Baaghi TV

Tag: وینزویلا

  • امریکا کی وینزویلا میں فوجی کارروائی ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

    امریکا کی وینزویلا میں فوجی کارروائی ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

    امریکا کی وینزویلا میں فوجی کارروائی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا-

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب تاکہ امریکا کی وینزویلا میں فوجی کارروائی پر غور کیا جا سکے، جس کے نتیجے میں صدر نکولس مادورو کو گرفتار کیا گیا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریس نے اس اقدام کو خطرناک مثال قرار دیا ہے،کولمبیا، جسے روس اور چین کی حمایت حاصل ہے، نے اس 15 رکنی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی۔

    گوئٹریس کے ترجمان اسٹفان ڈوجارک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل تمام بین الاقوامی قوانین بشمول اقوام متحدہ کے چارٹر کا مکمل احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں وہ اس بات پر گہری تشویش رکھتے ہیں کہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی، وینزویلا کی صورتِ حال سے قطع نظر، یہ پیش رفت ایک خطرناک مثال قائم کرتی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکا اور وینزویلا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے اکتوبر اور دسمبر میں پہلے ہی دو اجلاس کر چکی ہے۔

    وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا،نائب صدر کا سخت ردعمل

    وینزویلا کے اقوام متحدہ کے سفیر سیموئیل مونکاڈا نے سلامتی کونسل کو خط لکھا اور اس کارروائی کو نوآبادیاتی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری جمہوری حکومت کو تباہ کرنے کے لیے کی گئی ہے امریکا نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے، جو کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کے استعمال یا دھمکی کو ممنوع قرار دیتا ہے۔

    اسٹارلنک کا وینزویلا کیلئے بڑا اعلان

  • وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا،نائب صدر کا سخت ردعمل

    وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا،نائب صدر کا سخت ردعمل

    وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد سخت ردعمل دیا ہے-

    قوم سے خطاب کرتے ہوئے ڈیلسی روڈریگز نے کہا کہ صدر نکولس مادورو کو اغوا کیا گیا ہے اور وہی وینزویلا کے آئینی صدر ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے صبر، اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں،امریکی فوج کی کارروائی کے بعد وینزویلا اپنے دفاع اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا اپنے قدرتی وسائل پر کسی بیرونی قبضے کو قبول نہیں کرے گا،وینزویلا اپنے دفاع اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی صورت کسی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔

    ڈیلسی روڈریگز کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اقتدار کی منتقلی تک امریکا وینزویلا کا انتظام سنبھالے گا اور امریکی تیل کمپنیاں وینزویلا میں کام کریں گی۔

    کراچی: ڈولمن مال پر دہشت گرد حملے کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    واضح رہے کہ فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف کرمنل چارجز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکو مت میں ایک غیر معمولی آپریشن کیا، جس میں فضائی، زمینی اور سمندری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

    یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں

  • اسٹارلنک کا وینزویلا کیلئے بڑا اعلان

    اسٹارلنک کا وینزویلا کیلئے بڑا اعلان

    ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک نے وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹارلنک کمپنی کے مالک ایلون مسک نے وینزویلا کے ساتھ حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ایک محدود مدت کیلئے فری انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کیا ہےاسٹار لنک وینزویلا میں 3 فروری تک مفت براڈ بینڈ خدمات فراہم کرے گا۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے وینزویلا کے ساتھ “مسلسل رابطے” کا وعدہ کیا ہے، یہ ایک ایسا ملک ہے جو آن لائن سنسرشپ کا شکار ہے مادورو کی حکومت نے ماضی میں فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگر ام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کر دیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا میں فوجی کارروائیوں کے بعد انٹرنیٹ سروس بند ہوگئی تھی اور دارالحکومت کے زیادہ تر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس موجود نہیں ہے۔

    وینزویلا میں امریکی کارروائی سے 40 افراد ہلاک، رہائشی عمارت ، دفاعی تنصیبات تباہ

    فوجی فاؤنڈیشن: قومی خدمت اور معاشی استحکام کی درخشاں مثال

    بھارتی ایوی ایشن کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل عالمی سطح پر بے نقاب

  • ہار نہیں مانیں گے اور فتح حاصل کریں گے،وزیر دفاع وینزویلا کا امریکا کو پیغام

    ہار نہیں مانیں گے اور فتح حاصل کریں گے،وزیر دفاع وینزویلا کا امریکا کو پیغام

    وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیز نے امریکا کو سخت پیغام میں کہا ہے کہ وینزویلا ہار نہیں مانے گا اور فتح حاصل کرے گا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت مذاکرات نہیں کریں گے اور ایک متحد قوم کی طرح اپنے مقصد کے ساتھ کھڑے رہیں گے وینزویلا کا پس منظر امن پر مبنی ہے اور ملک ہمیشہ آزادی اور انسانی حقوق کے لیے لڑتا رہا ہےوینزویلا اپنی سرزمین اور عوام کی وحدت کا دفاع جاری رکھے گا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرے گا۔

    واضح رہے کہ آج امریکی فوجیوں نے وینزویلا کے صدارتی محل میں گھس کر صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو بیڈروم میں سوتے ہوئے گرفتار کیاامریکی فوجی صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے اور ہیلی کاپٹر میں سوار کرکے پہلے سے تیار ایک بحری جہاز میں اتار دیا۔

    وینزویلا آپریشن:ڈونلڈ ٹرمپ نے تفصیلات بتا دیں

    بحری جہاز اب نیویارک کے لیے روانہ ہوچکا ہے جہاں کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کے خلاف پہلے ہی فرد جرم عائد کی جا چکی ہےوینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ پر منشیات دہشت گردی، کوکین کی اسمگلنگ، اسلحہ کی ترسیل اور امریکا کے خلاف سازش کے مقدمات درج ہیں، ان مقدمات پر امریکی اٹارنی جنرل نے 7 اگست 2025 کو مادورو کی گرفتاری پر 50 ملین ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھاجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے لیے طویل عرصے سے منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

    بنگلہ دیش کا ٹی20 ورلڈکپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرانے پر غور

  • وینزویلا کے صدر امریکی حراست میں،اسپین نے ثالثی کی پیشکش کردی

    وینزویلا کے صدر امریکی حراست میں،اسپین نے ثالثی کی پیشکش کردی

    وینزویلا پر امریکی حملوں اور صدر مادورو کی گرفتاری پر اسپین نے ثالثی کی پیشکش کردی۔

    وینزویلا میں امریکی فوج کی کارروائی اور صدو مادورو کی اہلیہ سمیت گرفتاری پر دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے یورپی ممالک نے صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے، بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور مذاکرات پر زور دیا ہے۔

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وینزویلا میں یورپی یونین کے سفیر سے بات کی ہےورپی یونین پہلے ہی یہ مؤقف اختیار کر چکی ہے کہ صدر نکولس مادورو کو قانونی حیثیت حاصل نہیں تاہم انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

    وینزویلا کےصدر اور اہلیہ پر مقدمہ کہاں چلے گا؟ امریکی اٹارنی جنرل نے بتادیا

    بیلجیئم کے وزیر خارجہ میکسم پریوو نے کہا کہ کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں بیلجیئم کا سفارتخانہ مکمل طور پر متحرک ہے اور صورتحال پر یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

    ڈچ وزیر خارجہ ڈیوڈ فان ویل نے کہا کہ وینزویلا میں صورتحال ابھی تک غیر واضح ہے تاہم وینزویلا میں اپنے سفارتخانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

    پولینڈ کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ملک میں موجود اپنے شہریوں کی تعداد کی تصدیق کی جا رہی ہے،فی الحال کسی پولش شہری کو مدد کی ضرورت کی اطلاع نہیں ملی، زیادہ تر پولش شہری وینزویلا میں طویل عرصے سے مقیم ہیں۔

    امریکہ نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کی تصویر جاری کر دی

    ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ ان کی حکومت وینزویلا میں ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہےوینزویلا میں اسپین کا سفارتخانہ اور قونصل خانے فعال ہیں، اور ساتھ ہی کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی، اس سے قبل اسپین کی وزارت خارجہ نے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپین وینزویلا میں پُرامن حل کے لیے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

