Baaghi TV

Tag: ویب سائٹ

  • پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی  آفیشل ویب سائٹ لانچ

    پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ لانچ

    کراچی:پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان پی اے اے کے مطابق اس حوالے سے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی ہیڈ کواٹرز میں تقریب منعقد کی ،جس کی قیادت ڈائریکٹر جنرل پی اے اے ایئر وائس مارشل تیمور اقبال نے کی۔

    جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئر پورٹس انجینئر صادق الرحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (نامزد) ایئر وائس مارشل ذیشان سعید اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس عابد علی بھی موجود تھے۔

    آئی ٹی کے عہدیداروں نے ویب سائٹ کی اہم خصوصیات پر بریفنگ دی، ایئر وائس مارشل تیمور اقبال نے ‘کلک’ سے ویب سائٹ کو باضابطہ طور پر آن لائن کیا، ویب سائٹ پی اے اے کی ڈیجیٹل موجودگی اور عوامی رسائی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے،چیف جسٹس پاکستان

    اسرائیلی وزیراعظم کی بیٹے کی شادی سیکیورٹی خدشات کے باعث مؤخر کرنے پر غور

    گوجرہ: مسلح ڈاکوؤں کی وارداتیں، لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور سامان لوٹ لیا

  • اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی آئی ویب سائٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست،اعتراض دور

    اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی آئی ویب سائٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست،اعتراض دور

    اسلام آباد ہائی کورٹ ،تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر اعتراض دور کر دیاگیا

    عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کردیا،عدالت نے درخواست کو26 جولائی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب، اور شبلی فراز کی درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ انصاف ڈاٹ پی کے کو بلاک کردیا گیا ہے،ویب سائٹ کا مقصد عوام کو تحریک انصاف کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھنا تھا، آفیشل ویب سائٹ پر تحریک انصاف کا منشور، سیاسی قائدین کی معلومات مہیا کی گئی تھیں،عام انتخابات کے دوران عوام کو تحریک انصاف کے امیدواروں کی معلومات بھی ویب سائٹ کے ذریعے دی گئں تھیں،تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر قدغن آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے، فریقین کو تحریک انصاف کی ویب سائٹ سے قدغن ہٹانے اور بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، درخواست میں سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین پی ٹی اے اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے

  • گستاخانہ ویب سائٹس چلانے کا الزام؛ چار ملزمان  گرفتار

    گستاخانہ ویب سائٹس چلانے کا الزام؛ چار ملزمان گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر گستاخانہ ویب سائٹس چلانے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان مقدس ترین ہستیوں کیخلاف گستاخانہ مواد ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتے رہے۔ ملزمان کے موبائل فونز سے گستاخانہ مواد اور تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔

    علاوہ ازیں ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاریاں کراچی کے مختلف علاقوں سے عمل میں لائی گئیں، گرفتار ملزمان نے فیس بک پر خواتین اور دیگر ناموں سے اکاؤنٹس بنا رکھے تھے ۔ملزمان گستاخانہ بیانیے بھی اپ لوڈ کرتے رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
    اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
    مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
    سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات

    جبکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا کہنا ہے گرفتاریاں مختلف شکایات پر انکوائری کے بعد عمل میں لائی گئیں۔گرفتار ملزمان میں محمد عدنان،جنید خان،محمد بابر سمیت چارملزمان شامل ہیں۔

  • ویب سائٹس، ویب چینلز، یوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

    ویب سائٹس، ویب چینلز، یوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے ویب سائٹس، ویب چینلز، یوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے

    بڑھتی ھوئی آن لائن سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے اتھارٹی بنائی جائیگی ،وفاقی کابینہ ای تحفظ اتھارٹی بل کی منظوری دے گی ،وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے بل اصولی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا ،بل کے مطابق تمام ویب سائٹس کی مانیٹرنگ ای سیفٹی اتھارٹی کرے گی،ویب سائٹس کے اجازت نامے خلاف ورزی پر جرمانوں کا اختیار اسی اتھارٹی کے پاس ہوگا،اتھارٹی ٹی وی چینلز اور اخبارات کی ویب سائٹس کی بھی نگرانی کرے گی،اتھارٹی ویب چینلز کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار رکھے گی،ویب مانیٹرنگ کا اختیار پی ٹی اے سے واپس لیا جائے گا،

    پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کو حاصل اختیارات ناکافی قرار دیئے گئے ہیں پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا رولز بنے وہ بھی کارآمد ثابت نہ ہوئے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر مواد کو بلاک کرنے کی رسائی نہیں ،پیکا ایکٹ کے مطابق سائبر کرائمز کے تدارک کیلئے الگ اتھارٹی نہیں بنائی گئی ٹاسک ایف آئی اے کو دیا گیا جس پر پہلے ہی دیگر معاملات کے باعث بوجھ ہے نیوز چینلز اور اخبارات کی ویب سائٹس کی مانیٹرنگ بھی یہی اتھارٹی کرے گی ،اتھارٹی غلط خبر چلانے پر ویب سائٹ بند اور جرمانے کرسکے گی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی:جسٹس قاضی فائز عیسی کا نوٹ اپ لوڈ ہونے کے کچھ دیر بعد ویب سائٹ سے ہٹادیا گیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نوٹ انگریزی اور اردو ترجمے کے ساتھ ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تھا۔

     

    جسٹس قاضی فائز عیسی نےحافظ قرآن اضافی نمبر کیس میں تفصیلی نوٹ جاری کر دیا

    واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حافظ قرآن 20 اضافی نمبر کیس کا تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تھا تفصیلی فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لکھا ہے کہ ازخود نوٹس نمبر 4/2022 میں 29 مارچ کا حکم 4 اپریل کا نوٹ منسوخ نہیں کر سکتا، متکبرانہ آمریت کی دھندمیں لپٹے کسی کمرہ عدالت سے نکلنے والے فیصلے آئین کو برطرف نہیں کر سکتے۔

    تفصیلی نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 29 مارچ کے حکم کو 6 رکنی بینچ کالعدم نہیں کر سکتا تھا، 6 ججز کا فیصلہ آئین کا متبادل نہیں ہو سکتا ،6 ججز جلد بازی میں اکٹھے ہوئے ،6 رکنی بینچ نے چند منٹ میں ازخود نوٹس کارروائی کو ختم کر دیاعدلیہ کا کام آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے، اختیارات سے تجاوز کیا جائے تو ججز کے حلف کی خلاف ورزی ہوگی لارجربینچ کے حکم سے آمرانہ جھلک آتی ہے جو آئین کا متبادل نہیں ہوسکتا، چیف جسٹس کیلئے استعمال کیا گیا لفظ ماسٹر آف روسٹرز آئین میں کہیں نہیں ملتا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو سماعت کے لیے مقرر

  • کے یو جے کا صحافیوں کے حق میں ایک عظیم قدم،  ویب سائٹ متعارف کروادی

    کے یو جے کا صحافیوں کے حق میں ایک عظیم قدم، ویب سائٹ متعارف کروادی

    کے یو جے نے اپنی ویب سائٹ کا اجرا کردیا جس کی مدد سے بیروزگار صحافیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی- ارکان ویب سائٹ پر موجود شاندار فیچر سے اپنی فیس بھی ادا کرسکیں گے- ای او بی آئی میں رجسٹریشن اور کم تنخواہ کے قانون پر عملدرآمد سے متعلق معلومات بھی اکھٹا ہوسکیں گی-

    کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اپنی ویب سائٹ کا اجرا کردیا ہے ویب سائٹ کے ذریعے بیروزگار صحافیوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جاسکے گا- جبکہ صحافیوں کی ای او بی آئی میں رجسٹریشن اور میڈیا ہاوسز میں کم از کم تنخواہ کے قوانین پر عملدرآمد سے متعلق معلومات بھی اکھٹی ہوسکیں گی- کے یو جے کی ویب سائٹ میں فیس کی ادائیگی کا شاندار فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے- جس کے بعد ارکان کی یہ شکایت ختم ہوجائے گی کہ فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہونے سے رہ گیا ہے- ویب سائٹ کے ایک اور شاندار فیچر کے ذریعے ارکان کی تاریخ پیدائش سے ان کی عمر کا تعین کرکے 60 سال پورے ہوتے ہی ان کا نام ازخود ووٹر لسٹ میں شامل ہوجائے گا۔ ویب سائٹ کے ذریعے ارکان کی اسکروٹنی میں بھی مدد ملے گی ۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کے یو جے کی ویب سائٹ کا ایڈریس www.kuj.net.pk ہے ارکان کی آسانی کے لیے
    www.kuj.com.pk کا ڈومین بھی لے لیا گیا ہے ارکان دونوں ایڈریسز سے اس ویب سائٹ کو وزٹ کرسکیں گے۔

    ویب سائٹ پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کی تاریخ پر مبنی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکریٹری جنرل حبیب خان غوری کا مضمون "کے یو جے کا جنم” انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں موجود ہے جبکہ پی ایف یو جے کے عظیم رہنما سابق صدر منہاج برنا کا پی ایف یو جے کی تاریخ پر لکھا گیا مضمون ” ایک تحریک جو پی ایف یو جے کہلائی” بھی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ ویب سائٹ پر پی ایف یو جے کا آئین انگریزی جبکہ کے یو جے کا آئین انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں موجود ہے۔ ویب سائٹ پر الگ سے پی ایف یو جے کا ٹیب بنایا گیا ہے جس میں پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان کے نام مع تصویروں کے موجود ہیں اسی کالم میں دیگر یو جیز کا ٹیب بھی بنایا گیا ہے جہاں تمام یوجیز کے لوگوز ڈال دیے گئے اور ان کی ایگزیکٹو کونسلز بھی وہاں موجود ہوں گی ۔ ارکان کو کے یو جے سے متعلق سرگرمیاں اس ویب سائٹ پر ملیں گی ویب سائٹ پر کے یو جے کے ٹیب میں تمام پریس ریلیز جبکہ گیلری میں کے یو جے کی اب تک کی تمام سرگرمیوں کی تصاویر موجود ہیں۔ ویب سائٹ پر نیوز کے فولڈر میں ناصرف کے یو جے بلکہ پی ایف یو جے سمیت تمام یو جیز کی سرگرمیاں نیوز کی صورت میں فراہم کی گئی ہیں جنہیں کسی بھی سوشل میڈیا اکاونٹ پر ون کلک کے ذریعے شیئر کیا جاسکتا ہے۔ ویب سائٹ کو کے یو جے کے سوشل میڈیا اکاونٹس سے لنک کیا گیا ہے اور ارکان سوشل میڈیا لنکس پر کلک کرکے کے یو جے کے فیس بک، ٹوئٹر یا یو ٹیوب چینل پر وزٹ کرسکیں گے۔

    ویب سائٹ پر ناصرف کے یو جے کی موجود ایگزیکٹو کونسل اور کمیٹیوں کے ارکان کے نام مع تصاویر موجود ہیں بلکہ 1973 ، 1994 یا 2016 میں کون کے یو جے کی ایگزیکٹو کونسل میں تھا یہ معلومات بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ کے یو جے کی ویب سائٹ پر ارکان کی سہولت کے لیے تمام میڈیا ہاوسز کے لنکس دیے گئے تاکہ ارکان ویب سائٹ پر رہتے ہوئے اپنے من پسند نیوز چینلز دیکھ سکیں اور اخبار پڑھ سکیں۔ ویب سائٹ پر کے یو جے کی سرگرمیوں کی مختلف چینلز پر نشر یا اخبارات میں شایع ہونے والی خبریں بھی موجود ہیں جبکہ موجودہ مجلس عاملہ کی جانب سے کرائی گئی تربیتی ورکشاپس اور آئندہ آنے والی ورکشاپس سے متعلق معلومات بھی ارکان کو ویب سائٹ سے مل سکتی ہیں۔ ویب سائٹ کو کوئی بھی شخص وزٹ کرسکے گا لیکن چند فیچرز صرف کے یو جے کے ارکان کے لیے ہوں گے جن کے لیے ویب سائٹ پر سائن ان کا آپشن رکھا گیا ہے جس کے بعد وہ بذریعہ پاسورڈ ویب سائٹ پر لاگن ہوسکیں گے کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اپنے ارکان سے درخواست کی ہے کہ وہ ویب سائٹ کا ضرور وزٹ کریں اور خود کو ویب سائٹ پر رجسٹر کرائیں۔