Baaghi TV

Tag: ٹائی ٹینک

  • لیونارڈو ڈی کیپریو کا اپنی فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ دوبارہ نا دیکھنے کا انکشاف

    لیونارڈو ڈی کیپریو کا اپنی فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ دوبارہ نا دیکھنے کا انکشاف

    ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے جینیفر لارنس کے ساتھ ایک تفصیلی گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی یادگار اور تاریخ ساز فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ کو کبھی دوبارہ نہیں دیکھا۔

    جینیفر لارنس نے گفتگو کے دوران جب ڈی کیپریو سے براہِ راست سوال کیا کہ کیا انہوں نے ’’ٹائی ٹینک‘‘ دوبارہ دیکھی ہے؟، تو اداکار نے سادہ انداز میں جواب دیا کہ ’نہیں‘، انہوں نے یہ فلم برسوں سے نہیں دیکھی،وہ عمومی طور پر اپنی فلمیں دیکھنے کے عادی نہیں، چاہے وہ کتنی ہی مشہور کیوں نہ ہوں۔

    ڈی کیپریو کے اس بیان پر جینیفر لارنس نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کبھی ’’ٹائی ٹینک‘‘ جیسی فلم کا حصہ ہوتیں تو شاید بار بار دیکھتیں اس پر ڈی کیپریو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی اداکاری کو دوبارہ دیکھنے میں خاص دلچسپی نہیں ہوتی، کیونکہ وہ ہر فلم کے بعد آگے بڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    ڈی کیپریو نے بتایا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران پلے بیک یا اپنی کارکردگی دیکھنے کے حق میں نہیں ہوتے اور زیادہ تر کردار کے احساس اور لمحے پر بھروسا کرتے ہیں ان کے مطابق ایک اداکار کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ موجودہ منظر میں سچا رہے، نہ کہ بعد میں خود کو اسکرین پر جانچتا رہے۔

    واضح رہے کہ ’ٹائی ٹینک‘‘ نے 1997 میں ریلیز کے بعد نہ صرف باکس آفس پر تاریخ رقم کی بلکہ لیونارڈو ڈی کیپریو کو عالمی سطح پر سپر اسٹار بنا دیا،فلم میں جیک ڈاسن کا کردار آج بھی ان کے کیریئر کی پہچان سمجھا جاتا ہے، مگر خود اداکار کا کہنا ہے کہ وہ ماضی کی کامیابیوں میں الجھنے کے بجائے نئے کرداروں اور کہانیوں پر توجہ دیتے ہیں۔

  • ٹائی ٹینک جہاز سے ملنے والی گھڑی 40 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام

    ٹائی ٹینک جہاز سے ملنے والی گھڑی 40 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام

    1912 میں ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک پر سوار اس عہد کے امیر ترین شخص کی لاش سے ملنے والی طلائی جیبی گھڑی کروڑوں روپوں میں نیلام ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈٰا کے مطابق جان جیکب آسٹر کی لاش سے اس طلائی گھڑی کو دریافت کیا گیا تھا،جان جیکب اپنی نئی اہلیہ کے ساتھ ٹائی ٹینک پر سفر کر رہے تھے جب یہ بحری جہاز ڈوب گیایہ طلائی گھڑی 12 لاکھ برطانوی پاؤنڈز (40 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی،اس گھڑی نے ٹائی ٹینک سے ملنے والی اشیا میں سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے کا ریکارڈ بنایا ہے،اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک وائلن کے پاس تھا جو 2013 میں 11 لاکھ پاؤنڈز میں فروخت ہوا تھا،اس گھڑی کو امریکا کی ایک کمپنی نے نیلام کیا تھا-

    کمپنی کے مطابق 12 لاکھ پاؤنڈز میں تمام ٹیکسز اور فیسیں بھی شامل ہیں نیلامی کے دوران ٹائی ٹینک سے ملنے والا ایک وائلن کیس بھی 3 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈز میں فروخت کیا گیا ٹائی ٹینک کے نوادرات کی اتنی قیمت میں فروخت حیران کن ہےکمپنی کے ترجمان کے مطابق اس سے نہ صرف نوادرات کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے بلکہ یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ٹائی ٹینک سے لوگوں کو کتنی دلچسپی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے 112 سال بعد بھی جہاز اور اس کے مسافروں کے بارے میں لوگ بات کر رہے ہیں ویسے تو یہ ایک جہاز تھا جو برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا مگر اس کے اندر 2200 کہانیاں چھپی ہیں، یہ کہانیاں اس پر سوار مسافروں کی ہیں جن کی چیزیں آج بھی ہمیں مسحور کر دیتی ہیں،جان جیکب آسٹر نے سیفٹی بوٹ پر سوار ہونے کے بجائے اپنے آخری لمحات ساتھی مسافر سے بات چیت کرتے ہوئے گزارے تھےان کی لاش کو جہاز کے ڈوبنے کے کئی دن بعد بحر اوقیانوس سے نکالا گیا تھا اور ان کی جیب سے 14 قیراط سونے سے بنی گھڑی بھی ملی تھی وہ اس عہد میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کے مالک تھے جو موجودہ عہد میں متعدد ارب ڈالرز کے برابر ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ جہاز اپریل 1912 میں اپنے اولین سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • ٹائی ٹینک سے 5 گنا زیادہ بڑا بحری جہاز "دی آئیکون”

