Baaghi TV

Tag: ویڈیو

  • ویڈٰیو لیک ہونے کا کوئی ڈر نہیں   حریم شاہ

    ویڈٰیو لیک ہونے کا کوئی ڈر نہیں حریم شاہ

    معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ بہت نڈر ہیں، کسی سے نہیں ڈرتیں اور نہ ہی کسی کو خود پر مسلط ہونے دیتی ہیں-

    باغی ٹی وی :حریم شاہ میزبان تابش ہاشمی کے آن لائن شو ’’ٹو بی آنیسٹ‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاکستانی سیاست، سیاستدانوں سمیت کئی موضوعات پر دلچسپ باتیں کیں۔

    حریم شاہ نے بتایا کہ وہ بہت نڈر ہیں، کسی سے نہیں ڈرتیں اور نہ ہی کسی کو خود پر مسلط ہونے دیتی ہیں حریم شاہ نے ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہلی تنخواہ کے بارے میں بتایا کہ انہیں ایک کمپنی نے برانڈ ایمبیسیڈر بنایا تھا اور ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی۔

    حریم شاہ نے شو کے دوران شیخ رشید کو کال کی اور بتایا کہ وہ ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ ان کا فون اٹھاتے ہیں تابش ہاشمی ویڈیو میں حریم شاہ سے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ اگر آپ ابھی شیخ رشید کو فون کریں تو وہ اٹھالیں گے؟ تابش ہاشمی کی اس بات پر حریم شاہ نے کہا کوشش کرکے دیکھ لیتے ہیں۔

    شیخ رشید نے دوران شو حریم شاہ کو جھاڑ پلا دی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    اس کے بعد حریم شاہ شیخ رشید کو اپنے موبائل سے فون کرتی ہیں اور اپنا فون تابش ہاشمی کو دکھاتی ہیں جس پر تابش کہتے ہیں آپ نے شیخ رشید کا نمبر ’’شیخو‘‘ کے نام سے محفوظ کیا ہے اور میزبان کی اس بات پر حریم شاہ ہنس پڑتی ہیں۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید حریم شاہ کا فون اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ نے کیوں فون کیا ہے جس پر حریم شاہ کہتی ہیں پلیز ابھی بات کریں، لیکن شیخ رشید انہیں جواب دیتے ہیں کہ میں ابھی بات نہیں کرسکتا مگر حریم شاہ اصرار کرتے ہوئے کہتی ہیں کیوں نہیں کرسکتے اور حریم کے مسلسل اصرار کرنے پر شیخ رشید کتے ہیں ’’بکواس بند کریں‘‘۔

    شیخ رشید کےجھاڑ پلانے پر حریم شاہ، تابش ہاشمی اور شو میں موجود شائقین سب ہنس پڑتے ہیں شو میں حریم شاہ مزید کہتی ہیں کہ مجھے بہت ساری ایسی چیزیں معلوم ہیں جو شاید آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گی بعد ازاں شو میں حریم شاہ نے مفتی قوی کو بھی فون کیا لیکن انہوں نے بات نہیں کی۔

    اکشے کمار کی فلم میں مسلمانوں کو ولن دکھانے پر مہوش حیات برہم

    میزبان تابش ہاشمی نے حریم شاہ سے ان کی وزرا اور منسٹرز تک رسائی کے حوالے سے پوچھا تو حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید سے ملاقات ان کی ایک پارٹی کے دوران ہوئی تھی اور شیخ صاحب نے خود حریم شاہ کو اپنا نمبر دیا تھا جب کہ باقی وزرا کے نمبرز انہوں نے ایک ہیکرز سے نکلوائے تھے۔

    حریم شاہ نے سیاستدانوں کو ٹھرکی بھی قرار دیا اور کہا کہ پبلک فگرز میں جتنے سیاستدان ٹھرکی ہوتے ہیں اور کوئی نہیں ہوتا یہ لوگ بڑے بڑے عہدوں پر تو بیٹھ گئے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم کہ اپنی پوزیشن کا صحیح استعمال کس طرح کرنا ہے حالانکہ دیگر مشہور شخصیات جیسے فنکار اور میزبان وغیرہ انہیں پھر بھی اپنی عزت نفس کا خیال ہوتا ہے۔

