Baaghi TV

Tag: وکیل قتل کیس

  • بلوچستان ہائیکورٹ ،عمران خان کے خلاف  ایف آئی آر منسوخ

    بلوچستان ہائیکورٹ ،عمران خان کے خلاف ایف آئی آر منسوخ

    بلوچستان ہائیکورٹ نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایف آئی آر کو منسوخ کردیا ہے

    بلوچستان ہائیکورٹ ںے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا ،بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل بینچ نے فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر سنایا،جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران خان کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کر دیا گیا ہے، وارنٹ بھی ختم کر دیئے گئے ہیں

    تاہم دوسری جانب وکیل قتل کیس میں ابھی تک عمران خان کے خلاف مقدمہ ختم نہیں ہوا ،سینیر وکیل عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کے قتل کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ون نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے ،وکیل قتل کیس سپریم کورٹ میں بھی چل رہاہے،عمران خان نے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی،،بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی ،درخواست میں ایف آئی ار کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو سیاسی مقاصد کیلئے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، درج کیا گیا مقدمہ آئین کے آرٹیکل 9,10 اور 14 کی خلاف ورزی ہے،ٹھوس شواہد کے بغیر سابق وزیراعظم کو مقدمہ میں طلب بھی نہیں کیا جا سکتا، انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری قانون کے خلاف ہیں ،بلوچستان ہائیکورٹ نے تحقیقات میں مداخلت نہ کرنے کا کہتے ہوئے درخواست خارج کردی تھی کوئٹہ کے شہید جمیل کاکڑ پولیس اسٹیشن میں چیئرمین تحریک انصاف کو قتل کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا

    واضح رہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایڈوکیٹ عبدالرزاق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس پر عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان پر قتل کا الزام عائد کیا تھا، بعد ازاں قتل کا مقدمہ بھی عمران خان کے خلاف درج کیا گیا تھا،وکیل عبدالرزاق نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے حوالہ سے درخواست دے رکھی تھی،

    اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

    عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

    گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا

    پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

  • وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل

    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل

    کوئٹہ میں قتل ہوئے وکیل عبدالرزاق شر کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کرنے کے لیے تشکیل کردہ پہلا بینچ بحال کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں قتل ہوئے وکیل عبدالرزاق شر کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل کر دیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کرنے کے لیے تشکیل کردہ پہلا بینچ بحال کر دیا گیا۔

    سپریم کورٹ سے جاری نئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گی ، جمعہ کو جاری کاز لسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کرتے ہوئے جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس محمد علی مظہر کو شامل کیا گیا تھا جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہیں-

    وزیراعظم کا صحت کےحوالے سے آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان

    سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں ضمانت کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں بلایا ہے۔

    واضح رہے کہ چند ہفتے پہلے کوئٹہ میں ائر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر جاں بحق ہوگئے تھےوہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار تھےجس کے بعد 7 جون 2023 کو سنگین غداری کیس کے پٹیشنر اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ کوئٹہ میں پی ٹی آئی چئیرمین کیخلاف درج کیا گیا تھا۔

    نگران وزیراعظم کے لئے اسحاق ڈار کے نام پر غور

    مقدمہ مقتول وکیل کے بیٹے کی مدعیت میں شہید جمیل کاکڑ تھانہ میں درج کیا گیا تھا پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف جمیل شہید پولیس تھانے میں زیر تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 109، 34 اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 6 اور 7 کے تحت درج کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل 15 جون کو وکیل ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر قتل کیس میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (ون) نے چیئرمین تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جبکہ تحریک انصاف کے وکلاء نے وان ارنٹ گرفتاری بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا 21 جون کو لاہور ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں وکیل کے قتل کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی 3 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

    اگر مندر تشدد کا سبب بنیں تو انہیں بند کر دینا بہتر ہے،بھارتی عدالت

  • وکیل قتل کیس،عمران خان کی حکم امتناع ،عبوری ضمانت کی استدعا مسترد

    وکیل قتل کیس،عمران خان کی حکم امتناع ،عبوری ضمانت کی استدعا مسترد

    سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے وکیل لطیف کھوسہ کی عبوری ضمانت دینے کی استدعا مسترد کردی، لطیف کھوسہ کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع دینے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی

    سپریم کورٹ نے سرکاری وکیل سے مقدمے کی تفصیلات طلب کرلیں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ،دوران سماعت عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ میرے موکل کی جان کو خطرہ ہے مہربانی فرما کر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے ،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم دوسرے فریق کو سنے بغیر اس سطح پر کوئی حکم جاری نہیں کرسکتے،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اے ٹی اے کا سیکشن 6 اور7 غلط لگا ہے تو کس قانون سے ان کو ہٹایا جاسکتا ہے؟ کس نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملزم پر غلط دفعات کے تحت مقدمے کا اندراج ہوا؟ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا حق ہے کہ جا کر متعلقہ فورم پر درخواست دیں کہ غلط دفعات لگائی ہیں،

    وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ ابھی چالان پیش نہیں ہوا اور چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہو گئے وکیل قتل کیس کا ادراک ابھی کسی عدالت کو نہیں ہوا اور جے آئی ٹی بھی بنا دی، جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے جے آئی ٹی کو چیلنج کیا ہے؟ وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ مجھے تو معلوم ہی نہیں کہ میرے خلاف کیا کیا ہو رہا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کی کون سی دفعہ عدالت کو جے آئی ٹی بنانے کا اختیار دیتی ہے؟ دفعات کے نفاذ کااختیار توایس ایچ او کے پاس ہی ہے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایس ایچ او بھی تحقیقات کے مرحلے پر دہشتگردی کی دفعات عائد نہیں کر سکتا ،

    جسٹس عائشہ ملک نے عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ اپنی ہی مخالفت میں دلائل دے رہے ہیںجب کیس تحقیقاتی مرحلے پر ہے تو کیسے ایف آئی آر ختم کرنے کی استدعا ہو سکتی ہے؟ کون سا قانون اجازت دیتا ہے کہ ایف آئی آر سے یہ دفعات نکال دو؟ عدالت نے لارجر بنچ کے قیام کی درخواست چیف جسٹس کو پیش کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کا 2 ممبر بنچ ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کا فیصلہ معطل نہیں کر سکتا ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ لارجر بنچ بنا کر کل مقدمے کی سماعت کا حکم دے دیں،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ لارجر بنچ بنانا ہمارا اختیار نہیں اس معاملے میں ہم مفلوج ہیں چیف جسٹس سے درخواست کریں ممکن ہے کیس آج ہی مقرر ہو جائے ابھی فوری طور پر آج کا حکم نامہ دستخط کرکے بھیج دیتے ہیں

    عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک سال سے چیئرمین پی ٹی آئی حفاظتی ضمانت کیلئے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں،معذرت خواہ ہوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی آج پیش نہیں ہو سکے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ایف آئی آر معطلی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی طور پر آنے کی ضرورت نہیں،وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ میرے موکل کیخلاف 150 سے زائد مقدمات درج ہیں،اگر عدالت نے حکم نہ کیا تو گرفتاری ہو سکتی ہے عدالت گرفتاری روکنے کا حکم دے، میرے موکل کو فوری ریلیف نہ ملا تو اس کی جان بھی جا سکتی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے کوئی اور درخواست کرنی ہے تو چیف جسٹس سے کی جاسکتی ہے،وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم چیف جسٹس پاکستان سے ملیں تو خبریں لگ جاتی ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ چیف جسٹس سے اکیلے ملنے کے بجائے ایڈووکیٹ جنرل کو ساتھ لے جائیں

    بلوچستان میں وکیل کے قتل کا معاملہ ،چیئرمین پی ٹی آئی نے قتل کے مقدمہ میں نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے،بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی ،درخواست میں ایف آئی ار کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو سیاسی مقاصد کیلئے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، درج کیا گیا مقدمہ آئین کے آرٹیکل 9,10 اور 14 کی خلاف ورزی ہے،ٹھوس شواہد کے بغیر سابق وزیراعظم کو مقدمہ میں طلب بھی نہیں کیا جا سکتا، انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری قانون کے خلاف ہیں ،بلوچستان ہائیکورٹ نے تحقیقات میں مداخلت نہ کرنے کا کہتے ہوئے درخواست خارج کردی تھی کوئٹہ کے شہید جمیل کاکڑ پولیس اسٹیشن میں چیئرمین تحریک انصاف کو قتل کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 3 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی تھی، وکیل قتل کیس میں عمران خان لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے تھے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی

    واضح رہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایڈوکیٹ عبدالرزاق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس پر عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان پر قتل کا الزام عائد کیا تھا، بعد ازاں قتل کا مقدمہ بھی عمران خان کے خلاف درج کیا گیا تھا،وکیل عبدالرزاق نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے حوالہ سے درخواست دے رکھی تھی،

    اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

    عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

    گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا

    پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