Baaghi TV

Tag: ون ڈش

  • وزیراعلٰی پنجاب کا شادیوں میں ون ڈش کے قانون پرسختی سے عمل کروانے کا حکم

    وزیراعلٰی پنجاب کا شادیوں میں ون ڈش کے قانون پرسختی سے عمل کروانے کا حکم

    لاہور: وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز نے شادیوں میں ون ڈش کے قانون پرسختی سے عمل کروانے کا حکم دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کی اسلام آباد سے ویڈ لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

    عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے، گھر میں قید رکھتے تھے،دانیہ شاہ


    اجلاس میں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ انتظامیہ ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے ون ڈش کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ون ڈش کے قانون پر عمل درآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا ون ڈش کے قانون پرہرضلع میں عمل کرایا جائے اورخلاف ورزی پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔


    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا، ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے، اس لیے ہم ہر وہ قدم اٹھائیں سے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے۔

    گرفتاری کا خوف، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عدالت پہنچ گئے

  • میرج ہال سیل کرکے کھانا غریبوں میں تقسیم

    میرج ہال سیل کرکے کھانا غریبوں میں تقسیم

    قصور
    اے سی چونیاں کی ون ڈش کے خلاف رات گئے کاروائی میرج ہال سیل

    تفصیلات کے مطابق اے سی چونیاں کی بڑی کارروائی ون ڈش کی خلاف ورزی پر گہلن چیکنگ کے دوران المدینہ میرج ہال اور انمول میرج ہال میں ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے کارروائی کرتے ہوئے المدینہ میرج ہال کے مینجر کو موقع سے گرفتار کروا دیا جبکہ انمول میرج ہال کا مینجر موقع سے فرار ہوگیا اضافی کھانا ضبط کر کے غریبوں اور ناداروں میں تقسیم کردیا دونوں میرج ہالوں میں پروگرام جاری تھے پروگرام کے بعد میرج ہالوں کو سیل کر دیا تھانہ الہ آباد میں دونوں مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں