Baaghi TV

Tag: ولادیمیر زیلنسکی

  • روس نے یوکرین پر قریباً ایک ہزار ڈرونز  داغ دیئے

    روس نے یوکرین پر قریباً ایک ہزار ڈرونز داغ دیئے

    روس نے یوکرین پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قریباً ایک ہزار ڈرونز سے بڑا حملہ کیا ہے، جسے حالیہ مہینوں کی سب سے بڑی کارروائیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 40 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد ہلاک ہوئے، حملوں میں ایوانو فرانکیوسک اور لیفیو سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں رہائشی عمارتیں، شہری مراکز اور ایک زچگی اسپتال بھی متاثر ہوئے ایک تاریخی عباد ت گاہ کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

    یوکرینی فضائیہ کے مطابق بڑی تعداد میں بغیر پائلٹ طیاروں کو مار گرایا گیا یا ناکارہ بنایا گیا، تاہم کئی مقامات پر حملوں کے باعث جانی اور مالی نقصان ہوا، دو سری جانب روسی علاقے کورسک میں بھی جوابی کارروائیوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، یوکرینی قیادت کا کہناہےکہ اس بڑے حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس جنگ کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں۔

  • ٹرمپ کا یوکرینی صدر اور نیٹو حکام کو فون، زیلنسکی پیر کو واشنگٹن پہنچیں گے

    ٹرمپ کا یوکرینی صدر اور نیٹو حکام کو فون، زیلنسکی پیر کو واشنگٹن پہنچیں گے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاسکا سے واپسی پر اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے طویل گفتگو کی ہے۔

    سی این این کے مطابق ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ سربراہی اجلاس مکمل ہونے کے بعد صبح 2 بجے (ای ٹی) کے قریب میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر لینڈ کیاوائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق صدر نے 6 گھنٹے کی پرواز کا زیادہ تر وقت فون پر گزارا، زیلنسکی سے گفتگو کے بعد ٹرمپ نے نیٹو ارکان سے بھی بات کی۔

    پیوٹن کے ساتھ 2 گھنٹے سے زائد وقت کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ زیلنسکی اور نیٹو حکام کو فون کال کریں گے، ٹرمپ نے کہا کہ میں لازمی طور پر صدر زیلنسکی کو فون کروں گا اور انہیں آج کی ملاقات کے بارے میں بتاؤں گازیلنسکی کے دفتر نے تصدیق کی کہ انہوں نے ہفتہ کی صبح ٹرمپ سے بات کی۔

    یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، ٹرمپ کے ساتھ ’طویل اور بامعنی ٹیلی فونک گفتگو‘ کے بعد انہوں نے کہا کہ یوکرین امن کے حصول کے لیے اپنی بھرپور کوششوں کے ساتھ کام کرنے کی تیاری کی تصدیق کرتا ہے، صدر ٹرمپ نے روسی رہنما سے ملاقات اور ان کی گفتگو کے اہم نکات سے آگاہ کیا، یہ اہم ہے کہ امریکا کی طاقت صورتِ حال پر اثرانداز ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پیر کو میں صدر ٹرمپ سے واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کروں گا تاکہ قتل و غارت اور جنگ کو ختم کرنے کے تمام پہلوؤں پر بات ہو سکے، میں اس دعوت پر شکر گزار ہوں،زیلنسکی نے امریکی صدر کی جانب سے سہ فریقی ملاقات ( پیوٹن، زیلنسکی اور ٹرمپ) کی تجویز کی حمایت بھی کی۔

    فرانسیسی حکومت کے مطابق یورپی رہنماؤں نے الاسکا اجلاس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک کال میں شمولیت اختیار کی، جو ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔

    ایلیزے پیلس کے مطابق اس کال میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر، اطالوی وزیرِ اعظم جورجیا میلونی، فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب اور پولینڈ کے صدر کیرول ناوروکی شامل تھےنیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے اور یورپی یونین کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے بھی کال میں شرکت کی۔

    کریملن کے اعلیٰ معاون یوری اوشاکوف (جو پیوٹن کے وفد کا حصہ تھے) نے روسی خبر رساں ادارے ’آر آئی اے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الاسکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کے دوران زیلنسکی کو شامل کرنے کا خیال زیرِ غور نہیں آیا،ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے سربراہی اجلاس کے بعد کہا تھا کہ پیوٹن اور زیلنسکی دونوں چاہتے ہیں کہ وہ مستقبل میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں شامل ہوں تاکہ امن کی راہ پر بات چیت ہو سکے۔

  • یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی 2022 کی بہترین شخصیت قرار

    یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی 2022 کی بہترین شخصیت قرار

    معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کو 2022 کی بہترین شخصیت (پرسن آف دی ایئر) قراردیا ہے ، امریکی جریدے نے یوکرینی عوام کے جذبےکو بھی خراج تحسین پیش کیا-

    باغی ٹی وی : 1927 سے ہر سال باقاعدگی سے بہترین شخصیت کا انتخاب کرنے والے ٹائم میگزین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 26 دسمبر کو آنے والے جریدے کا سرورق پوسٹ کیا گیا ہےجس میں ولادیمیر زیلینسکی کی تصویر ہےاور انہیں سال کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

    چینی صدرتین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے


    ٹائم میگزین نے روس کے حملےکے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے اور مشکل وقت میں عوام کی قیادت کرنے پر یوکرینی صدرکو 2022 کی بہترین شخصیت چنا ہے۔

    ٹائم میگزین کے ایڈیٹر انچیف کے مطابق زیلینسکی نے جس طرح دنیا کو حیران کیا ہے ہم نے دہائیوں سے ایسا نہیں دیکھا، روسی حملے کے دوران دارالحکومت کیف میں رکنا اور اپنے ملک کا دفاع کرنا زیلینسکی کا سخت فیصلہ تھا۔

    ایڈیٹر انچیف ٹائم میگزین کا کہنا ہےکہ سال کی بہترین شخصیت کے انتخاب کا فیصلہ کرنےکے لیے زیلینسکی کا نام ہماری یادداشت میں سب سے واضح تھا۔

    امریکا نے شیریں ابو عاقلہ قتل کیس بین الاقوامی جرائم کی عدالت لے جانے کی مخالفت کر دی

  • یوکرینی صدرولادیمیر زیلنسکی کی گریمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت

    یوکرینی صدرولادیمیر زیلنسکی کی گریمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت

    لاس ویگاس: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کو 64 ویں سالانہ گریمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی-

    باغی ٹی وی : گریمی ایوارڈز کی لاس ویگاس میں منعقد کی گئی تقریب کے دوران بڑی اسکرین پر صدر ولادیمیر زیلنسکی کا ریکارڈ کیا ہوا ایک ویڈیو پیغام نشر کیا گیا صدر زیلنسکی نےاپنے اس ویڈیو پیغام میں یوکرین میں جاری جنگ کے موجودہ حالات کو بیان کیا اور اس جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی خاموشی کو موسیقی کے ذریعےختم کرنے کے لیے تقریب میں موجود فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی-

    اُنہوں نےکہا کہ جنگ ہمیں یہ انتخاب نہیں کرنے دیتی کہ کون زندہ رہے گا اور کون ہلاک ہوجائے گا ہمارے موسیقار اپنے روایتی انداز میں نظر آنے کے بجائے حفاظتی لباس پہنتے ہیں اور وہ اسپتالوں میں زخمیوں کے لیے گاتے ہیں، یہاں تک کہ ان لوگوں کے لیےبھی گاتے ہیں جو انہیں سن بھی نہیں سکتے ہم اپنی آزادی کا دفاع کررہے ہیں، زندہ رہنے کے لیے اپنی سرزمین پر ہم روس سے لڑ رہے ہیں جس کی بمباری سےیہاں ایک خوفناک خاموشی طاری ہوگئی ہے۔

    امریکا اوریورپی یونین کا روس پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان

    یو کرینی صدر نے گریمی ایوارڈز کی تقریب سے اپیل کی کہاس خوفناک خاموشی کو اپنی موسیقی سے بھردیں ہماری کہانی سنانے کے لیے آج ہی اپنے سوشل نیٹ ورکس اور ٹی وی پر اس جنگ کے بارے میں سچ بتائیں، آپ جس طرح سے بھی دے سکتے ہیں ہمارا ساتھ دیں لیکن خاموش نہ رہیں-

    یوکرین کے صدر کی تقریر کے بعد گلوکار جان لیجنڈ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری اس تنازعہ کے دوران یوکرین کی عوام کو خراج تحسین پیش کیا جس میں گلوکار جان لیجنڈ کا ساتھ یوکرینی موسیقاروں سیزانا ایگلیڈان، میکا نیوٹن اور شاعر لیوبا نے دیا۔

    روس نے امریکا و برطانیہ سمیت متعدد ممالک پر ویزہ پابندیاں عائد کردیں

  • روس کا حملہ یورپ میں بڑی جنگ کا آغاز بن سکتا ہے،یوکرینی صدر

    روس کا حملہ یورپ میں بڑی جنگ کا آغاز بن سکتا ہے،یوکرینی صدر

    کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کی یوکرین میں فوجی کارروائی یورپ میں بڑی جنگ کا آغاز بن سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ یوکرین اپنی سالمیت کا ہرقیمت پردفاع کرے گا ہم ملکی دفاع کے لئے تیارہیں۔

    روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا

    یوکرینی صدرنے روس کے شہریوں پرزور دیا کہ وہ اپنے صدرکی جانب سے فوجی کارروائی کی مخالفت کریں اورایسے کسی بھی اقدام کومسترد کردیں صدرپیوٹن یوکرین سے متعلق اپنے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں روس کے صدر سے متعدد باررابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن جواب میں خاموشی رہی۔

    یوکرین کے سرکاری محکموں ،بینکوں پرسائبرحملے

    غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مختلف سرکاری محکموں اوربینکوں کی ویب سائٹس پرسائبرحملے کئے گئے یوکرین کے محکمہ خارجہ سمیت دیگرسرکاری اداروں کی ویب سائٹس پرسائبرحملوں کے نتیجے میں یہ ویب سائٹس بند ہوگئیں ہیں یوکرین کے ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن کے وزیرکے مطابق بینکوں کے سسٹمز پرسائبرحملوں سے لین دین کا نظام متاثرہوا ہے۔

    یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

    یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ سائبرحملوں سے متاثر ویب سائٹس کوبحال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب یوکرین نے روس کے حملے کے پیش نظر ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت کئی علاقوں میں کرفیو نافذ رہے گا اور کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی روس کی جانب سے یوکرین کے دو صوبوں کو خودمختار ریاستیں تسلیم کرکے وہاں فوجیں بھیجنے کے اعلان کے بعد یوکرین نے ملک میں 30 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی۔

    یوکرین کے قومی سلامتی اور ڈیفنس کونسل کے وزیر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اگر ضرورت پڑی تو ایمرجنسی میں مزید 30 دن کی توسیع کی جا سکتی ہے۔ اس دوران جن علاقوں میں کرفیو نافذ ہوگا وہاں شہریوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    روس 48 گھنٹوں میں بڑا حملہ کرے گا، امریکا کادعویٰ