    حریم شاہ نے شو میں سینئر صحافیوں اور اینکرز کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ریٹنگ کے چکر میں اپنے شوز میں بے بنیاد، غیر مصدقہ اور جھوٹی باتیں کرتے ہیں۔

    حریم شاہ نے بتایا کہ اگر انہیں کبھی مستقبل میں کوئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا موقع ملے تو وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی اور انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی وجہ بلاول کو قرار دیا۔

    میزبان تابش ہاشمی نے حریم شاہ سے پوچھا اگر کوئی ایسی ویڈیو آپ کی لیک ہوجائے جو آپ نہیں چاہتیں کہ دوسروں کے سامنے آئے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا۔ حریم شاہ نے کہا ایسا کچھ کرو ہی نہیں کہ آپ کو ویڈیو لیک ہونے کا ڈر ہو۔

    حریم شاہ نے کہا اللہ سے ڈرو لوگوں کے آگے جھوٹی عزت کا لبادہ نہ اوڑھو اسلئے اگر کبھی میری کوئی ویڈیو لیک ہوئی تو میں کہوں گی انجوائے کرو۔

    اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کا تھانے پر دھاوا،ساتھیوں کو چھڑا کر لے گئیں

  • اور ….مریم نواز کی ویڈیو بھی لیک ہو گئی

    اور ….مریم نواز کی ویڈیو بھی لیک ہو گئی

    اور ….مریم نواز کی ویڈیو بھی لیک ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی ویڈیو بھی لیک ہو گئی ہے

    مسلم لیگ ن کے پارٹی اجلاس جاری ہیں، پنجاب کے مختلف اضلاع کے پارٹی اجلاسوں میں مریم نواز مسلسل شریک ہو رہی ہیں، مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت میں بھی حاضری دیتی ہیں، مریم نواز نے پی ڈی ایم کے جلسوں سے بھی خطاب کیا، گلگت اور آزاد کشمیر میں انتخابی مہم بھی چلائی، اب نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مریم نواز گاڑی میں آ رہی ہیں، مریم نواز کا کارکنان نے بھر پور استقبال کیا اور مریم نواز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں بھی نظر آ رہی ہیں،

    نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز جب سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز ماڈل ٹاﺅن میں پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچیں تو اس موقع پر ساہیوال سے آئے ایک ن لیگی کارکن جس کی شناخت سیف احمد کے نام سے ہوئی وہ مریم نواز کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا جبکہ موقع پر موجود دیگر کارکنوں نے فوری اسے سڑک سے اٹھا لیا ،بعد ازاں ایک اور واقعہ سامنے آیا جب ایک کارکن نے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود ایک شخص نے کارکن کو تھپڑ مارتے ہوئے گاڑی سے دور دھکیل دیا

    @MumtaazAwan

    مریم نواز کی موجودگی میں جب ن لیگی کارکن کو تھپڑ مارا گیا تو مریم نواز بھی گاڑی میں موجود رہیں وہ گاڑی سے باہر نہ نکلیں اور انہوں نے کارکن کی جانب سے سیلفی بنانے کی خواہش کو نظر انداز کر دیا، نہ ہی اپنے سیکورٹی گارڈ کو کارکن پر تشدد کرنے سے منع کیا، تھپڑ کھانے کے بعد ن لیگی کارکنان نے احتجاج کیا اور کہا کہ ووٹ کو عزت تب ملتی ہے جب کارکن کو عزت دی جائے، اگر کارکن کی عزت نہیں تو پھر کبھی ووٹ کو عزت نہیں مل سکتی،

    مریم نواز ویڈیو سکینڈل ، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی ، رپورٹ سچ نکلی

    چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

    ویڈیو سیکنڈل ناصر جنجوعہ سمیت تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم

    عدالت میں مریم نواز حمزہ شہباز کے گلے لگ گئیں،ویڈیو سامنے آ گئی

    نواز شریف کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، ارشد ملک احتساب عدالت سے فارغ، وزیر قانون کی تصدیق

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

    میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

    نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

    نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے اس سے قبل بھی ایسا ہو چکا ہے، مریم نواز کے ساتھ تصویر بنوانے والوں کو جہاں سیکورٹی گارڈز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں وہیں مریم نواز ایک بار خود غصہ میں آ گئی تھیں مریم نوازجب گرفتار تھیں اور انہیں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پرکمرہ عدالت میں ایک شخص نے مریم نواز کی ویڈیو بنائی جس پر مریم نواز غصہ میں آ گئیں اور کہا کہ تم کون ہواورکیوں کٹہرے میں میری ویڈیو بنا رہےہو؟ مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر)صفدرنے ویڈیو بنانے والےشخص کا موبائل قبضہ میں لے لیاتھا ،لیگی وکلا نے ویڈیو بنانے والے شخص کوکمرہ عدالت سے باہرنکال دیا تھا

  • سپروائزر کا فارم میں مزدوروں پر تشدد، ویڈیو وائرل

    سپروائزر کا فارم میں مزدوروں پر تشدد، ویڈیو وائرل

    تلہ گنگ کے علاقے دھرابی کے قریب فارم میں غریب مزدور پر ظلم کی انتہا.

    دو مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا.

    تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے علاقے دھرابی میں ایک فارم کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو ڈنڈوں سے دو لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے.

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فارم سپروائزر نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے.

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی اور سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • اوکاڑہ، پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ کا مرکزی اجلاس، ملکی معاملات اور مشاورت کی گئی

    اوکاڑہ، پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ کا مرکزی اجلاس، ملکی معاملات اور مشاورت کی گئی

    اوکاڑہ(علی حسین) پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ(پامی) کی ویڈیو لنک میٹنگ پامی کے چیئرمین محمد اسلم زار کی صدارت میں ہوئی. میزبان اجلاس وسیم خان تھے. میٹنگ میں صدر گوگیرہ اور اوکاڑہ سمیت ملک بھر سے پامی کے عہدیداران نے شرکت کی اور ملکی صورتحال، کرونا وائرس، کشمیر ایشو اور تنظیمی معاملات پر مشاورت کی گئی. میٹنگ سے اسلم زار، غلام سرور انجم مغل، اقبال ڈار، جاوید گورائیہ، مظہر الحق، خالد کیانی، نذر مسعود شاہ، انوار احمد شاہ، محمد جہانگیر، سید مجتبیٰ بخاری، مرزا محمد اسلم بیگ اور آصف آصفی الخیری نے خطاب کیا. آئندہ میٹنگ جولائی کے وسط میں ہوگی.

  • آنٹیاں بمقابلہ بیٹیاں، آزادی اظہار اور ٹیکنالوجی کے موضوع پر دلچسپ مباحثہ

    آنٹیاں بمقابلہ بیٹیاں، آزادی اظہار اور ٹیکنالوجی کے موضوع پر دلچسپ مباحثہ

    آج کل کی مائیں اور بیٹیاں کیا توقعات کرتی ہیں؟ باغی ٹی وی کے مباحثہ میں آزادی اظہار اور ٹیکنالوجی کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔

    آزادی اظہار کے حوالے سے والدین کا نقطہ نظر یہ ہے کہ آج کل کی بیٹیاں جواب دینے کے چکر میں بڑوں کا ادب اور عزت نہیں کرتیں، یہ دوستی کے چکر رشتہ داریوں کو پس پشت ڈال رہی ہیں۔ جبکہ لڑکیوں کے مطابق جس کے پاس دلیل ہو اسے بولنے کا حق ہونا چاہیے۔

    انٹرنیٹ نے صحیح اور غلط کا علم دے دیا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تجربہ ہے جو نوجوان نسل کے پاس نہیں ہے۔ لڑکیوں کو بھی لڑکوں کی طرح جاب کا مساوی حق حاصل ہونا چاہیے اور ان کے ساتھ مساوی سلوک کیا جانا چاہیے۔

    دوسری طرف ماؤں کا کہنا ہے کہ گھر کے معاملات بھی تو کسی نے سنبھالنے ہیں۔ اگر لڑکیاں گھر کے کام نہیں کریں گی تو کیا مرد جاب کے بعد یہ کام کرے گا۔

