Baaghi TV

Tag: ٹائیگر فورس

  • خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ کینیڈا کے گوردوارے میں قتل

    خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ کینیڈا کے گوردوارے میں قتل

    اوٹاوا: کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سکھوں کے آزاد وطن کے حامی سکھ رہنما 46 سالہ ہردیپ سنگھ نیجار کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک گوردوارے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

    ہردیپ سنگھ سکھوں کی علیحدگی پسند تنظیم ’ سکھ فور جسٹس‘ کے سرگرم کارکن تھے اور خالصتان کے قیام کے لیے ریفرینڈم میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بھارتی حکومت نے کینیڈین حکام سے ہردیپ سنگھ کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    وہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعہ درج ایک کیس میں بھی مطلوب تھا وہ سکھ فار جسٹس سے بھی وابستہ تھے اور حال ہی میں ریفرنڈم ووٹنگ کے لیے آسٹریلیا گئے تھے۔

    جنرل کونسل اجلاس میں عدم شرکت،نواز شریف نےشاہد خاقان کو لندن بلا لیا

    تحقیقات کے دوران، یہ پتہ چلا کہ نیجار نے تقاریر میں اشتعال انگیز بیانات، قابل اعتراض مواد پوسٹ کیے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں این آئی اے کے ایک دستاویز کے مطابق، "اس طرح جمع کیے گئے شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ بغاوت اور بغاوت کے الزامات کی ترغیب دینے میں ملوث تھے اور ہندوستان میں مختلف برادریوں کے درمیان بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھےان کا نام اس وقت کے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی طرف سے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے 2018 میں ہندوستان کے دورے کے دوران سونپی گئی مطلوبہ فہرست میں شامل تھا۔

    وزیراعظم کی سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے25 ارب روپےکی منظوری

    ہردیپ سنگھ نیجار کو پنجاب پولیس کے ذریعہ درج مختلف مقدمات میں بھی الزامات کا سامنا تھا اور ان کی تحقیقات کی جا رہی تھیں، جس کی وجہ سے ان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا 2020 میں پنجاب حکومت کے ایک حکم نامے کے مطابق، نیجار کی کل 11 کنال اور 13.5 مرلہ اراضی جالندھر ضلع کے فلور سب ڈویژن میں ان کے آبائی گاؤں، بھر سنگھ پورہ میں ضبط کی گئی۔ ایک دیہاتی نے بتایا کہ ہردیپ کا خاندان کافی عرصہ پہلے ہجرت کر چکا تھا، لیکن اس کے والدین اکثر گاؤں آتے ہیں اور آخری بار لاک ڈاؤن سے پہلےآئے تھے-

    بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا

  • ایک بار پھر ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن،نوجوان ہماری مدد کریں،عمران خان

    ایک بار پھر ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن،نوجوان ہماری مدد کریں،عمران خان

    عمران خان نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لیے ویب سایٹ لانچ کر دی

    اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے،ملک میں بیرونی مداخلت کے ذریعے حکومت مسلط کی گئی 30سال سے ملک کا خون چوسنے والے مجرموں کو اقتدار دیا گیا دو خاندانوں نے جھک جھک کر بیرونی طاقتوں کی غلامی کی ،دونوں خاندان پھر اس لیے اقتدار میں لائے گئے تا کہ باہر کے ایجنڈے پر چلیں، یہ ہمارا انصاف کا نظام تباہ کر دیں گے،آج نیب اور ایف آئی اے کو تباہ کر دیاگیا 1100 ارب روپے کی چوری پر خود کو این آر او دیا گیا،ایف آئی اے میں 16 ارب روپے کے کیسز دفن کر دئیےگئے ، اب یہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ عدالتوں سے بھی بچ جائیں حکمران کبھی بھی صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہونے دیں گے

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے پارٹی کی لیڈرشپ پر ایف آئی آر کاٹی ہوئی ہے،مجھ پر 9مقدمات درج ہیں،پارلیمنٹ ختم ہو گئی ،پنجاب میں بھی تماشا لگا رکھا ہے،اسمبلی میں ایسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیاجو ن لیگی ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا،میڈیا پر فاشسٹ ہتھکنڈوں کے ذریعے بد ترین سختیاں مسلط کی گئی ہیں سوشل میڈیا پر لوگوں کو دھمکایا جا رہا ہے،یہ صرف پاکستان کے ادارے تباہ کر کے خود کو مسلط کرنا چاہتے ہیں، 60 فیصد کابینہ اراکین کرپشن کیسز میں ضمانتیں لے کر بیٹھے ہیں،نوجوان خود کو رجسٹر کریں اور ٹائیگر فورس کا حصہ بن جائیں،انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریں،

    ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    پیپلز پارٹی نے ٹائیگر فورس کی حیثیت کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

  • مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے لیے شکایات ڈیسک قائم

    مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے لیے شکایات ڈیسک قائم

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)
    اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر ٹائیگر فورس نے تحصیل چونیاں کے مختلف علاقوں میں پرائیس کنٹرول ڈیسک لگا لیے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی ہدایات پر خود ساختہ مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے لیے ٹائیگر فورس نے تحصیل چونیاں میں مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول ڈیسک لگا لیے ہیں۔
    ان ڈیسک پر موجود ٹائیگر فورس کے رضا کار مہنگائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا اندراج کریں گے اور ان کی رپورٹ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو پیش کی جائے گی۔
    اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا کہنا تھا کہ خود ساختہ مہنگائی کرکے غریب عوام پر مظالم کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جرمانوں کے ساتھ ساتھ سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

  • ٹائیگر فورس نے چینی چوری پکڑ لی

    ٹائیگر فورس نے چینی چوری پکڑ لی

    قصور
    ٹائیگر فورس نے چینی چورنی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
    تفصیلات کے مطابق ٹائیگرز فورس چونیاں کی کارروائی پر یوٹیلیٹی سٹور کا ملازم رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا یوٹیلٹی سٹور چونیاں کا ایک ملازم 38 کلو چینی لے کر رفوچکر ہو رہا تھا ٹائیگرز فورس نے خفیہ اطلاع پر بروقت اقدام اٹھاتے ہوئے اسے روک لیا اور چینی واپس سٹور پر پہنچا دی اور اس کرپٹ ملازم کے خلاف کارروائی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو رپورٹ پیش کر دی چونیاں کے سیاسی سماجی حلقوں نے ٹائیگرز فورس کو بروقت قدم اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا

  • پولیس کے بعد ٹائیگر فورس لوگوں کیلئے خوف

    پولیس کے بعد ٹائیگر فورس لوگوں کیلئے خوف

    قصور
    کوٹرادہاکشن میں ٹائیگر فورس کی غنڈہ گردی، تاجر پر تشدد تاجروں کا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹرادہاکشن میں بطور رشوت پیسے نہ دینے پر ٹائیگر فورس کے جوان تاجروں پر تشدد کرتے ہیں اور ایف آئی آر درج کروانے کی دھمکی دیتے ہیں اور کام ٹائیگر فورس کا معمول بن گیا ہے
    کوٹ رادہاکشن انجمن تاجران کا ٹائیگر فورس اور فورس کے محسن نامی لڑکے کی بعدماشی کے خلاف احتجاج اور وزیراعظم سے غنڈہ فورس کے خلاف نوٹس کی اپیل کی گئی ہے گزشتہ دن تاجروں اور دکانداروں نے پلے کارڈ اٹھا کر حکومت اورٹائیگر فورس کے خلاف نعرے بازی کی

  • ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو بریفنگ۔

    ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو بریفنگ۔

    کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کی بڑی تعداد میں شرکت۔
    یس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز فرحت عباس و دیگر پولیس افسران بھی موجود۔

    سب سے بڑا چیلنج کورونا سے احتیاط اور معاشی طور پر متاثرہ افراد کی امداد ہے۔ ٹائیگر فورس کورونا ریلیف و آگاہی سرگرمیوں میں لاہور پولیس کو معاونت فراہم کرے گی۔ ٹائیگر فورس رضا کار مساجد ،دکانوں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کو رپورٹ کریں گے.ٹائیگر فورس ذخیرہ اندوزی،مصنوعی افراط زر، قانون شکنی کے معاملات کی نشاندہی کرے گی۔ ٹائیگر فورس یونین کونسلز ڈیسک اور احساس کفالت مراکز پر متاثرین کی رجسٹریشن میں معاونت کرے گی۔ رضا کار راشن تقسیم، سرکاری اعلانات، تدفین اور لاک ڈاؤن معاملات میں بھی معاون ہو نگے۔ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد