Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

    جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین مقابلے کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 کی،پہلی تھرو کے بعد ان کی ساتویں پوزیشن تھی جبکہ دوسری باری میں ان کا تھرو فاؤل ہوگیا،ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہی،میڈل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے ارشد ندیم کا ابتدائی تین باریوں کے بعد ٹاپ آٹھ میں رہنا ضروری تھا۔

    بھارت کے نیرج چوپڑانے 83.65 میٹر کی پہلی تھروپھینکی امریکی کھلاڑی نے 86.67میٹر کی سب سےبڑی تھروپھینکی،بھارتی کھلاڑی سچن،یادیونے86.27میٹرکی تھرو پھینکی،ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل میں تمام کھلاڑیوں نے اپنی پہلی تھرو مکمل کرلی،نیرج چوپڑانے 84.3 میٹر کی دوسری تھروپھینکی،بھارتی کھلاڑی سچن یادیو کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی،ارشد ندیم نے 82.75 میٹر کی تیسری تھروپھینکی،نیرج چوپڑا کی تیسری تھرو ضائع ہو گئی۔

    ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکوٹ نے 88.16 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل جیت لیا،گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرس نے 87.38 میٹر کی تھرو سے سلور میڈل جیتا،امریکہ کے کرٹیس تھامسن نے 86.67 میٹر کی تھرو لگا کر کانسی کا تمغہ جیتابھارت کے نیرج چوپڑا 84.03 میٹر کی تھرو کے ساتھ 8 ویں نمبر پر رہے،قومی اتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن مقابلے میں 10 ویں نمبر پر رہے۔

  • ملک میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم

    ملک میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم

    آج ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ88ہزار600 روپےپربرقرار رہی جبکہ 10گرام سونا بھی 3لاکھ33ہزار161 روپےپربرقرار رہاسرمایہ کار مالیاتی منڈیوں میں پیدا ہونے والے خطرات کے پیشِ نظر اپنے سرمائے کے تحفظ کے لیے تیزی سے سونے کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔

    گزشتہ ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں تقریباً ایک تہائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ساڑھے تین ہزار ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہےعالمی شہرت یافتہ مالیاتی ادارے گولڈ مین سیچز نے اپنی تازہ رپورٹ میں پیشگوئی کی ہے کہ اگر حالات اسی طرح غیر یقینی رہے تو سونے کی قیمت چار ہزار ڈالر فی اونس سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

    اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی

    تجزیہ کاروں کے مطابق، جاری عالمی تنازعات، معاشی بحران اور بڑھتے ہوئے خطرات نے سرمایہ کاروں کو روایتی اثاثوں سے ہٹ کر محفوظ سرمایہ کاری کے ذرائع تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے ان حالات میں سونا سب سے محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جا رہا ہےایک مالیاتی ماہر نے کہا کہ مارکیٹس کے لیے سب سے بڑا خطرہ غیر یقینی ہوتی ہے، اور جب حالات قابو سے باہر ہوں تو سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح سونا ہی بن جاتا ہے۔

    پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

  • افغان مہاجرین کے انخلا کے دوران خواتین، بزرگوں اور بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    افغان مہاجرین کے انخلا کے دوران خواتین، بزرگوں اور بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے انخلا کے دوران کسی بھی مرحلے پر تحقیر آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں ہوگا جب کہ تضحیک آمیز رویوں کی شکایات پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔

    کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت افغان مہاجرین کے انخلا اور قلعہ عبداللہ کے امن و امان پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقت نے اجلاس کو بریفنگ دی اور انخلا کے عمل اور سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا،محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہا کہ افغان مہاجرین کے انخلا کی وفاقی پالیسی پر صوبہ بھرپور عملدرآمد کروا رہا ہے اور انخلا کے عمل میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے افغان مہاجرین کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغان مہاجرین کے انخلا کے دوران مکمل تعاون اور معاونت فراہم کی جائے، تمام افراد کی عزت نفس کا خیال رکھنا حکومت کی اولین ترجیح وذمہ داری ہے ،خواتین کی معاونت و سہولت کے لیے عارضی بنیادوں پر فیمیل سیکورٹی اہلکار بھرتی کیئے جائیں، قلعہ عبداللہ سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے، لیویز اور پولیس ایریاز کی تقسیم سے قطع نظر بلاامتیاز کارروائی کی جائے،جرائم پیشہ عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور امن و امان کی بحالی کے لیے بلوچستان حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

    اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قلعہ عبداللہ کے ڈویژنل اور ضلعی انتظامی افسران کو بحالی امن کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا جب کہ بحالی امن کے لیے خصوصی اقدامات پر مبنی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، آئی جی پولیس، ڈی جی لیویز، کمشنر کوئٹہ ڈویژن بھی شریک ہوئےجبکہ ڈی آئی جی ژوب، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او قلعہ عبداللہ اور چمن نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

  • اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی

    اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی

    اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی،ہے-

    اسپین کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اسپین میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے جو غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی تاکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی معاونت کی جا سکے۔

    بیان کے مطابق اٹارنی جنرل نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ٹیم بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزیوں کے ثبوت جمع کرے گی،یہ شواہد بعد میں متعلقہ اداروں کے حوالے کیے جائیں گے تاکہ بین الاقوامی تعاون اور انسانی حقوق کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔

    وفاقی دارالحکومت کے بس اڈے جی–9 اور آئی–11 ریکارڈ توڑ بولیوں پر نیلام

    اس سے قبل ہسپانوی پولیس متاثرین کے بیانات اور دیگر ثبوت جمع کر چکی ہے، جنہیں تفتیش کاروں نے ’بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں‘ کی طرف اشارہ قرار دیا ہےحکم نامے میں زور دیا گیا کہ اسپین میں ثبوت اکٹھے کرنا اہم ہے تاکہ مستقبل میں انہیں بطور ناقابلِ تردید شہادت استعمال کیا جا سکے اور ان جرائم کے مرتکب افراد کو جوابدہ بنایا جا سکے۔

    واضح رہے کہ اسپین کی حکومت نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں اسرائیل سے اسلحہ کی خریداری کے بڑے معاہدے منسوخ کر دیے ہیں، فیصلے کے تحت 825 ملین ڈالر (قریباً 700 ملین یورو) مالیت کے راکٹ لانچر سسٹمز اور 287 ملین یورو کے اینٹی ٹینک میزائل لانچر معاہدے منسوخ کیے گئے ہیں،یہ معاہدے اسرائیلی کمپنی ایل بٹ سسٹمز کے تیار کردہ پلس پلیٹ فارم سے ماخوذ 12 ایس آئی ایل اے ایم راکٹ لانچر سسٹمز اور 168 اینٹی ٹینک لانچر کی خریداری سے متعلق تھے۔

    پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

    یہ پیشرفت اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی جانب سے گذشتہ ہفتے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ فوجی سازوسامان کی فروخت اور خریداری پر قانونی پابندی عائد کرے گی،سانچیز نے اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کو ’نسل کشی‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسپین کسی بھی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں ہوگا جو اسرائیلی جارحیت کو سہارا دےاسپین کی وزارت دفاع اسرائیلی ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کو مسلح افواج سے مرحلہ وار ختم کرنے کا جامع جائزہ لے رہی ہے۔

    واضح رہے کہ اسپین یورپ میں ان چند ممالک میں شامل ہے جو اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی غزہ پالیسی کے سب سے زیادہ ناقد سمجھے جاتے ہیں،2024 میں اسپین نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور اسرائیل نے اپنا سفیر میڈرڈ سے واپس بلا لیا تھا۔

    خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینےکی ہدایت پر عملدرآمد شروع

  • پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

    پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

    متحدہ عرب امارات میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا اکاؤنٹ رکھنے والے پاکستانی ،پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک میں اکاؤنٹ کھول کر مفت ترسیلات زر اپنے گھروں کو بھیچ سکیں گے۔

    پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک (mashreq digital bank) کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، مشرق گروپ کے چیئرمین عبدالعزیز الغریر، گروپ کے چیف ایگزیکٹو افسر احمد عبدالال اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے رہنما شریک ہوئے۔

    پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر مسعود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز الغریر کی وژنری قیادت نے خطے کی بینکنگ کو نئی جہت دی ہے اور مشرق ڈیجیٹل بینک ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا،سینئر وائس چیئرمین پی بی اے یوسف حسین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل سہولیات فراہم کر رہا ہے اور الغریر گروپ کے منصوبے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔

    خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینےکی ہدایت پر عملدرآمد شروع

    مشرق پاکستان کے سی ای او ہمایوں سجاد نے کہا کہ بینک کا ہدف ہے کہ یہ دنیا کے بہترین بینکوں میں شامل ہو، جب کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی اب آسانی سے اپنے ملک میں اکاؤنٹ کھول سکیں گے اور مفت ترسیلات بھجوا سکیں گے،گروپ سی ای او احمد عبدالال نے کہا کہ مشرق بینک اپنے صارفین کو ریئل ٹائم ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرے گا اور پاکستان میں ڈیجیٹل انکلوژن کے سفر کو آگے بڑھائے گا۔

    اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں فنانشل انکلوژن کو 2028 تک 67 فیصد تک لے جایا جائے گا، ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس کے لیے 40 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 5 بینکوں کو اجازت دی گئی ہے اور ان میں مشرق بینک نے لانچنگ کر دی ہے،وزیرِ مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مشرق بینک پاکستان میں 450 افراد کو روزگار فراہم کرے گا، جن میں 45 فیصد خواتین شامل ہیں۔

  • خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینےکی ہدایت پر عملدرآمد شروع

    خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینےکی ہدایت پر عملدرآمد شروع

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی افراد کےلیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب میں خصوصی افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی،اسی سلسلے میں آج NOWPDP ٹیم نے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو کے دفتر کلفٹن کا دورہ کیا، جہاں ٹیم کی ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس فہیم اور دیگر افسران سے ملاقات ہوئی اس موقع پر خصوصی افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تربیت اور ریٹروفٹڈ رکشوں کے ذریعے خصوصی افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

    ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خصوصی افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

    سعودی عرب کے بعد بڑے ممالک پاکستان سے اہم معاہدے کر سکتے ہیں

    توشہ خانہ ٹو کیس : دو اہم گواہان کے بیانات میں ہوشربا انکشافات

    سپریم کورٹ: پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا

  • سعودی عرب کے بعد بڑے ممالک پاکستان سے اہم معاہدے کر سکتے ہیں

    سعودی عرب کے بعد بڑے ممالک پاکستان سے اہم معاہدے کر سکتے ہیں

    پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اہم دفاعی معاہدہ عالمی اور قومی میڈیا پر زیر بحث ہے ۔

    معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب بیرونی جارح کے خلاف ایک صف میں کھڑے ہوں گے، ایک کی سالمیت پر حملہ دوسرے کی سالمیت پر حملہ تصور ہوگا،معاہدے نے نہ صرف دونوں اسلامی برادر ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے کہ بلکہ خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی سیاسی اور دفاعی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے،اسی ضمن میں سوشل میڈیا پر بحث چل پڑی ہے کہ خطے کے دو بڑے ممالک ممکنہ طور پر پاکستان کے ساتھ اسی نوعیت کے اہم معاہدے کرنے جار ہے ہیں،دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان ممالک میں متحدہ عرب امارات اور قطر شامل ہیں۔

    https://x.com/TheDailyCPEC/status/1968549759762726982

    واضح رہے کہ وسطی ایشیائی اور عرب ریاستیں کا دفاع علاقائی اور عالمی طاقتوں سے مظبوط دفاعی تعاون سے جڑا ہے اور پاکستان نہ صرف اس خطے کی اہم دفاعی طاقت ہے بلکہ اسلامی دنیا کی واحد نوکلیئر پاور بھی ہےدوسری جانب پاکستان نے امسال مئی میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر خطے اپنی دفاعی برتری کا ٹھوس ثبوت بھی پیش کیا ہے۔

    سعودی عرب کے بعد کونسے بڑے ممالک پاکستان سے اہم معاہدے کر سکتے ہیں؟

    بھارت کا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر ردِعمل جاری

    پاکستان اور سعودی عرب امن و سلامتی کے قیام کے لیے پرعزم ہیں،سعودی وزیرِ دفاع

  • توشہ خانہ ٹو کیس : دو اہم گواہان کے بیانات  میں ہوشربا انکشافات

    توشہ خانہ ٹو کیس : دو اہم گواہان کے بیانات میں ہوشربا انکشافات

    توشہ خانہ ٹو کیس میں دو اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے ہیں-

    رپورٹ کے مطابق گواہان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ اور پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں،دونوں نے عدالت اور نیب کے سامنے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں جن میں جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔

    پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بلغاری جیولری سیٹ کی اصل قیمت کے بجائے کم ویلیو لگائی، 25 مئی 2022 کو کابینہ ڈویژن کے سیکشن افسر نے یہ تشخیص انہیں سونپی تھی، تاہم انعام اللہ شاہ نے دباؤ ڈال کر 50 لاکھ روپے مالیت طے کرنے پر مجبور کیا،صہیب عباسی کے بقول انکار کرنے کی صورت میں انہیں سرکاری محکموں سے بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی دی گئی،23 مئی 2024 کو وہ نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوئے اور معافی کی درخواست کے ساتھ تمام دستاویزات فراہم کیں،چیئرمین نیب اور مجسٹریٹ کے سامنے بھی انہوں نے اعتراف کیا کہ ڈر کے باعث جیولری سیٹ کی کم ویلیو لگائی۔

