Baaghi TV

Tag: وی سی

  • گورنر پنجاب یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    گورنر پنجاب یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مظفر گڑھ روانہ ہوئی ہیں، ہیلی کاپٹر میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس وائس چانسلر کی تعیناتی پر اعتراض تھا گورنر اسے مسترد کر سکتے تھے،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کی تعیناتی پر سارا معاملہ پنجاب یونیورسٹی کا ہے، گورنر پنجاب یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں حکومت نے میرٹ اور شفافیت پر وائس چانسلرز لگائے ہیں، میں ہر کام میرٹ پر کر رہی ہوں، سفارش بہت آتی ہیں، ایم این اے اور ایم پی اے سبھی سفارش لاتے ہیں، میں کسی کی بھی سفارش نہیں سنتی، صبح 9 بجے سے رات 12 بجے تک میں کام کرتی ہوں،پولیس میں رشوت کے خاتمے کیلئے یونیفارم کے ساتھ کیم لگا رہے ہیں، کوئی بھی پولیس اہلکار اس یونیفارم کے بغیر ڈیوٹی نہیں کریگا، کالجز یونیورسٹیز میں منشیات کی روک تھام کیلئے بڑے گینگ پکڑے ہیں، بڑے گینگز اپنے ذاتی جہازوں پر مختلف شکلوں میں منشیات لا کر بیچتے تھے، لینکس آن ویلز سے دیہی جگہوں پر سیکڑوں افراد مستفید ہو رہے ہیں، کسان کارڈ اور ٹریکٹر جب لانچ ہوا لاکھوں لوگوں نے فوری اپلائی کیا

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

  • یوای ٹی لاہور،چیف میڈیکل آفیسر کیخلاف تین سال سے کاروائی نہ ہو سکی

    یوای ٹی لاہور،چیف میڈیکل آفیسر کیخلاف تین سال سے کاروائی نہ ہو سکی

    یو ای ٹی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہزاد کے خلاف تین سال سے کاروائی نہ ہو سکی

    2020 میں ڈاکٹر شہزاد کے خلاف بننے والی انکوائری کمیٹی نے کہا تھا کہ ڈاکٹر شہزاد ایک وقت میں دو نوکریاں کر رہے ہیں اور لاکھوں روپے تنخواہ بھی وصول کر رہے ہیں ، انکوائری کمیٹی کی ہدایت پر وائس چانسلر کو کاروائی کے لئے کہا گیا تھا لیکن ابھی تک تین سال گزر گئے کوئی کاروائی نہیں کی گئی، ڈاکٹر شہزاد کے خلاف کاروائی کے لئے دوبارہ درخواست دے دی گئی ہے،

    دوسری جانب محمد آصف یوای ٹی میں بطور رجسٹرار اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔مبینہ طور پر وہ کئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، اینٹی کرپشن، آڈٹ اور ایچ ای سی نے محمد آصف کے خلاف کاروائی کرنے کا کہا تا ہم یو ای ٹی کے وی سی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے اخبار میں ٹینڈر شائع کیے بغیر دکانیں الاٹ کی ہیں جو کہ پیپرا رولز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    دوسری جانب یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وی سی منصور سرور کے دور میں یونیورسٹی میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور جعلسازیوں کے بارے بڑے بڑے الزامات سامنے آئےہیں اور ڈینز اور چیئرمینز کی تقرریوں پر مبینہ انکشافات کا سلسلہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر جاری ہے. ڈاکٹر منصور سرور نے اپنے پورے دور میں سنیارٹی لسٹ و سنیارٹی رولز کی عدم موجودگی میں تقرریاں کی۔ڈاکٹر منصور سرور نے نہ صرف خود یو ای ٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کی بلکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور چانسلر آفس کو بھی گمراہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین کی تقرری تین سینئر پروفیسرز میں سے وائس چانسلر کرتا ہے جبکہ ڈین کا تقرر تین سینئر پروفیسرز میں سے چانسلر یعنی گورنر کرتا ہے۔ یو ای ٹی نے کبھی سنیارٹی لسٹ یا سنیارٹی رولز ہی نہیں بنائے۔ یعنی سنیارٹی لسٹ کی عدم موجودگی میں سنیارٹی کا تعین کر لیا گیا۔

    یو ای ٹی لاہور کے ایک طالب علم عبدالولی خان نے گورنر پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور بارے انکشافات کئے ہیں، خط کی کاپی وائس چانسلر یو ای ٹی، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور صدر لاہور پریس کلب کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ خط میں یو ای ٹی لاہور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور کیخلاف غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر منصور سرور چار سال تک یونیورسٹی میں غیر اخلاقی سرگرمیوں ملوث، خواتین کو ہراساں کرتے رہے اور دفتر کو منفی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتے رہے

    سیشن 2019/2023 کے شکایت کنندہ طالب علم عبد الولی خان داوڑ نے وائس چانسلر دفتر کے باہر لگے کیمروں کی چھ مہینوں کی ریکارڈنگ قبضے میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص خواتین کے وائس چانسلر دفتر میں داخل ہونے کے اوقات، وائس چانسلر کی قربت پانے کے بعد عہدے پر تیزی سے ترقی ملنے کو بھی دائرہ تفتیش میں شامل کیا جائے اور وی سی ہاؤس کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لیا جائے کیونکہ منصور سرور چار سال تک وی سی ہاؤس میں اپنی فیملی کے ساتھ شفٹ ہونے کے بجائے اسے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتے رہے۔درخواست گزار نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ کیمروں کی ریکارڈنگ غائب کر دی جائے گی لہٰذا مکمل ریکارڈ فوری طور پر قبضے میں لینے کے لیے ایف آئی اے کی معاونت حاصل کی جائے۔ خط میں یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ پروفیسر منصور سرور نے ان خواتین کے رشتے داروں کو نوازنے کے لیے اپنی مدت ملازمت کے آخری مہینوں میں 3 سنڈیکیٹ اور تین سلیکشن بورڈز کرائے جس میں 50 سے زائد افراد کو بھرتی کیا گیا۔ اس پر الگ سے انکوائری کرانا بے حد ضروری ہے تاکہ میرٹ کی خلاف ورزیاں سامنے لائی جا سکیں۔

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    زیادتی کے بعد خاتون کو جلانے والے ملزم گرفتار

    خواتین کی حفاظت کے لئے لگائے جائیں گے بسوں میں کیمرے

  • سابق وی سی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    سابق وی سی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کو امریکہ جانے سے روک دیا گیا

    ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے ڈاکٹر اطہر محبوب کو امریکہ جانے سے روکا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق وی سی نے دو روز قبل کراچی ایئرپورٹ سے امریکہ جانے کی کوشش کی، ایف آئی اے امیگریشن کائونٹر پر تعینات اہلکار نے سابق وی سی بہاولپور یونیورسٹی کو روکا۔ایف آئی اے کے سینئر افسران نے سابق وائس چانسلر بہاولپور یونیورسٹی کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی ہدایت کی بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے سابق وائس چانسلر کو آف لوڈ کیا گیا ، ڈاکٹر اطہر محبوب 25 جولائی 2023 کو بطور وائس چانسلر بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ریٹائرڈ ہوئے ہیں

    بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کا معاملہ اہم پیش رفت ،سابق وی سی بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر اطہر محبوب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے ایف آئی اے کو درخواست کردی گئیاسکینڈل میں ملوث ڈائریکٹر سیکورٹی بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی سمیت دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی گئی،ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو سفارش بھیج دی،بہاولپور یونیورسٹی کے مطلوب تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری ملتے ہی ایف آئی اے تمام ایرپورٹس پر امیگریشن سرکل کو آگاہ کرے گا،سابق وی سی بہاولپور یونیورسٹی کو کراچی ایرپورٹ سے امریکا فرار ہونے کی کوشش میں ایف آئی اے نے روکا تھا

    واضح رہے کہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سید اعجاز اور ڈائریکٹر فنانس ابو بکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرلیا گیا ہے۔ بہاولپور میں گرفتار ہونے والے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے جس میں ملزم اعجاز شاہ اور ڈائریکٹر فنانس ابوبکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرکے ویڈیوز، چیٹس اور تصاویر کے حوالے سے جامعہ رپورٹ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل میں بیٹے کا نام آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی عیب ثابت ہوگیا تو خود بیٹے کو گھر سے نکال دوں گا، جس دن میرے منہ سے الفاظ نکلے میرے مخالفین اس شہر میں رہنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل کے حوالے سے الزامات کی زد میں آئے اپنے صاحبزادے ولی داد چیمہ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کا ایک واقعہ ہوا یہ کیسی صحافت ہے کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا، اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

  • اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف

    اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف

    اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی ہے مگر یونیورسٹی معاملہ دبارہی ہے قائمہ کمیٹی میں انکشاف
    رکن کمیٹی حامد حمیدنے طالبات سے زیادتی کامعاملہ اگلے اجلاس میں لانے کاعندیہ دے دیا
    کمیٹی نے اجلاس میںنہ آنے پر وائس چانسلر اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کوسمن کرنے کافیصلہ کرلیا
    کمیٹی نے وائس چانسلر بہاولپورکو دفتری کام سے روکنے کی ہدایت کردی
    کمیٹی نے اسلام آباد ومن یونیورسٹی بل اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی پاس کردیے،
    کمیٹی نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی پر مہناز اکبر عزیز کی سربراہی میں سب کمیٹی بنادی

    اسلام آباد(محمد اویس ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وفنی تربیت میں انکشاف ہواہے کہ اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ہوسٹل میں رہنے والی طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی ہے مگر یونیورسٹی معاملہ دبارہی ہے رکن کمیٹی حامد حمیدنے طالبات سے زیادتی کامعاملہ اجلاس میں لانے کاعندیہ دے دیا۔ کمیٹی نے اجلاس میںنہ آنے پر وائس چانسلر اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کوسمن کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے وائس چانسلرکو دفتری کام سے روکنے کی ہدایت کردی۔ کمیٹی نے اسلام آباد ومن یونیورسٹی بل اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی پاس کردیے،کمیٹی نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی پر مہناز اکبر عزیز کی سربراہی میں سب کمیٹی بنادی۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وفنی تربیت کا اجلاس چیئرمین میاں نجیب الدین اویسی کی سربراہی میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میںلوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن ک ماتحت کرنے کا معاملے اٹھاتے ہوئے رکن کمیٹی مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ کئی اساتذہ آج سے احتجاج پر چلے گئے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ یہ قدم ایک بہتر مستقبل کا جانب ایک کوشش ہے، پہلے آرڈیننس پڑھ تو لیں پھر دیکھیں،ملازمین کی مراعات اور تنخواہیں وہی رہیں گی۔مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو پھر مس انفارمیشن کو روکنا چاہئے۔ وائس چانسلر اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کی اجلاس میں عدم موجودگی پر کمیٹی نے شدید برہمی کااظہارکیا۔کمیٹی رکن فاروق اعظم ملک نے کہاکہ اسلامی یونیورسٹی بہاولپور میں7ارب کی بے ظابطگیوں کا معاملہ ہے، 10 ہزار طلبا ء کی حد تھی لیکن اس نے 60 ہزار بچوں کو داخلہ دے دیا وی سی کمیٹی میں نہیںآتا تو اس کو کو گرفتار کرنا چاہیے۔کمیٹی رکن صداقت عباسی نے کہاکہ وی سی کوایک ہفتہ کا وقت ملنا چاہئے جس پر رکن کمیٹی فاروق اعظم ملک نے کمیٹی میںشدید احتجاج کیا۔ کمیٹی رکن مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ یہ مسئلہ آج سے نہیں تین ماہ سے ہے، یہ مسئلہ تقریبا ہر یونیورسٹی کا ہے۔کمیٹی رکن علی نواز اعوان نے کہاکہ وی سی اپنے آپ کو وزیر اعظم کے عہدے کے برابر سمجھتے ہیں، وی سی یا یہاں موجود یونیورسٹی کے نمائندے کو تین دن کے لئے جیل بھیجیں۔کمیٹی رکن عندلیب عباس نے کہاکہ ایسے افراد کو لٹکایا جانا چاہیے،یہ تضحیک آمیز رویہ ہے۔مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ وی سی کمیٹی اراکین کو فون کر کے کہتے رہے ہیں کہ معاملہ ختم کردیں،ان کو سمن کیا جانا چاہیے اور دفتری کام سے بھی روکا جائے،کمیٹی نے وائس چانسلر اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کی عدم حاضری پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلربہالپور یونیورسٹی کے سمن جاری کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ جب تک وی سی بہاولپوریونیورسٹی کو کمیٹی میں لایا نہیں جاتا تب تک کسی بھی قسم کی تدریسی و غیر تدریس سرگرمی وی سی نہیں کریں گے۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف کرتے ہوئے کمیٹی رکن حامد حمید نے کہاکہ ہاسٹل میں مقیم طالبات ہاسٹل کا وقت ختم ہونے کے بعد باہر نکلتی ہیں،یونیورسٹی اس معاملہ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے،طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی، میں یہ معاملہ اگلے اجلاس میں بھی لے کر آئوں گا ۔مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے حالات خراب ہیں نارووال یونیورسٹی میں 22 نومبر سے احتجاج جاری ہے اور تدریسی عمل بھی رکا ہوا ہوا ہے، ابھی تحقیقات نہیں ہوئیں تو اتنے مسئلے ہیں، جب ہونگی تو کیا ہوگا۔ وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی نے کمیٹی کوبتایاکہ یونیورسٹی میں 40 فیصد طلبا سکالرشپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیںیونیورسٹی میں تمام معذور طلبا مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں یونیورسٹی میں تین نئے ہاسٹل بنانے جا رہے ہیں۔پاکستان ہنگری سکالرشپ پروگرام کا معاملہ پر مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سکالرشپس کے معاملہ پر خاطر خواہ کام نہیں کر رہی،ہنگری کی کاوشوں کو سراہنا چاہئیے۔علی نواز اعوان نے کہاکہ ہنگری کی حکومت سکالرشپس کا نمبر بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔کمیٹی نے ایچ ای سی کی کارکردگی پر سب کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی کی کنوینر مہناز اکبر عزیز ہونگی کمیٹی ایچ ای سی کے زیر انتظام یونیورسٹیوں کے معاملات دیکھے گی

    یونیورسٹی میں گینگ ریپ ، اطلاع کے باوجود انتطامیہ معاملہ دبا گئی، ویڈیو وائرل

    سلام آباد کی بڑی یونیورسٹی میں طالب علم سے اجتماعی زیادتی: طالب علم نے مقدمہ درج کرانے سے انکارکردیا

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل