Baaghi TV

Tag: ٹارگٹ کلر

  • زینبیون بریگیڈ کے 3ٹارگٹ کلرز عدالت میں پیش، اہم انکشافات

    زینبیون بریگیڈ کے 3ٹارگٹ کلرز عدالت میں پیش، اہم انکشافات

    کراچی کے علاقے انچولی شہری ابو ہاشم کے قتل میں ملوث کالعدم ایرانی تنظیم زینبیون کے مبینہ تین دہشت گردوں کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عدالت نے ملزمان کو 26 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔13 نومبر کی شب کراچی پولیس اور حساس اداروں نے تین مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔سرکاری ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں 13 نومبر کی شب انچولی امام بارگاہ کے قریب ایک ہوٹل کے سامنے دو موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سید محمد ابو ہاشم حیدر ہلاک ہوئے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی نے ٹکر ماری، جس کے بعد تینوں ملزمان کو موقع پر عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ملزمان سے تفتیشی حکام نے جب تحقیقات کی تو سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔ذرائع کے مطابق انکشافات کے مطابق ابو ہاشم حساس اداروں کا مخبر خاص تھا جو ان کے لئے کئی عرصے سے کام کر رہا تھا۔ سید ابو ہاشم ایم کیو ایم لندن کا سابق رکن بھی تھا جبکہ کالعدم سپاہ محمد اور زینبیون بریگیڈ سے بھی وابستہ تھا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں منظر علی، آصف حیدر اور منور علی زیدی شامل ہے جن کا تعلق بھی کالعدم زینبیون بریگیڈ سے بتایا جاتا ہے۔تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ ابو ہاشم نے اپنے لوگوں سے غداری کی اور زینبیون بریگیڈ اور سپاہ محمد کے دہشتگردوں کی مخبری کی اور انہیں گرفتار کرایا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ابو ہاشم کو اس حوالے سے دھمکیاں بھی موصول ہورہی تھیں اور اس نے دھمکیوں کے حوالے سے پولیس اور حساس اداروں کو آگاہ بھی کیا تھا۔تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو پڑوسی ملک ایران سے ابو ہاشم کو قتل کرنے کی ہدایت موصول ہوئی تھیں۔سمن آباد پولیس نے انچولی فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے سید محمد ابو ہاشم حیدر کے قتل کا مقدمہ انکے بھائی کی مدعیت میں درج کیا۔ایس ایچ او سمن آباد ہدایت حسین نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 279 /2024 بجرم دفعات 302، 324 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت 3 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے ملزمان کو26نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔جج نے ملزمان سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ کو مارا تو نہیں ہی جس پر ملزمان نے کہا کہ ہمیں پولیس نے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 13 نومبر کو انچولی میں ابوہاشم کو قتل کیا تھا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی معلومات درکار ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ٹارگٹ کلر منظر عباس نے بتایا کہ قتل کی سپاری کالعدم مذہبی تنظیم کے ٹارگٹ کلرز کو 50 ہزار میں دی گئی، وہ ایران میں علی امام سے ملزمان رابطے میں تھا، قتل سے پہلے کاشف سے رابطے میں تھا، کاشف نے ریکی کی وہ پہلے سے ہوٹل پر بھی موجود تھا، رقم قتل کے بعد ملنا تھی لیکن پہلے ہی پکڑے گئے، قتل کے بعد موبائل فون چھیننے کا بھی کہا گیا تھا

  • سیاسی پارٹی کے عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    سیاسی پارٹی کے عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    سر سید پولیس نے خفیہ اطلاع اورٹیکنیکل بنیادوں پرکاروائی کرتے ہوئے سیاسی پارٹی کے عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا ملزم کی شناخت فیصل عرف کے ٹو ولد نذیر احمد کے نام سے ہوئی گرفتار ملزم کے قبضے سے دورانِ گرفتاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق ملزم 2007 سے 2 مختلف سیاسی پارٹیوں کے عسکری ونگ کا اہم رکن رہا اور ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام سنگین جرائم میں ملوث تھا ملزم نے انکشاف کیا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ، چھینا جھپٹی، ڈکیتی سمیت بھتہ کلیکشن میں ملوث تھا ملزم نے 2007 میں اپنے ساتھی شہباز عرف شوبی کے ساتھ ملکر متعدد موبائل فون چھیننے اور ڈکیتی کی واردات کی،ملزم 2008 میں نیو کراچی تھانہ میں ڈکیتی اور اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل گیا

