سشمیتا سین اور للت مودی کے رشتے کے بارے میں پتہ چلتے ہی سابقہ مس یونیورس پر تنقید ہوئی انہیں تو لالچی عورت تک کہہ دیا گیا اس کڑے اور برے وقت میں مہیش بھٹ نے ان کا ساتھ دیا اور کھل کر ان کی حمایت کی. مہش بھٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا ہےکہ سشمیتا سین ان کے بھائی وکرم بھٹ کی محبت میں گرفتار رہی ہیں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ وقت بھی گزارتے تھے. مہیش بھٹ نے کہا کہ میں نے سشمیتا سین کو جب فلم دستک میںکام کرنے کی آفر کی تو انہوںنے فورا ہاں کردی، ورکرم بھٹ میرا دایاں ہاتھ ہوا کرتا تھا وہ کام میںمیرے ساتھ ساتھ رہتا تھا یوں اس فلم کے سیٹ پر دونوں کا کافی انٹریکشن رہا اور دونوں اُن وقتوںمیں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے. مہیش بھٹ نے سشمیتا سین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کو بہت سراہتا ہوں کیونکہ یہ وہ لڑکی ہے جو اپنی شرائط پر زندگی گزارتی ہے حالانکہ یہاں لوگ دوسروں کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارتے ہیں لیکن سشمیتا من موجی ہے. میں سشمیتا کے حوصلے اور اسکی فیصلہ سازی کو سلام کرتا ہوںکہ وہ اپنی شرائط پر زندگی گزارنے کی عادی ہے اور میں یہ سمجھتا ہوںکہ جس صدی میں ہم رہ رہے ہیں اس میںہم دوسروں پر پابندی نہیںلگا سکتے نہ ہی ایسا ہونا چاہیے. یوںمہیش بھٹ نے اپنی مکمل سپورٹسشمیتا سین کے پلڑے میں ڈال دی.
Tag: وکرم بھٹ

جیسمین بھاسن مہیش بھٹ کی فلم سے ڈیبیو کریں گے
ٹی وی شوز سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی جیسمین بھاسن مہیش بھٹ کی فلم سے ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں فلم کی شوٹنگ جولائی سے شروع ہو گی۔ رپورٹس کے مطابق بگ باس جیسے بڑے رئیلٹی شو سے پذیرائی حاصل کرنے والی جیسمین بھاسن فلم میں کام کررہی ہے اس میں ان کے ساتھ گپی گریوال نظر آئیں گی۔رپورٹس یہ بھی بتا رہی ہیں جیسمین نے فلم سائن کر لی ہے۔ فلم میں ان کا کردار کیسا ہوگا اس سے ابھی تک پردہ نہیں اٹھایا گیا نہ ہی ایسا کوئی اشارہ دیا گیا ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ جیسمین اپنے کردار سے بے حد خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے پرستار میرے کام اور کردار کو دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق فلم رواں برس اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔
یاد رہے کہ مہیش بھٹ نے بطور ڈائریکٹر آخری فلم انیس نو ننانوے میں زخم کے نام سے بنائی تھی اس کے بعد انہوں نے اعلان کر دیا تھا کہ اب وہ بطور ڈائریکٹر کام نہیں کریں گے۔ ان کی آخری فلم ان کی ذاتی زندگی سے کافی متاثر تھی اس میں پوجا بھٹ اور اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کئے تھے، فلم کا میوزک بھی بہت جاندار تھا۔ جیسمین بھاسن جس فلم سے ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں اسکو مہیش بھٹ لکھیں گے اور ان کے بھائی وکرم بھٹ اسے ڈائریکٹ کریں گے۔ جیسمین بھاسن فلمی کیرئیر شروع کرنے کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔

