Baaghi TV

Tag: ون ڈے رینکنگ

  • آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ،رضوان اور شاہین کی تنزلی

    آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ،رضوان اور شاہین کی تنزلی

    آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے ،بیٹرز میں بابراعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے،جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی-

    ون ڈے رینکنگ میں بیٹرز میں بھارت کے شبھمن گل پہلی پوزیشن پر ہیں، بابراعظم دوسری جبکہ تیسری پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ہیں،ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ کی دو درجے ترقی ہوئی ہے وہ ساتویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، پاکستان کے محمد رضوان کی پانچ درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 27 نمبر پر پہنچ گئے ہیں، فخر زمان ایک درجے تنزلی کے بعد 28 پوزیشن پر ہیں۔

    ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج دو درجے ترقی پا کر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کیشو مہاراج نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرکے 33 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں،سری لنکا کے مہیش تھیکشانا ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر ہیں-

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو طلب

    نمیبیا کے برنارڈ شالٹز، افغانستان کے راشد خان، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر، میٹ ہینری، سری لنکا کے ونندو ہسارنگام بھارت کے رویندرا جدیجا اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا بدستور بالترتیب چوتھی سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں،پاکستان کے شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 16 پوزیشن پر چلے گئے ہیں، پاکستان کا کوئی باؤلر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے، ابرار احمد اٹھارہ درجے ترقی پاکر تینتالیسویں نمبر پر آگئے۔

    ون ڈے کی آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ افغانستان کے ہی محمد نبی دوسرے نمبر پر ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا تیسری پوزیشن پر ہیں، کوئی پاکستانی کھلاڑی آل راؤنڈر رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

    وزیراعظم،فیلڈمارشل کا خیبر پختونخواہ کے سیلاب متاثرہ اضلاع کا دورہ،ریسکیوآپریشن کا جائزہ

  • آئی سی سی: ون ڈے پلئیرز کی رینکنگ جاری،شاہین آفریدی پہلے نمبر پر براجمان

    آئی سی سی: ون ڈے پلئیرز کی رینکنگ جاری،شاہین آفریدی پہلے نمبر پر براجمان

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی:آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے دوران ون ڈے بولرز بولرز کی کارکردگی پر نئی رینکنگ جاری کی ہے آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بیٹرز میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بولرز میں شاہین آفریدی بھی پہلے نمبر پر آگئے ہیں-

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی دسویں نمبر سےپہلے نمبر پر براجمان ہوگئے،آئی سی سی رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی 673 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزلووڈ 663 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئےبھارت کے محمد سراج 656 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی چوتھی اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پانچویں پوزیشن ہے اور کشو مہاراج کے 651 اور ٹرینٹ بولٹ کے 649 پوائنٹس ہیں۔

    انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کا ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

    https://x.com/TheRealPCB/status/1719648638279053646?s=20
    دوسری جانب آئی سی سی بیٹرز کی رینکنگ میں مسلسل بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، لیکن ریٹنگ پوائنٹس میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے، وہ 818 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے شبمن گل صرف دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 765 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    علاوہ ازیں آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔

    خیال رہے کہ شاہین آفریدی بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن میں اب تک فاسٹ بولرز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بھی ہیں، انہوں نے میگا ایونٹ کے دوران 7 میچوں میں 17 وکٹوں کے حاصل کی ہیں شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے دنیا کے تیسرے فاسٹ بولر بن گئے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 …

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شامل ہوگئےپاکستانی بولر نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جبکہ مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

    شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے ہیں انہوں نے یہ اعزاز کولکتہ کے ایڈین گارڈنز میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آؤٹ کیا۔

    سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد خان نے 44 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔

    آسٹریلیا نے 2034 ورلڈ کپ کی بولی منسوخ کر دی

    شاہین شاہ رواں ورلڈ کپ میں سب سے زیادی وکٹیں لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے اب تک 07 میچز میں 16 وکٹیں حاصل کی ہیں، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے نے بھی 16وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

  • ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری: بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار،ویرات کوہلی  کی ایک درجہ تنزلی

    ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری: بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار،ویرات کوہلی کی ایک درجہ تنزلی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ون ڈےرینکنگ میں پاکستان کےبابراعظم 886 ریٹنگ پوائںٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستانی بیٹر فخر زمان 755 پوائنٹس کےساتھ تیسرے اور امام الحق 745 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرموجود ہیں جبکہ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں-

    ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی

    پلیئرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ریسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر دو درجے ترقی کے بعد 7 ویں، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 4 درجے ترقی کے بعد 19 ویں اور بنگلادیش کے تمیم اقبال ایک درجے ترقی کے بعد 25 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ون ڈے بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرارہے، پاکستان کے شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر جبکہ ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    اسی طرح ٹی20 فارمیٹ میں محمد رضوان اور کپتان بابراعظم بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو کی بادشاہی برقرار ہے۔

  • آئی سی سی ،  ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری ،فخر زمان بابر اعظم کےقریب پہنچ گئے

    آئی سی سی ، ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری ،فخر زمان بابر اعظم کےقریب پہنچ گئے

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے بعد 3 درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، اس سے قبل فخر زمان 10 ویں نمبر پر تھے رینکنگ میں امام الحق 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 3 درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    سعودی عرب کیوں گئے؟فرانسیسی کلب نے میسی کو معطل کر دیا


    آئی سی سی کے مطابق فخر نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کی جاری ون ڈے سیریز کا آغاز جارحانہ کیا ہے، جس میں 33 سالہ کھلاڑی نے بیک ٹو بیک سنچریاں اسکور کر کے پانچ میچوں کی سیریز میں اپنی ٹیم کو فتح دلوائی-

    بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے راولپنڈی میں سیریز کے افتتاحی میچ میں 117 رنز بنائے اور پھر اسی مقام پر دوسرے میچ میں شاندار 180* کے شاندار اسکور کئے اور تازہ ترین رینکنگ اپ ڈیٹ پر بابر کے پیچھے آٹھ مقام کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر آ گئے-

    آئی پی ایل:میچ میں تلخ کلامی، گوتم گھمبیر،نوین الحق اورویرات کوہلی پر کتنا جرمانہ عائد

    فخر نے باؤنس پر تین ون ڈے سنچریاں اسکور کی ہیں اور کیریئر کی بہترین درجہ بندی 784 ریٹنگ پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے اور اب وہ 103 ریٹنگ پوائنٹس سے پیچھے رہنے کے باوجود اپنے کپتان کے قریب ترین چیلنجر ہیں۔

    فخر صرف چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے جنہوں نے ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل شکست 180 رنز بنا کر مسلسل تین ون ڈے سنچریاں اسکور کیں-

    ون ڈےبولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج دوسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجےترقی کےبعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔

    فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے …

    ون ڈےبولرز کی رینکنگ میں کیوی بولر ڈیرل مچل 31 درجےترقی کے بعد 51 ویں، شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کےبعد دسویں، شاداب خان چار درجے تنزلی کے ساتھ 39 ویں، فاسٹ بولر حارث رؤف 10 درجے ترقی کے ساتھ 51 ویں اور فاسٹ بولر نسیم شاہ 12 درجے ترقی کے بعد 73 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ون ڈےآل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

    حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

  • ون ڈے رینکنگ:  نیوزی لینڈ سےنمبر ون پوزیشن چھن گئی،پاکستان پانچویں نمبر

    ون ڈے رینکنگ: نیوزی لینڈ سےنمبر ون پوزیشن چھن گئی،پاکستان پانچویں نمبر

    بھارت کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ سے آئی سی سی مین ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون پوزیشن چھن گئی۔

    باغی ٹی وی: بھارت نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کو 108 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا اور پھر روہت الیون نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

    آئی سی سی بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہو گیا

    آئی سی سی کی جانب سے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بھارت سے سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست پر نیوزی لینڈ نے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن گنوا دی،پہلی پوزیشن سے تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے انگلش ٹیم اب سرفہرست ہوگئی ہے بھارت کا تیسرا اور آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے۔

    فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر خراج تحسین،کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کی تصویر بنا دی

    اس مقابلے سے قبل کیویز 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ نمبرون اور انگلینڈ 113 پوائنٹس لے کر دوسری پوزیشن پر موجود تھا لیکن اب صورتحال بدل گئی آسٹریلیا 112 پوائنٹس تیسرے ، بھارت 111 پوائنٹس چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان ٹیم106 پوائنٹس لے کر پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقا چھٹے، بنگلادیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہے افغانستان نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔

    تیسرا ون ڈے:آسٹریلیا کا کلین سوئپ،پاکستان ویمن ٹیم کو 101 رنز سے شکست

  • ون ڈے رینکنگ:بابراعظم  کی پہلی پوزیشن برقرار،امام الحق نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    ون ڈے رینکنگ:بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار،امام الحق نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    آئی آئی سے نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی ،کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم اور امام الحق عالمی رینکنگ کی پہلی دو پوزیشنوں پربراجمان ہو گئے-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی او ڈی آئی رینکنگ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں جبکہ امام الحق نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

    بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی

    امام الحق ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں میں ایک سو ننانوے رنز بنا کر پلئیر آف دی سیریز قرار پائے تھے آئی سی سی رینکنگ میں امام الحق آٹھ سو پندرہ ریٹنگ پواِنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تین نصف سینچریاں بنائیں اور پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتا۔


    آئی سی سی او ڈی آئی باولرز رینکنگ میں شاہین آفریدی نے دو درجہ ترقی حاصل کی ہے۔ شاہین آفریدی او ڈی آئی باولرز رینکنگ میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔

    آئی سی سی او ڈی آئی پلئیرز رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی نوویں پوزیشن اور ڈیوڈ وارنر ایک درجہ تنزلی کے بعد دسواں نمبر آگئے ہیں۔ جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں جوئے روٹ دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں-

    پہلا ون ڈے: بابر اعظم اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری بناکرکئی ریکارڈ بنانے میں بھی…

    ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین ایک درجنے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ انکی جگہ نمبر ون درجے پر انگلش بیٹر جو روٹ نے قبضہ جمالیا ہے۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری اور پاکستان کے کپتان بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے-

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی او ڈی آئی رینکنگ میں بہتری آئی ہے-

    قبل ازیں آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی تھی جس کے مطابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہو گئی بابر اعظم پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے،انگلش بلے باز جوئے روٹ دو درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے،ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے-

    ویسٹ انڈیز کو53 رنز سے شکست، پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