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    ترجمان پولیس کے مطابق 2010 میں ملزم اور اس کے ساتھی کاشف بندر اور سلمان پھوڑا سمیت دیگر ایک جماعت کے رکن کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جس میں ملزم مفرور ہوگیا تھا جسکا مقدمہ نمبر 130/2010 نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانہ میں درج ہے 2010 میں ہی رضوان قادری کے قتل کے بعد ملزم جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھا.2012 میں ملزم نکاح پر نکاح کے مقدمے میں تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں بند ہوکر جیل گیا تھا سال 2014 میں ایک جماعت کے سیکٹر انچارج کے قتل میں گرفتار ہوکر جیل گیا تھا جسکا مقدمہ 391/2014 دفعہ 302/34 7ATA تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ہوا تھا ،گرفتار ملزم کے خلاف مومن آباد، سائٹ سپر ہائی وے، نیو کراچی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں متعدد مقدمات درج ہیں ،سرسید پولیس نے ملزم کے خلاف اسلحہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر فراری مقدمات میں گرفتاری کے لئے متعلقہ تھانہ جات کو مطلع کردیا گیا ہے.

    کراچی کے پیسوں پر راج کرنیوالا اب لندن میں مالی مدد کی اپیل کرنے پر مجبور

    ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنان کو ہوئی سزا

    سیاستدانوں، تاجروں کے ساتھ تعلقات،بنائیں نازیبا ویڈیو،کیا بلیک میل،ملزمہ گرفتار

  • مبینہ پولیس مقابلے میں صدرایوب مروت جاں بحق حکم  خان زخمی

    مبینہ پولیس مقابلے میں صدرایوب مروت جاں بحق حکم خان زخمی

    بنوں ڈومیل بازار میں مبینہ پولیس مقابلہ 1 شخص جاں بحق دوسرا زخمی۔
    مبینہ پولیس مقابلے میں صدرایوب مروت جاں بحق حکم خان زخمی ہوا. اقوام بیزن خیل کے مشران اور لواحقین کا لاش ڈومیل ہسپتال کے سامنے سڑک پر رکھ احتجاج کیا ۔ مقتول کو جرگے کے لئے بلا کر پولیس اسٹیشن کے سامنے قتل کیا گیا، تھانہ ڈومیل ایس ایچ او نے فریقین سے جرگہ کے نام پر 10 ہزار روپے بھی لئے، تھانہ ڈومیل میں تعینات ایس ایچ او ٹارگٹ کلر ہے ہر تھانے میں قتل کئے ہے،تھانہ ڈومیل میں تعینات ایس ایچ او پر پہلے سے بھی قتل کے الزامات ہے، ایس ایچ او جرگہ کے نام پر رشوت ،اور شہد مانگتا رہا ، لواحقین کا الزام
    علاقائی مشران اور لواخقین کا آئی جی پولیس سے شفاف انکوائری کرنے کا مطالبہ
    بے گناہ قتل ہونے والے صدر ایوب کے ورثاء کو انصاف دیا جائے، وزیراعلی بے گناہ نوجوان کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرایا جائے، مشران
    پولیس نے قتل ہونے والے صدرایوب کو مطلوب اشتہاری قرار دے دیا۔ ایس ایچ او ڈومیل کو اشتہاری صدر ایوب کہ بازار میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کاروائی کی گئی، صدرایوب نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ کی جو جوابی فائرنگ کا نشانہ بنے، اشتہاری مجرم صدر ایوب لکی مروت پولیس کو چوری و رہزنی کے مقدمے سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا ، زخمی شخص حکم خان اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور منشیات فروشی کے 8 مقدمات میں ملزم نامزد رہ چکا ہے، مجرم اشتہاری صدر ایوب 5 مقدمات میں گرفتار بھی ہو چکا تھا جبکہ باقی مقدمات میں وہ اشتہاری تھا.