Baaghi TV

Tag: ویسٹ انڈیز

  • ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رنز سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رنز سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، 40 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رنز سے شکست دے دی ہے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا،افغانستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز اسکور کیے۔

    ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن نے 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 53 گیندوں پر 98 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور رن آؤٹ ہوئے جبکہ جانسن چارلس نے 43، روومن پاؤل نے 26 اور شائے ہوپ نے 25 رنز اسکور کیے۔افغانستان کے گلبدین نائب نے 2 اوورز میں 14 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عظمت اللہ عمر زئی نے ایک اور نوین الحق نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

    ویسٹ انڈیز کے 219 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلے ہی اوور میں عقیل حسین نے رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کر دیا، جس کے بعد گلبدین نائب بھی 7 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمر زئی نے کچھ مزاحمت کی اور دونوں بیٹرز نے بالترتیت 38 اور 23 رنز اسکور کیے۔افغانستان کی ر پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 114 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

    واضح رہے کہ افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی دونوں ہی ٹیمیں ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں 6-6 پوائنٹ حاصل کرکے سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں

  • کرکٹ کی اولین عالمی چمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

    کرکٹ کی اولین عالمی چمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

    کرکٹ کے عالمی کپ کی گہما گہمی جاری، 2 بار کی چیمپئن ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ ورلڈ کپ مقابلوں کی 2 بار فاتح ٹیم ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ ورلڈ کپ کوالیفائیرز کے جاری سپر سکس مقابلے میں سکاٹ لینڈ نے کالی آندھی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا لیا ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو بلےبازی کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز صرف 181 رنز ہی بنا سکے۔ جواب میں سکاٹ لینڈ نے ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا۔

  • اسکاٹ لینڈ سے شکست، 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2023 سے باہر

    اسکاٹ لینڈ سے شکست، 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2023 سے باہر

    ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس میں اسکاٹ لینڈ نے 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2023 کی دوڑ سے باہر کر دیا-

    باغی ٹی وی: ہرارے میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ میچز میں زمبابوے اور نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہفتے کو سپر سکس مرحلے کے میچ میں اسکاٹ لینڈ سے بھی ہار گئی ، ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جیسن ہولڈر 45 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، روماریو شیفرڈ نے 36 رنز بنائےاسکاٹ لینڈ کی جانب سے برینڈن مک مولن نے 3، کرس سول، میٹ واٹ، کرس گرِیوز نے 2،2 اور سفیان شریف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان ویمن فٹبال ٹیم ، سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچز کھیلے گی

    ویسٹ انڈیز کے 182 رنزکا ہدف اسکاٹ لینڈ نے 43.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا اور 7 وکٹوں سے شکست دی اسکاٹ لینڈ کے میتھیو کراس نے 74 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی جبکہ برینڈن میک مولن نے 69 رنز بنائے ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین، روماریو شیفرڈ اور جیسن ہولڈر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    یہ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ویسٹ انڈیز کی مسلسل تیسری شکست تھی جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے جگہ نہ بناسکیبھارت میں ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ویسٹ انڈیز کے بغیر ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہوگا۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے 1975 اور 1979 میں عالمی کپ جیتا تھا۔

    ساف فٹبال چیمپئن شپ؛ پاکستان کو نیپال سے شکست

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیزکو نہ ملنے کا امکان

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیزکو نہ ملنے کا امکان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کے بجائے کسی اور کو دیئے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینیو منتقل کرنے کی وجہ امریکا میں کرکٹ انفراسٹرکچر کا فقدان اورغیرمعیاری کرکٹ اسٹیڈیمز کا ہونا ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرنے کی درخواست انگلینڈ سے کرسکتا ہے۔ اس سے قبل آئی سی سی نے میزبانی کی ذمہ داری ویسٹ انڈیز اور امریکا کو دی تھیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان، بابراعظم بھی شامل

    اس حوالے سے سابق چیئرمین امریکی کرکٹ، ڈاکٹر اتُل رائے کا کہنا ہے کہ امریکا میں موجودہ حالت دیکھ کر ورلڈکپ کی میزبانی مشکل لگتی ہے امریکا میں موجودہ سہولیات آئی سی سی کے معیار کے برابر نہیں ہیں، اب یہ آئی سی سی کا فیصلہ ہے کہ وہ امریکا میں اسٹیڈیمز پر سرمایہ کاری کرے یا میزبانی دوسرے ملک کو دیتا ہے۔

