Baaghi TV

Tag: ولادیمیر پیوٹن

  • پیوٹن کا روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق

    پیوٹن کا روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق

    ماسکو میں ایک بیان کے دوران پیوٹن نے عندیہ دیا کہ وہ جنگ بندی کے امکان کو دیکھ رہے ہیں, یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کے بعد ہی ہو سکتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کے لیے تیار ہے، لیکن اس شرط پر کہ یہ ایک پائیدار امن فراہم کرے اور جنگ کے بنیادی اسباب کو حل کرے۔ روس ایک ایسے معاہدے کا خواہاں ہے جو اس کے سکیورٹی خدشات کو بھی مدنظر رکھے۔پیوٹن کے مطابق، عارضی جنگ بندی قابل قبول نہیں ہوگی، روس ایسے معاہدے کی حمایت کرے گا جو اس کے سیکیورٹی خدشات کو دور کرے۔

    روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسی جنگ بندی چاہتے ہیں جو طویل مدتی امن کی ضمانت دے، نہ کہ صرف ایک عارضی وقفہ ہو۔
    قبل ازیں روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ "یہ صرف یوکرین کی فوج کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع دے گی، اور کچھ نہیں”، ماسکو اس طرح کے عارضی معاہدے کو قبول نہیں کرے گا۔

    ٹرمپ ٹاور کے لابی ایریا پر مظاہرین کا قبضہ، محمود خلیل کی رہائی کا مطالبہ

    لاہور کی سڑک پر نقاب پوش گن مینوں کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل

    سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں پر لاگو پی ٹی آئی دور کا قانون تبدیل

    خوشی کی بات ہے کہ قرارداد کی سب نے حمایت کی ہے،شرجیل میمن

  • برطانیہ کا یوکرین کو یورینیم پر مشتمل گولہ بارود دینے کا منصوبہ ،روس کا شدید ردعمل

    برطانیہ کا یوکرین کو یورینیم پر مشتمل گولہ بارود دینے کا منصوبہ ،روس کا شدید ردعمل

    برطانیہ کی جانب یوکرین کو یورینیم پر مشتمل گولہ بارود دینے کے منصوبے پر روس کا شدید رد عمل سمنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی: "الجزیرہ” کے مطابق برطانیہ کے یوکرین کوگولہ بارود دینےکے منصوبے پر روس کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں روس نے خبردار کیا ہے کہ برطانوی اقدام مزید کشیدگی کا سبب بنےگا، اس سے پہلے صدرپیوٹن بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم برطانوی اقدام کاجواب دینے پر مجبورہوں گے۔

    امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

    پیوٹن نے منگل کے روز برطانیہ کی وزیر مملکت برائے دفاع، اینابیل گولڈی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ختم شدہ یورینیم پر مشتمل گولہ بارود چیلنجر 2 جنگی ٹینکوں کے ساتھ یوکرین کو بھیجے جانے والے فوجی امدادی پیکج کا حصہ تھا۔

    پیوٹن نے کریملن میں چین کے رہنما شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ برطانیہ نے نہ صرف یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی بلکہ یورینیم کا گولہ بارود دینے کا بھی اعلان کیا اگر ایسا ہوتا ہے تو، روس ردعمل دینے پر مجبور ہو جائے گا، اگر یہ سب کچھ ہوتا ہے تو، روس کو اس کے مطابق جواب دینا پڑے گا، یہ دیکھتے ہوئے کہ مغرب اجتماعی طور پر پہلے ہی جوہری پرزے کے ساتھ ہتھیاروں کا استعمال شروع کر رہا ہے-

    بی بی سی کے مطابق برطانیہ نے تصدیق کی کہ وہ کیف کو چیلنجر 2 ٹینک کے ساتھ ساتھ بکتر چھیدنے والے راؤنڈ فراہم کرے گا یہ بھی واضح کیا کہ ان میں تابکاری کا خطرہ کم ہے ختم شدہ یورینیم "ایک معیاری جزو ہے اور اس کا جوہری ہتھیاروں سے کوئی تعلق نہیں ہے برطانوی فوج نے کئی دہائیوں سے اپنے ہتھیاروں کو چھیدنے والے گولوں میں ختم شدہ یورینیم کا استعمال کیا ہے۔

    سری لنکا کو آئی ایم ایف پیکج کی پہلی قسط موصول

    وزارت دفاع نے کہا کہ روس یہ جانتا ہے، لیکن جان بوجھ کر غلط معلومات دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ رائل سوسائٹی جیسے گروپوں کے سائنسدانوں کی آزادانہ تحقیق نے اندازہ لگایا ہے کہ یورینیم کے ختم ہونے والے گولہ بارود کے استعمال سے ذاتی صحت اور ماحول پر کوئی اثر پڑنے کا امکان کم ہے۔

    دوسری جانب امریکا نے روسی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ برطانوی اسلحہ تابکار نہیں، اس کا ایٹمی ہتھیاروں سے دور دورکا تعلق نہیں امریکا کا کہنا تھا کہ یہ روایتی ٹینک شکن اسلحہ ہے، روس کواتنی ہی فکر ہے تو اپنی سرحدوں میں واپس چلاجائے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونے کا امکان، پولیس ہائی …

  • رمضان قدیروف ایک غدار اور ولادیمیر پیوٹن کے زرخرید ہیں،چیچن کمانڈر

    رمضان قدیروف ایک غدار اور ولادیمیر پیوٹن کے زرخرید ہیں،چیچن کمانڈر

    یوکرین میں روسی فوج کے خلاف لڑنے والی دو چیچن بٹالینوں میں سے ایک کے کمانڈر شیخ منصور کا کہنا ہے کہ روسی جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان قدیروف ایک غدارہیں اور وہ صدر ولادیمیر پیوٹن کے زرخرید ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے” العربیہ ” کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کمانڈر شیخ منصور نے کہا کہ بدقسمتی سے قدیروف غدارتھے اور یقیناً اگرآپ ہم سے اس کے بارے میں پوچھیں تو ہم نے کبھی قدیروف جیسے شخص کو چیچن عوام کی نمائندگی کرنے کی اجازت نہیں دی۔ہم ایک کھلے ذہن کے اور آزادی پسند لوگ ہیں اور ہم کسی بھی ضرورت مند کومدد مہیاکرتے ہیں۔ہم کبھی یہ نہیں کہیں گے کہ ہم کسی کے سپاہی یا غلام ہیں-

    287 برطانوی ارکان پارلیمان کی روس میں داخلے پر پابندی عائد

    انھوں نے مزید کہا کہ ولادیمیر پیوٹن نے دراصل قدیروف کو خریدرکھا ہے۔ انہوں نے اسے ایک پرتکلف کھانا کھلایا، پھر یوکرین پر حملہ کرنے کا حکم دیااب ہم ایک مشترکہ دشمن کے خلاف لڑ رہے ہیں ۔

    شیخ منصور کے مطابق ان کی بٹالین 2014 سے یوکرین میں موجود ہے جب جنگ شروع ہوئی تھی انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انھیں یوکرینی افواج نے روس کے خلاف لڑنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ اپنے قومی پرچم اشکیریا کے تحت ایسا کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم یوکرینی افواج کے ساتھ تمام اقدامات کو مربوط کرتے ہیں کیونکہ ہم ایک مشترکہ دشمن، ایک مشترکہ برائی کے خلاف مل کر لڑ رہے ہیں یوکرینی افواج نے ان کی بٹالین کو جنگ زدہ ملک میں روسی جارحیت کے خلاف لڑنے کے لیے درکار ضروری ہتھیارمہیا کیے ہیں بٹالین 100 سے زیادہ مسلح افراد پر مشتمل ہے اور انھیں محاذِجنگ کے سخت مقامات پر تعینات ایلیٹ فورسز سمجھا جاتا ہے۔

    شیخ منصور نے بتایا کہ روسی حملے کے آغازمیں ہمیں یوکرینی دارالحکومت کیف کے نواح میں تعینات کیا گیا تھا۔بعد میں لڑائی میں شدت آنے پردوسری جگہ منتقل کر دیا گیا اور انھیں فرنٹ لائن پوزیشن دی گئی اب وہ محصور بندرگاہ شہر ماریوپول اور دیگرعلاقوں میں موجود ہیں جہاں لڑائی شدت سے جاری ہے۔

    یوکرین جنگ: اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے نے روس کی رُکنیت معطل کردی

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس قریباً 100 جنگجو ہیں اور ہم کان کنی، ٹیکٹیکل حملوں، گھات لگا کر حملوں جیسی خصوصی کارروائیاں کرتے ہیں اور ہم مخصوص پوزیشنوں کو بھی محفوظ رکھتے ہیں یوکرین میں دونوں چیچن بٹالینوں کے ساتھ اس جنگ میں شاملہونےوالے’’متعدد عرب‘‘ اور مسلمان بھی ہیں۔

    شیخ منصور نے کہا کہ کئی عرب ایسے ہیں جنھیں میں نے یوکرینی فوج کے مختلف بریگیڈز اور بٹالینوں کی صفوں میں دیکھا ہے لیکن میں انھیں ذاتی طور پر نہیں جانتا ان میں سے زیادہ ترموجودہ جنگ سے پہلے یوکرین میں رہ رہے تھےان میں سےبہت سےازبکستان،آذربائیجان اور جارجیا کے لوگ شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بہت سے یوکرینیوں نے اسلام قبول کیا ہے یوکرینی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے والے تمام رضاکاروں کو یوکرینی انٹیلی جنس سروس کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس چیک سے گزرنا پڑتا ہے کیونکہ بہت سے لوگ ہماری صفوں میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں، خاص طور پروہ لوگ جو روس سے وابستہ ہیں، ان کے علاوہ قدیروف کے کچھ افراد اور مختلف تنظیموں کےدیگرافراد بھی دراندازی کی کوشش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رمضان قدیروف یوکرین کی جنگ میں سرگرم عمل رہے ہیں اور انھوں نے یوکرین کے خلاف روس کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے اپنے فوجی دستے بھیجے ہیں جبکہ کچھ چیچنوں کے میدانِ جنگ میں یوکرین کے شانہ بشانہ روس کے خلاف لڑنے اور روس مخالف مؤقف اختیارکرنے کے بیانات سامنے آئے ہیں

    روس کے لیے پیغام ہےکہ21 ویں صدی میں کوئی جنگ قابل قبول نہیں:یو این سیکریٹری جنرل

  • ولادیمیر پیوٹن یوکرین میں نسل کشی کے ذمہ دار ہیں،امریکی صدر

    ولادیمیر پیوٹن یوکرین میں نسل کشی کے ذمہ دار ہیں،امریکی صدر

    امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین پر روسی حملوں کو نسل کشی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو آمر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں نسل کشی کے ذمہ دار ہیں یہ بات بالکل واضح ہوتی جارہی ہے کہ پیوٹن یوکرینی شہری ہونے کے نشانات بھی مٹانا چاہتے ہیں روسی فوجیوں نے یوکرین میں اب تک جو کچھ کیا ہے اس سے متعلق مزید بھیانک شواہد سامنے آ رہے ہیں۔

    سفارت کاری کے بھیس میں جاسوسی کا الزام ،فرانس نے 6 مشتبہ روسیوں کو ملک سے بے دخل کر دیا

    جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ بات واضح سے واضح تر ہو چکی ہے کہ روسی صدرولادیمیرپیوٹن یوکرین کے عوام کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کررہے ہیں اوراس کے ثبوت بھی موجود ہیں چلیں یہ قانون دانوں پر چھوڑتے ہیں کہ وہ اس کے بارے میں فیصلہ کریں ، لیکن مجھے تو ایسا ہی لگتا ہے۔

    جبکہ پولینڈ، لوتھینیا، لیٹویا اور اسٹونیا کے صدور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینکسی سے اظہار یکجہتی کے لیے کیف پہنچ رہے ہیں۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس اپنا آپریشن متوازن انداز میں جاری رکھے گا اور اپنے اہداف حاصل کرے گا۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ روس کے یوکرین پرحملے کے باعث ڈیڑھ ماہ میں یوکرین کی آبادی کے دو تہائی بچے اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

    روسی توانائی اور دیگر اشیا کی درآمدات میں اضافہ بھارت کے مفاد میں نہیں،امریکا

    یوکرین کا دورہ کرنے والے یونیسیف کے ایمرجنسی پروگرام کے ڈائریکٹر مانویل فونٹین کا کہنا ہے کہ یوکرین کے 75 لاکھ بچوں میں سے 48 لاکھ کا جنگ سے متاثر ہونا اور اتنی قلیل مدت میں گھروں کو چھوڑنا ناقابل یقین ہے اپنی 31 برس کی پیشہ ورانہ زندگی میں اس سے قبل میں نے کہیں بھی ایسا ہوتا نہیں دیکھا 48 لاکھ بے گھر بچوں میں سے 28 لاکھ یوکرین کے اندر بے گھر ہوئے جبکہ 20 لاکھ کے لگ بھگ دوسرے ملکوں میں گئے ہیں۔

    یونیسف کی رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کی مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد 142 ہے لیکن خدشہ ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

    یوکرینی صدر نے جنوبی کوریا سے طیارہ شکن میزائل سسٹم اور جنگی ساز و سامان مانگ لیا

    مانویل فونٹین نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو بتایا کہ جنگ نے ان بچوں کو مجبور کیا کہ وہ اپنی ہر چیز چھوڑ کر جان بچائیں۔ گھر، سکول اور خاندان کے افراد سمیت ان کو سب کچھ چھوڑنا پڑا۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں یوکرین کے سفیر سرگئی کیسلیٹسیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین سے ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو تحویل میں لیا ہے ان بچوں کو اب ایک قانون سازی کے ذریعے یتیم ظاہر کر کے روسی شہریوں کے حوالے کیا جا رہا ہے حالانکہ ان میں سے بہت سے بچوں کے والدین اور رشتہ دار موجود ہیں۔

    یوکرینی شہرماریوپول پر حملہ کرکےکیف میں داخل ہو جائیں گے، چیچن سربراہ

  • روسی صدر کو لڑائی کا چیلنج ، چیچن سربراہ کی ایلون مسک کو نصیحت

    روسی صدر کو لڑائی کا چیلنج ، چیچن سربراہ کی ایلون مسک کو نصیحت

    چیچنیا کے سربراہ رمضان قدیروف نے امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک اور دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو دیے گئے چیلنج کا جواب دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں ایلون مسک نے اپنے چیلنج میں روسی صدر کو "وَن ٹو وَن” لڑنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقابلے میں جیتنے والے کو یوکرین دے دیا جائے گا تاہم اب روس کے حلیف قدیروف نے اپنے جواب میں کہا کہ ایلون مسک کو فوری شکست ہو جائے گی۔

    انگریزی ویب سائٹ بزنس اِنسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق قدیروف نے مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میری آپ کو نصیحت ہے کہ پیوٹن کے ساتھ مقابلہ نہ کریں”۔

    یوکرین تنازع: ایلون مسک کا روسی صدر کو فائٹ کا چیلنج

    رمضان قدیروف نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں پوتین کی جوڈو کی صلاحیتوں کا حوالہ دیا ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ارب پتی (ایلون مسک) محض ایک کاروباری اور ٹویٹر بلاگر ٹھہرے اور ان کے مقابلے میں پیوٹن حکمت عملی کے حامل ایک عالمی سیاست دان ہیں۔

    رمضان قدیروف نے ایلون مسک کو مشورہ دیا کہ ایلون مسک کو چیچنیا میں کسی ادارے میں تربیت حاصل کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ پیر کے روز ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو "ون ٹو ون” مقابلے کا چیلنج دیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ میں ولادیمیر پیوٹن کو لڑائی کا چیلنج کرتا ہوں اور داؤ پر یوکرین ہوگا ایلون مسک نے ٹوئٹ میں ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین کا نام روسی زبان میں تحریر کیا ایک اور ٹوئٹ میں ایلون مسک نے پورا پیغام روسی زبان میں تحریر کیا۔

    یوکرین نے امریکی مدد سے نیوکلئیر ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی،ایٹمی محاذ آرائی ہوسکتی ہے: روس

    اس پیغام میں انہوں نے لکھا تھا کیا آپ فائٹ کے لیے متفق ہیں؟ ٹوئٹ میں ایلون مسک نے روسی صدارتی محل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا۔

    واضح رہے کہ ماسکو کے شدید ہمنوا رمضان قدیروف آہنی ہاتھ کے ساتھ چیچنیا پر حکومت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بہت پہلے اعلان کر دیا تھا کہ وہ روسی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے چیچن فوج کو یوکرین بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ قدیروف کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتین کا 24 فروری کو یوکرین میں فوجی آپریشن کے آغاز کا فیصلہ درست تھا۔

    یوکرین روس جنگ : پانچ صحافی ہلاک درجنوں زخمی