Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • دہلی:معروف آشرم کےڈائریکٹرپر خواتین طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

    دہلی:معروف آشرم کےڈائریکٹرپر خواتین طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

    دہلی کے معروف آشرم،جو ویسنت کنج کے پوش علاقے میں واقع ہے کے ڈائریکٹر سوامی چیتنیا نندا سرسوتی پر17 خواتین طالبات نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق، یہ واقعہ معروف ”سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ“ کے ایک سینئر عہدیدار کے بارے میں سامنے آیا سوامی بابا نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے والی طالبات کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ مینجمنٹ ڈپلومہ کورسز کے دوران بدسلوکی کی، اور اس میں اکثر خواتین اساتذہ اور انتظامیہ کے افراد بھی ملوث پائے گئے جنہوں نے طالبات پر ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

    پولیس کے مطابق، 32 طالبات میں سے 17 خواتین نے بابا کے خلاف گواہی دی، جنہوں نے الزام لگایا کہ وہ ان کے ساتھ بدزبانی کرتے، نازیبا پیغامات بھیجتے، اور جسمانی طور پر ناموزوں چیزیں کرتے تھے ان کا کہنا ہے کہ کچھ وارڈنوں نے ان طالبات کو بابا سے ملوانا شروع کیا تھا، جو بعد میں ان کے ساتھ غلط سلوک کرنے لگا۔

    گرین لائن کا کام میئر کراچی نے بند کروا دیا،ترجمان حکومت پاکستان

    پولیس نے جنسی ہراسانی اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں پولیس نے چھاپے مارے ہیں تاہم، ملزم ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر ہے، اور حالیہ اطلاعات کے مطابق، وہ آخری بار آگرہ کے قریب دیکھا گیا تھا،تحقیقات کے دوران پولیس کو آشرم کی زیر زمین پارکنگ میں ایک والوو گاڑی بھی ملی ہے جو ملزم کے زیر استعمال تھی۔ گاڑی کی سفارتی نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے تاہم گاڑی ضبط کر لی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید گرفتار

  • مشترکہ ایکشن پلان 29-2025 کے لیے چین کی پاکستان سے تعاون کی پیشکش

    مشترکہ ایکشن پلان 29-2025 کے لیے چین کی پاکستان سے تعاون کی پیشکش

    چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اپنے ایک مضمون میں صدر زرداری کے دورے کو چین اور پاکستان کے مابین دوستی کا نیا باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے عملی تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلق کو مزید گہرا کیا ہے۔

    چین نے پاکستان کے ساتھ مل کر صدر آصف علی زرداری کے حالیہ دورۂ چین کے اہم نتائج پرعمل درآمد اور ’مشترکہ ایکشن پلان 29-2025‘ کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ’مشترکہ مستقبل کی شراکت داری‘ کو مزید مضبوط کیا جا سکے،صدر زرداری 12 تا 21 ستمبر کے دوران گولڈن پانڈا انٹرنیشنل کلچرل فورم کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے چین گئے، جہاں انہوں نے سیچوان، شنگھائی اور سنکیانگ کے دورے کیے۔

    پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید گرفتار

    یہ صدر زرداری کا رواں برس فروری کے بعد دوسرا دورہ تھا، جسے چینی سفیر نے نہ صرف چینی عوام کے ساتھ گہری محبت بلکہ چین اور پاکستان تعلقات کو دی جانے والی اہمیت کا ثبوت قرار دیا،چینی سفیر کے مطابق صدر زرداری نے اس سفر میں 4 مختلف مقامات کا دورہ کیا، مقامی قیادت اور عام شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور فورم میں خطاب کرتے ہوئے فن و ثقافت کے ذریعے دنیا کو جوڑنے کے تصور کو اجاگر کیا،یہ اقدام ’گلوبل سیولائزیشن انیشی ایٹو‘ کی بہترین عملی مثال ہے،چینی سفیر نے صدر زرداری کے اس حالیہ دورہ چین کو دونوں ملکوں کے مابین آہنی دوستی میں ایک اور درخشاں باب کا اضافہ بھی قرار دیا-

    غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والا ملزم گرفتار

  • پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید  گرفتار

    پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق فلک جاوید کو گزشتہ رات سیکٹر ایف ٹین سے گرفتار کیا گیا، ان پر اشتعال انگیز مہم چلانے اور ریاستی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز مواد پھیلانے کا الزام ہے ان کے خلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں فلک جاوید گزشتہ 16 ماہ سے روپوش تھیں،فلک جاوید کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہےان کے والد جاوید اقبال کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

    غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والا ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے فلک جاوید کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھااس درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ فلک جاوید نے ان کی سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں اور وہ پہلے بھی مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں،عظمیٰ بخاری نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ فلک جاوید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) میں شامل کرنے اور ایف آئی اے کو فوری تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جائے-

    بلوچستان کی حقیقی تصویر سامنے لانے کی ضرورت ہے،سرفراز بگٹی

  • غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والا ملزم   گرفتار

    غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والا ملزم گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا-

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کی، اس دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والے ملزم دانیال کو گرفتار کرلیا، ملزم عمرہ ویزے کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کررہا تھاملزم کے قبضے سے 9 پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئیں، اس کے علاوہ ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، چیک بکس اور اسٹمپس بھی برآمد کر لی گئیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا جو شہریوں سے عمرے ویزے کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کر رہا تھا جب کہ ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ اور بیرون ملک بھجوانے کے نام پر رقوم وصول کر رہا تھا، گرفتار ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

    یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی کی تشہیر پر مقدمہ درج

    امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت ’بند گلی‘ ہے، خامنہ ای

    وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے صدرآئی ایم ایف سربراہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

  • بلوچستان کی حقیقی تصویر سامنے لانے کی ضرورت ہے،سرفراز بگٹی

    بلوچستان کی حقیقی تصویر سامنے لانے کی ضرورت ہے،سرفراز بگٹی

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ ہمیشہ حقیقت کو پرسپشن میں بدل دیا جاتا ہے اور بلوچستان کے کیس میں بھی یہی ہوا ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار کی تقریب ’میٹ دی لائر‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حالات بار کے سامنے رکھنا ان کے لیے فخر کی بات ہے، ان کی خواہش تھی کہ بلوچستان کے حوالے سے ان کیمرہ گفتگو کی جاتی کیونکہ کچھ باتیں کیمروں کے سامنے بیان کرنا مشکل ہیں، اسلام آباد میں گزشتہ 30 سے 40 برس سے جو کچھ بتایا جاتا رہا ہے وہ بلوچستان کی حقیقت نہیں بلکہ تاثر ہے، ہمیشہ حقیقت کو پرسپشن میں بدل دیا جاتا ہے اور بلوچستان کے کیس میں بھی یہی ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہم سب ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں، ہمارے مسائل اور ان کے حل آپس میں جڑے ہوئے ہیں لیکن اصل تصویر سامنے نہیں لائی گئی،میڈیا کا کردار خاص طور پر بلوچستان میں انتہائی اہم ہے جہاں صحافت بہت مشکل ہے پاکستان کا میڈیا ہمیشہ مظلوم اور محکوم طبقے کی آواز بنا ہے اور اسی کردار کی ضرورت بلوچستان کے معاملات میں بھی ہے،وکلا کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، سیاست میں بولنے سے کوئی نہیں ڈرتا لیکن بلوچستان کی حقیقی تصویر سامنے لانے کی ضرورت ہےکیمرے بند کر کے بلوچستان کے اندرونی حالات پر زیادہ کھل کر بات ہو سکتی ہے۔

  • امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت ’بند گلی‘ ہے،  خامنہ ای

    امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت ’بند گلی‘ ہے، خامنہ ای

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کے لیے دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

    ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت ’بند گلی‘ ہے، جو ایران کے لیے کسی فائدے کی حامل نہیں،امریکی فریق بضد ہے کہ ایران کو (یورینیم) افزودگی کی اجازت نہ ہو، ہم نے ہتھیار ڈالے نہ ڈالیں گے، ہم اس معاملے یا کسی اور معاملے میں دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔

    سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ،امریکا سے مذاکرات صرف ایران کو نقصان پہنچائیں گے،موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ صرف بے فائدہ ہیں بلکہ بڑے نقصان دہ بھی ہیں، جن میں سے کچھ کو ناقابلِ تلافی بھی کہا جا سکتا ہے، پچھلے 10 سال کے تجربات کو نہ بھولیں، دوسرا فریق جس پر ہماری بحث ہے، وہ امریکا ہے، یہ فریق ہمیشہ وعدہ خلافی کرتا ہے، ہر بات پر جھوٹ بولتا ہے، دھوکا دیتا ہے اور ہر موقع پر فوجی دھمکیاں دیتا ہے، ایسے فریق سے مذاکرات نہیں کیے جا سکتے، میری نظر میں امریکا کے ساتھ جوہری معاملے پر اور شاید دوسرے معاملات پر بھی مذاکرات ’مکمل بند گلی‘ ہیں۔

    متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہرکے وارنٹ گرفتاری منسوخ

    ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے، جب یورپی طاقتیں ایران کے خلاف اس کے جوہری پروگرام پر سخت پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے لیے ملاقات کر رہی تھیں، مگر کسی سمجھوتے کے آثار نظر نہیں آئے۔

    یورپی ممالک اور امریکا کو شبہ ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے، لیکن تہران نے اس کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اسے پُرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کا حق حاصل ہےجون میں اسرائیل نے ایران کے جوہری مراکز پر ایک بڑی فوجی کارروائی کی، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامل ہو کر امریکی جنگی طیاروں کو اہم اہداف پر بمباری کا حکم دیا،ٹرمپ انتظامیہ، جو طویل عرصے سے پابندیوں کے دوبارہ نفاذ پر زور دے رہی تھی، نے ایران سے بات چیت کی آمادگی ظاہر کی ہے، لیکن ایران کو واشنگٹن کی نیت پر شک ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے صدرآئی ایم ایف سربراہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

  • متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہرکے وارنٹ گرفتاری منسوخ

    متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہرکے وارنٹ گرفتاری منسوخ

    اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد افضل مجوکہ نے ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ کیس کی سماعت کی،ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے پر عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

    واضح،رہے کہ ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہےاین سی سی آئی اے کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے لسانی بنیادوں پر تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے صدرآئی ایم ایف سربراہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    الزام لگایا گیا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں لاپتا افراد کے معاملات کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز پر ڈالی،یہ مقدمہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کی دفعات 9، 10، 11 اور 26 کے تحت درج کیا گیا تھا، بعد ازاں 22 ستمبر کو اسلام آباد کی عدالت نے دونوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے، جو آج عدالت میں پیشی کے بعد منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

    سیلاب متاثرہ شحض کی قیمتی بھینس چوری،برآمد کرنے کی استدعا

  • وزیراعظم  شہباز شریف سے ورلڈ بینک  کے صدرآئی ایم ایف سربراہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے صدرآئی ایم ایف سربراہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ (ڈبلیو بی جی) کے صدر اجے بنگا اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں-

    وزیر اعظم نے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کو حکومت کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا جس میں وسائل کو متحرک کرنے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات، نجکاری اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات شامل ہیں،وزیرِ اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اصلاحاتی ایجنڈے نے پاکستان کو میکرو اکنامک استحکام کی طرف گامزن کیا، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا اور پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دیا۔

    وزیر اعظم نے ورلڈ بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (2035-2026) کی بھی تعریف کی، جس کے تحت عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 40 ارب امریکی ڈالر کا تاریخی اور بے مثال وعدہ کیا ہے، وزیر اعظم نے اس کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کے حوالے سے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    سیلاب متاثرہ شحض کی قیمتی بھینس چوری،برآمد کرنے کی استدعا

    صدر ورلڈ بینک نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا اور پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے لیے تعاون کے حوالے سے بینک کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے اقتصادی اصلاحات کے فروغ اور سی پی ایف کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے طویل مدتی و پائیدار اقدامات کے لیے مسلسل تعاون بڑھانے میں بینک کے پرزور عزم کا اظہار کیادونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات

    نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری معاشی تعاون، اصلاحاتی اقدامات اور مستقبل کی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا، جو مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کی جانب سے بروقت معاونت پر شکریہ ادا کیا، جس میں 2024 کے لیے 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) اور ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (آر ایس ایف) شامل ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی پائیدار اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں اور اب ملک بحالی کی راہ پر گامزن ہے،انہوں نے اس سلسلے میں آئی ایم ایف کی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ حکومت کو معاشی اصلاحات کے نفاذ میں بھرپور رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔

    اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مختلف اہداف اور وعدوں کو پورا کرنے کی طرف مسلسل پیش رفت کر رہا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔

    پاک سعودی دفاعی معاہدہ،مسلم دنیا کے لیے مضبوط ڈھال

    آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے بحالی کے مؤثر اقدامات کے لیے نقصانات کے تخمینے کی اہمیت کو اجاگر کیا،آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے مضبوط میکرو اکنامک پالیسیوں پر عمل کرنے کے لیے وزیر اعظم کے عزم کی تعریف کی اور آئی ایم ایف کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا، کیوں کہ پاکستان پائیدار طویل مدتی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقتصادی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔

  • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے –

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، لنڈی کوتل اور خیبر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ ملاکنڈ اور بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے سے زمین لرز اٹھی،زلزلے کے باعث جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر اور مرکز جنوبی افغانستان تھا۔

    امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور

    اس سے قبل 18 ستمبر کو بھی خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ ہپیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز تاجکستان افغانستان کا بارڈر تھا۔

    عدالتی احکامات پر جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات مسمار

  • امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور

    امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور

    امریکا کی جانب سے رواں ہفتے پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے-

    روئٹرز کے مطابق واشنگٹن پہلے ہی عدالت کے متعدد ججوں اور پراسیکیوٹرز پر انفرادی پابندیاں لگا چکا ہے، لیکن ادارے کے طور پر آئی سی سی کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا ایک بڑی پیش رفت تصور ہوگی،معاملے سے آگاہ 6 ذرائع نے حساس نوعیت کے اس سفارتی معاملے پر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایسی ’ادارہ جاتی پابندیوں‘ کا فیصلہ جلد ممکن ہے۔

    ایک ذریعے کے مطابق عدالت کے عہدیداران نے اس خدشے کے اثرات پر ہنگامی اندرونی اجلاس بھی منعقد کیے ہیں، جبکہ 2 دیگر ذرائع کے مطابق رکن ممالک کے سفارتکاروں کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہو چکی ہیں،ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی کہ عدالت پر ادارہ جاتی سطح پر پابندیوں پر غور ہو رہا ہے، تاہم انہوں نے اس کی حتمی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

    عدالتی احکامات پر جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات مسمار

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عدالت پر یہ الزام لگایا کہ وہ امریکا اور اسرائیلی اہلکاروں پر ’مبینہ دائرہ اختیار‘ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اور کہا کہ واشنگٹن مزید اقدامات کرے گا،’آئی سی سی کے پاس اپنا راستہ بدلنے کا موقع ہے، جس کے لیے اہم اور موزوں ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں ضروری ہیں، جب تک آئی سی سی ہمارے قومی مفادات کے لیے خطرہ بنی رہے گی، امریکا اپنے بہادر اہلکاروں اور دوسروں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرے گا-

    3 سفارتی ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے 125 رکن ممالک میں سے کچھ امریکا کی جانب سے مزید پابندیوں کے خلاف اس ہفتے نیویارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران آواز اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

    تاہم ہیگ اور نیویارک میں موجود 4 سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اشارے بتاتے ہیں کہ امریکا عدالت پر دباؤ بڑھانے کے لیے تیار ہے، ایک سینئر سفارتکار نے کہا کہ’انفرادی پابندیوں کا راستہ استعمال ہو چکا ہے، اب سوال یہ نہیں ہے کہ اگلا قدم اٹھایا جائے گا یا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ اگلا قدم کب اٹھایا جائے گا-

    چین ایئرکرافٹ کیریئر سے جدید لڑاکا طیارے لانچ کرنے والا دوسرا ملک بن گیا

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے عدالت کو ’قومی سلامتی کے لیے خطرہ‘ اور امریکا و اس کے اتحادی اسرائیل کے خلاف ’قانونی جنگ‘ کا ہتھیار قرار دیا۔

    یہ عدالت 2002 میں ایک معاہدے کے تحت قائم کی گئی تھی، جس کے تحت اسے نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم پر کارروائی کا اختیار ہے، بشرطیکہ وہ کسی رکن ملک کے شہری نے کیے ہوں یا رکن ملک کی سرزمین پر پیش آئے ہوں، اسرائیل اور امریکا اس کے رکن نہیں ہیں،عدالت فلسطین کو رکن تسلیم کرتی ہے اور اس نے قرار دیا ہے کہ اس سے اسے فلسطینی علاقے میں ہونے والے اقدامات پر دائرہ اختیار حاصل ہوتا ہے، جسے اسرائیل اور امریکا تسلیم نہیں کرتے۔

    پی سی بی کا ملک بھر میں سکولز کے لئے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز

    فروری میں وائٹ ہاؤس نے عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان پر بھی پابندیاں لگائی تھیں، جنہوں نے نیتن یاہو اور یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی تھی، کریم خان اس وقت چھٹی پر ہیں اور ان پر عائد جنسی بدسلوکی کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں، جنہیں وہ مسترد کرتے ہیں۔