    حسن علی نے سرفراز کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا

  • ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس: ہیڈ کوچ فل سمنز کا عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان

    ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس: ہیڈ کوچ فل سمنز کا عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان

    آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق فل سمنز اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے فل سمنز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانے پر دکھ ہے، فینز سے معذرت خواہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے اندر کچھ غیر معمولی افراد باقی ہیں جن کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے بہترین مفاد میں کام کرتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئرلینڈ نے دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔

    ہوبارٹ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے ویسٹ انڈیز بیٹر برینڈن کنگ 48 گیندوں پر 62 رنزکے ساتھ نمایاں رہے تھے-

    ویسٹ انڈین کپتان نکولس پورن نے کہا تھا کہ ہم نے اپنے مداحوں کو مایوس کیا ۔ یہ یقینی طور پر تکلیف دہ ہے۔ میں نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی اس سے میں نے اپنے ساتھیوں کو مایوس کیا ۔

    غلط منصوبہ بندی میچ ہارنے کا سبب بنی:ٹیم مینجمنٹ کونظرثآنی کرنی چاہے:ماہرین وشائقین کرکٹ

  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کو ری شیڈول کر دیا

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کو ری شیڈول کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔جنوری 2023 میں پاکستان میں شیڈول یہ سیریز 2024 کی پہلی سہہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز ایک سال کیلئے ملتوی کردی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کردی۔پی سی بی کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز کی رضا مندی سے جنوری 2023ء میں ہونیوالی سیریز 2024ء کی پہلی سہ ماہی تک آگے بڑھادی گئی ہے۔

    بورڈ کا کہنا ہے کہ سال 2024ء آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا سال ہوگا اس لئے سیریز ملتوی کرنیکا فیصلہ کیا گیا، میگا ایونٹ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا جون 2024ء میں کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مختصر دورانیے کے یہ میچز دونوں ٹیموں کی میگا ایونٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے۔

    واضح رہے کہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیوچر ٹور پروگرام 2023-2027ء کا حصہ نہیں ہے۔

    دوسری طرف آج ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر مرحلے میں ویسٹ اندیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر مرحلے میں اسکاٹ لینڈ سے پہلا میچ ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے زبردست واپسی کی ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو 154 رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس نے 45، روومین پاول نے 28 اور عقیل حسین نے 23 رنز بنائے۔

    زمبابوے کے سکندر رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بلیسنگ مجربانی نے 2 اور شان ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 122 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 16 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

  • ٹی20 ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈیز نے پہلی فتح سمیٹ لی

    ٹی20 ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈیز نے پہلی فتح سمیٹ لی

    گیلونگ: ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دیکر پہلی فتح سمیٹ لی۔

    گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیئت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 153 رنز بنائے، جانسن چارلس نے کالی آندھی کے لیے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

    امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد…

    دیگر بلےبازوں میں کائل میئرز 13، ایون لیوس 15، کپتان نکولس پورن 9، رومن پوویل 28، شمارا پروکس 0، جیسن ہولڈر 4 جبکہ عقیل حسین رنز بناکر نمایاں رہے۔زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا 3، بلیسنگ مزاربانی 2 جبکہ شان ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے تیز کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث وہ ٹارگٹ تک پہنچنے میں ناکام رہے، زمبابوے کی جانب سے ویسلی مدھویرے 27، ریگیس چکابوا 13، ٹونی مونیونگا 2، کپتان شان ولیمز 1 جبکہ سکندر رضا 14، ریان برل 18 رنز بناسکے۔ لیوک جونگوے نے میچ کے اختتامی لمحات میں 29 رنز بناکر ٹارگٹ تک پہنچنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

    لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4، جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ عقیل حسین اور اوڈین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 42 رنز کی اَپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج ملتان میں کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : میچ ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا پاکستان نے پہلے دو میچز جیت کر سیریز میں پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

    پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو 120 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا تاہم دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی اننگز کے دوران ایک حیرت انگیز واقعہ ہوا جو کہ کرکٹ شائقین نے پہلے کبھی نہیں دیکھا-

    ہوا کچھ یوں کہ 276 رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری تھی کی 29 ویں اوور میں اچانک امپائر کی جانب سے مہمان ٹیم کو 5 رنزپنالٹی میں دیئےگئ پاکستا ن کو 5 رنز کا نقصان اس لئےاٹھانا پڑا کیونکہ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے29 ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپر رضوان کا گلوز پہنے گیند کو پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

    بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی

    جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےقوانین کے مطابق میچ کے دوران وکٹ کیپر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی گلوز پہن کر فیلڈنگ نہیں کرسکتا تاہم بابر کی غیر قانونی فلیڈنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو 5 رنز انعام میں مل گئے-

    پہلا ون ڈے: بابر اعظم اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری بناکرکئی ریکارڈ بنانے میں بھی کامیاب

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج  ون ڈے سیریزکا آخری میچ کھلیں گے

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج ون ڈے سیریزکا آخری میچ کھلیں گے

    ملتان میں کھیلے جانیوالے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔ ابتدائی دو میچوں میں پاکستان نے 3 روزہ ون ڈے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

    قومی ٹیم اب کلین سوئپ کے عزم کے ساتھ میدان میں اُترے گی جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم کی کوشش ہوگی کہ آخری میچ جیت کر سیریز کا اختتام خوشگوار انداز میں کیا جائے۔ پاکستان نے پہلے میچ میں 5 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی جس میں بابر اعظم نے 103 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ پہلے میچ کے آخری اوورز میں خوشدل شاہ نے جارحانہ انداز میں 41 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔

    دوسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم اور امام الحق کی نصف سنچریوں اور پھر محمد نواز کی عمدہ بولنگ کے باعث پاکستان نے حریف ٹیم کو 120 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے میچ آج شام 4 بجے شروع ہوگا۔

    ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے پاکستان کے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیر کی پوری ٹیم 33ویں اوور میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تاہم ویسٹ انڈیز کی اننگز کے دوران ایک حیرت انگیز واقعہ ہوا .

    276 رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری تھی کی 29 ویں اوور میں اچانک امپائر کی جانب سے مہمان ٹیم کو 5 رنزپنالٹی میں دیئےگئ پاکستا ن کو 5 رنز کا نقصان اس لئےاٹھانا پڑا کیونکہ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے29 ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپر رضوان کا گلوز پہنے گیند کو پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

    جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےقوانین کے مطابق میچ کے دوران وکٹ کیپر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی گلوز پہن کر فیلڈنگ نہیں کرسکتا تاہم بابر کی غیر قانونی فلیڈنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو 5 رنز انعام میں مل گئے-

  • غیرقانونی فیلڈنگ، ایمپائرنے ویسٹ انڈیزکو پاکستان کیخلاف 5 رنزانعام میں دے دیئے

    غیرقانونی فیلڈنگ، ایمپائرنے ویسٹ انڈیزکو پاکستان کیخلاف 5 رنزانعام میں دے دیئے

    پاکستان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی،لیکن میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5رنز اضافی دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے پاکستان کے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیر کی پوری ٹیم 33ویں اوور میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تاہم ویسٹ انڈیز کی اننگز کے دوران ایک حیرت انگیز واقعہ ہوا –


    ہوا کچھ یوں کہ 276 رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری تھی کی 29 ویں اوور میں اچانک امپائر کی جانب سے مہمان ٹیم کو 5 رنزپنالٹی میں دیئےگئ پاکستا ن کو 5 رنز کا نقصان اس لئےاٹھانا پڑا کیونکہ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے29 ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپر رضوان کا گلوز پہنے گیند کو پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

    جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےقوانین کے مطابق میچ کے دوران وکٹ کیپر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی گلوز پہن کر فیلڈنگ نہیں کرسکتا تاہم بابر کی غیر قانونی فلیڈنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو 5 رنز انعام میں مل گئے-

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے 12 جون کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