    ٹائی ٹینک سے 5 گنا زیادہ بڑا بحری جہاز "دی آئیکون”

    فن لینڈ: دنیا کا سب سے بڑا مسافر بحری جہاز دی آئیکون جنوری 2024 میں اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوگا۔

    باغی ٹی وی : رائل کیریبین نامی کمپنی کا یہ جہاز ٹائی ٹینک سے 5 گنا زیادہ بڑا ہے جس میں 20 عرشے، نیویارک کے مشہور سینٹرل پارک کی نقل اور متعدد سہولیات دستیاب ہوں گی رائل کیریبین انٹرنیشنل کا آئکن آف دی سیز ایک بہت بڑا 365 میٹر لمبا (تقریبا 1,200 فٹ) ہےاس جہاز کے خاکے کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر وائرل ہیں۔

    کمپنی کی جانب سے جہاز پر سفر کے لیے بکنگ کا آغاز اکتوبر 2022 میں کیا گیا تھا اور چند گھنٹوں میں لگ بھگ تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئی تھیں یہ بحری جہاز پہلے سفر کے دوران امریکی شہر میامی سے کیریبین جزائر جائے گا اور اس میں 7600 افراد سفر کر سکیں گے۔

    جب یہ جنوری 2024 میں کیریبین کے پانیوں پر سفر کرے گا، تو اس میں تقریباً 5,610 مسافروں اور 2,350 عملے کو آرام سے رکھا جائے گا کشتی کا پیس ڈی ریزسٹنس سمندر میں دنیا کا سب سے بڑا واٹر پارک ہوگاکیٹیگری 6 کا نام دیا گیا ، اس میں چھ ریکارڈ توڑ پانی کی سلائیڈیں ہوں گی، لیکن جو مہمان زیادہ آرام سے تجربہ چاہتے ہیں وہ کشتی کے سات تالابوں اور نو بھنوروں میں بھی آرام کر سکتے ہیں۔

    یہ میئر ٹورکو شپ یارڈ میں تعمیر کیا جا رہا ہے، جو یورپ کے معروف جہاز سازوں میں سے ایک ہے،اس جہاز کو فن لینڈ تعمیر کیا گیا تھا اور مسافروں کے لیے اس میں تفریح کے متعدد مواقع موجود ہوں گ۔ اس سال کے شروع میں ایک سائٹ پر پریس پینل میں، رائل کیریبین انٹرنیشنل کے صدر اور چیف ایگزیکٹو مائیکل بیلی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ جہاز 26 اکتوبر کو رائل کیریبین بیڑے میں شامل ہونے کے لیے راستے پر تھا، اس کے 2024 کے آغاز سے پہلے۔

    دنیا کے سب سے بڑے کروز شپ کا موجودہ ٹائٹل ہولڈر رائل کیریبین بحری بیڑے میں ایک اور جہاز ہے، ونڈر آف دی سیز، جس نے ابھی پچھلے سال ہی اپنا افتتاحی سفر کیا تھا اور اس کی لمبائی 1,188 فٹ سے قدرے نوعمر ہے، جس میں صرف 18 ڈیکیں ہیں۔

    رائل کیریبین انٹرنیشنل جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اور کمپنی کی تاریخ کے 50 سالوں کے سیکھنے پر تعمیر کرتے ہوئے کروز لائن کی ارتقائی چوٹی کے طور پر آئکن آف دی سیز کو پیش کر رہی ہے،اس جہاز نے جون 2023 میں سمندری سفر کی آزمائش کامیابی سے مکمل کی تھی یہ 1198 فٹ بلند جہاز ہے جس کا وزن 2 لاکھ 50 ہزار 800 ٹن ہے، اسی وجہ سے اسے دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ قرار دیا گیا ہے۔

    اس میں 40 ریسٹورنٹس موجود ہیں جبکہ کمپنی کے مطابق اس میں بہت بڑا سوئمنگ پول بھی ہے جبکہ پہلی بار کسی جہاز میں واٹر پارک مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس میں 6 واٹر سلائیڈز ہوں گی،جیسے ایج روپ کے ذریعے وہ سمندر سے 155 فٹ بلند پر لٹک کر ایڈونچر کا مزہ لے سکیں گے راک کلائمبنگ وال، سرف سمولیٹر اور منی گولف کورسز بھی دستیاب ہوں گے،دی آئیکون میں بچوں کے لیے جھولے موجود ہوں گے جبکہ دیگر متعدد تفریحی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔


    اس جہاز میں مجموعی طور پر 2805 کمرے تیار کیے گئے ہیں جن کو 14 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جیسے 3 منزلہ ٹاؤن ہاؤس کا ایک ہفتے کا کرایہ اوسطاً 75 ہزار ڈالرز ہے،اس بحری جہاز میں ایک آبشار بھی تعمیر کی جا رہی ہے اور مسافر آئس شوز سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

  • پانچ افراد کی موت،پھر بھی کمپنی ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے خواہشمند ڈھونڈ رہی

    ٹائٹن حادثے میں 5 افرادکی موت سے بھی سبق نہ سیکھا گیا۔

    اوشین گیٹ ایکسپی ڈیشنز نے ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے خواہش مندوں کے لئے سیاحتی سفر کا اشتہار ایک بار پھر جاری کر دیا ہے، ٹائٹن کے تباہ ہونے کے بعد بھی کمپنی کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹائی ٹینک کی باقیادت دیکھنے کے لئے ڈھائی لاکھ ڈالر کا سیاحتی سفر کریں،اگلے سال ٹائیٹینک کے ملبے تک جانے کے لیے 2 دوروں کا اشتہار ابھی تک کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود ہے، ابھی پچھلے حادثے کو ہوئے شاید دس دن بھی‌ نہیں ہوئے،

    اوشین گیٹ ایکسپی ڈیشنز کی ویب سائٹ پر موجود اشتہار کے مطابق، گہرے سمندر کی تلاش کرنے والی کمپنی اگلے سال 12 سے 20 جون اور 21 جون سے 29 جون تک، 250,000 ڈالر کی لاگت سے ٹائیٹینک کے دو دوروں کا منصوبہ بنا رہی ہے اس کرایے میں ایک آبدوز غوطہ خوری، نجی رہائش، تمام ضروری تربیت، مہم کا سامان اور جہاز کے کھانے کی قیمت شامل ہے کمپنی کا کہنا ہے کہ پہلے دن مسافر اپنی مہم کی ٹیم سے ملنے اور جہاز پر سوار ہونے کے لیے سمندر کے کنارے واقع شہر سینٹ جانز پہنچیں گے

    واضح رہے کہ 1912 میں تباہ ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز ٹائٹن 18 جون کو بحر اوقیانوس میں لاپتا ہوگئی تھی اوشین گیٹ کی ٹائٹن آبدوز کے حادثے میں پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت 5 سیاح مارے گئے تھے ،امریکی کوسٹ گارڈ نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ٹائٹن آبدوز کے ملبے سے ممکنہ طور پر انسانی باقیات بھی ملی ہیں

    سیاحوں کی آبدوز ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات شروع 

    آبدوز ٹائٹن کے سفر کی رعایتی پیشکش ٹھکرا کر بچ جانے والا جے بلوم

    روس:ویگنر گروپ نے اپنے جنگجوؤں کوواپس بُلالیا

     اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ کا ملبہ نکال لیا گیا

  • افسوس ، ہم پانچوں افراد کھو چکے، آبدوز بنانیوالی کمپنی کا بیان

    افسوس ، ہم پانچوں افراد کھو چکے، آبدوز بنانیوالی کمپنی کا بیان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرواقیانوس میں ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز کے سیاحوں میں شامل پاکستانی شہری شہزادہ داؤد کے خاندان نے بھی اپنے پیاروں کی موت کی تصدیق کی ہے

    شہزادہ داؤد اور سلیمان کی آخری رسومات کے‌ حوالہ سے جلد بتا دیا جائے گا
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے،حسین اینڈ کلثوم داؤد فیملی نے شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے بچے اوشن گیٹ کی ٹائٹین آبدوز پر موجود تھے جو زیرِ سمندر غرقاب ہوئی ہم ٹائٹین آبدوز میں موجود دیگرمسافروں کے خاندانوں سے بھی اظہار افسوس کرتے ہیں شہزادہ داؤد اور سلیمان کی آخری رسومات کے‌ حوالہ سے جلد بتا دیا جائے گا،دوسری جانب شہزادہ داؤد فیملی کے افراد میں شامل شہزادہ داؤد کی اہلیہ اور بیٹی ریسکیو کے مقام پر موجود رہے

    سلیمان کی موت سے اسکے یونیورسٹی کے دوست بھی افسردہ
    شہزادہ داؤد کی بڑی بہن عزم داؤد کا کہنا ہے کہ انکا بھتیجا سلیمان ٹائٹینک کی باقیات دیکھنے کے سفر سے خوفزدہ تھا وہ صرف فادرز ڈے پر والد کو خوش کرنے کی خاطر اس سفر میں گیا تھا،سلیمان کی موت سے اسکے یونیورسٹی کے دوست بھی افسردہ ہو گئے ہیں

    آبدوز ٹائٹن میں موجود سیاحوں کے بچنے کے آثار تقریباً ختم

    لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف

    20 سال سے جل پری کا روپ دھا رکر پانیوں میں سفر کرنےوالی خاتون

    دوسری جانب امریکی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نیوی کو ٹائٹین کی تباہی کا اندازہ اتوار سے تھا اور نیوی نے زیر سمندرخفیہ نظام سے دھماکا ریکارڈ کیا تھا، یہ ریکارڈنگ سب میرین کی نقل وحرکت کی نگرانی کے نظام نے ریکارڈ کی امریکی نیوی افسر نے بتایا کہ یہ ریکارڈنگ ٹائٹین کے غائب ہونے کے قریبی علاقے سے ریکارڈ ہوئی اور ہم نے یہ معلومات کوسٹ گارڈز کو فراہم کر دی تھیں

    افسوس! ہم پانچوں افراد کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے
    ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی بدقمست آبدوز ٹائٹن کو بنانے والی کمپنی اوشین گیٹ نے باضابطہ بیان جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افسوس! ہم پانچوں افراد کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے ہیں۔ کمپنی اوشین گیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ہمیں یقین ہے کہ ہم ہمارے سی ای او اسٹاکٹن رش، شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹ کو کھو چکے ہیں۔ کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام لوگ سچے ایکسپلورر تھے جنہوں نے مہم جوئی کا ایک الگ جذبہ اور دکھایا۔ اس المناک وقت میں ہمارے دل ان پانچوں افراد اور ان کے خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ہیں۔ ہمیں جانی نقصان کا غم و دکھ ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے ملازمین کے لیے انتہائی افسوسناک وقت ہے جو اس نقصان پر افسردہ اور غمزدہ ہیں۔ ہم احترام کے ساتھ دعا گو ہیں کہ اس انتہائی تکلیف دہ وقت میں ان خاندانوں کی رازداری کا احترام کیا جائے۔

    پانچ افراد کی موت پر ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے ۔سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے

    آبدوز حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پربلاول کا اظہار افسوس
    سابق صدر آصف علی زرداری نے آبدوز حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے،آصف علی زرداری نے شہزاد داؤد اور سلمان داؤد سمیت دیگر افراد کے جانبحق ہونے پر اظہار افسوس کیا،آصف علی زرداری نے شہزاد داؤد اور سلمان داؤد کے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا

    پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹائٹن آبدوز حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج و غم کیا،پی پی پی چیئرمین نے حادثے میں جانبحق پاکستانی شہریوں شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد اور دیگر افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ افسوسناک حادثے پر ہر انسان دکھی ہے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حادثے میں فوت ہونے والے دیگر افراد کی ابدی زندگی میں سکون کی دعا کی ہے

  • لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف

    لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف

    تین دن قبل بحر اوقیانوس کے وسط میں ٹائٹینک کی سیاحت کیلئے جانے والی گہرے سمندر میں لاپتہ ہوئی آبدوز کو ڈھونڈنے کے لئے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے-

    باغی ٹی وی :برطانوی اخبارمرر نے انکشاف کیا ہے کہ ٹائی ٹینک کے قریب لاپتا ہونے والی آبدوز کی کمزور سیفٹی پر ماضی میں خدشات کا اظہار کیا گیا تھا میرین ٹیکنالوجسٹ سوسائٹی نے ٹائٹن کے بارے میں خدشات ظاہر کیے تھے اور کمپنی کے سی ای او کو متنبہ کیا گیا تھاکہ’ٹائٹن’ سانحے سے دو چار ہو سکتا ہے آبدوز کو آزاد انسپکٹرز سے چیک نہیں کرایا گیا تھا،کمپنی کے سابق افسر نے بھی سنگین سیفٹی خامیوں پرتوجہ دلائی تھی، افسر نے انتہائی گہرائی میں ٹائٹن کو مسافروں کے لیے شدید خطرے کا امکان ظاہر کیا تھا واضح نہیں ہوسکا اوشین گیٹ کے سی ای او نے ٹائٹن پر خدشات والے خط کا جواب دیا تھا یا نہیں۔

    بی بی سی کے مطابق سونار بوائے کے علاقے میں سگنل ملنے کے بعد امید کی ایک کرن جاگی تھی کہ ٹائٹن پر سوار پانچ افراد زندہ ہیں امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ تفتیش کے لیے زیر آب آپریشنز کو منتقل کر دیا گیا ہے، لیکن ابھی تک انہیں کچھ نہیں ملا ہے لیکن جمعرات کومقامی وقت کے مطابق تقریباً 11:00 بجے آکسیجن کی سپلائی ختم ہونے کی توقع ہے اگلے چند گھنٹے نازک ہیں۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کئی دکانوں کی رپورٹوں کے مطابق منگل کو تقریباً چار گھنٹے تک آدھے گھنٹے کے وقفے سے آوازیں سنی گئیں۔

    بی بی سی نے گہرے سمندر کے ماہرین سے بات کی ہے کہ اعداد و شمار کو دیکھے بغیر یہ طے کرنا مشکل ہے کہ یہ شور کیا ہو سکتا ہے لیکن یہ ممکن ہے کہ وہ مختصر، تیز، نسبتاً زیادہ تعدد والی آوازیں ہو سکتی ہیں جو برتن کے اندر سے کسی سخت چیز کو نیچے کے سرے سے ٹکرانے سے بنتی ہیں۔

