Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • ملک ریاض کے قریبی ساتھی کرنل ریٹائر خلیل الرحمن گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

    ملک ریاض کے قریبی ساتھی کرنل ریٹائر خلیل الرحمن گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

    ملک ریاض کے قریبی ساتھی کرنل ریٹائر خلیل الرحمن کی رہائش گاہ پر چھاپہ ، کرنل خلیل کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا-

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس جب کرنل خلیل کے گھر گھسنے کی کوشش کرتی ہے تو انہیں فیملی اور ملازمین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے گھر کی خواتین اور مردوں کے بولنے کی اوازیں سنائی دیتی ہیں جن میں خواتین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم پاکستان میں نہیں انڈیا میں رہ رہے ہیں اور انہیں لیڈی پولس کے ساتھ مزاحمت کرتے اور بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے بھی سنا جا سکتا ہے-

    https://x.com/ahmad__bobak/status/1948866772083372465

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعڈ صارفین کا کہنا ہے کہ،پولیس کارروائی میں رخنہ ڈالنے والوں کو بھی گرفتار کرنا چاہیے،مطلوب ملزم کو پولیس گرفتار کرنے آئی ہے ساتھ میں لیڈی پولیس ہے ۔ یہ دروازہ کھولے ، بچہ کارڈ کیوں کھیل رہی ہے فائلیں بیچتے ہوئے غیرت یاد نہیں آتی اب ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو بے غیرت بنارہی ہے،پی ٹی آئی کے دور میں جس ملک ریاض کے اجازت کے بغیر اس کے سوسائٹی میں پرندہ پر بھی نہیں مار سکتا تھا اس کا کوئی ملازم گرفتار کرنا تو ناممکنات میں سے تھا آج وہ خود روپوش اور اس کے لوگ گرفتار ہںورہے ہیں یہ سب کچھ خواب و خیال سا لگتا ہے

    اس سے قبل 13 جولائی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے ملک ریاض کے بھائی فرحت اور ان کی بیوی زہرا فرحت اور دیگر سٹاف کو گرفتار کیا گیا تھا-

  • پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    لاہور:پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو ہمسایہ ملک بھارت جانے سے روک دیا،پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے باقاعدہ طورپر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی اسپورٹس فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونے والے کسی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔

    اس نوٹیفکیشن کے بعد قومی ٹیم کی ایشیا ہاکی کپ میں شرکت نہیں ہوسکے گی نوٹیفکیشن میں کوئی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔

    دنیا بھر میں بھارتی شہریوں کی جیلوں میں قید ہونے کی تعداد میں اضافہ

    واضح،رہےکہ،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم کو ایونٹ میں شرکت اور بھارت بھیجنے کے لیے حکومت سے کلیئرنس مانگی تھی۔ تاہم حکومت نے این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دے،بھارتی حکومت ایشیا کپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دے چکی تھی، لیکن بھارتی متعصب میڈیا کا اس حوالے سے پروپیگنڈا جاری رہا، جب کہ سوشل میدیا پر انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں نے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت سے پاکستان ٹیم کو ویزوں کے اجرا کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے ٹیم کے بھارت جانے کے لیے کلیئرنس مانگی تھی۔ تاہم حکومت کی جانب سے نہ صرف اس ایونٹ کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ رواں سال پاکستان کی کوئی بھی اسپورٹس ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

    ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

    واضح رہے کہ ہاکی ایشیا کپ آئندہ ماہ 25 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ ہاکی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی بھی حیثیت رکھتا ہے۔

  • آرمی چیف سے امریکا کےاعلی سطحی وفد   کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکا کےاعلی سطحی وفد کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف سے امریکا اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں امریکا کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینئر عہدیدار ایرک میئر کی سربراہی میں اعلیٰ امریکی وفد نے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے اپنی قسم کی پہلی کانفرنس کو سراہا،وفد نے باہمی مفید شراکت داروں کے ذریعہ پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی کی پالیسی کی تعریف کی ہے۔

    مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا ،رانا ثنااللہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کے سربراہ ایرک مئیر نے امریکی انتظامیہ کی ترجیحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معدنی ترقی میں اشتراک باہمی مفاد کا بنیادی پہلو ہے اور انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بتدریج بہتری پر بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

    ریلوے کیلئےسیٹ کئے گئے ٹارگٹ پورے ہو رہے ہیں،حنیف عباسی

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات سے دونوں فریقین کو عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور پاکستان کی علاقائی سیکیورٹی کے اہداف پر ایک دوسرے کا مؤقف جاننے کا موقع ملا دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا اور مزید پہلو شا مل کرنے اور تعلقات کو جامع انداز میں مضبوط بنانے کے لیے جی ٹو جی اور پی ٹو پی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ

  • اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں،جبکہ مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے دو صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں-

    باغی ٹی وی : رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صوبائی وزیراعلیٰ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان مریم نواز کے بارے میں اخلاقیات سے گری ہوئی گفتگو کرتا تھا، اب یہ کام علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی شروع کر دیا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ خط بازیاں کرنا آپ کے لیڈر اور آپ لوگوں کی پرانی عادتیں ہیں جو آج تک نہیں بدلیں، بانی پی ٹی آئی کی ٹریننگ پر ہی وزیراعلیٰ کے پی اور ان کے ترجمان مریم نواز کے بارے میں ایسی گفتگو کرتے ہیں، ان کی زبان، ان کی باتوں سے ان کی خاندانی اقدار اور ان کی فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے۔

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں، پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے مریم نواز آج پنجاب سمیت پاکستان کے یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں اور نارووال کے کامیاب جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اسکا کھلا ثبوت ہے۔

    چیمپئنزٹرافی :افتتاحی میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں، مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے دو صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں، مخالفین حسد اور تعصب کی عینک اتاریں اور پنجاب کے اچھے منصوبوں کی تعریف کریں، اگر کسی صوبے کو پنجاب کے کسی منصوبوں کی تفصیل چاہیے تو مریم نواز فراہم کریں گی مریم نواز کو عوام کی خدمت کا درس اپنے والد سے ملا اسی ویژن پر وہ چل رہی ہیں۔

    عمران خان سے بشریٰ کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا عید میلاد النبیؐ پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا عید میلاد النبیؐ پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم

    لاہور:‏وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا-

    باغی ٹی و ی: وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے عید میلاد النبیؐ پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم دیا پولیس افسران کو علماء کرام کے پاس خود جاکر ملنے کا حکم دیا،صوبائی سرحدی چوکیوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز کی زیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی،پولیس اہلکاروں کو اے پی سی، بلٹ پروف گاڑیاں اور بلٹ پروف جیکٹیں فوری طور پر دینے کا حکم دیا-

    مریم نواز شریف نے سرحدی پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی خصوصی ٹریننگ کرانے کا حکم دیا،بارڈر سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو مزید مضبوط اور بہتر بنانےبارڈر ملٹری پولیس کی تشکیلِ نو اور جدید ٹریننگ کا حکم دیا-

    اجلاس میں ڈیوٹی پر موجود پولیس فورس کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے مہم مزید تیز کرنے کا حکم دیا آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے سوشل میڈیا اور کیمرے کے استعمال کرنے پر سخت پابندی عائد کی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہےعوام کے تحفظ کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا ضرور کیا جائے گا۔

    امریکا: دہشتگردی کی بڑی کارروائی، نائن الیون حملوں کو 23 برس بیت گئے

    مریم نواز شریف نے کہاکہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائےپولیس جرم سرزد ہونے کا انتظار کیے بغیر پیشگی ایکشن کی اہلیت پیدا کرے، کی جان ومال کی حفاظت کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں گےپولیس چیک پوسٹوں پر حملہ آوروں کو اس قدر سخت جواب دیا جائے کہ وہ دوبارہ حملے کی جرأت نہ کریں،پولیس چیک پوسٹوں کے درمیان پولیس پٹرولنگ کا انتظام کیا جائے، اجلاس میں پولیس کو ایک ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

    سینیئر صوبائی منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، بریگیڈئر (ر) بابر علاؤالدین، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر پولیس حکام کی شرکت۔

    سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک،متعدد لاپتا

  • ڈالر  کی قیمت میں کمی،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں کمی،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    کراچی:روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 4 پیسے کم ہوا ہے انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 4 پیسےہے انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسے کم ہوکر 280 روپے 60 پیسے ہے۔

    جبکہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا معمولی اضافہ ہوا ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 500 روپےہوگئی، ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 96 ہزار 760 روپے ہوگئی، ادھر عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر اضافے کے بعد 2200 ڈالرہوگئی۔

    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوا، کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 66 ہزارکی سطح عبور کرگیا، کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید 175 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 81 پر پہنچ گیا، دوسرے سیشن میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 351 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 257 پر جا پہنچا۔

    کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں کُل 641 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 547 کی سطح پر بند ہوا، آج 100 انڈیکس نے سال 2024 کی نئی بلند ترین سطح رقم کی ہے اور انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے، بازار میں آج 35 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کےکاروبار کی مالیت 11 ارب 88 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 81 ارب روپے بڑھ کر 9346 ارب روپے ہے۔

  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں،پی ٹی آئی سینیٹر

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں،پی ٹی آئی سینیٹر

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت بنانا آسان کام نہیں ، مخلوط حکومت میں بارگیننگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت بنانا آسان کام نہیں ، مخلوط حکومت میں بارگیننگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ جو بھی حکومت بنے وہ 5 سال کے لیے ہونی چاہیے حکومت سازی کیلئے مزید آزاد ارکان رابطے میں ہیں، پنجاب میں ن لیگ کی مستحکم حکومت آئے گی۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کیلئے ن لیگ قیمت دے گی تو پیپلز پارٹی کو بھی قیمت دینا پڑے گی، یہ نہیں ہوسکتا کہ پیپلزپارٹی ہمیں وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا کر نیچے سے سیڑھی کھینچ لے۔

    کیا پاکستان پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے انتظار …

    پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ابھی صدر سمیت مختلف عہدوں پر ن لیگ سے کوئی بات نہیں ہوئی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں۔

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کو نامزد کردیا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار مریم نواز ہوں گے،مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کیلئے شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ کیلئے مریم نوازشریف امیدوار ہوں گی وازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اورانکےقائدین کا شکریہ ادا کیا ہےنواز شریف نے یقین کا اظہار کیا ہےکہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات، عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ (ق)، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملکی سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری، شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی اور صادق سنجرانی نے شرکت کی۔

    پی ایم ایل این کے صدر شہباز شریف کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان …

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنماؤں نے اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کیا، پیپلزپارٹی کی قیادت کامؤقف ہے پہلے مرحلے میں پی پی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنےگی جبکہ دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ بن سکتی ہے۔

    قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 79، پیپلزپارٹی 54، متحدہ قومی موومنٹ 17، مسلم لیگ (ق) 3، استحکام پاکستان پارٹی 2 اور بلوچستان عوامی پارٹی نے ایک نشست حاصل کی ہے یوں اس اتحاد کو مجموعی طور پر 156 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور مخصوص نشستیں ملنے کے بعد حکومت بنانے کیلئے 172 کا ہندسہ بآسانی عبور کرجائے گاپاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کی تعداد 92 ہے اور دیگر جماعتوں نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔

    بلاول بھٹو کا خیال ہے کہ کراچی پر صرف انکا حق ہے، فیصل …