Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • بیوی کا حق نان نفقہ ازدواجی تعلقات یا رخصتی سے مشروط نہیں، سپریم کورٹ

    بیوی کا حق نان نفقہ ازدواجی تعلقات یا رخصتی سے مشروط نہیں، سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں قرار دیا ہےکہ بیوی کاحق نان نفقہ ازدواجی تعلقات یا رخصتی سےمشروط نہیں اور نہ ہی یہ شوہر کی صوابدید ہے۔

    سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے بیوی کے نان نفقہ سے متعلق کیس کا 15 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے لاہورہائیکورٹ کےفیصلے میں استعمال زبان پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بیوی کا حق نان نفقہ نکاح کے لیے ہاں کے ساتھ کامل ہو جاتا ہے، رخصتی کا انتظار اس حق کو تقویت دیتا ہے، ازدواجی تعلقات سے مشروط کرنا اس حق کو متاثر اور شوہروں کو مالی ذمہ داری سے بچنے کا موقع دیتا ہےذ،ؤ23عدالتوں نے ہمیشہ قرار دیا کہ بیوی کا نان نفقہ کے حق نکاح کے فوری بعد شروع ہو جاتا ہے، شوہر کو نان نفقہ سے اسی صورت مبرا قرار ہوسکتا ہے کہ ثابت کرے کہ بیوی کو بلاجواز دور رکھا گیا۔

    ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو نگرانی کی فہرست سے نکال دیا

    تحریری حکمنامے میں ڈویژن بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں استعمال زبان پر بھی تشویش کا اظہار کیا، ایسی زبان استعمال کریں جو خواتین کی برابر قانونی حیثیت کی توثیق پر مبنی ہو، فیصلے دقیانوسی سوچ سے گریز اور رواداری کے فروغ پر مبنی ہونے چاہئیں۔

    سیالکوٹ:15 ستمبر سے تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی.ڈپٹی کمشنر

  • ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو نگرانی کی فہرست سے نکال دیا

    ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو نگرانی کی فہرست سے نکال دیا

    پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (ایڈاپ) کے خلاف تعمیل کا عمل اس وقت بند کر دیا گیا جب تمام بقیہ اصلاحی اقدامات مکمل ہو گئے،ستمبر میں واڈا کی فالو اپ تصدیق نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ پاکستان اب مزید سخت نگرانی کے تحت نہیں ہے، جس سے ممکنہ پابندیوں کے بارے میں قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں۔’

    پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ واڈا نے پی ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) شاہد اسلام کو ای میل کے ذریعے اس فیصلے سے آگاہ کیاپی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کی قیادت میں اصلاحی اقدامات کیے گئے، جن میں پالیسی کو ہم آہنگ کرنا اور طریقہ کار میں اصلاحات شامل تھیں تاکہ پاکستان وقت پر سخت عالمی معیار پر پورا اتر سکے۔

    سیالکوٹ کے ریسکیورز جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش

    یاسر پیرزادہ کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ یہ صرف ایک بیوروکریٹک کامیابی نہیں بلکہ پاکستانی ایتھلیٹس اور اسپورٹس فیڈریشنز کے لیے زندگی کی علامت ہےایک ایسے ملک کے لیے جو بڑے اسپورٹس پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیت دکھانے کی تیاری کر رہا ہے، واڈا کی جانب سے یہ منظوری ایک اہم قدم ہے،اگر جنوری تک اہم اینٹی ڈوپنگ تقاضے پورے نہ کیے جاتے تو اس سے خودکار طور پر عدم تعمیل کا سامنا کرنا پڑتا، جس کے نتیجے میں پاکستانی ایتھلیٹس کو قومی پرچم تلے مقابلہ کرنے سے روکا جا سکتا تھا اور کھیلوں میں عالمی تنہائی کا خطرہ پیدا ہو سکتا تھا۔

    یمن کے حوثی باغیوں سے منسلک تقریباً 3 درجن افراد اور کمپنیاں بلیک لسٹ

    گزشتہ سال واڈا نے سات قومی اینٹی ڈوپنگ اداروں کو نگرانی کی فہرست میں شامل کیا تھا اور انہیں نئے اینٹی ڈوپنگ ضابطے کے حوالے سے ’ بقیہ اصلاحی اقدامات’ کرنے کے لیے مزید چار ماہ دیے تھے ان ممالک میں نمیبیا، پاکستان، پاناما، ساموا، سینیگال، یوگنڈا اور یوراگوئے شامل تھےمئی میں ادارے کے صدر وٹولڈ بانکا نے کھیلوں میں کارکردگی بڑھانے والی دواؤں کے استعمال کو روکنے کی کوششوں کی بڑھتی ہوئی سیاسی نوعیت پر تشویش کا اظہار کیا اینٹی ڈوپنگ کو سیاسی بنانے کی کوششیں بہت پریشان کن ہیں۔

  • یمن کے حوثی باغیوں سے منسلک تقریباً 3 درجن افراد اور کمپنیاں  بلیک لسٹ

    یمن کے حوثی باغیوں سے منسلک تقریباً 3 درجن افراد اور کمپنیاں بلیک لسٹ

    امریکا نے یمن کے حوثی باغیوں سے منسلک تقریباً 3 درجن افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

    امریکی وزارت خزانہ نے یمن کے حوثی باغیوں کے لیے وسیع پیمانے پر فنڈ ریزنگ، اسمگلنگ اور ہتھیاروں کی خریداری کے نیٹ ورک میں ملوث تقریباً 32 افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ یہ نیٹ ورک یمن، چین، متحدہ عرب امارات اور مارشل آئی لینڈز میں فعال ہے۔

    امریکہ کے مطابق ان افراد اور کمپنیوں پر الزام ہے کہ وہ حوثی باغیوں کے لیے جدید قسم کے عسکری ساز و سامان، بشمول بیلسٹک اور کروز میزائل اور ڈرونز کے پرزہ جات کی خریداری اور مالی معاونت کرتے ہیں حوثیوں نے ان ڈرونز کا استعمال امریکی فوجی اور تجارتی جہازوں پر حملے کرنے کے لیے کیا ہے۔

    گوجرہ : شراب فروش گرفتار، 524 پونڈا شراب برآمد

    یہ پابندیاں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے پس منظر میں لگائی گئی ہیں حماس بھی ایران کی حمایت یافتہ ایک تنظیم ہے جس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر حملے شروع کیے جس سے اب تک تقریباً 65 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں،نومبر 2023 سے حوثیوں نے بحر احمر پر فوجی محاصرہ نافذ کیا ہوا ہے اور ایسے جہازوں پر حملے کررہے ہیں جو اسرائیل کی حمایت میں وہاں سے گزرتے ہیں ان حملوں میں کم از کم 4 جہاز ڈوب چکے ہیں۔

    امریکی محکمہ خزانہ کے سیکریٹری برائے دہشتگردی اور مالیاتی انٹیلیجنس، جان ہرلی نے کہا حوثی بحر احمر میں امریکی عملے اور اثاثوں کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں، خطے میں ہمارے اتحادیوں پر حملے کر رہے ہیں اور ایرانی حکومت کے تعاون سے بین الاقوامی سمندری سیکیورٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    ننکانہ صاحب: گندم اور آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا کریک ڈاؤن

    ان افراد میں صالح دبیش بھی شامل ہیں، جنہیں 2021 میں پابندیوں کے بعد صالح مصفر الشاعر کی جگہ حوثیوں کے اثاثے ضبط کرنے کا ذمہ دار مقرر کیا گیا ہے صالح دبیش نے ملک بھر میں نجی اور سرکاری زمینیں حوثیوں کے لیے ضبط کی ہیں، جس کا جواز انہوں نے ان زمینوں کے مالکان پر دہشتگردی کا الزام لگا کر پیش کیااسی خاندان کے عبد اللہ مصفر الشاعر کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، اور ان کے نام سے چلنے والی کمپنیوں کو بھی پابندی کا سامنا ہے۔

    اسی طرح محمد عبدالسلام سے منسلک ایک گروپ جو پیٹرولیم کی اسمگلنگ میں ملوث ہے، ان پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں محمد عبدالسلام کو مارچ میں پہلے ہی پابندیوں کا سامنا تھا، حوثی باغیوں سے جڑی سمندری شپنگ کمپنیاں اور ہتھیاروں اور ان کے پرزہ جات کی خریداری میں مدد فراہم کرنے والے افراد اور ادارے بھی بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ،ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل

  • بلوچستان میں پہلی ٹرانس جینڈر پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

    بلوچستان میں پہلی ٹرانس جینڈر پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

    بلوچستان میں پہلی ٹرانس جینڈر پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے-

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی بلوچستان میں پہلی ٹرانس جینڈر پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا پروانشل ایوی ایشن اسٹریٹجی اور 2025 تا 2027 کے تین سالہ ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی گئی۔

    علاوہ ازیں ساکرن اور کربلا کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی قانون شہادت ترمیمی بل کی صوبائی سطح پر توثیق کی گئی نفرت آمیز مواد کی اشاعت پر پابندی لگانے کا فیصلہ (محکمہ داخلہ کی سفارشات پر) کیا گیا۔ بی ٹیوٹا کے تحت ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ انٹی گریشن کی توثیق کی گئی۔

    اوکاڑہ:اہم سڑک گزشتہ 25 برسوں سے خستہ حالی کا شکار ،ارباب اختیارخاموش،عوام پریشان

    صوبائی کابینہ نے دالبندین میں جدید پرنس فہد اسپتال کے قیام کی منظوری دی اسی طرح سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق خالق آباد اور شہید سکندر آباد کے نام بحال کرنے کی منظوری دی گئی دی ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ رولز 2025 کی بھی منظوری دی گئی جبکہ افغانستان جانے والے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترسیلات کو ڈویلپمنٹ چارجز سے استثنیٰ قرار دیا گیا۔

    برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کا اعلان

  • خودمختار ریاستوں پر اسرائیل کے بار بار حملے تشویشناک ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    خودمختار ریاستوں پر اسرائیل کے بار بار حملے تشویشناک ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان قطر کی خودمختاری اور سالمیت پر کسی بھی حملے کو ناقابل قبول سمجھتا ہے اور قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

    ترجمان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قطر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قطری قیادت سے ملاقات کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا،وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں قطر کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے اس معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی۔

    اسرائیل کا قطر میں حماس رہنماؤں پر حملہ، امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صومالیہ اور الجزائر کی حمایت سے طلب کردہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ انسانی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی ہےجب غزہ امن معاہدہ مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا تھا، ایسے وقت میں اسرائیلی حملہ علاقائی امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہےخودمختار ریاستوں پر اسرائیل کے بار بار حملے تشویشناک ہیں اور اسی پس منظر میں عرب اسلامک سمٹ کا اجلاس دوحہ میں بلایا گیا ہے۔

    بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے اور اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان نے 10 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کی انسدادِ دہشت گردی سے متعلق ذیلی تنظیم کی صدارت سنبھال لی ہے اور علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسدادِ دہشت گردی کی کوششیں جاری رکھے گاز،ترجمان دفتر خارجہ نے کشمیری حریت رہنما شبیر احمد شاہ کو کینسر کے باوجود ضمانت نہ دینے کی بھی مذمت کی۔

    پنجاب سیلاب: اموات کی تعداد 100 کے قریب، تقریباً 45لاکھ افراد متاثر،2300 سے زائد دیہات متاثر

    ترجمان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے مابین بھرپور تعلقات ہیں جن میں دفاعی تعاون بھی شامل ہے، ترک وزیر دفاع کا حالیہ دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی تھیز،صدر مملکت آصف زرداری کے دورۂ چین سے متعلق سوال پر وضاحت کی گئی کہ یہ دورہ ہنگامی نوعیت کا نہیں تھا بلکہ پہلے سے طے شدہ تھا۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے اور اس کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہےعلی امین گنڈاپور کے معطل پاسپورٹ سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے وزارت داخلہ وضاحت دے سکتی ہے جبکہ بیرونی ممالک سے مذاکرات اور بات چیت وفاقی حکومت کا اختیار ہےانہوں نے واضح کیا کہ سیلاب کے پس منظر میں بین الاقوامی مدد کی اپیل کرنا وفاقی حکومت کا اختیار ہےز،وفاقی حکومت جب مناسب سمجھے گی اپیل کرے گی۔

    دریائے چناب میں سیلاب :درجنوں دیہات کے زمینی رابطے منقطع

  • اسرائیل کا قطر میں حماس رہنماؤں پر حملہ، امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا

    اسرائیل کا قطر میں حماس رہنماؤں پر حملہ، امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا

    متحدہ عرب امارات نے قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد جمعہ کو اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی نشریاتی ادارے ’’کان‘‘ نے رپورٹ کیا کہ اماراتی حکومت نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف یہ قدم اٹھایا ہے مبصرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے قریبی اقتصادی اور دفاعی تعلقات میں تناؤ کی واضح علامت ہے۔

    یاد رہے کہ منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر عالمی سطح پر مذمت کی گئی بعد ازاں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے قطر کو وارننگ دی تھی کہ وہ حماس کے رہنماؤں کو ملک بدر کرے یا عدالت میں پیش کرے، ورنہ اسرائیل خود کارروائی کرے گا۔

    دریائے چناب میں سیلاب :درجنوں دیہات کے زمینی رابطے منقطع

    امارات نے نیتن یاہو کے بیان کو ’’جارحانہ‘‘ قرار دے کر اس کی سخت مذمت کی ہے یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں تاکہ اسرائیلی حملے کے حوالے سے مشترکہ موقف اختیار کیا جا سکے۔

    قطر اس اتوار اور پیر کو ایک ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں دوحہ پر اسرائیلی حملے اور خطے کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    پنجاب سیلاب: اموات کی تعداد 100 کے قریب، تقریباً 45لاکھ افراد متاثر،2300 سے زائد دیہات متاثر

    تیل پیدا کرنے والی بڑی ریاست اور خطے کی تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں سفارتی اثر و رسوخ کے حامل متحدہ عرب امارات نے 2020 میں امریکا کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ ’ابراہم معاہدوں‘ کے تحت تعلقات قائم کیے تھے، ان معاہدوں نے قریبی اقتصادی اور سکیورٹی تعلقات، بشمول دفاعی تعاون کی راہ ہموار کی۔

  • دریائے چناب میں سیلاب :درجنوں دیہات کے زمینی رابطے منقطع

    دریائے چناب میں سیلاب :درجنوں دیہات کے زمینی رابطے منقطع

    شجاع آباد میں دریائے چناب کابند ٹوٹ گیا، جس سے سیلاب کی تباہ کاریوں میں اضافہ ہو گیا۔

    بند ٹوٹنے کے بعد تین مزدور دریائے چناب کے تیز بہاؤ والے پانی میں بہہ گئے، دو مزدوروں کو بچا لیا گیا جبکہ ایک مزدور ابھی تک نہیں مل سکا ہےشجاع آباد کے کئی موضعات کے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، مختلف مواضعات اور درجنوں بستیوں کے زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں،موضع دھوندوں، موضع وینس، موضع گردیز پور، بستی عالم والا، بلوچاں والا، صدیق والا، بستی نواں شہر متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہیں۔

    فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں پنجند کے مقام پرانتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پنجند کے مقام پر پانی کا اخراج 6 لاکھ 66 ہزار 544 کیوسک ریکارڈ کیا گیادریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 5 لاکھ 6 ہزار 433 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

    پنجاب سیلاب: اموات کی تعداد 100 کے قریب، تقریباً 45لاکھ افراد متاثر،2300 سے زائد دیہات متاثر

    گڈوبیراج کے مقام پر پانی کا اخراج 4 لاکھ 75 ہزار 970 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 4 لاکھ 50 ہزار 150 کیوسک ریکارڈ کی گئی،سکھر بیراج کے مقام پر پانی کا اخراج 4 لاکھ 18 ہزار 810 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا، سلیمانکی اورہیڈ اسلام کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کا اعلان

  • پنجاب سیلاب: اموات کی تعداد 100 کے قریب، تقریباً 45لاکھ افراد متاثر،2300 سے زائد دیہات متاثر

    پنجاب سیلاب: اموات کی تعداد 100 کے قریب، تقریباً 45لاکھ افراد متاثر،2300 سے زائد دیہات متاثر

    پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث اموات کی تعداد 97 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 45 لاکھ 98 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی،ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث ساڑھے 4ہزار سے زائد موضع جات متاثر ہوئےدریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2335 موضع جات، ستلج میں 672 موضع جات اور راوی میں 1482 موضع جات متاثر ہوئے۔

    ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 24 لاکھ 51 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 396 ریلیف کیمپس اور 490 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں،مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 405 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں 19 لاکھ ایک ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

    ہڑپہ کی کھدائی کی 100 ویں سالگرہ، پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

    ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق منگلا ڈیم 93 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے۔ دریائے ستلج پر موجود انڈین بھاکڑا ڈیم 88 فیصد تک بھر چکا ہے، پونگ ڈیم 94 فیصد جبکہ تھین ڈیم 89 فیصد تک بھر چکا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

    برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کا اعلان

  • ہڑپہ کی کھدائی کی 100 ویں سالگرہ، پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

