Baaghi TV

Tag: وینس

  • عالمی طاقتیں  مفادات نہیں، اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں،یوسف رضا گیلانی

    عالمی طاقتیں مفادات نہیں، اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں،یوسف رضا گیلانی

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں مفادات نہیں، اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں۔

    وینس میں عالمی امن کانفرنس ہوئی جس میں "آج کے عالمی امن کو درپیش چیلنجز” میں پاکستان اور یورپی شخصیات نے شرکت کی،یوسف رضا گیلانی نے شہباز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ضمیر کے لیے قربانی کی علامت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علمبرداری کی۔

    چیئرمین سینیٹ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے، انہوں نے کہا کہ امن صرف جنگ کا نہ ہونا نہیں، بلکہ انصاف کی موجودگی ہےانہوں نے اپنے بیٹے کے اغوا کا ذاتی واقعہ بھی بیان کیا جس نے شرکاء کو گہرے جذبات میں مبتلا کر دیا، انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مفادات نہیں، اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں۔

    سید یوسف رضا گیلانی نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی ضمیر کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وینس کانفرنس، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے لیے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے،یہ کانفرنس نہیں، ایک عالمی عہد ہے۔

    سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے،بلاول

    سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک،8 زخمی

  • ڈونلڈ ٹرمپ پر قائم مقدمہ عدالت نے کیا خارج

    ڈونلڈ ٹرمپ پر قائم مقدمہ عدالت نے کیا خارج

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپبلکن پارٹی نے باضابطہ طور پر اپنا صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیسری مرتبہ نامزد کئے گئے ہیں، ٹرمپ دوسری بار 2020 میں صدارتی الیکشن لڑے تھے تا ہم جوبائیڈن سے ہار گئے تھے، ٹرمپ اپنی انتخابی مہم چلا رہے تھے اور ریپبلکن کے متوقع امیدوار تھے تا ہم اب انہیں نامزد کر دیا گیا ہے، پارٹی کے نیشنل کنونشن نے ان کی نامزدگی پر مہر لگا دی ہے،وہ ریپبلکن پارٹی کے کنونشن میں مطلوبہ تعداد میں ڈیلیگیٹس کے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    ٹرمپ نے نائب صدر کے لیے سینیٹر جے ڈی وینس کو امیدوار نامزد کر دیا
    ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اپنے ساتھ نائب صدر کے لیے سینیٹر جے ڈی وینس کو امیدوار نامزد کر لیا ہے،ٹرمپ نے ایک پوسٹ میں کہا۔طویل غور و فکر کے بعد، اور بہت سے دوسرے لوگوں کی زبردست صلاحیتوں پر غور کرنے کے بعد، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے سب سے موزوں شخص اوہائیو کی عظیم ریاست کے سینیٹر جے ڈی وینس ہیں۔

    سینیٹر جے ڈی وینس 2022 میں سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے اور وہ سابق صدر کے امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں کے ایجنڈے کے زبردست چیمپئن بن گئے ہیں، وہ غیر معمولی لمحے میں ٹرمپ کے ٹکٹ پر شامل ہو رہے ہیں۔وینس سیاست میں سب سے کم تجربہ کار ہیں، وہ جنوری 2023 سے سینیٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس سے پہلے کوئی انتخابی عہدہ نہیں رکھتے تھے۔ ان کی عمر 39 سال ہے ،وہ شادی شدہ ہیں اور ان کے تین بچے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا ہے،ٹرمپ پر الزام لگایا گیا تھا کہ 2021 میں اپنا عہدہ چھوڑتے وقت ٹرمپ قومی سلامتی کی سینکڑوں دستاویزات کو غیر قانونی طور پر فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ میں ساتھ لے گئے تھے،عدالت نے اس مقدمے کو خارج کر دیا ہے،کیس کا فیصلہ جج ایلین کینن نے سماعت مکمل ہونے کے بعد سنایا، جج ایلین کی تقرری ٹرمپ کے دور میں ہی ہوئی تھی،جج ایلین کیینن نے اپنی 93 صفحات پر مشتمل فیصلے میں سوال کیا کہ کیا ریاستہائے متحدہ کے کوڈ میں کوئی ایسا قانون ہے جو اس مقدمے کو چلانے کے لیے خصوصی وکیل سمتھ کی تقرری کی اجازت دیتا ہے؟ اس بنیادی مسئلے کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد، جواب نفی میں ہے،اس بارے میں خصوصی پراسیکیوٹر کے برعکس دعوؤں کے باوجود کوئی امریکی قانون اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ کو ایک وفاقی افسر کو پراسیکیوشن کے ان وسیع قانونی اختیارات کے ساتھ تقرر کی اجازت نہیں دیتا جو اسپیشل کونسل اسمتھ کے پاس ہیں،

