Baaghi TV

Tag: ٌخوارج

  • خیبرپختونخوا میں  سکیورٹی فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں 13 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں 13 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ 5 مختلف جھڑپوں میں بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 مارچ کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پانچ الگ الگ آپریشنز کیے گئے ان کارروائیوں کے دوران جھڑپوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 خوارج ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوئے بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کی جانے والی کارروائیوں میں 3 خوارج مارے گئے۔خیبر اور جنوبی وزیرستان میں بھی دو جھڑپوں کے دوران مزید 5 خوارج ہلاک ہوئے، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہلاک شدہ خوارج علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    ایران کےدبئی اور عراق میں ڈرون حملے

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان کی سرحد پر درپیش چیلنجز کے باوجود انسداد دہشتگردی آپریشنز جاری ہیں اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں علاقے میں موجود بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن “عزمِ استحکام” کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز کو جاری رکھیں گے۔

    اُدھر صدر مملکت آصد علی زرداری نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے خوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے،سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ چھپنے کا موقع نہیں ملے گا۔

    روس انٹیلیجنس شیئر کر بھی رہا ہو تو ایران کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا،ٹرمپ

    وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں جبکہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو کہا کہ انہیں کہیں بھی چھپنے کا موقع نہیں دیا جائے گا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی یونیورسٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خوارج کیجانب سے دھمکی موصول

    سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی یونیورسٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خوارج کیجانب سے دھمکی موصول

    پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ میں نامزد کردہ قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیر تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے خوارج کی جانب سے دھمکی موصول ہوئی ہے۔

    سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد خوارج کی دھمکی موصول ہونے پر مجلس وحدت المسلمین نے بیان
    جاری کیا ہے،ایم ڈبلیو ایم نے یورنیورسٹی کو ٹارگٹ بنا کر تصویر سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہائی الرٹ سکیورٹی پولیس ناکوں اور سخت حفاظتی دعوؤں کے باوجود ایک ہائی پروفائل دہشتگرد وفاقی دارالحکومت دندناتا پھر رہا ہے۔

    ترجمان مجلس وحدت المسلمین نے کہا کہ حساس مقامات تک دہشت گردوں کا بلا روک ٹوک پہنچنا تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کرنا ایک سنگین سوالیہ نشان ہے، اسلام آباد پولیس اور متعلقہ سکیورٹی ادارے اس سنگین واقعے کا فوری اور سخت نوٹس لیں اور ملوث دہشت گرد عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائےاور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت تمام عوامی نمائندوں اور شہریوں کو مؤثر اور یقینی سکیورٹی فراہم کی جائے

    سال 2026 کا پہلا سپر مون کب نطر آئے گا؟

    حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 2منصوبوں پر دستخط

    امریکا کی بھارتی شہریوں کو سخت سزا ؤں کی وارننگ

  • دیر بالا :پولیس اور سی ٹی ڈی کا  کامیاب آپریشن، 5 خوارج ہلاک،  8 پولیس اہلکار معمولی زخمی

    دیر بالا :پولیس اور سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، 5 خوارج ہلاک، 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی

    صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

    دیر بالا کے علاقے دو بندو سلام کوٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن میں دہشت گردوں کے ساتھ سلام کوٹ کے مقام پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت مارے گئے، ہلاک ہونے والے 4 دہشتگرد کی لاشیں بھی مل گئیں، ایک لاش علی الصبح ملی، 3 لاشیں کچھ دیر قبل دیر ہسپتال لائی گئیں،فورسز کے آپریشن کے دوران ایک شہری بھی جاں بحق ہوا، جب کہ 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    یہ دہشتگرد کچھ روز قبل پولیس پر حملے میں ملوث تھے، مقامی آبادی بھی اس آپریشن میں پولیس کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے اور فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا جا رہا ہےآپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے شہری کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔

    خیبر پختونخوا سیلاب، پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری

    انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن پر پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، کہا کہ پولیس کے بہادر جوان پاک سرزمین کی حفاظت کے لیے چوکس ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک پولیس اپنے فرائض تندہی سے انجام دیتی رہے گی۔

    آئی جی ذوالفقار حمید نے جوانوں کے جذبے، دلیری اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان وطن کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں، اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ان کا عزم آہنی ہے، ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے۔

    ہنگو، ایف سی قافلہ پر حملہ،3 اہلکار شہید،17 زخمی

  • ژوب میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن ، مزید 3 خوارج ہلاک

    ژوب میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن ، مزید 3 خوارج ہلاک

    بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید 3 بھارتی اسپانسرڈ خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ہلاک بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا، اس سے قبل تین روز میں 47 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا 4روز کے دوران کارروائیوں میں ہلاک بھارتی اسپانسرڈ خارجیوں کی تعداد 50 ہو گئی، بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں 7 سے 9 اگست تک سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 47 خوارج مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب بھی پاک افغان سرحدی علاقہ سمبازا میں آپریشن کیا جس میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں،سکیورٹی فورسز پاکستان میں امن ،استحکام اور ترقی کو خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیں گی۔

    فائٹرز کی کمی: بھارتی فضائیہ نے فرانس سے مزید رافیل مانگ لئے

    ژوب میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن ، مزید 3 خوارج ہلاک

    سابق بھارتی نائب صدر استعفیٰ کے بعد لاپتہ،سیاسی حلقوں میں‌تشویش

  • خوارج دہشتگردوں کی  سرپرست بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘، ثبوت سامنے آگیا

    خوارج دہشتگردوں کی سرپرست بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘، ثبوت سامنے آگیا

    بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پاکستان میں دہشتگردی کے لیے خوارج گروہوں کو اسٹریٹیجک، مالی اور مادی مدد فراہم کرنے کی پالیسی ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے۔

    بھارت ہمیشہ سے خوارج کا ایک بڑا سرپرست رہا ہے، جو انہیں اسٹریٹیجک رہنمائی، مالی اور مادی مدد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بدامنی اور پرتشدد کارروائیاں کریں پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بارہا پیش کیے ہیں۔

    خوارج گروہوں کے درمیان ہونےو الی حالیہ گفتگو نے ایک بار پھر ’’را‘‘کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کو بے نقاب کر دیا ہے، جنہیں پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    پاکستانی سرحد پار کرنا بھارت کی تاریخی بھول ثابت ہوگی،مریم اورنگزیب

    آڈیو گفتگو میں افغانستان میں موجود ایک خارجی، انس، اپنے ساتھی ابوذر کو بتا رہا ہے کہ ایک بھارتی ’را‘ ایجنٹ کے کہنے پر دہشتگرد گروہ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ گروہ پہلے ’تحریک طالبان غزوہ ہند‘ کے نام سے جانا جاتا تھا تاہم چونکہ اس کا نام بھارت مخالف تاثر دیتا تھا، اس لیے ’را‘ نے اسے بدلنے کی ہدایت دی۔

    بعد ازاں مارچ 2025 میں ’انقلابِ اسلامی پاکستان ’ کے نام سے ایک نیا گروہ سامنے آیا، جسے اپریل 2025 میں بھارتی ایجنٹ کی ہدایت پر ’اتحاد المجاہدین پاکستان‘ کا نام دے دیا گیا یہ تبدیلی اس بات کا ثبوت ہے کہ ’را‘ نہ صرف ان گروہوں کو ہدایات دیتی ہے بلکہ ان کی شناخت اور بیانیہ بھی خود طے کرتی ہے۔

    بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا، ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا،شاہد آفریدی

    آڈیو گفتگو میں دہشتگرد سنائپر ہتھیاروں اور دیگر سازوسامان کی دستیابی پر بھی بات کرتے ہیں، جس کا مقصد پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا ہے-

  • سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخواہ میں آپریشن، 30 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخواہ میں آپریشن، 30 خوارج ہلاک

    سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خوارج کے خلاف آپریشنز کیے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا جہاں 18 خوارج ہلاک، 6 زخمی ہوئے۔سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع کرک میں بھی آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج دہشت گرد مارے گئے۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں میں خوارجی سرغنہ عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور دہشت گرد مخلص شامل تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔

    کے پی کے میں کرپشن ہی کرپشن ہے، مولانا برس پڑے

    صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری

    تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    رجب بٹ کے بعد ٹک ٹاکر ذوالقرنین بھی گرفتار

  • ضلع خیبر  میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4 خوارج  ہلاک ، 2 زخمی

    ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4 خوارج ہلاک ، 2 زخمی

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 4 خوارج ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک خوارج میں عزیزالرحمان عرف قاری اسماعیل اور مخلص شامل ہیں آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے،عظمیٰ بخاری

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی باغ ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی،وزیرِ اعظم نے اہم خارجی لیڈران سمیت 4 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی-

    گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا

    وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گےمجھ سمیت پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. دہشتگردوں کے ملک میں انتشار و بد امنی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے.

    عمرا ن خان نے علی امین گنڈاپور سے پارٹی کی صوبائی صدارت واپس لے لی

  • ژوب:سیکیورٹی فورسز  کی کارروائی،دراندازی کی کوشش کرنیوالے 5 خارجی دہشت گرد ہلاک

    ژوب:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،دراندازی کی کوشش کرنیوالے 5 خارجی دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 18اور19 جنوری کی رات خوارج کے ایک گروپ نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقہ سمبازہ سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق سیکورٹی فورسزکی موثر کارروائی کے نتیجے میں 5 خوارج جہنم میں بھیج دیئے گئے، پاکستان عبوری افغان حکومت سے مسلسل کہتا آرہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائےعبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی-

    19 بچوں کی ماں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکومت خوارج کوپاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    پہلا ٹیسٹ:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

  • شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،4 خوارج جہنم واصل

    شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،4 خوارج جہنم واصل

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ہے، جس میں چار دہشت گرد جہنم واصل کئے گئے ہیں

    سیکیورٹی فورسز نے سپن وام کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر فوری کارروائی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے اس آپریشن کے دوران خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔ فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔مزید برآں، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کی بنا پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور ملک بھر میں امن قائم کرنے کے لئے اپنی کوششوں میں مصروف ہیں اور اس عزم پر قائم ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    یہ آپریشن دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں ایک اور اہم کامیابی ہے، جس کے ذریعے دشمن کے نیٹ ورک کو مزید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ پاکستانی فوج اپنی تمام تر توانائیاں ملک میں امن و سکون کی بحالی کے لئے بروئے کار لا رہی ہے۔

    بھارتی ہندو زائرین کو پاکستان میں بہترین سہولیات فراہم

    حکومت سندھ نے موویز، ڈرامہ اور ڈاکیومینٹریز کے فروغ کے لئے کوششیں تیز کردیں

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج جہنم واصل

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج جہنم واصل

    12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی کامیاب کارروائیوں میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ان کارروائیوں کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 جنوری کو دو اہم کارروائیاں کیں۔ پہلی کارروائی ٹانک کے علاقے میں کی گئی، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مزید 2 خوارج مارے گئے۔ ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچایا اور علاقے میں امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا۔

    دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائیاں حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا حصہ ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنۂ خوارج کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر جوانوں پر فخر ہے، اور حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔

    یہ کارروائیاں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ملک بھر میں امن و امان قائم کرنا اور دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونے سے روکنا ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور ملک میں امن و سکون قائم کیا جائے گا۔

    نو مئی،ماسٹر مائنڈ کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہی ہوگا ، وکیل وزارت دفاع

    حماس پہلے مرحلے میں 33 یرغمالیوں کو آزاد کرے گا، اسرائیلی حکام