Baaghi TV

Tag: وویک اوبرائے

  • میں  نے کالج میں‌ کرینہ کپور کی حاضری پوری کی وویک اوبرائے

    میں نے کالج میں‌ کرینہ کپور کی حاضری پوری کی وویک اوبرائے

    بالی وڈ کے اداکار وویک اوبرائے جن کا کیرئیر تیزی سے اوپر گیا لیکن پھر انہو‌ں نے خود ہی کچھ ایسی ٍغلطیاں کیں کہ ان کا کیرئیرنیچے کی طرف آنے لگا. وویک اوبرائے نے ایشوریا رائے کے ساتھ دوستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سلمان خان کے ساتھ پنگا لیا تو پھر ان کا کیرئیر کہاں گیا انہیں بھی سمجھ نہیں آئی. اداکار وویک یقینا ایک باصلاحیت اداکار ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنے کالج کے دنوں‌کی یاد تازہ کی ہے . انہوں نے ان دنوں کو یاد کیا ہے جب کرینہ کالج میں‌نئی نئی گئیں تھیں اور اسی کالج میں‌وویک اوبرائے بھی پڑھتے تھے وہ ان سے تین چار سال سینئر تھے ، وویک کا کہنا ہے کہ چونکہ کرینہ کپور کالج میں نئی نئی آئیں تھیں انہیں وہاں کے طور طریقے نہیں معلوم تھے .ان

    کو کالج میں‌حاضری کے مسائل پیش آئے تو وہ کافی پریشان تھیں ، میں نے ایک دن ان کی پریشانی کو دور کر دیا میں ایڈمن آفس میں گیا اور وہاں جا کر کرینہ کپور کی ساری حاضری پوری کر دی، کرینہ بہت حیران ہوئیں انہوں نے کہا کہ یہ سب کیسے ہو گیا تو میں نے کہا کہ آپ جائیں موج کریں ھاضری پوری کر دی ہے میں نے .

  • ویویک اوبرائے نے عابدہ پروین کی جی بھر کر کی تعریف

    ویویک اوبرائے نے عابدہ پروین کی جی بھر کر کی تعریف

    سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے بھارتی اداکار وویک اوبرائے پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین کی تعریف کررہے ہیں. وڈیو دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ ووریک اوبرائے نے عابدہ پروین کا لائیو شو دیکھا ہے اور ان کو گاتے ہوئے سنا ہے. وویک اوبرائے وڈیو میں کسی کا شکریہ ادا کررہے ہیں ،اور کہہ رہے ہیں کہ شکریہ مجھے یہاں آنے کا موقع دیا اور مجھے لیجنڈ فنکارہ کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا ، میں‌ تو عابدہ پروین کا بہت بڑا مداح‌ہوں اور میری خوش نصیبی ہے کہ ان کو آج میں‌نے اپنے سامنے بیٹھے دیکھا ہے . وویک کے عابدہ پروین کے متعلق ان کمنٹس کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

    یاد رہے کہ پاکستانی گلوکار بھارت میں بہت زیادہ مقبول ہیں اور عابدہ پروین کے مداح تو پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں. ان کی گائیکی کئی نئے آنے والوں‌کے لئے مشعل راہ ہے. عابدہ پروین نے اپنی منفرد گائیکی کی بدولت مداحوں کے دلوں میں‌وہ جگہ بنا لی ہے جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا. ان کی اپنی ایک منفرد انداز گائیگی ہے جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے. بھارتی فنکاروں کے ساتھ بھارتی میوزیشنز بھی عابدہ پروین کے دیوانے ہیں.

  • وویک اوبرائے نے بتایا دیا کہ وہ شادی کے لئے کیسے راضی ہوئے

    وویک اوبرائے نے بتایا دیا کہ وہ شادی کے لئے کیسے راضی ہوئے

    بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے کا ایک انٹرویو کلپ ہو رہا ہے بہت وائرل اس میں انہوں نے بتایا کہ وہ شادی کےلئے کیسے راضی ہوئے. وویک نے کہا میری زندگی میں ایک ایسا وقت آیا جب میں بہت پریشان تھا اور میری فلمیں بھی خراب جا رہی تھیں. میں‌اپنی امی کی گود میں سر رکھ کر رویا کرتا تھا اور پوچھا کرتا تھا امی یہ سب میرے ساتھ کیوں ہو رہا ہے میں ڈپریشن میں جا رہا ہوں. تو میری والدہ مجھے کہا کرتی تھیں شادی کر لو سب ٹھیک ہو جائیگا .میں نہیں‌ مانتا تھا .میری والدہ کوششیں کرتی رہیں میں نے کہا میں نے نہیں‌ کرنی شادی. میں کسی فلم کی شوٹنگ کےلئے لندن گیا تھا وہاں سے واپسی پہ ماں کو کال کی اور بتایا واپس آرہا ہوں. تو ماں نے کہاکہ میں نے ایک لڑکی پسند کی ہے وہ آسٹریلیا میں

    اپنے والدین کے ساتھ چھٹیاں‌ منانے گئی ہے مل لو اس سے جا کے، اس کے بعد میں‌کبھی شادی کا نہیں‌کہوں‌گی. میں گیا وہاں اور اس سے ملا میں بہت امپریس ہوا، وہ بالکل سادے کپڑوں میں‌آئی سادے بال بنائے ہوئے تھے بغیر میک اپ کے تھی. میں ہیرو گیری کررہا تھا اس نے مجھے پوچھا کیا کرتے ہو میں نے کہا ایکٹر ہوں‌بولی وہ تو آپکا کام ہے آپ ہیں کون کیسے ہو اس سوال کے بعد مجھے لگا کہ بس اسی سے شادی کرنی ہے لہذا میں نے اس سے شادی کا فیصلہ کر لیا ماں کو کال کی تو شرمندہ ہو رہا تھا لیکن میں نے کہا کہ مجھے لڑکی پسند ہے. جولائی میں‌ ملا ، ستمبر میں منگنی اور اکتوبر میں شادی ہو گئی ہماری اور آج میں بہت خوش ہوں.