    ہڑپہ کی کھدائی کی 100 ویں سالگرہ، پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی پنجاب نے ہڑپہ کی کھدائی کی 100 ویں سالگرہ پر صوبے بھر میں نئے سائنسی کھدائی پروگرام کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آثار قدیمہ ظہیر عباس ملک نے کہا کہ جدید طریقہ کار سے وادی سندھ کی تہذیب کے مطالعے کی تیاریاں مکمل ہیں کھدائی میں ڈیجیٹل میپنگ، سائنسی تاریخ اور جدید دستاویزی طریقے استعمال ہوں گے جبکہ پروگرام صوبے کے دیگر اہم مقامات تک بھی توسیع پائے گا، دوسرے مرحلے میں گندھارا خطے میں باقاعدہ کھدائی پروگرام شروع کیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا آرکیالوجی کو علم اور ثقافت سے جوڑنے پر بہت زور ہے سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی عالمی معیار کے مطابق ورثہ مینجمنٹ کو ہدایت جاری کی ہیں، ڈی جی آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ محکمہ آثار قدیمہ کی نئی کھدائیاں، علمی تحقیق اور ورثہ سیاحت کو فروغ دے گا اور پنجاب کو ورثہ پر مبنی سیاحت اور تحقیق کا مرکز بنایا جائے گا۔

    برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کا اعلان

    ہڑپہ پاکستان کا ایک قدیم شہر ہے جس کے کھنڈر پنجاب میں ساہیوال سے 35 کلومیٹر مغرب کی طرف چیچہ وطنی شہر سے 15 کلومیٹر پہلے کھدائی کے دوران ملے حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش سے تقریباً 1200 سال پہلے لکھی جانے والی ہندووں کی کتاب رگ وید سے اس شہر کی تاریخ کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

    رگ وید میں ایک شہر کا نام آیا ہے ’ ہری یوپیہ ‘ سنسکرت میں اس کا مطلب ہے ’ قربانی کے سنہری ستوں والا شہر ‘ ماہرین کا اب اتفاق ہے جن میں ویلز اور ڈی ڈہ کوسامبی شامل ہیں کہ ہری یوپیہ ہڑپہ ہی کا سنسکرت میں نام ہے اگرچہ اس کا اصل نام کچھ اور ہوگا، شاید ہری یوپویا ہو یا کچھ اور ہو اور رگ وید کے مطابق اسی ہری یوپیہ کے قریب آریاؤں کی مقامی باشندوں سے جنگ ہوئی تھی رگ وید میں آیا ہے اندرا نے ورشکھو ( یا ورچکھو ) کی باقیات کو ایسے ملیامیٹ کر دیا کہ جیسے مٹی کا برتن۔ اس نے ورچی وات ( یا ورشی ونت یا ورکی ذات ) لوگوں کے ایک سو تیس مسلح جانبازوں کی پہلی صف کو کچل دیاجس پر باقی بھاگ کھڑے ہوئے ۔

    راولپنڈی غیرت کے نام پر قتل، تفتیشی ٹیم نے مقدمے کا چالان پیش کر دیا

    1921ء میں رائے بہادر دیا رام سہنی نے ہڑپہ کے مقام پر قدیم تہذیب کے چند آثار پائے۔ اس کی اطلاع ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کو ملی۔ محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل سر جان مارشل نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ہڑپہ کی کھدائی کی طرف توجہ دی۔ چنانچہ رائے بہادر دیا رام سہنی، ڈائریکٹر ارنسٹ میکے اور محکمہ اثریات کے دیگر احکام کے تحت کھدائی کا کام شروع ہوا-

  • برطانوی ہائی کمشنر کی  اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کا اعلان

    برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کا اعلان

    برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں برطانیہ نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور جاری مون سون بارشوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا-

    ہائی کمشنر نے بتایا کہ برطانیہ کی جانب سے ہنگامی امداد اور فوری ردعمل کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ فراہم کیے جا رہے ہیں، جب کہ بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں مزید انسانی امداد بھی حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی تعاون سے فراہم کی جائے گی۔

    اسحاق ڈار نے برطانیہ کی بروقت امداد اور یکجہتی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون متاثرین کی فوری ضروریات پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا،انہوں نے برطانیہ کی جانب سے موجودہ تباہی کے پیمانے کو سمجھنے اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کو سراہا-