    ٹرمپ کے حق میں یہ فیصلہ حیران کن طور پر سامنے آیا ہے کیونکہ کہ دیگر ججوں نے اسی دلیل کو اس وقت مسترد کر دیا تھا جب ٹرمپ کے وکلاء نے اسمتھ کی تقرری کی قانونی حیثیت کے بارے میں خفیہ دستاویزات کے مقدمے میں پیش کی تھی۔

    ہائے غربت،بھارتی خواتین عرب ممالک میں فروخت،مجرا کروایا جانے لگا

    ٹرمپ سے قبل کن اہم شخصیات پر ہوئے حملے؟

    تحریک انصاف پر جلد پابندی لگنے والی ہے؟

    فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

  • وینس میں سیاحوں کی بس پل سے نیچے جاگری، 21 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

    وینس میں سیاحوں کی بس پل سے نیچے جاگری، 21 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

    اٹلی کے شہروینس میں سیاحوں کی بس پل سے نیچے جاگری، حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اٹلی کے شہر وینس میں بس پل فلائی اوور سے نیچے بجلی کی تاروں پر گری، جس کے بعد رکاٹوں سے ٹکرا کر 30 میٹر مفاصلے پر ریلوے ٹریک پر جا گری جس کے باعث بس میں آگ لگ گئی تھی شہری بھی تھے بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے، 5 یوکرینی، ایک جرمنی اور بس ڈرائیور بھی شامل ہیں، حادثے کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا،اٹلی کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

    طوارقی اسٹیل ملز کا نام تبدیل کرنے اور فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری …

    پولیس کے مطابق فوری طور پر بس حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں ڈرائیور کی ہلاکت کی وجہ سے بھی تحقیقات میں مشکلات ہیں خیال کیا جا رہا ہے کہ بس سیاحوں کو واپس کیمپ کی طرف لے کر جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا ، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کا سبب اچانک سے ڈرائیور کی طبیعت خراب ہو جانا ہو سکتی ہے۔

    حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت خطرے میں ہے اور اموات کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

    میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی بات کی تو ہمیں چور ڈاکو کہا . پیپلزپارٹی …

  • اٹلی کی مشہور نہر کا پانی سبز ہو گیا

    اٹلی کی مشہور نہر کا پانی سبز ہو گیا

    وینس: اٹلی کے شہر وینس کی مشہور زمانہ نہر کا پانی اچانک سبز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے وینس کی ’گرینڈ کینال‘ کا پانی اچانک سبز ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں مئیر کا کہنا ہے کہ پانی سبز ہونےکی اطلاع سب سےپہلےعلاقہ مکینوں نےدی تھی۔ پولیس کو پانی کے سبز ہونے کے بارے میں تحقیقات کرنے کی درخواست کی تھی۔ ماحولیات کے ماہرین نے بھی پانی کے نمونے حاصل کرلیے ہیں اور انہیں جانچا جا رہا ہے۔


    وینس کی ’ گرینڈ کینال ‘ کے سبز پانی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نہر کو سبز کرنے کی کارروائی ماحول کو تباہی سے بچانے کے لیے سرگرم کچھ گروپس کی جانب سے ہوسکتی ہے۔

    وینس کی نہر دنیا بھر میں مشہور ہے اور ہرسال لاکھوں سیاح مختلف ملکوں سے اس نہر کی سیر کرنے آتے آتے ہیں۔