Baaghi TV

Tag: وکلا

  • وکلاء کی طرف سے مریض بچوں کیلئے خون کا عطیہ

    وکلاء کی طرف سے مریض بچوں کیلئے خون کا عطیہ

    قصور
    تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی پکار پر سیکریٹری جنرل چونیاں بار ایسوسی ایشن فیض رسول کی زیر صدارت بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد،وکلاء نے مریض بچوں کیلئے خون کا عطیہ کیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقے کنگن پور میں تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور،اسلامیہ ویلفیئر سوسائٹی الہ آباد کے زیر سایہ ضلع بھر و ضلع اوکاڑہ کے 100 سے زائد تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بلڈ ڈونیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی دیگر ضروریات کو بھی پورا کیا جاتا ہے اور ان بچوں کو خون لگوانے کیلئے قصور سے لاہور لیجایا جاتا ہے
    چند دن قبل تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے اہلیان علاقہ سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی جس پر چونیاں بار ایسوسی ایشن نے کل صبح 8 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جس میں وکلاء حضرات نے خون عطیہ کیا
    بلڈ ڈونیشن کیمپ چونیاں بار ایسوسی ایشن کے صدر و جنرل سیکرٹری فیض رسول کی زیر قیادت لگایا گیا جس میں درجنوں وکلاء نے خون عطیہ کیا اور آئندہ بھی ان مریض بچوں کیلئے خون عطیہ کرتے رہنے کا عزم کیا
    بلڈ ڈونیشن کیمپ لگانے اور خون عطیہ کرنے پر سوشل ورکرز ابتسام الہٰی،حماد اسماعیل یزدانی،احسن جمال،حافظ بلال الہ آبادی و اہلیان علاقہ نے وکلاء برادری کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

  • دردکےمسیحاؤں اورقانون کے علمبرداروں کی لڑائی میں‌ مریضوں کی شامت آئی

    لاہور:دردکےمسیحاؤں اورقانون کے علمبرداروں کی لڑائی،مریضوں کی شامت آئی ، اطلاعات کےمطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی پی آئی سی کے عملے پر وکلاء تشدد کے خلاف آﺅٹ ڈور میں ہڑتال آج بھی جاری ہے جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے مریضوں کو بغیر علاج کے ہی واپس لوٹناپڑ رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی سی میں آج دوسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے،ا و پی ڈی میں علاج معالجے کی سہولیات معطل ہیں، جس کی وجہ سے دور دراز سے علاج کیلئے آئے مریض بغیر علاج کے ہی واپس لوٹ رہے ہیں، ڈاکٹروں کے احتجاجی دھرنے کے باعث غوث الاعظم روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    دوسری جانب وکلاء کی احتجاجی ریلی رکاوٹیں توڑکر سول سیکرٹریٹ میں داخل ہوگئی، احتجاجی وکلاء نے چیف سیکرٹری آفس کے سامنے نعرے بازی کی، مظاہرین نے تسلیم کئے گئے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کردیا۔کل رہنماﺅں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ چند شرپسند کالے اور سفید کوٹ کی آپس میں لڑائی کا موجب بن رہے ہیں، وزیراعظم معاملے کی خود انکوائری کروائیں، پولیس شدید دباؤمیں ہے، ہماری بات نہیں سن رہی۔

    ہیلتھ الائنس کے رہنماﺅں کا مزید کہنا تھا کہ مارپیٹ کرنے والے وکلاء برادری کے نمائندے نہیں ہوسکتے،حکومت ہسپتالوں میں سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تاحال قانون سازی نہیں کرسکی، وزیر صحت میں مسائل حل کرنے کی اہلیت ہی نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہوربارکے صدرعاصم چیمہ کی سربراہی میں وکلاء کی بڑی تعدادنے آئی جی آفس کے باہرمین گیٹس پراحتجاج کیا تھا، مظاہرین آئی جی آفس کی بیرونی دیواروں پر چڑھ گئے تھے۔