Baaghi TV

Tag: ویمنز ٹیم

  • قومی ویمن کرکٹرز کی  فٹنس  بہتر بنانے کیلئے   کاکول بھیجنے کا فیصلہ

    قومی ویمن کرکٹرز کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ

    لاہور: قومی ویمن کرکٹرز کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بای ٹی وی :پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو جولائی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجا جائے گا یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی ویمن کرکٹرز کو فٹنس میں اضافے کے لیے کاکول کے انسٹرکٹرز کے پاس بھیجا جارہا ہے،ایک ماہ کے فٹنس اور اسکلز کیمپ میں ایک وقت میں 15، 15خواتین کرکٹرز شریک ہوں گی۔

    پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا تھا کہ یہ بات شدت سے محسوس ہوئی ہے کہ خواتین کرکٹرز کی فٹنس پر کام کرنا ضروری ہےاس لیے ہم نے ہر ریجنل اکیڈمی میں اسکلز اینڈ کنڈیشنگ کوچ لگانے کا فیصلہ کیا ہے کاکول میں فٹنس اور ایبٹ آباد میں اسکلز کیمپ ایک ساتھ چلیں گےپہلے 15 دن جو 15لڑکیاں فٹنس کیمپ میں شرکت کریں گی اسی دوران دیگر 15 لڑکیاں ایبٹ آباد میں کوچز کی نگرانی میں اسکلز کیمپ میں شرکت کریں گے،دو ہفتے بعداسکلز کیمپ کی لڑکیاں فٹنس کیمپ اور فٹنس کیمپ کی لڑکیاں اسکلز کیمپ جوائن کرلیں گی۔

    تانیہ ملک نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی سیریز ختم ہوتے ہی پاکستانی ٹیم انگلینڈ روانہ ہوجائے گی،انگلینڈ کی سیریز کے بعد کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا غیر ملکی کوچ کی تقرری چیئرمین محسن نقوی کی مشاورت سے کی جائے گی محسن نقوی خواتین کرکٹ کی کارکردگی میں بہتری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

  • بھارتی ویمن کر کٹ ٹیم کی کپتان،آؤٹ ہونے پر حواس کھو بیٹھیں

    بھارتی ویمن کر کٹ ٹیم کی کپتان،آؤٹ ہونے پر حواس کھو بیٹھیں

    بنگلادیش ویمنز ٹیم کے خلاف میچ میں شکست کے ڈر نے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور اپنے حواس کھو بیٹھیں اور کھیل کے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں بکھیر دیں۔بنگلادیش کیخلاف میچ میں آؤٹ قرار ہونے پر ہرمن پریت کور نے بیٹ مار کر وکٹیں گرادیں۔پویلین واپس جاتے ہوئے ہرمن پریت کور بلند آواز میں امپائر پر غصہ کا اظہار بھی کرتی رہیں۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرمن پریت کور کی یہ حرکت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کوڈ آف کنڈکٹ 2.2 کی خلاف ورزی ہے۔کرکٹ اکیوپمنٹ کے قانون کی خلاف ورزی پر بھارتی ویمن کپتان پر لیول ون کی کارروائی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب اپنی غلطی پر ندامت کے بجائے ہرمن پریت کور بعداز میچ انٹرویو کے دوران بھی امپائرز پر برس پڑیں۔ ہرمن پریت کور نے بنگلادیش میں امپائرنگ کے معیار کو اپنی طرف سے غیر معیاری قرار دے دیا۔
    انہوں نے اس دوران کہا کہ ہمیں اب اندازہ ہوگیا کہ یہاں کیسی امپائرنگ سے نمٹنا ہوگا۔