Baaghi TV

Tag: ول اسمتھ

  • ول اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، مجبور کیا گیا،جاڈا اسمتھ کا حیران کن انکشاف

    ول اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، مجبور کیا گیا،جاڈا اسمتھ کا حیران کن انکشاف

    لاس اینجلس: امریکی معروف اداکار وِل اسمتھ کی اہلیہ اور اداکارہ جاڈا اسمتھ نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ول اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں-

    باغی ٹی وی : نیویارک پوسٹ کے مطابق آسکر ایوارڈز کی تقریب میں وِل اسمتھ کے کرس راک کو تھپڑ مارنے اور اکیڈمی کی جانب سے اداکار پر 10 سال کے لیے تقریب میں شرکت پر پابندی کے بعد جاڈا اسمتھ کی 2018 کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ وِل اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

    ول اسمتھ پر آسکر یا کسی اور اکیڈمی ایونٹ میں شرکت پر 10 سال تک پابندی

    پچاس سالہ جاڈا کا یہ بیان ایک ویڈیو میں سامنے آیا۔وڈیو میں انہوں نے بتایا کہ جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ نوجوان اداکارہ ہونے اور چھوٹی عمر میں حاملہ ہونے کے سبب میں شدید دباؤ میں تھی ، مجھے نہیں معلوم تھا کہ کیا کروں مجھے شادی کی ہر گز خواہش نہیں تھی”

    2018 کے ایک کلپ میں اپنے شوہر وِل اسمتھ، بیٹے جیڈن اور والدہ کے سامنے جاڈا کہتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں بلکہ اُنہوں نے والدہ کے مجبور کرنے پر یہ فیصلہ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ 1997 کو ول اسمتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے دوران وہ پورا وقت روتی رہیں کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ شادی ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور وہ اس جھمیلے میں نہیں پڑنا چاہتی تھیں۔

    ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی

    جاڈا نے بتایا کہ بیٹے جیڈن سے حاملہ ہونے کے بعد اُن کی والدہ نے رو رو کر مجھے اور اسمتھ کو شادی کرنے پر مجبور کیا۔

    تاہم جب شو میں وِل اسمتھ کے اظہارِ خیال کی باری آئی تو وِل اسمتھ کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں ایسا کوئی دن نہیں تھا جب مجھے شادی کرنے اور اپنے اہل اعیال کی خواہش نہ ہویہ جھوٹ نہیں کہ 5 سال کی عمر سے میں اپنے اہل و اعیال کے بارے میں تصور کرتا تھا کہ کیسا ہوگا‘۔

    جاڈا کی والدہ کا کہنا ہے کہ "مجھے جاڈا اور ول اسمتھ کی شادی کے حوالے سے اپنی خواہش یاد ہے تاہم مجھے یہ یاد نہیں کہ جاڈا نے شادی کے خیال کو مسترد کر دیا تھا-

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

  • ول اسمتھ نے "آسکرز” کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

    ول اسمتھ نے "آسکرز” کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

    "آسکرز” ایوارڈ شو کی سالانہ 94 ویں تقریب کے دوران میزبان کرس راک کو ’تھپڑ‘ مارنے کے بعد تنقید ہونے پر ہا لی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے اکیڈمی کی رکنیت چھوڑ دی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ول اسمتھ نے "دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس” کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، ول اسمتھ نے یکم اپریل کو ’آسکر‘ انتظامیہ کو استعفیٰ بھجوایا تھا، جسے فوری طور پر منظور کرلیا گیا۔

    ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی

    ول اسمتھ نے رکنیت چھوڑنے کے علاوہ اس عزم کا اعادہ بھی کیا ہے کہ وہ "آسکرز” انتظامیہ کی جانب سے اپنے خلاف کی جانے والی ہر طرح کی کارروائی برداشت کرنے کو تیار ہیں۔

    دوسری جانب "آسکرز” انتظامیہ نے بھی ول اسمتھ کا استعفیٰ منظور کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف مزید کارروائی سے متعلق فیصلہ 18 اپریل کے بعد ہوگا۔