    ٹائی ٹینک کی سیاحت کیلئےگئی لاپتہ آبدوز کی تلاش تاحال جاری

    برطانوی میڈیا کے مطابق اس ریسکیو مشن میں امریکی بحری جہاز ہورائزن آرکٹک آج رات تک شریک ہو جائےگا، ریسکیو مشینری امریکی کارگو طیاروں کے ذریعے کینیڈا کے ائیرپورٹ پہنچادی گئی ہےامریکا سے آنے والے آلات میں کیبلز، زیر سمندر 19ہزار فٹ تک جانے والے آلات شامل ہیں جب کہ امریکا سے آنے والے امدادی آلات، ہورائزن آرکٹک جہازپر نصب کرکے سمندرمیں بھیجے جائیں گے، ہورائزن آرکٹک جہاز ٹائی ٹینک پوائنٹ تک 15 گھنٹے میں پہنچے گا، آکسیجن کم ہونے کے سبب اس کوشش کو ریسکیو کی آخری کوشش سمجھا جا رہا ہے، جہاز کے ٹائی ٹینک پوائنٹ پہنچنے تک آکسیجن کی سطح مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

    خبرایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی کوسٹ گارڈز نے لاپتا آبدوز کی تلاش کے دوران زیر سمندر آوازیں سنے جانےکی تصدیق کی ہے جب کہ سرچ آپریشن میں شریک کینیڈا کے طیارے کو ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام پر آبدوز موجود ہونےکے اشارے ملے ہیں۔

    آسٹریلیا کے سب میرین انسٹی ٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے فرینک اوون کا کہنا ہے کہ وہ پراعتماد ہیں دستیاب معلومات کی بنیاد پر – آوازیں جہاز کے اندر سے آ رہی ہیں انہوں نے بی بی سی کو بتایا، "اگر 30 منٹ کا وقفہ ہوتا تو اس کا انسانوں سے تعلق کے علاوہ کچھ ہونے کا امکان نہیں تھا۔”

    جہاز میں سوار افراد میں 58 سالہ برطانوی تاجر ہمیش ہارڈنگ، 48 سالہ برطانوی پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد، ان کا بیٹا 18 سالہ سلیمان اور 61 سالہ اسٹاکٹن رش شامل ہیں، جو اوشین گیٹ کے چیف ایگزیکٹو ہیں، جو کہ 250,000 ڈالر کی لاگت سے سفر کرتے ہیں۔

    لیکن مسٹر اوون کا کہنا ہے کہ یہ شور جہاز میں سوار پانچویں آدمی – 77 سالہ پال ہنری نارجیولیٹ، جو فرانسیسی بحریہ کے ایک سابق غوطہ خور اور معروف ایکسپلورر تھا، کی طرف سے "مشورے کی ایک چھوٹی سی آواز” کا ہے۔

    20 سال سے جل پری کا روپ دھا رکر پانیوں میں سفر کرنےوالی خاتون

    مسٹر اوون نے کہا، "وہ تلاش کرنے والی فورسز کو الرٹ کرنے کی کوشش کرنے کا پروٹوکول جانتا ہو گا تلاش کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکام بھی اسی طرح سوچ رہے ہیں۔

    لیکن پچھلی سمندری تلاشوں میں – جیسے کہ 2014 میں ملائیشین ایئر لائنز کی پرواز MH370، اور 2000 میں روسی آبدوز کرسک کے لاپتہ ہونے کے لیے – پانی کے اندر شور بھی سنا گیا، اور کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

    مسٹر اوون کا کہنا ہے کہ امید کی دوسری کرن یہ ہے کہ ان آوازوں کو سونار بوائے نے بالکل بھی اٹھایا تھا ٹائٹینک سمندر کی سطح کے نیچے 12,500 فٹ (3,800 میٹر) بیٹھا ہے، جہاں سونار بوائے بیٹھتے ہیں۔

    مسٹر اوون کا کہنا ہے کہ اگرچہ سمندر کی گہری تہوں سے آوازیں ان تک پہنچ سکتی ہیں، لیکن اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ آوازیں اسی سمندر کی تہہ سے آرہی ہوں[اوپر کی] تہہ کے نیچے شور سننا بہت مشکل ہے کیونکہ آواز درجہ حرارت میں اس کمی سے ریفریکٹ ہو جاتی ہےلیکن جب یہ اس آئسوتھرمل تہہ میں. سطح اور 180 میٹر کے درمیان آواز واقعی بالکل سیدھی ہوتی ہے۔

    بحر اوقیانوس میں لاپتا آبدوز کی تلاش میں پیشرفت

    مسٹر اوون کا کہنا ہے کہ اگر آوازیں واقعتاً ذیلی سے آرہی ہیں تو ریسکیورز کو اسے بہت جلد تلاش کرنے کے قابل ہونا چاہیئےاس علاقے کے ارد گرد بوئز کا ایک نمونہ رکھ سکتے ہیں تاکہ وہ کراس بیرنگ حاصل کر سکیں سونار بوائے ریسیور اس قسم کی معلومات کو واقعی بہت جلد تیار کرنے کے قابل ہے اسے تلاش کرنے میں بہت کم وقت لگے گا۔”

    تاہم، امریکی کوسٹ گارڈ کی تازہ ترین تازہ کاری کے مطابق، زیرِ آب گاڑیاں جنہیں شور کے ماخذ کو تلاش کرنے کے لیے منتقل کیا گیا ہے، ابھی تک کچھ نہیں ملا۔