    روسی وزارت خارجہ نے امریکی کارروائی کو وینزویلا کے خلاف "مسلح جارحیت” قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی، روس نے خبردار کیا کہ یہ اقدام عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے اور زور دیا کہ بحران کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔

    بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے بھی امریکی کارروائی کی سخت مذمت کی، بیلاروس کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

    تہران دشمن کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا،ایرانی سپریم لیڈر

    ایران نے امریکی حملے کو شدید طور پر غیر قانونی اور جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی نے وینزویلا کی خودمختاری اور علاقائی امن کو خطرے میں ڈالا ہےایران نے اقوامِ متحدہ سیکیورٹی کونسل اور سیکرٹری جنرل سے فوری مداخلت کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    چین نےکہا ہے کہ وہ کسی بھی بہانے وینزویلا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف ہےچین نے امریکا سے پُرامن اور استحکام کی راہ اپنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی معاملات میں فوجی مداخلت عالمی امن کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

    وینزویلا کی صورتحال تشویشناک، یورپی یونین کی فریقین سے تحمل کی اپیل

    جرمنی سمیت بعض یورپی رہنماؤں نے کہا کہ امریکی کارروائی کو بین الاقوامی قانون اور حتمی فیصلہ سازی کے تقاضوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل پر زور دیا، جرمنی کے بعض قانون سازوں نے اسے یکطرفہ اقدام اور قانونی معیار کی خلاف ورزی بھی قرار دیا اور پُرامن مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

    فرانسیسی عہدیداروں نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ فوجی مداخلت علاقائی استحکام اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہو سکتی ہے،فرانس نے خطے میں تناؤ کم کرنے اور قانون کے مطابق حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔

  • وینزویلا کی صورتحال تشویشناک، یورپی یونین کی فریقین سے تحمل کی اپیل

    وینزویلا کی صورتحال تشویشناک، یورپی یونین کی فریقین سے تحمل کی اپیل

    نائب صدر یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ وینزویلا میں حالات کافی خراب ہو چکے ہیں، جس کے باعث خطے میں عدم استحکام کے خدشات بڑھ رہے ہیں-

    نائب صدر یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ یورپی یونین وینزویلا میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری اور مسلسل نظر رکھے ہوئے ہےوینزویلا میں حالات کافی خراب ہو چکے ہیں، جس کے باعث خطے میں عدم استحکام کے خدشات بڑھ رہے ہیں، یورپی یونین تمام فریقین سے ضبط، تحمل اور احتیاط برتنے کی اپیل کرتی ہے تاکہ صورتحال مزید بگڑنے سے روکی جا سکے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا میں مقیم یورپی شہریوں کی حفاظت یورپی یونین کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں،بحران کے حل کیلئے بین الاقوامی قانون اوراقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کا مکمل احترام ناگزیر ہے،طاقت کے استعمال یا اشتعال انگیزاقدامات سے گریزکرتے ہوئے مکالمے اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جانی چاہیے، یورپی یونین صورتحال کو پرامن انداز میں حل کرنے کیلئے عالمی برادری اور متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے اور انسانی حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دے رہی ہے۔

    تہران دشمن کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا،ایرانی سپریم لیڈر

    خیبر پختونخوا میں نئی موٹر ویز کی تعمیر کے حوالے سے اہم فیصلے

    پاکستان میں سپر مون کا چند منٹ بعد آغاز

  • ٹرمپ کا امریکا کے وینزویلا پر "کامیاب” حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری کا اعلان

    ٹرمپ کا امریکا کے وینزویلا پر "کامیاب” حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا پر فوجی حملے کے بعد صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا ہے،یہ کارروائی بڑے پیمانے پر کی گئی، جس میں مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

    صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے رہنما صدر نکولس مادورو کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر حملہ کامیابی سے انجام دیا ہے، جس کے بعد مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    امریکی دعوے کے مطابق یہ لاطینی امریکا میں براہ راست امریکی فوجی مداخلت کی ایک بڑی مثال ہے، جہاں آخری بار 1989 میں پاناما پر حملہ کیا گیا تھا تاکہ فوجی حکمران مینوئل نوریگا کو اقتدار سے ہٹایا جا سکے۔

    ملتان سلطانز کے انتظامی اور کرکٹ معاملات کون سنبھالے گا؟

    تاحال وینزویلا کی حکومت کی جانب سے صدر مادورو کی گرفتاری یا امریکی دعوے کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ صورتحال پر خاموشی برقرار ہے۔

    امریکا ماضی میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر منشیات کی اسمگلنگ سے جڑی ریاست چلانے اور انتخابات میں دھاندلی کے الزاما ت عائد کرتا رہا ہے، دوسری جانب مادورو، جو 2013 میں ہیوگو شاویز کے بعد اقتدار میں آئے تھے، مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں کہ واشنگٹن وینزویلا کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، جو دنیا میں سب سے بڑے سمجھے جاتے ہیں۔

    یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں وینزویلا کے دارالحکومت کراکس اور دیگر علاقوں میں دھماکوں کے بعد امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ

    قبل ازیں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکی حملے کی تصدیق کر تے ہوئےملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا،وینزویلین صدر نکولس مادورو نے کہا تھا کہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کر دیا ہے، ہم امریکا کی فوجی جارحیت کو مسترد کرتے ہیں اور اس کی سخت مذمت کرتے ہیں، امریکی جارحیت بین الاقوامی امن اور استحکام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

    مادورو نے امریکی حملے کو ملکی وسائل پر قبضے کی ایک کوشش قرار دیا اور کہا تھا کہ امریکا وینزویلا کے اسٹریٹیجک وسائل، تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، انھوں نے کہا کہ ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

    سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کاراکاس میں سائرن بج رہے ہیں، دھماکوں کے بعد صدارتی محل کے ٹینک گشت کرنے لگے ہیں، وینزویلا حکومت کے ایک سرکاری بیان کے مطابق امریکا نے کئی ریاستوں میں شہری اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے ہیں، حملے کاراکاس کے ساتھ ساتھ مرانڈا، اراگوا اور لا گوائرا کی ریاستوں میں ہوئے ہیں۔

  • وینزویلا نے اپوزیشن لیڈر کو نوبیل انعام دینےپر ناروے میں سفارت خانہ بند کردیا

    وینزویلا نے اپوزیشن لیڈر کو نوبیل انعام دینےپر ناروے میں سفارت خانہ بند کردیا

    جنوبی امریکی ملک وینزویلا نے اپنی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مچادو کو نوبیل امن انعام ملنے کے بعد ناروے میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وینزویلا کی حکومت نے یہ اقدام انعام کے اعلان کے چند روز بعد کیا، حالانکہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کی خارجہ پالیسی کی “دوبارہ تشکیل” کا حصہ ہے۔ تاہم مبصرین کے مطابق یہ اقدام نوبیل انعام کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار ہے۔واضح رہے کہ نوبیل امن انعام ناروے کی نوبیل کمیٹی دیتی ہے، جب کہ دیگر تمام نوبیل انعامات سوئیڈن سے دیے جاتے ہیں۔ ناروے کی حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نوبیل کمیٹی ایک آزاد ادارہ ہے اور حکومتی فیصلوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

    ناروے کی وزارتِ خارجہ نے وینزویلا کے سفارت خانہ بند کرنے کو “افسوسناک” قرار دیا ہے۔نوبیل کمیٹی نے 10 اکتوبر 2025 کو اعلان کیا تھا کہ ماریا کورینا مچادو کو ملک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد پر امن کا نوبیل انعام دیا گیا.

    برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی ریکارڈ آمد، حکومتی اقدامات ناکام

    کراچی میں افغان کیمپ کی زمین پر قبضے کا خدشہ،پولیس چیف کو خط

    کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور ٹینک تباہ، اہم کمانڈر ہلاک

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

  • وینزویلا سے کشیدگی: امریکا نے ایف 35 طیارے پورٹو ریکو بھیج دیے

    وینزویلا سے کشیدگی: امریکا نے ایف 35 طیارے پورٹو ریکو بھیج دیے

    امریکا نے وینزویلا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر 10 جدید ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کیریبین جزیرے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق یہ طیارے ڈرگ کارٹلز کے خلاف امریکی بحری آپریشن کا حصہ ہوں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر خود منشیات کے ایک بڑے کارٹل کی قیادت کر رہے ہیں،دوسری جانب وینزویلا کے صدر نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دراصل وینزویلا کا تیل ہتھیانا چاہتا ہے۔