    ٹیکنالوجی کے حوالے سے والدین کا کہنا ہے کہ آج کل کے بچوں کے پاس موبائل ہے۔ والدین اگر موبائل سے روکیں تو یہ کہتے ہیں کہ ان کے معاملات میں مداخلت ہے۔
    نوجوان نسل کے مطابق والدین ہماری پرائیویسی کو ڈسٹرب کرتے ہیں جو خود سے سیکھنے کے لیے ضروری ہے۔

    والدین کہتے ہیں کہ نوجوان نسل کو موبائل اور سوشل میڈیا دیکھ کر اتنی توقعات بڑھ جاتی ہیں جو کہ نوجوان نسل کے لیے نقصان دہ چیز ہے۔ یہ سمجھتے ہیں کہ زندگی پرفیکٹ ہو اور خوشگوار ہو۔ موبائل اور ٹیکنالوجی کا ایک حدکے اندر ہونا چاہیے۔ان کو زندگی کے باقی کام بھی کرنے چاہئیں۔

    حاصل کلام یہ ہے کہ ہر معاملہ کو اعتدال کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔ موبائل اور ٹیکنالوجی کا اتنا استعمال نہ ہو کہ نوجوان نسل باقی کام بھول جائے،۔ اسی طرح دوستی ضرور ہونی چاہیے لیکن رشتہ داریوں کو نظر انداز کر کے نہیں۔

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی نہایت ہی اچھی اور گھریلو ویڈیو جو آپ گھر میں دیکھ سکتے ہیں اور اس میں حصہ لے سکتے ہیں
    ہمارے شرکاء نے حجاب پہنے ہوئے ہیں اور اپنا نام نہیں بتانا چاہتی ہیں لیکن یہ موضوع بہت اہم ہے آپ بھی اپنے گھر میں ویڈیو بنا کر باغی ٹی وی کو بھیج سکتے ہیں یاد رہے موضوع آپ کی مرضی کا ہوگا۔
    اپنی ویڈیو دی گئی ای میل پر بھیجیں
    newsroom@baaghitv.com
    یا واٹس اہپ کریں

    0303-0204604
    Stay Tuned to BAAGHITV

  • کرپٹ سیاستدانوں کے پروپیگنڈے

    کرپٹ سیاستدانوں کے پروپیگنڈے

    چوروں اور کرپٹ سیاستدانوں اور ایماندار لوگوں کے لیے احتساب کے عمل سے گزرنا ایسے ہی ہے جیسے ایک تنگ گلی ہو اور وہ کانٹوں سے بھری ہوئی ہو اور وہ عبور کرکے آپ کو منزل مقصود کی طرف گامزن ہونا ہو اور یہ ایسے ہی ممکن نہیں ہے اس کے لیے یا تو کپڑوں کو ٹکڑے ٹکڑے کروا کر زخمی حالت میں عبور کیا جا سکے گا یا پھر اس گلی یا رستے کو ہی صاف کروا لیا جاۓ گا.

    اب کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو گلی کو طویل محنت و کاوش سے صاف کروا کے گزر جائیں گے اور کئی ہوں گے جو وہاں پہ کھڑے شور ہی مچاتے رہ جائیں گے اور الزام تراشی کا سہارا لے کے دوسروں کو کوستے رہیں گے.

    کچھ ایسی ہی مثال ان کرپٹ سیاستدانوں کی بھی ہے جو برسوں سے اس ملک کو لوٹ کے کھا چکے ہیں اور اپنی من مرضی کے قوانین بنا کے ان قوانین کی آڑ میں بدمعاشیاں کرتے پھرتے ہیں اور اس ملک کو اپنے باپ کی جاگیر گرداننا شروع کر دیتے ہیں.

    جب بھی احتساب کی بات شروع ہوتی ہے تو یہ کرپٹ ٹولہ اکٹھا ہو جاتا ہے اور اپنی سازشوں کے جال بننا شروع کر دیتا ہے تاکہ وہ اس کانٹوں بھری گلی میں پھنسنے کی بجاۓ کسی چور رستے سے فرار ہو جائیں اس کے لیے کبھی وہ نیب کے چیئرمین کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیتے ہیں اور کبھی فوج پہ تنقید شروع ہو جاتی ہے.