    سپریم کورٹ: پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا

    کیس کے دوسرے گواہ انعام اللہ شاہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے صہیب عباسی پر دباؤ ڈال کر جیولری سیٹ کی قدر کم کروائی،وہ ایک ہی وقت میں پی ٹی آئی اور سرکاری نوکری دونوں سے تنخواہیں وصول کرتے رہے اور 2019 سے 2021 تک ڈبل سیلری لیتے رہے، انہیں بشریٰ بی بی کی ناراضی کے باعث برطرف کیا گیا، کیونکہ انہیں شک تھا کہ ان کے بھائی کے تعلقات جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں۔

    نیب حکام کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ کی اصل مالیت ساڑھے 7 کروڑ روپے تھی، لیکن عمران خان نے پرائیویٹ اپریزر کے ذریعے اس کی قیمت 59 لاکھ روپے لگوائی اور صرف 29 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے، جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، ایئررنگز اور ایک انگوٹھی شامل تھی۔

    واضح رہے کہ یہ جیولری سیٹ سعودی ولی عہد نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تحفے میں دیا تھا، نیب حکام کے مطابق اسے توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا گیا بلکہ قیمت کم لگوا کر اپنے پاس رکھا گیا۔

    ایئر انڈیا حادثہ: ہلاک مسافروں کے لواحقین نے امریکی کمپنی پر مقدمہ کردیا

  • سپریم کورٹ: پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا

    سپریم کورٹ: پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا

    پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں جانے سے روک دیا،جہاں وہ عمران خان کا خط چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو دینے آئی تھیں۔

    پولیس حکام کے مطابق بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اس موقع پر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ بی بی سائلہ ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس کو دینا چاہتی ہیں، اس لیے انہیں آگے جانے دیا جائے،رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر کسی کو آگے نہیں جانے دیا جا سکتا جب کہ چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہو چکی ہے، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ پارٹی کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی، جس کی سربراہی سردار لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھا کر رہے تھے۔

    علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اور ہم یہ خط دینے یہاں آئے ہیں تاہم سپریم کورٹ پولیس اتھارٹی نے علیمہ خان اور ان کی ہمشیرہ کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔

    اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف دیا کہ ہم چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کا خط پہنچانا چاہتے ہیں، علیمہ بی بی سائلہ ہیں، انہیں جانے دیا جائے تاہم پولیس حکام نے اجازت نہ دی۔

    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا خط سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا ہے،پارٹی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ خط لے کر قائمقام رجسٹرار کے دفتر پہنچے جہاں یہ خط جمع کرایا گیا،خط میں بانی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان اور ان کی اہلیہ پر انصاف کے دروازے بند ہیں، وہ 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہیں، جہاں 9×11 کے کمرے کو ان کے لیے پنجرہ بنا دیا گیا ہے ان کے خلاف 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے جو پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں رکھتے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی انہیں تنہائی میں قید رکھا گیا ہے اور علاج و کتب تک رسائی سے بھی محروم کیا گیا ہےبانی پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ خواتین قیدیوں کو ضمانت میں رعایت دینا قانون کا حصہ ہے لیکن بشریٰ بی بی کو یہ حق بھی نہیں دیا جا رہا،اہلخانہ اور وکلا سے ملاقات کرائی جاتی ہے نہ ہی بیٹوں سے فون پر بات کرنے کا بنیادی حق دیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے مطابق یہ قید نہیں بلکہ سوچا سمجھا نفسیاتی تشدد ہے تاکہ عوام کا حوصلہ توڑا جا سکے۔

    خط میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہزاروں کارکنان اور حامی اب بھی جیلوں میں بند ہیں جبکہ بھانجے حسن نیازی کو فوجی حکام نے حراست میں لے کر اذیت دی اور 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، بہنوں اور بھانجوں کو بھی ناحق مقدمات اور قید کا سامنا ہے۔

    خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدلیہ کو سیاسی جماعت توڑنے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہےتحریک انصاف نے 8 فروری 2024 کے انتخابات جیتے لیکن عوامی مینڈیٹ راتوں رات چرا لیا گیا ان کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم انتخابی ڈکیتی کو جائز بنانے کے لیے استعمال ہوئی۔

    خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ مقدمات سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو رہے جبکہ بشریٰ بی بی اور ان کے دیگر مقدمات بھی التوا کا شکار ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوری طور پر اہم اپیلوں پر سماعت کی ہدایت دینے کی استدعا کی گئی ہےبانی پی ٹی آئی نے خط میں مؤقف اپنایا کہ جب قانون کی حکمرانی دفن ہو جائے تو قومیں اندرونی زوال کا شکار ہو جاتی ہیں،انصاف ذوالفقار بھٹو کیس کی طرح 44 سال بعد نہیں بلکہ وقت پر ملنا چاہیے۔

    خط میں چیف جسٹس سے اپیل کی گئی کہ بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی جائے اور بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ڈاکٹر تک فوری رسائی فراہم کی جائے پاکستان کے عوام سپریم کورٹ کو انصاف کی آخری پناہ گاہ سمجھتے ہیں اور عدلیہ کی خودمختاری بحال ہونی چاہیے۔

  • ایئر انڈیا حادثہ: ہلاک مسافروں کے لواحقین نے امریکی کمپنی پر مقدمہ کردیا

    ایئر انڈیا حادثہ: ہلاک مسافروں کے لواحقین نے امریکی کمپنی پر مقدمہ کردیا

    ایئرانڈیا کے طیارے کو تین ماہ قبل پیش آنے والے حادثے میں ہلاک مسافروں کے لواحقین نے امریکی کمپنی پر مقدمہ کردیاہے-

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ مقدمہ امریکا کی ریاست ڈیلویئر کی سپیریئر کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، جس میں امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ اورہنی ویل کو ذمہ دار قرار دیا ہے ہنی ویل نے وہ فیول سوئچز تیار کیے تھے جن پر حادثے کی وجہ ہونے کا الزام ہے،مقدمہ درج کرانے والے چار درخواست گزاروں نے 2018 کی امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کی ایک سفارش کا حوالہ دیا ہے، جس میں بوئنگ کے کئی طیاروں میں فیول کٹ آف سوئچز کے لاکنگ میکنزم کی جانچ کا کہا گیا تھا تاہم بھارتی تحقیقات کے مطابق ایئر انڈیا نے یہ معائنہ نہیں کیا تھا۔

    ایئر انڈیا کے طیارے کی تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ طیارے میں فیول سوئچز والا تھروٹل کنٹرول ماڈیول 2019 اور 2023 میں تبدیل کیا گیا تھا، ساتھ ہی ی
    ہ بھی کہا گیا تھا کہ تمام لازمی حفاظتی ہدایات پر عمل کیا گیا تھا،تاہم، بوئنگ نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جبکہ امریکی کمپنی ’ہنی ویل‘ نے بھی فوری ردعمل نہیں دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم معطل

    طیارے کی کاک پٹ ریکارڈنگ کے مطابق حادثے کے وقت پائلٹ نے انجنز کو جانے والے فیول کی فراہمی روک دی تھی ادھر لواحقین کا کہنا ہے کہ سوئچز کا مقام ایسا تھا کہ وہ غلطی سے بھی دب سکتے تھے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے ڈیزائن کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں۔

    بھارتی تحقیقاتی رپورٹ میں بوئنگ اور انجن بنانے والی کمپنی جی ای ایروسپیس کو ذمہ داری سے بری قرار دیا گیا ہے، لیکن کچھ متاثرہ خاندانوں نے کہا ہے کہ تفتیش کا زور زیادہ تر پائلٹس پر ڈالا گیا ہے،یہ امریکا میں دائر ہونے والا اس حادثے سے متعلق پہلا مقدمہ ہے مقدمے میں چار ہلاک شدگان، کانتابین دھیرُبھائی پگھڈال، ناویا چِرگ پگھڈال، کوبربھائی پٹیل اور بابیبین پٹیل کے لیے معاوضے کا مطالبہ کیا گیا ہے یاد رہے حادثے میں مجموعی طور پر 229 مسافر، 12 عملے کے ارکان اور 19 زمینی افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ایک مسافر زندہ بچا تھا۔

    ہم ہر قسم کے چیلنج کے لیے تیار ہیں،سلمان علی آغا

    فضائی حادثہ پیش آنے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں، لیکن قانونی ماہرین کے مطابق متاثرہ خاندان زیادہ تر مینوفیکچررز (جیسے بوئنگ یا ہنی ویل) پر مقدمہ کرتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ایئرلائنز پر قانونی طور پر ذمہ داری کی کچھ حدیں مقرر ہوتی ہیں، لیکن مینوفیکچررز پر نہیں اس کے علاوہ، اگر کیس امریکا میں چلایا جائے تو مدعی کو زیادہ معاوضہ ملنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، کیونکہ امریکی عدالتیں متاثرین کے لیے نسبتاً زیادہ نرم رویہ رکھتی ہیں۔