    کشیدگی اس وقت بڑھی جب امریکی فورسز نے وینزویلا کی ایک کشتی کو نشانہ بنایا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ کشتی میں اسمگلرز امریکا کے لیے منشیات لے جا رہے تھے، حملے میں کشتی پر سوار تمام 11 افراد ہلاک ہو گئے، تاہم وینزویلا نے اس کارروائی کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔

  • وینزویلا کی ’منشیات بردار‘ کشتی پر امریکی فوج کا حملہ، 11 افراد ہلاک

    وینزویلا کی ’منشیات بردار‘ کشتی پر امریکی فوج کا حملہ، 11 افراد ہلاک

    امریکی فورسز نے منگل کو ایک کشتی پر حملہ کیا جو منشیات امریکا لے جا رہی تھی، جس میں 11 منشیات فروش مارے گئے-

    اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں ایک کھلی اسپیڈ بوٹ دکھائی دیتی ہے، جس پر کئی افراد سوار ہیں اور پھر وہ زور دار دھماکے سے پھٹ جاتی ہےیہ اقدام کراکس اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں ممکنہ طور پر بڑا اضافہ ہے، امریکا نے حال ہی میں لاطینی امریکا میں 8 جنگی جہاز تعینات کیے ہیں، جسے وہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ قرار دیتا ہے۔

    ٹرمپ نے پہلے وائٹ ہاؤس میں کہا تھا کہ امریکی فورسز نے ’منشیات سے بھری ایک کشتی کو تباہ کردیا‘، بعد ازاں انہوں نے ٹروتھ سوشل پر اس حملے کی تفصیل اور ویڈیو شیئر کی،کہاکہ،آج صبح میرے حکم پر امریکی فوج نے ٹرین دے اراگوا کے منیشات فروش پر مہلک حملہ کیا، یہ دہشت گرد بین الاقوامی پانیوں میں منشیات امریکا منتقل کر رہے تھے، حملے میں 11 دہشت گرد مارے گئے جبکہ امریکی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا‘۔

    دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھیں گے، بلاول بھٹو

    ٹرمپ نے مزید الزام لگایا کہ وینیزویلا کا یہ گروہ نکولس مادورو کی نگرانی میں کام کررہا ہے، امریکا نے رواں سال کے شروع میں اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا تھایہ پیغام ان سب کے لیے ہے جو امریکا میں منشیات لانے کے بارے میں سوچ بھی رہے ہیں، خبردار رہیں!‘۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا کہ امریکا ’اپنی پوری طاقت‘ استعمال کرتے ہوئے منشیات کے کارٹلز کو ختم کرے گا، انہوں نے بتایا کہ کشتی وینیزویلا سے روانہ ہوئی تھی۔

    ادھر نکولس مادورو نے کہا کہ امریکا کی بحری تعیناتی وینیزویلا کے لیے خطرہ ہے، اس وقت امریکا کے 8 بحری جہاز لاطینی امریکا میں انسدادِ منشیات آپریشنز میں مصروف ہیں، جن میں3 ایمفیبیئس اسالٹ شپس، 2 ڈسٹرائرز، ایک کروز اور ایک لٹریل کامبیٹ شپ شامل ہے۔

    وزیراعظم کاچین کے شہر بیجنگ میں آنژن ہسپتال کا دورہ

    امریکا اور وینیزویلا کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، اور نکولس مادورو نے ’زیادہ سے زیادہ تیاری‘ کی حالت نافذ کر دی ہے تاکہ ممکنہ امریکی حملے کا مقابلہ کیا جا سکےامریکا نے نکولس مادورو کی گرفتاری پر انعام بھی بڑھا کر 5 کروڑ ڈالر کر دیا ہے، جن کے 2018 اور 2024 کے انتخابات کو امریکا اور بیشتر عالمی برادری نے دھاندلی قرار دیتے ہوئے تسلیم نہیں کیا۔