Baaghi TV

Tag: ٹائمز اسکوائر

  • نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش

    نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش

    امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔

    فلم ’لوو گرو‘ کا ٹریلر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر پیش کیا گیا یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی فلم کو اس اسکرین کی زینت بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہےاس رومانوی مزاحیہ فلم کے ٹریلر کی نمائش کے موقع پر دونوں سپر اسٹارز بھی موجود تھے، انہوں نے مداحوں سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں اور اس یادگار لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    فلم کا ٹریلر ٹائمز اسکوائر پر موجود افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا ’لوو گرو‘ کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو کئی لڑکیوں کے دل جیتنے کے بعد حقیقی محبت کو سمجھتا ہے، اور کہانی میں نیا موڑ اس وقت آتا ہے جب ماہرہ خان کے والد، جاوید شیخ، اُسے ایک بڑی ذمہ داری سونپتے ہیں، یہ فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی-

    44 ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ

    فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے جہاں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت، بولڈ اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والی لڑکی کے طور پر پیش کیا گیا ہےاس کے برعکس ہمایوں سعید کو لندن میں مختلف لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسانے والے پلے بوائے کے کردار میں دکھایا گیا ہے ‘لو گُرو‘ کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے اس کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے سرانجام دیے ہیں اور اسے ہمایوں سعید سمیت دیگر پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے،یہ فلم اے آر وائے فلمز کے بینر تلے ریلیز کی گئی ہے جس میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون اور پنجابی تڑکے والا مزاح بھی شامل ہوگا۔

    سات دن سے لاپتہ گجرات کے 4سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے موت کی تصدیق

  • ٹائمز اسکوائر میں 45 سالہ شخص کو آگ لگا کر حملہ آور فرار

    ٹائمز اسکوائر میں 45 سالہ شخص کو آگ لگا کر حملہ آور فرار

    نویارک: ٹائمز اسکوائر میں اتوار کی صبح ایک 45 سالہ شخص کو آگ لگا دی گئی-

    باغی ٹی وی : نیویارک پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح 4 بجے پیش آیا، جب متاثرہ شخص کو آگ میں لپٹا پایا گیا تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا یا اتفاقیہ تھاحملہ آور نے مبینہ طور پر پیٹرون ٹیکیلا بوتل میں آتش گیر مادہ بھر کر متاثرہ شخص پر چھڑکا اور اسے آگ لگا دی متاثرہ شخص 100 فٹ تک بھاگتا رہا اور مدد کے لیے پکارا، ایک راہ گیر نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر پاؤڈر فائر ایکسٹنگوئشر کی مدد سے آگ بجھا دی، حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا اور اس کی تلاش جاری ہے حکام واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ٹارگٹڈ اٹیک تھا یا نہیں۔

    واضح رہے کہ تین ماہ قبل بھی ایک خاتون کو سب وے میں آگ لگا کر ہلاک کر دیا گیا تھا، جس کے ملزم کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

    ماضی کے بیان پر زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

  • پاکستان میں نیٹ چل نہیں رہا اور ٹائمز اسکوائر پر آئی ٹی سٹی کا اشتہار،مریم پر تنقید

    پاکستان میں نیٹ چل نہیں رہا اور ٹائمز اسکوائر پر آئی ٹی سٹی کا اشتہار،مریم پر تنقید

    حکومت پنجاب کے منصوبے نواز شریف آئی ٹی سٹی کے اشتہار کی تصویر امریکا کے شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی گئی ہے، ٹائمز اسکوائر پر آئی ٹی سٹی کی تصویر مریم نواز نے ایکس پر پوسٹ کی ،سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید بھی جاری ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر تصویر شیئر کی ، مریم نواز نے تصویر کے عنوان میں لکھا کہ پنجاب آئی ٹی کے انقلاب کیلئے دروازے کھول رہا ہے،ایکس پر ایک تصویر بھی لگائی گئی ہے جو ٹائمز اسکوائر میں لگے آئی ٹی سٹی کے اشتہار کی ہے، اشتہار پر مریم نواز کی تصویر بھی لگی ہے

    مریم نواز نے ایکس پر اشتہار کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ٹائمز اسکوائر کی اسکرین پر، آئی ٹی سٹی پنجاب کی بے مثال پیش رفت الحمدللہ،

    ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ شرمندگی کا لمحہ ہے نیٹ چل نہیں رہا ان لائن کام کرنے والے کاروبار بند ہو رہے ہیں واٹس ایپ پہ ڈاکومنٹس ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہے اور اپ کہہ رہے ہیں کہ ہم ائی ٹی کا سٹی بنا رہے ہیں شرمناک ہے فری لانسر اتنے پریشان ہیں ان کے کاروبار بند ہو رہے ہیں پاکستان کو ائی ٹی کا شہر ملک بنائیں گے

    https://twitter.com/MrRashid900/status/1823621929879625824

    ایک صارف نے لکھا کہ آئی ٹی سٹی کے قیام کی پلاننگ اور سرمایہ کاروں کو دعوت
    سلو انٹرنیٹ کے ساتھ اور پابندیاں عائد کر کے کیسے ممکن ہے اور سرمایہ کار یا آئی انڈسٹریز کیسے پاکستان کا رخ کریں گے ،ارباب اختیار کی توجہ درکار

    ایک صارف نوشین یوسف نے لکھا کہ نیٹ تو امریکہ میں چلتا ہے نا ۔ ہمارا آئی ٹی سٹی بھی وہیں چلے گا

    صحافی بشیر چودھری کہتے ہیں کہ لوگ صبح سے پوسٹ کر رہے تھے اور میں فوٹوشاپ سمجھ رہا تھا ویسے پنجاب کے عوام کے لیے جاری منصوبے کی تشہیر ٹائم سکوائر نیویارک پر کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ کوئی خاص وجہ؟ پاکستان میں تو انٹرنیٹ کی سانسیں رکی ہوئی ہیں۔ وی پی این سے سوشل میڈیا ایپس چل رہی اور لاکھوں ڈالر خرچ کرکے امریکہ میں کسی مقامی منصوبے کی تشہیر سمجھ نہیں آئی۔

  • نیویارک ٹائمز اسکوائرپرزورداردھماکہ

    نیویارک ٹائمز اسکوائرپرزورداردھماکہ

    نیویارک: امریکی شہرنیویارک کے ٹائمز اسکوائرپرزورداردھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی،دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

    باغی ٹی وی : ” ڈیلی میل” کے مطابق نیویارک کے ٹائمز اسکوائرپرزوردار دھماکہ ہوا جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوربھگدڑ مچ گئی ا جب تین مین ہول میں آگ لگنے سے ایک زوردار دھماکہ ہوا ایک قریبی رہائشی نے کہا کہ اس کے ‘پورے اپارٹمنٹ کو ہلا کر رکھ دیا-جائے وقوعہ سے آنے والی ویڈیوز میں شام 7 بجے سے پہلے پیدل چلنے والوں کو کراس روڈ آف دی ورلڈ سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    کوٹری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوگیا:وزیرستان میں ڈرون حملہ؟حقیقت سامنے آگئی


    پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ علاقے میں موجود 3 گٹروں میں گیس بننے کے باعث ہوا۔ دھماکے کے بعد تینوں گٹروں میں آگ لگ گئی۔فائربریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پرقابو پالیا۔


    نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق علاقے کوگھیرے میں لے کرٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دھماکے کےبعد لوگوں کوافراتفری میں بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بنوں:سی ٹی ڈی کی کاروائی میں5 دہشت گرد ہلاک

    ایف ڈی این وائی نے مین ہول کے دھماکے کی وجہ نہیں بتائی لیکن حکام نے دھماکے کے بعد 229 ویسٹ 43 ویں اسٹریٹ پر کاربن مونو آکسائیڈ کی سطح بلند پائی۔ بے بو اور بے رنگ گیس کی اعلی سطح، جو دماغ کو نقصان پہنچا سکتی ہے یا موت کا باعث بن سکتی ہے، ممکنہ طور پر مین ہول میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں-

    گزشتہ سال  کے مقابلے شہر بھر میں مجموعی طور پر جرائم میں 44.13 فیصد اضافہ ہوا ہے، شوٹنگ کے متاثرین میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    اے این ایف کی کاروائی :ایمبولینس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

  • امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح ادا ئیگی

    امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح ادا ئیگی

    نیویارک: امریکا کی تاریخ میں پہلی بار سینکڑوں مسلمانوں نے نیویارک کے معروف علاقے ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح ادا کی۔

    باغی ٹی وی : مسلمانوں کے مقدس ترین مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے تراویح کے بڑے بڑے اجتماعات نہ صرف مساجد بلکہ عوامی مقامات پر بھی منعقد کیے جاتے ہیں اس حوالے سے امریکی تاریخ میں پہلی بار نیویارک کے قلب اور معروف تجارتی مقام ’ٹائمز اسکوائر‘ پر باجماعت نماز تراویح ادا کی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

    آیا صوفیہ مسجد میں 88 برس بعد نمازِ تراویح کی ادائیگی

    منتظمیں نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نماز تراویح کے اجتماع کے انعقاد کا مقصد اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے غلط تاثر کو زائل کرکے یہ بتانا تھا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے۔

    نماز تراویح میں شرکت کرنے والے مسلمان شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تراویح میں قرآن سننا، رمضان کی خاص عبادت ہے اور آج یہ سعادت حاصل کرکے خوشی ہورہی ہے۔

    عمرہ زائرین کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ ٹائمز اسکوائر پر افطار اور نماز مغرب کی ادائیگی کی جاتی رہی ہے تاہم پہلی بار باجماعت تراویح کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ترکی کی مشہور تاریخی مسجد “آیا صوفیہ” میں 88 برس بعد نمازِ تراویح کی ادائیگی کی جا رہی ہے استنبول میں واقع اس مسجد میں رمضان المبارک کے لیے متعدد تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی تاریخی مسجد آیاصوفیہ کو24جولائی 2020 کو 86 سال بعدعبادت کے لیے کھولا گیا تھا مسجد کو 1934 میں ایک میوزیم میں تبدیل کیا گیا تھا اور 2020 میں اسے دوبارہ مسجد کی حیثیت دی گئی تھی۔-

    طالبان کا یکم رمضان کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان