اور ہر چیز کو اپنی تاریکی میں چھپالے ) اور دن کی قسم جب وہ چمک اُٹھے۔‘‘

    اسی طرح سورۃ الضحیٰ میں تمام جہانوں کے مالک نے وقت چاشت کی قسم کھاتے ہوئے ارشاد فرمایا،

    ترجمہ: ’’ قسم ہے وقتِ چاشت کی (جب آفتاب بلند ہوکر اپنا نور پھیلاتا ہے ) اور قسم ہے رات کے وقت کی جب وہ چھا جائے۔‘‘

    پھر ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ العصر میں زمانے کی قسم کھائی ہے۔

    یہاں ایک بات کی وضاحت کر دینا چاہتے ہیں کہ اکثر ہمارے احباب نادانی اور کم علمی کی وجہ سے زمانے کو بُرا کہتے ہیں، تو یہ سخت گناہ ہے۔ کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ زمانہ میں خود ہوں۔

    العصر میں ارشاد ہوتا ہے، ترجمہ: ’’ زمانے کی قسم، بے شک انسان خسارے میں ہے۔‘‘

    نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا،

    ترجمہ : ’’صحت اور فراغت اللہ کی طرف یہ دو ایسی نعمتیں ہیں کہ جس کے بارے میں لوگ اکثر خسارے میں رہتے ہیں۔‘‘

    اللہ تعالیٰ انسان کو جسمانی صحت اور فراغتِ اوقات کی انمول نعمتوں سے نوازتا ہے، تو اکثر نادان انسان یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ یہ نعمتیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی اور انہیں کبھی زوال نہ ہوگا۔ حقیقت یہ ہے یہ صرف شیطانی چال اور وسوسہ ہوتا ہے، جس کی بِنا پر انسان اِدھر اُدھر کے فضول اور بے سود کاموں میں اپنے آپ کو مصروف کر بیٹھتا ہے۔ جس کا نہ کوئی دنیا میں فائدہ اور نہ آخرت کا سامان۔

    نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ ہے،

    ” ترجمہ”

    ’’ قیامت کے دن بندہ اُس وقت تک

    (اللہ تعالی کے سامنے)

    کھڑا رہے گا کہ جب تک اس سے چار چیزوں کے متعلق پوچھ نہ لیا جائے گا۔

    زندگی کیسے گزاری۔

    جو علم حاصل کیا اس پر کتنا عمل کیا۔

    مال کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا۔

    جسم کو کس کام میں کھپائے رکھا۔‘‘

    اسی طرح کا ایک حدیث نبویؐ ہے

    جس کے راوی حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں،

    ترجمہ: ’’ پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو،

    بڑھاپے سے پہلے جوانی کو۔

    بیماری سے پہلے صحت کو۔

    محتاجی سے پہلے تونگری کو۔

    مصروفیت سے پہلے فراغت کو۔

    اور موت سے پہلے زندگی کو۔‘‘

    اگر ہم اپنی زندگی کے گزرنے والے دنوں کو دیکھیں تو کیا ہم خود کو مطمئن پائیں گے؟ یقینا نہیں! ہم تو اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اور لمحات، کھانے پینے، گھومنے پھرنے، سیر و سیاحت کرنے، ہوٹلنگ کا مزہ چکھنے، فضول گپ شپ کرنے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی اور اپنے ہی مسلمان بھائیوں کے دل دکھانے میں صرف کر دیتے ہیں۔

    اس لئے سب خصوصاً نوجوانوں کو دعوت ہے کہ اپنے وقت کو بامقصد اور اچھے کاموں، لوگوں کی مدد، خود کو وقت دینا، اور اپنے ہر گزرتے لمحے کو دین اسلام، اپنے سے جڑے افراد کی بہتری و پاکستان کی ترقی کیلئے استعمال میں لائیں۔

  • اب باتوں کا نہیں، عمل کا وقت ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    اب باتوں کا نہیں، عمل کا وقت ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اب باتوں کا نہیں، عمل کا وقت ہے، گوادر کی تعمیر و ترقی پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضامن ہے.

    نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے تمام تر حکومتی ادائیگیاں آن لائن ہو سکیں،سلمان صوفی

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی ملک سے غربت و افلاس کے خاتمے اور پائیدار امن کی بحالی کے لیے بے حد ضروری ہے۔ انہوں نےکہا کہ گوادرسمیت پورے بلوچستان کو ترقی کے سفر میں دیگر علاقوں کے ہم پلہ کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہاربلوچستان اور گوادر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

    بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش کابینہ نے مسترد کی،وفاقی وزیر

     

    وزیراعظم نے کہا کہ گوادر بندرگاہ اپنے محل وقوع کے علاوہ دفاعی، سیاسی اور معاشی اعتبار سے عالمی تجارت کے لیے انتہائی موزوں اور اہم ہے۔ ہمیں اس بندرگاہ کےراستے ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات سے درآمدی سامان کی ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیے گوادر سے ملک کے بالائی علاقوں تک سڑکوں اور ریلوے لائنوں کا بہترین اور فعال نیٹ ورک کا ہونا بہت ضروری ہے۔ ہمیں شبانہ روز محنت سے اس ضمن میں ہونے والی مجرمانہ کوتاہیوں کا ازالہ کرنا ہے، اور آگے بڑھنا ہے.

    وزیر اعظم نے برآمدی شعبے کی ترقی اور عوام، خصوصا گوادر کے لوگوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لیے گوادر میں چینی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان اورسیکرٹری منصوبہ بندی کو چینی کمپنیوں کے وفد سے مشاورت کے ساتھ خوراک، زراعت اور پیٹروکیمیکلز میں سرمایہ کاری کے لیے قابل عمل پلان بنانے کی ہدایت کی۔

     

    عمران خان 73 کے آئین کو ختم کرکے آمرانہ حکومت کا منصوبہ بنا رہے تھے،خواجہ سعد رفیق

     

    وزیر اعظم کو چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری وزارت بحری امور، سیکرٹری ریلوے، چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) اور چئیرمین چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی پاکستان (COPHC) نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    چئیرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (NHA) نے وزیر اعظم کو CPEC کے مشرقی اور مغربی روٹس کے زریعے گوادر کی ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں تک رسائی سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے تجارتی سامان کی ترسیل کو یقینی بنانے لے لیے NHA، وزارت بحری امور اور وزارت منصوبہ بندی کو عید کے فورا بعدمشترکہ جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    سیکرٹری وزارت بحری امور نے وزیر اعظم کو بتایا کہ گوادر پورٹ پر بریک واٹر پراجیکٹ (Concession Agreements) کے تحت تعمیر ہونا تھا۔ اس کے لیے 445 ملین ڈالر کی گرانٹ اور 484 ملین ڈالر کا قرض چینی حکومت نے فراہم کر رکھا ہے، لیکن یہ منصوبہ تعطل کا شکار رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اس مجرمانہ غفلت پر برہمی کا اظہار کیا اور چئیرمین وزیر اعظم معائنہ کمیشن کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اس پیشہ وارانہ غفلت کی تحقیق کر کے ایک ہفتے میں جامع رپورٹ پیش کریں۔

    چئیرمین چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی پاکستان (COPHC) نے وزیر اعظم کو بتایا کہ 1.2 ملین گیلن روزانہ کی استعداد والا پلانٹ پاکستان جلد پہنچ جاۓ گا اور اس سال کے آخر تک پیداوار شروع کر دے گا۔

    چیف سیکرٹری بلوچستان نے گوادر کے لیے شمسی توانائی کے منصوبے پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ گوادر شہر کے 35,500 گھرانوں میں سے 31,000 آن گرڈ جبکہ 4500 گھرانے آف گرڈ ہیں۔ آن گرڈ گھرانوں کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کوئٹہ الیکٹریک سپلائی کمپنی (QESCO) اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے بلڈ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (BOT) بنیادوں پر منی سولر پارک لگایا جا رہا ہے، جس کے لیے NEPRA پاور پر چیز ایگریمنٹ (Power Purchase Agreement) جاری کرے گا۔ تاہم آف گرڈ گھرانوں کے لیے 1.8 ارب روپے کی لاگت سے 3KW والے سولر ہوم سٹیشنز لگاۓ جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کوسارا عمل شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نےہدایت کی کہ عوام کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیےکم از کم تین سال کے لیے آفٹر سیل سروس (After Sale Service) مہیا کرنا سولرسسٹم مہیا کرنے والی کمپنی کی ذمہ داریوں میں شامل کیا جاۓ۔ انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری بحری امور اور سیکرٹری منصوبہ بندی کو اس حوالے سے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے عملے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے صوبے میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کی میپنگ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے وزیر داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی، کیونکہ معاشی ترقی کا خواب پر امن ماحول پیدا کیے بغیر شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

    سیکرٹری ریلوے نے وزیر اعظم کو گوادر اور ملک کے دیگر شہروں کے درمیان رابطے سے متعلق آگاہ کیا، اور اس سلسلے میں غیر موجود ریلوے ٹریک بچھانے سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے اسے موثر بنانے کےلیے تمام ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیربحری امور سید فیصل سبزواری، وزیر توانائی انجینئیرخرم دستگیر، وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق،وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔

    علاوہ ازیں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے مشیر وزیرِاعظم، انجنیئر امیر مقام ،وفاقی وزیر ریاض حسین پیرذادہ،شاہ غلام قادر،مشتاق منہاس،اور چوہدری طاعق فاروق نے ملاقاتیں کی ہیں. ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی . ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے عوام کے لیے سستے آٹے کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے.

  • اچھا وقت آنے والا ہے، عوام کو تکلیفوں سے نجات دلائیں گے،مریم نواز

    اچھا وقت آنے والا ہے، عوام کو تکلیفوں سے نجات دلائیں گے،مریم نواز

    پکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گو نیازی ہوگیا، اب نیازی رو رہا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تحریک انصاف نے کیا، انہوں نے پاکستان کو گروی رکھ دیا ، ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم مرجا تے لیکن پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھاتے، اچھا وقت آنے والا ہے، عوام کو تکلیفوں سے نجات دلائیں گے، عمران خان پنجاب کی ترقی کے دشمن، حمزہ شہباز صوبے کے عوام کو بڑا پیکج دینے جارہے ہیں، 17 جولائی کو کٹھ پتلیوں کو ہرائیں گے۔

    ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں مریم نواز نےلاہور کے حلقہ پی پی 158 دھرم پورہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجھے دھرم پورہ کا نہیں پورے لاہور کا جلسہ لگ رہا ہے، دھرم پورہ کا جلسہ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اللہ نے فتح عطا فرما دی ہے، نواز شریف لندن سے یہ جلسہ لائیو دیکھ رہے ہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھائیں، قیمتیں بڑھانے پر ہم گھر میں چھپ کر نہیں بیٹھے، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا پڑیں، آئی ایم ایف معاہدہ پی ٹی آئی حکومت نے کیا تھا، پاکستانی عوام جانتے ہیں کہ ہم نے قیمتیں کیوں بڑھائیں، گو نیازی گو تو ہوگیا اب روتا پھر رہا ہے ہر جگہ، عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ کر گیا، ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم مر جاتے لیکن قیمتیں نہ بڑھاتے۔

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وعدہ کرتی ہوں کہ تکلیفوں سے عوام کو نجات دلائیں گے، فتنہ خان کی طرح نہیں کہوں گی کہ گھبرانا نہیں ہے، 2013 میں ن لیگ کی حکومت سے پہلے 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، 2018 میں حکومت جانے سے پہلے لوڈشیڈنگ زیرو پر لاکر دکھائی، نواز شریف نے 2018 میں عوام کو لوڈ شیڈنگ فری پاکستان دیا تھا، ہم زیرو پر لوڈشیڈنگ لا کر دکھائیں گے، فتنہ خان کی حکومت کے بعد شہباز شریف کی حکومت کو 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ملی۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے سٹاف سے پوچھا شہباز شریف کب اٹھتے ہیں، سٹاف نے بتایا کہ شہباز شریف تہجد پڑھ کر ایکسرسائز کرتے ہیں، پھر فجر کے بعد کام شروع کر دیتے ہیں، عمران خان 12 بجے سے پہلے نہیں اٹھتا تھا، فتنہ خان پنجاب پر پھر نظر لگا کر بیٹھا ہے، 20 گھنٹے سے لوڈشیڈنگ صفر پر لایا کوئی پوچھے تو کہنا نواز شریف آیا تھا، زیرو سے 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ لایا کوئی پوچھے تو کہنا فتنہ خان آیا تھا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں ایک ڈالر میں تیل سستا ہوا تو شہباز شریف عوام کو اسی وقت ریلیف دیں گے، کل پنجاب کی تاریخ کا ریلیف پیکج حمزہ شہباز دینے جا رہے ہیں، عمران خان کا چیلنج شہباز شریف نے قبول کیا ہے سب کچھ ٹھیک کرکے دکھائیں گے، فتنہ خان نے بار بار احتجاج کی کال دی لیکن کوئی احتجاج میں شامل نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ مہنگائی والے کا نام عمران خان ہے، کرسی کیا گئی دماغی توازن بگڑ گیا ہے، 75سال میں ایسا سیاستدان دیکھا ہے جو نیوٹرلز کو جلسوں میں کہتا ہے کہ مجھے اقتدار میں لے کر آؤ، عمران خان احسان فراموش آدمی ہے، عمران خان کو نیوٹرلز نے انگلی پکڑ کر چلایا،سابق وزیراعظم کو بیساکھیوں کی عادت پڑ گئی تھی، بیساکھیاں گئیں تو دھڑام سے نیچے گر گیا۔

    مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی کہتی ہے کہ پاکستان کے اداروں کے خلاف مہم چلاؤ، عوام غریب اور یہ لوگ امیر ہوگئے، عوام کو تکلیف خود کو ریلیف دیا، عمران خان سے بڑا پنجاب دشمن کوئی نہیں، سب سے بڑا ڈاکا فتنہ خان نے پنجاب کے وسائل پر ڈالا، پنجاب کو چلانے کیلئے کٹھ پتلیاں رکھی ہوئی تھیں، پنجاب کی ترقی کا دشمن فتنہ خان ہے، پنجاب کے عوام کے پیسے بنی گالا جاتے تھے، 17 جولائی کو لاہور سے شیر کی آواز آئے گی، توشہ خان پنجاب کے مینڈیٹ پر نظر لگا کر بیٹھا ہے، توشہ خان سن لو 17 جولائی کو پنجاب سے بھی تمہاری سیاست کا صفایا ہوجائے گا، عمران خان دور میں عوام غریب اور اس کے سوتیلے بچے امیر ہوگئے۔

  • بکرا منڈیوں تک عوام کی سہولت کے لیے شٹل سروس چلائی جاۓ،وزیراعظم

    بکرا منڈیوں تک عوام کی سہولت کے لیے شٹل سروس چلائی جاۓ،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج لاہور میں عید الاضحی کی تیاری اور عید کے دنوں میں صفائی کے نظام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس کے شرکاء میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسن، چیف سیکرٹری پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب پولیس ، کمیشنر لاہور , صوبائی و ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اور پنجاب پولیس کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو پنجاب میں عید الاضحی کے دوران صفائی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

    وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ عید کے دنوں میں صفائی کی مشینری کو شفٹوں میں چوبیس گھنٹے فعال رکھیں اور عوام کی دہلیز سے آلائشیں اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں. عوام کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مویشی خریداری کے مراکز قائم کیے جائیں جن میں حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات کیے جائیں تاکہ کورونا اور ڈینگی جیسی وباؤں سے بچا جا سکے.وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ بکرا منڈیوں تک عوام کی سہولت کے لیے شٹل سروس چلائی جائے،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں کورونا حفاظتی اقدامات کیے جائیں .

    اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لاہور میں صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی، چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب پولیس اور پنجاب پولیس کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ وزیراعظم نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی قسم کے دباؤ کو اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریوں کی انجام دہی کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پولیس کو جدید چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے خاطر خواہ فنڈز فراہم کیے جائیں گے. وزیراعظم نے مزید کہ ناقص کارکردگی اور سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا.

    علاوہ ازیں وزیر اعظم دنیا نیوز کے سینئر تجزیہ کار سلمان غنی کے گھر جوہر ٹاؤن گئے، شہباز شریف نے سلمان غنی سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، مرحوم کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا اولین ترجیح ہے، دیوالیہ پن کا خطرہ ٹل گیا، مشکل وقت میں ڈیپازٹ پر چین کے شکرگزار ہیں ہیں۔اس موقع پر سینئر صحافی سجاد میر، مجیب الرحمٰن شامی اور دیگر بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن رات محنت کر کے ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے، ہم مشکل وقت سے نکل آئے ہیں، ہمیں چین کا ہمیشہ شکر گزار رہنا چاہیے، ڈیپازٹ جمع کرانے پر چین کے شکر گزار ہیں، دیوالیہ پن سے ہم نکل آئے ہیں،قوم پریشان نہ ہو۔