    ٹائٹن آبدوز کیا ہے؟

    بنیادی طور پر یہ آبدوز نہیں بلکہ اس جیسی submersible کشتی ہے جو زیرآب سفر کر سکتی ہےاس میں ایک پائلٹ اور 4 دیگر افراد سفر کر سکتے ہیں جو عموماً ماہرین ہوتے ہیں یا ایسے سیاح، جو اس مہنگے سفر کا خرچہ اٹھا سکتے ہیں اسے ٹائٹینیم اور کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے جس کی لمبائی 6.7 میٹر ہے جبکہ وزن 10 ہزار 432 کلوگرام ہے۔

    امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کا ممکنہ اعتراف جرم

    اسے تیار کرنے والی کمپنی اوشین گیٹ کے مطابق یہ سمندر کی 4 ہزار میٹر گہرائی میں جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، خیال رہے کہ ٹائی ٹینک کا ملبہ 3800 میٹر گہرائی میں موجود ہے سمندر کی گہرائی میں جانے کے لیے یہ 4 الیکٹرک thrusters استعمال کرتی ہے جبکہ سمندری ماحول کی کھوج کے لیے کیمروں، روشنیوں اور اسکینرز سے لیس ہے ٹائٹن کے اندرکسی منی (mini) وین جتنا بڑا کیبن ہے، جس میں لوگ موجود ہوتے ہیں۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹائٹن سے سمندر کا ویو پورٹ (جس سے سمندر کو دیکھا جا سکتا ہے) اس طرح کی کسی بھی submersible میں سب سے بڑا ہےاسے پلے اسٹیشن جیسے ایک کنٹرولر سے آپریٹ کیا جاتا ہے زیرآب جانے کے بعد باہری دنیا سے رابطے کے لیے یہ ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتی ہے۔

    چند دن قبل کمپنی نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سمندر کی گہرائی میں موبائل ٹاورز موجود نہیں تو ہم رابطوں کے لیے اسٹار لنک پر انحصار کرتے ہیں ٹائٹن میں 96 گھنٹوں کی آکسیجن سپلائی موجود ہوتی ہے۔

    اوشین گیٹ کے عہدیدار ڈیوڈ Concannon کے مطابق ٹائٹن میں آکسیجن سپلائی جمعرات کی صبح تک موجود رہے گی، تاہم سانس لینے کی رفتار سے یہ وقت کم ہو سکتا ہے۔

    سویڈن؛ چھوٹا اسپورٹس طیارہ کریش ہو گیا

    اسی طرح ایک ٹوائلٹ جیسا خلا موجود ہے پانی میں غوطہ لگانے پر ٹائٹن کو بحری جہاز پولر پرنس سے نیوی گیشن کی ہدایات ٹیکسٹ میسجز میں ملتی ہیں اس جہاز کا عملہ ٹائٹن کی لوکیشن کو مانیٹر بھی کر رہا ہوتا ہے اسی جہاز سے ٹائٹن کا رابطہ غوطہ لگانے کے بعد منقطع ہوا تھا جس کے بعد سے اس کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

    اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ ٹائٹن کے ساتھ کیا ہوا مگر ماہرین کا خیال ہے کہ آبدوز ٹائی ٹینک کے ملبےمیں الجھ نہ گئی ہو، جبکہ پاور فیلیئر یا کمیونیکیشن سسٹم میں خرابی جیسے خیال بھی پیش کیے گئے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق ٹائی ٹینک کا ملبہ سمندر کی تہہ میں پھیلا ہوا ہے اور یہ خطرناک ہے،ٹائٹن کا رابطہ ایک گھنٹے 45 منٹ بعد منقطع ہوا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ عملہ سمندر کی تہہ یا اس کے قریب پہنچ گیا ہوگا۔

    ایک خیال یہ بھی ہے کہ ٹائٹن کے پریشر hull میں لیک کا مسئلہ ہوا ہو ماہرین کے مطابق ایسی صورت میں اگر ٹائٹن سمندر کی تہہ تک پہنچ گئی ہو اور اپنی پاور سے اوپر نہیں آ رہی تو آپشنز محدود ہیں وہ تہہ میں رہ سکتی ہے مگرایسی امدادی کشتیاں بہت کم ہیں جو اتنی گہرائی میں جا سکتی ہیں اور غوطہ خور وہاں تک نہیں جا سکتے۔

    ٹائی ٹینک کی سیاحت کیلئےگئی لاپتہ آبدوز کی تلاش تاحال جاری

  • بحر اوقیانوس میں لاپتا آبدوز کی تلاش میں پیشرفت

    بحر اوقیانوس میں لاپتا آبدوز کی تلاش میں پیشرفت

    اوٹاوا: بحر اوقیانوس میں لاپتا آبدوز کے سرچ آپریشن میں شریک کینیڈا کے طیارے کو ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام پر آبدوز موجود ہونےکے اشارے ملے ہیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار بی بی سی کے مطابق زیر آب تلاش کے آلات نے آوازوں کا پتہ لگایا ہے، ہر 30 منٹ بعد آوازیں سنائی دی ہیں، یہ بات امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے ساتھ ای میل تبادلے میں سامنے آئی ہے۔

    امریکی کوسٹ گارڈ نے لاپتہ آبدوز کی تلاش کے دوران زیر سمندر آوازیں سنی جانے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ آبدوز کی تلاش کے دوران کینیڈین طیارے نے زیرسمندر آوازوں کا پتہ لگایا ہے آبدوز کی تلاش کے لیے اضافی سونر ڈیوائسز کے استعمال کے بعد اضافی صوتی اثرات سنے گئے ہیں-

    لاپتا آبدوزکی تلاش میں امریکا اور کینیڈا کے بحری جہاز اور طیارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکا نے برطانوی آبدوز کو ریسکیو مشن میں شریک ہونے سے روک دیا ہے، دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ تلاش کسی معجزے سے کم نہیں، دیگر نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ آبدوز دباؤکا شکار ہوکر اب تک پھٹ چکی ہوگی۔

    ٹائی ٹینک کی سیاحت کیلئےگئی لاپتہ آبدوز کی تلاش تاحال جاری

    روسی ماہرین کا دعویٰ ہےکہ آبدوز کے ریسکیو آپریشن پر 100 ملین ڈالر اخراجات آسکتے ہیں آبدوز میں موجود افراد کے لیے آئندہ چندگھنٹے اہم ہیں کیونکہ آکسیجن کا ذخیرہ کم ہو رہا ہے اور اگر کل دوپہر تک تلاش میں کامیابی نہ ملی تو پانچوں افراد آکسیجن سے محروم ہوجائیں گے۔

    برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہےکہ بدقسمت آبدوز ‘ٹائٹن’ تین برسوں کےدوران تین بار خراب ہوئی تھی۔

    برطانیہ کے ریئر ایڈمرل کرس پیری کا کہنا ہےکہ سمندر کی تہہ میں اس قدر اندھیرا ہوتا ہےکہ سرچ لائٹ سے بھی صرف 20 فٹ تک دیکھا جاسکتا ہے، ٹائٹن اگر بجلی سے محروم ہوچکی ہے تو اس میں موجود افرادکو 3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت برداشت کرنا پڑ رہا ہوگا، ابھی یہی پتہ نہیں چل سکا کہ ٹائٹن تہہ میں ہے، سطح پر ہے یا کہیں درمیان میں ہے، ٹائٹن سمندر کی سطح پر آ بھی گئی ہو تو بھی دروازے صرف باہر سےکھلنےکے سبب اندر موجود لوگوں کا نکلنا ناممکن ہے۔

    ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

    واضح رہے کہ بحراوقیانوس میں 111 سال قبل غرق ہونے والے جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کا نظارہ کرنے کے لیے جانے والی لاپتہ آبدوز اتوار کے روز کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق اتوار کے روز سفر کے آغاز کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جہاز کا ملبہ نیو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور ہے۔

    آبدوز میں ٹائی ٹینک جہاز کی باقیات کی سیر کے لیے جانے والے 5 ارکان میں سے 2 پاکستانی نژاد مسافر شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ ایک برطانوی ارب پتی اور آبدوز کے پائلٹ اور ایک تکنیکی ماہر آبدوز میں موجود ہیں۔

    بورس جانسن پر پارلیمنٹ میں داخلے پرپابندی

  • ٹائی ٹینک کی سیاحت کیلئےگئی لاپتہ آبدوز کی تلاش تاحال جاری

    ٹائی ٹینک کی سیاحت کیلئےگئی لاپتہ آبدوز کی تلاش تاحال جاری

    بحرِ اوقیانوس میں ڈوبے ہوئے ٹائی ٹینک کی سیاحت کے لیےگئی لاپتہ آبدوز ٹائٹین کی تلاش تاحال جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ٹائی ٹینک کے ملبے کی سیر کرانے والی لاپتہ آبدوز میں 2 پاکستانی بھی سوار تھے غرقاب بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی 5 رکنی ٹیم میں 2 پاکستانی بھی شامل تھے۔

    دوسری جانب داؤد خاندان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اہلِ خانہ کے 2 اراکین اس آبدوز پر سوار تھے جن سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے آبدوز میں گئے تھے شہزادہ داؤد برطانیہ میں مقیم اور ایس ای ٹی آئی انسٹی ٹیوٹ میں ٹرسٹی ہیں، وہ ایک نجی کمپنی میں بطور نائب چیئرمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لینے سے انکار

    لکی مروت میں تیل اورگیس کےذخائر سےتوانائی کی پیداوار شروع

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائیٹینک کا ملبہ بحر اوقیانوس میں 12 ہزار 500 فٹ کی گہرائی میں موجود ہے۔ جو نیو فاؤنڈلینڈ اور کینیڈا کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور ہے۔

    اوشن گیٹ ایکسپیڈیشنز نے پیر کے روز ایک مختصر بیان میں کہا کہ وہ آبدوز پر سوار افراد کو بچانے کے لئے ”تمام آپشنز متحرک“ کررہا ہےامریکی کوسٹ گارڈ نے فوری طور پر اس حوالے سے کسی قسم کا تبصرہ یا سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کوسٹ گارڈ نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

    برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس سب میرین میں سوار تھے۔ ان کے سوتیلے بیٹے نے فیس بک پر لکھا کہ ہارڈنگ آبدوز سے لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ بعد ازاں سوتیلے بیٹے نے فیملی کی پرائیویسی کا احترام کرتے ہوئے اس پوسٹ کو ہٹا دیا۔

    بورس جانسن پر پارلیمنٹ میں داخلے پرپابندی

    ہارڈنگ نے ایک روز قبل فیس بک پوسٹ میں بتایا تھا کہٓ وہ آبدوز میں اس سفرپرروانہ ہونے والے ہیں، اس کے بعد سے ان کی جانب سے کوئی پوسٹ نہیں کی گئی ہے۔

    اوشن گیٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، ہم متعدد سرکاری ایجنسیوں اور سمندری کمپنیوں کی جانب سے سبمرسیبل کے ساتھ رابطہ بحال کرنے کی کوششوں میں ملنے والی وسیع مدد پرتہہ دل سے شکر گزار ہیں کمپنی اس وقت 2023 کے اپنے پانچویں ٹائی ٹینک ”مشن“ کو چلارہی ہے، جو گزشتہ ہفتے شروع ہوکر جمعرات 22 جون کو ختم ہونا تھا۔

    اوشن گیٹ کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ مہم، جس کی فی کس قیمت 250،000 ڈالر ہے، سینٹ جانز، نیو فاؤنڈ لینڈ سے شروع ہوکربحر اوقیانوس میں تقریبا 400 میل (640 کلومیٹر) کا سفر کرتے ہوئے ٹائی ٹینک کے ملبے کی جگہ تک جاتی ہے۔

    یاد ہے کہ 1912میں ٹائیٹینک جہاز ڈوبنے سے 1500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت …

  • 110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جہاز سے ملنی والی گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام

    110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جہاز سے ملنی والی گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام

    بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے 110 سال بعد اس سے ملنے والی ایک پوسٹل کلرک کی گھڑی برطانیہ میں نیلام کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ پاکٹ واچ ٹائی ٹینک میں ہلاک ہونے والے پوسٹل کلرک آسکر اسکاٹ ووڈی کی تھی جسے 98 ہزار پاؤنڈز ( یعنی ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام کیا گیا۔

    14 اپریل 1912 میں جب بحرِ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک ڈوبا تو یہ گھڑی پانی میں جا کر جم گئی تھی جسے بعد میں نکال کر آسکر کی اہلیہ کو دی گئی سنیچر کو یہ گھڑی ڈیوائزس شہر کے نیلام گھر ہنری الڈریج اینڈ سنز کی جانب سے فروخت کی گئی۔ جہاں جہاز سے جڑی دیگر اشیا کی بھی نیلامی ہوئی۔

    فرسٹ کلاس مسافروں کی فہرست

    رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں نیلامی کے موقع پرٹائی ٹینک جہاز سے جڑی دیگر اشیا کی بھی نیلامی کی گئی۔جس میں جہاز کے فرسٹ کلاس کا مینیو 50 ہزار پاؤنڈز(ایک کروڑ33 لاکھ 33ہزار674 روپے) میں فروخت ہوا اس کے علاوہ فرسٹ کلاس مسافروں کی فہرست 41 ہزار پاؤنڈز(ایک کروڑ 9 لاکھ 32 ہزار 643 روپے) ،میٹھے کی ایک پلیٹ 20 ہزار پاؤنڈزاور ایک ریسٹورنٹ کا مینیو 23 ہزار پاؤنڈز میں بیچا گیا۔

    جہاز کے فرسٹ کلاس کا مینیو

    جبکہ 2017 میں بحری جہاز ٹائی ٹینک کی فرسٹ کلاس کی ایک ہوسٹس کا فر کوٹ ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز میں فرسٹ کلاس میں سفر کرنے والے مسافر کی جیب سے ملنے والا خط ایک کروڑ 66 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا تھا حادثے کا شکار ہونے والے مسافر نے یہ خط 13 اپریل کو اپنی والدہ کے نام لکها تها جس میں کہا گیا تھا کہ اگر سب ٹهیک رہا تو ہم بدھ کی صبح نیویارک پہنچ جائیں گے لیکن بد قسمت جہاز 14 اپریل 1912 کو ڈوب گیا۔

    واضح رہےکہ 10اپریل1912 میں تاریخی سفر کا آغاز کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا تھا ٹائی ٹینک حادثے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے اس جہاز میں سوار15سو سے زائد مسافروں کے زیرِ استعمال رہنے والی کئی اشیاء ملبے سے نکالی جاچکی ہیں جن میں پرفیوم کی بوتلیں،موسیقی کے آلات،چینی کی پلیٹ،انتباہ کرنے والی گھنٹی،ٹوٹی پھوٹی کھڑکی،سونے کے چمچے،چمڑے کا جوتااورہیٹ کے ساتھ ساتھ کپڑوں پر لگائی جانے والی چٹکیاں شامل ہیں۔