    "آسکرز” انتظامیہ کے مطابق ول اسمتھ کی جانب سے کیے گئے نامناسب عمل پر ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ اکیڈمی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا اور یہ کہ اداکار کا عمل کسی طرح بھی قابل قبول نہیں اکیڈمی کے ضوابط بنے ہوئے ہیں اور کسی کو بھی ان کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوتی۔

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

    رکنیت چھوڑنے کے بعد ول اسمتھ اب "آسکرز” ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی فلموں کے لیے ووٹنگ نہیں کر پائیں گے اور ممکنہ طور پر ان کے خلاف انتظامیہ سزا کا اعلان بھی کرے گی۔

    ول اسمتھ نے 28 مارچ کو لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب کے دوران میزبان کرس راک کو اہلیہ جیڈا اسمتھ پنکٹ کے بالوں کا مذاق بنانے پر براہ راست نشریات کے دوران تھپڑ رسید کردیا تھا تھپڑ مارنے کے ایک گھنٹے بعد اسی تقریب میں ول اسمتھ نے پہلی بار ’بہترین اداکار‘ کا "آسکرز” ایوارڈ بھی جیتا اور وصول کیا تھا۔

    میزبان کو تھپڑ رسید کرنے کے باوجود شو میں بیٹھے رہنے پر ول اسمتھ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تنقید کے بعد ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی بھی مانگی تھی-

    آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں بھی تھپڑ چل گئے

  • شو کے میزبان کو مذاق حد میں رہ کرکرنا چاہئیے،سلمان خان

    شو کے میزبان کو مذاق حد میں رہ کرکرنا چاہئیے،سلمان خان

    ممبئی: بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ شوز کے میزبان کو مذاق حد میں رہ کرکرنا چاہئیے۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈاسٹارسلمان خان نے ہالی وڈ اداکار کی جانب سے شوکے میزبان کوتھپڑ مارنے کے واقعے پرردعمل میں کہا کہ میزبان کے طورپرحساس ہونا اورمذاق کرنا اچھی بات ہے لیکن مذاق ایک حد میں رہ کرنا چاہئیے۔

    ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی

    سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ ’ بگ باس‘ اور ’دس کا دم‘ سمیت متعدد لائیو شوز کی میزبانی کرچکا ہوں شوز کے دوران نامناسب واقعات بھی ہوتے ہیں جس پر دکھ اور مایوسی کا اظہار شوز کے دوران کردیتا ہوں مگر میں اپنی حد میں رہتا ہوں۔

    جبکہ متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت نے بھی آسکرایوارڈز کی تقریب میں میزبان کوتھپڑمارنے والے اداکار ول اسمتھ کی حمایت میں بیان جاری کیا-

    کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا کہ کوئی میری بیمار ماں یا میری بیمار بہن کے بارے میں مذاق کرے تومیں بھی اسے تھپڑ ماروں گی ول اسمتھ نے میزبان کوتھپڑ مارکے اچھا کیا کسی کے گھروالوں کی بیماری کے حوالے سے مذاق کرنے والے کے ساتھ یہی سلوک کرنا چاہئیے۔امید ہے ول اسمتھ میرے شو میں شرکت کریں گے۔

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

    آسکر ایوارڈ 2022 کے سلسلے میں جاری لائیو شو کے دوران کامیڈین کرس راک کی جانب سے میزبانی اور شرکاء کو ہنسانے کا سیشن جاری تھا، اس دوران کرس راک نے شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے بہترین اداکار نامزد ہونے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا تھا-

    کرس راک کا جاڈا پنکٹ کے بالوں کی کٹنگ کا مذاق اور ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق تجویز دی تھی اپنی اہلیہ کا نام آنے پر ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور سیخ پا ہو گئےول اسمتھ اپنی کرسی سے اُٹھ کر اسٹیج پر جا پہنچے اور کرس راک کو مکا دے مارا، اسٹیج سے واپس آتے ہوئے ول اسمتھ کا کرس راک پر چلّاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میری بیوی کا نام اپنے منہ پر مت لاؤ۔ ول اسمتھ کی بیوی مخصوص بیماری کی وجہ سے بالوں سے محروم ہوگئی ہیں۔

    مسلم مخالف فلم "دی کشمیر فائلز” پر سلمان خان کی مبارک باد

  • ول اسمتھ  نے کرس راک سے معافی مانگ لی

    ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی

    اداکار وِل اسمتھ نے کرس راک کو آسکر تقریب کے دوران مُکا مارنے پر باضابطہ سوشل میڈیام پر جاری بیان کے ذریعے معذرت کرلی۔

    باغی ٹی وی : آسکر ایوارڈ کے سلسلے میں جاری لائیو شو کے دوران کامیڈین کرس راک کی جانب سے میزبانی اور شرکاء کو ہنسانے کا سیشن جاری تھا، اس دوران کرس راک نے شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے بہترین اداکار نامزد ہونے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا۔

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

    کرس راک کا جاڈا پنکٹ کے بالوں کی کٹنگ کا مذاق اور ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق تجویز دی گئی، اس مذاق پر آسکر ایوارڈ کے ہال میں ایک دم خاموشی چھا گئی اور سب ہی اس مذاق پر حیران ہو گئے اپنی اہلیہ کا نام آنے پر ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور سیخ پا ہو گئے۔

    ول اسمتھ اپنی کرسی سے اُٹھ کر اسٹیج پر جا پہنچے اور کرس راک کو مکا دے مارا، اسٹیج سے واپس آتے ہوئے ول اسمتھ کا کرس راک پر چلّاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میری بیوی کا نام اپنے منہ پر مت لاؤ۔‘

    اب انسٹاگرام پر جاری معذرتی پیغام میں وِل اسمتھ نے کہا کہ میں آپ سے عوامی طور پر معافی مانگتا ہوں کرس، میں غلط تھا اور اب میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور میری حرکت ایک ایسے شخص کی طرح نہیں تھی جیسا بننے کی میں کوشش کرتا ہوں تشدد کسی بھی صورت میں ہو وہ زہریلا اور تباہ کن ہے، کل رات کے اکیڈمی ایوارڈز میں میرا رویہ ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے۔

    آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں بھی تھپڑ چل گئے

    انہوں نے لکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ مذاق کرنا آپ کا کام ہے لیکن جاڈا کی طبی حالت کے بارے میں ایک لطیفہ میرے لیے ناقابلِ برداشت تھا اور میں نے جذباتی طور پر ردعمل ظاہر کیا۔

    ول نے لکھاکہ میں اکیڈمی، شو کے پروڈیوسرز، تمام حاضرین اور دنیا بھر میں دیکھنے والے ہر فرد سے بھی معافی مانگنا چاہوں گا۔ میں ولیمز فیملی اور اپنے کنگ رچرڈ فیملی سے معافی مانگنا چاہوں گا۔ مجھے گہرا افسوس ہے کہ ہم سب کے لیے ایک خوبصورت سفر پر میرے رویے نے داغ لگا دیا ہے-

    واضح رہے کہ ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ بالوں کی بیماری ’ایلو پیشیا‘ کا شکار ہیں جس کی تشخیص کا انہوں نے 2018 میں عوام کے سامنے انکشاف کیا تھا۔

    سجل علی اور احد رضا میر میں علیحدگی ہو گئی؟

  • رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

    لاس اینجس: آسکر کی تقریب میں اداکار ول اسمتھ نے بیوی کا مذاق اڑانے پر اداکار کرس راک کو زوردار تھپڑ جڑ دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسکر 2022 کی تقریب جاری تھی جس میں مزاحیہ اداکار کرس راک میزبانی کرتے ہوئے طنز و مزاح کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے ول اسمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکیٹ اسمتھ کے سر کے بال گرنے کا مذاق اڑایا تو اسٹیج سے نیچے بیٹھے ول اسمتھ غصے میں آگئے۔


    بہترین اداکارکا ایوارڈ جیتنے والے ول اسمتھ اپنی نشست سے اٹھے اور آرام سے چلتے ہوئے کرس راک کے پاس گئے، جو انہیں غیر یقینی سے دیکھ رہے تھے۔ کرس کے پاس پہنچ کر اچانک ول اسمتھ نے زناٹے دار تھپڑ کرس کے منہ پر جڑا اور پھر آرام سے چلتے ہوئے اپنی سیٹ پر واپس آکر بیٹھ گئے۔

    آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں بھی تھپڑ چل گئے

    ول اسمتھ کی اس حرکت پر ان کی اہلیہ سمیت وہاں موجود سب لوگ ششدر رہ گئے اور ہال میں خاموشی چھاگئی جبکہ کرس راک کا چہرہ اتر گیا تاہم وہ تھپڑ کھانے کے باوجود اپنی جگتوں سے باز نہ آئے اور کھسیانی انداز میں اپنے مذاق کو جاری رکھنے کی کوشش کی۔ تو اپنی نشست پر واپس بیٹھنے کے بعد ول اسمتھ نے کرس راک کو گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ اپنا منہ بند رکھو۔


    بعد ازاں انہوں نے اس رویے پر معذرت بھی کرتے ہوئے کہا کہ محبت آپ سے کچھ بھی کروا سکتی ہے۔

    اس موقع پر امریکا میں آسکر ٹیلی کاسٹ کو میوٹ کیا گیا مگر جاپان اور دیگر ممالک میں یہ منظر نشر ہوا اس صورت حال میں سکتے کا شکار ہونے والے کرس راک نے کہا ‘ول اسمتھ نے ابھی مجھے مارا ۔


    سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین نے ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ زیادہ تر صارفین نے ول اسمتھ کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں بعض شائقین نے اس واقعے کو اسکرپٹڈ یعنی سوچی سمجھی حرکت بھی قرار دیا۔

    لڑکیوں کو جینے دو ،بھارتی مس یونیورس نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کردی


    واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں جیڈا اسمتھ نے بتایا تھا کہ وہ ایک بیماری کے باعث بالوں کے جھڑنے کا سامنا کررہی ہیں اور کچھ مقامات پر گنج پن کے آثار نمایاں ہوچکے ہیں۔

    اداکار ول اسمتھ نے کیرئیر میں بہترین اداکار کا پہلا آسکر ایوارڈ فلم کنگ رچرڈ میں کام کرنے پر ملا جس میں انہوں نے سرینا اور وینس ولیمز کے باپ رچرڈ ولیمز کا کردار ادا کیا تھا-

    دوسری جانب فلمی دنیا کا سب سے بڑا آسکر ایوارڈ پہلی بار ایسی فلم نے جیت لیا جو سنیما کی بجائے ایک اسٹریمنگ سروس پر ریلیز ہوئی تھی۔

    ویسے تو خیال کیا جارہا تھا کہ نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی فلم دی پاور آف دی ڈاگ بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرے گی مگر غیرمتوقع طور پر یہ اعزاز ایپل ٹی وی پلس پر ریلیز ہونے والی فلم کوڈا نے اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کی۔

    سونم کپورکے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

    94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں قوت سماعت سے محروم ماں باپ اور بھائی جبکہ سننے کی صلاحیت رکھنے والی بیٹی/ بہن کے ان سے تعلقات کے گرد گھومتی اس فلم نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیتا اس فلم کو 3 شعبوں میں نامزد کیا گیا تھا اور اس نے تینوں کو اپنے نام کیا۔

    بہترین فلم کے ساتھ ساتھ بہترین اڈاپٹڈ اسکرین پلے اور بہترین معاون اداکار (ٹروئے کوٹسر) کے ایوارڈز اس فلم نے جیتے۔

    مگر سب سے زیادہ ایوارڈز سائنس فکشن فلم ڈیون نے اپنے نام کیے جو کہ اسے ٹیکنیکل کیٹیگریز جیسے ساؤنڈ، اسکور اور ایڈیٹنگ پر ملے۔

    اداکارہ جیسیکا چیسٹن نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم دی آئیز آف ٹیمی فائی میں کام کرنے پر حاصل کیا-

    بہترین معاون اداکارہ کا اعزاز ویسٹ سائیڈ اسٹوری میں کام کرنے والی آرینا ڈی بوس کے نام رہا یہ 1961 میں اسی نام سے بننے والی فلم کا ری میک تھا اور حیران کن طور پر اس وقت بھی بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ یہی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کو دیا گیا تھا آرینا آسکر ایوارڈ جیتنے والی پہلی ایفری لاطینی اداکارہ بھی ہیں جبکہ بہترین معاون اداکار کا اعزاز جیتنے والے ٹروئے کوٹسر حس سماعت سے محروم دوسرے اداکار ہیں جن کو یہ ایوارڈ ملا۔

    فلم "گلی بوائے” کے معروف گلوکار 24 برس کی عمر میں چل بسے


    جین کیمپین نے دی پاور آف دی ڈاگ پر بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیتا اور وہ اکیڈمی ایوارڈز کی تاریخ میں تیسری خاتون ہیں جو یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب رہی۔

    بہترین غیرملکی فلم کا ایوارڈ جاپانی فلم ڈرائیو مائی کار کے نام رہا جبکہ اوریجنل اسکرین پلے کا ایوارڈ بلفاسٹ نے جیتا۔

    بہترین اوریجنل گانے کا ایوارڈ نو ٹائم ٹو ڈائی، بہترین کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ کریولا، بہترین انیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ انکانٹو، بہترین ویژول ایفیکٹس کا ایوارڈ ڈیون، بہترین سنیمافوٹوگرافی کا ایوارڈ ڈیون، بہترین پروڈکشن ڈیزائن کا ایوارڈ ڈیون، فلم ایڈیٹنگ کا ایوارڈ ڈیون، بہترین اوریجنل اسکور کا ایوارڈ ڈیون اور بہترین ساؤنڈ کا ایوارڈ بھی ڈیون کے نام رہا۔

    پاکستانی نژاد برطانوی اداکار کی لائیو ایکشن مختصر فلم نے بیسٹ لائیو ایکشن شارٹ فلم دی لانگ گڈ بائے کا ایوارڈ اپنے نام کیا رز احمد نے ’دی لانگ گڈ بائے‘ کو انیل کاریا کے ساتھ لکھا تھا جب کہ پاکستانی نژاد اداکار نے اس میں اداکاری بھی کی تھی۔

    پاکستانی نژاد رز احمد کی فلم شارٹ لائیو ایکشن فلم کو بہترین ’شارٹ لائیو‘ فلم کا ایوارڈ دیا گیا اور یوں وہ پہلے پاکستانی نژاد ہولی وڈ مسلمان اداکار بن گئے، جنہوں نے فلمی دنیا کا اعلیٰ ترین ایوارڈ جیتا۔

    اس سے قبل گزشتہ برس رز احمد کو پہلی بار ’آسکر‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا مگر بد قسمتی سے 2021 میں وہ ایوارڈ جیت نہیں پائے تھے گزشتہ برس رز احمد کو کو ان کی فلم ’ساؤنڈ آف میٹل‘ میں شاندار اداکاری کی وجہ سے بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا تھا مگر وہ ایوارڈ جیت نہیں پائے تھے۔

    ثانیہ کوعدنان صدیقی کیساتھ کام کرتے دیکھنا کبھی نہیں چاہوں گا ، شعیب ملک

    رز احمد دو درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں، انہوں نے 2006 میں دی روڈ ٹو گوانتانامو نامی فلم سے اداکاری کا آغاز کیا تھا رز احمد نے برطانوی و امریکی ٹی وی سیریلز میں کام کرنے سمیت گلوکاری بھی کی ہے جب کہ انہوں نے متعدد گانوں میں ماڈلنگ بھی کر رکھی ہے۔