    مریم صاحبہ کی کل والی پریس کانفرنس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جو سواۓ پروپیگنڈے اور سازش کے کچھ نہیں ہے اس میں انہوں نے ایک جج صاحب کی ویڈیو جاری کی ہے اور بقول مریم صاحبہ کے ارشد ملک صاحب بتانا چاہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو سزا دینے کے لیے زبردستی فیصلہ لیا گیا ہے حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ محض جھوٹ اور سازش کا پلندہ ہے کیونکہ آج جج صاحب نے اس کی تردید کی ہے اور اس سلسلے میں وہ عدالت بھی پیش ہوۓ ہیں.

    آئیے آپ کی خدمت میں اس ویڈیو کی کچھ جھلکیاں پیش کرتے ہیں ویڈیو کے پہلے حصہ میں یہ کہا گیا ہے کہ استغاثہ لندن پراپرٹیز کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا یہ بات تو اس نے دسمبر 2018 والے فیصلے میں بھی کہی تھی اس میں سرپرائز یا دھماکے دار بریکنگ نیوز والی بات تو نہیں ہے.

    دوسرے حصے میں وہ کہہ رہے ہیں سازندے سرنگی بجاتے وقت مطلوبہ میوزک حاصل کرنے کے لیے کہیں سے تار ٹائٹ کر دیتے ہیں اور کہیں سے ڈھیلے کر دیتے ہیں. اب یہاں پہ مریم صاحبہ اس کی تعبیر لے رہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے زبردستی میاں صاحب کو سزا دلوائی حالانکہ اس کی تعبیر کچھ یوں بنتی ہے کہ میاں صاحب کو سزا تو تینوں کیسز میں ملنی چاہئے تھی لیکن اوپر سے شاید ایک کیس پہ سزا کا حکم تھا.

    مریم صاحبہ کے اپنے الفاظ کے پیش نظر کہ آڈیو اور ویڈیو ساؤنڈ علیحدہ علیحدہ ریکارڈ کیے گئے ہیں اس لیے ان میں مطابقت نہیں پائی جا رہی اب یہ مان بھی لیا جاۓ تو جس طرح ویڈیوز کے ٹوٹے ملا کے یہ بنائی گئی ہے یہ فرانزک رپورٹ میں ہی ایکسپوز ہو جاۓ گی اور یہ کورٹ میں بطور ثبوت ناکافی ہو گی.

    دوسری اہم بات جو یہاں محسوس کی گئی ہے اگر یہ آواز ارشد ملک کی ہے تو قوی امکان ہے کہ اسے نشہ آور چیز پلا کے اسے نشے میں دھت کر کے اس کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ آپ دیکھ سکتے ہیں ناصر بٹ جس طرح اسے ورغلا رہا ہے اور اس سے مطلوبہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن نشے کی حالت میں بھی وہ العزیزیہ اسٹیل مل میں آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا کیس غلط تھا یا اسے غلط سزا دی گئی ہو. یاد رہے کہ ناصر بٹ خود ماضی میں کئی کیسوں میں اشتہاری بھی رہ چکا ہے اور یہ ارشد ملک کا بہت قریبی دوست بھی ہے جو اسے نشہ آور چیز دے کے اس سے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیان دلوانا چاہ رہا تھا لیکن ایسا کچھ تھا ہی نہیں جو وہ اگل دیتا.

    یہ پروپیگنڈہ صرف اور صرف احتساب کے عمل کو شک میں ڈالنے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ کوئی بھی اس پہ یقین نہ کرے اور حکومت و فوج پہ تنقید کرکے ان کو بدنام کیا جا سکے اور چوروں اور لٹیروں کے بیانیے کو تقویت ملے اور عوام ان چوروں کا ساتھ دیتے ہوۓ سڑکوں پہ نکلیں لیکن ایسا نہیں ہو گا کیونکہ اب عوام کسی بھی سازش میں نہیں آۓ گی اور اس ملک کو کھانے والے اس کے دشمنوں کا کھل کے مقابلہ کرے گی اور احتساب کے عمل میں حکومت پاکستان کا بھرپور ساتھ دے گی.
    اللہ اس ملک کا حامی و ناصر ہو
    پاکستان پائندہ باد