Baaghi TV

Tag: ٹرائلز

  • پاکستان نیشنل برج ٹرائلز کا سلسلہ جاری

    پاکستان نیشنل برج ٹرائلز کا سلسلہ جاری

    پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل برج ٹرائلز کا سلسلہ جمخانہ کراچی میں جاری ہے

    نیشنل برج ٹرائلز میں آج پیر کے روز پہلے راؤنڈ میں مکسڈ ٹیموں کے ٹرائل ہوئے،دوسرے راؤنڈ میں سینئر اور مکس ٹیموں کے ٹرائل لئے گئے،دوسرے راؤنڈ میں چار ٹیمز شامل تھیں،پہلے راؤنڈ میں مائینڈ سپورٹس اور جے کے فور،سٹرائیکرز اور کامران کی ٹیموں نے حصہ لیا، آج کے ٹرائلز میں مائینڈ سپورٹس 11.77 سکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی، اس ٹیم میں طارق رشید خان، وجاہت علی سوری،سید اختر کمال سمیع،عبدالحمید شامل ہیں، کامران کی ٹیم 16.80 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، اس ٹیم میں کامران ابراہم، مسعود مظہر،مرزا شوق حسین،اظہرحامد، غالب بندیشہ شامل ہیں،سٹرائکرز کی ٹیم 23.95 سکور کے ساتھ دوسرے اور جے کے کی ٹیم 27.48 سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، جے کے کی ٹیم میں سعید اختر،عمران گردیزی،شاہد حمید،غیاث اے ملک شامل ہیں،

    واضح رہے کہ پاکستان نیشنل برج ٹرائل کا آغاز 14 مارچ کو کراچی جم خانہ میں ہوا تھا ٹرائلز میں ایک اور ٹیم بی برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین کیلئے متخب ہو گی جبکہ برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کا آغاز ماہ مئی میں لاہور میں ہوگا جس میں پاکستان بھارت بنگلہ دیش فلسطین یو اے ای سعودیہ عرب سمیت دیگر ٹیمیں شریک ہونگی اور اس میں کامیاب ہونے والی ٹیم رواں برس مراکش میں ورلڈ چیمپین شپ میں حصہ لے گی۔

    پاکستان برج فیڈریشن کے سیکرٹری احسان قادر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹرائلز کے چیف ڈائریکٹرجبکہ انکی معاونت وجاہت سوری کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی و اینکر پرسن ، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے ٹرائلز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی،

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر 

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

  • پشاور زلمی یوکے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا سلسلہ جاری

    پشاور زلمی یوکے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا سلسلہ جاری

    پشاور زلمی یوکے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے ، نیوکاسل، گلاسگو ،برمنگھم اور لٹن کے بعد ویلز میں بھی ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ۔پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے ٹرائلز لیے ،اگلے مرحلے میں لندن اور بریڈفورڈ میں ٹرائلز ہوں گے ۔

    یوکے کے بعد پشاور زلمی یورپ میں بھی ٹیلنٹ ہنٹ کریگا ،یوکے اور برطانیہ میں ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اوورسیزٹیم بنائی جائے گی ۔ پشاور زلمی اوور سیز ٹیم رواں سال پشاور میں کون بنے گا کے پی کا چیمپن ایونٹ میں ان ایکشن ہوگی.

    پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ برطانیہ ، یورپ اور دنیا بھر میں گلوبل زلمی کے پلیٹ فارم کے اندر پچیس سے زائد زلمی کلبز موجود ہے ، ان کلبز اور ممالک میں چھپا ٹیلنٹ تلاش کریں گے، محمد اکرم نے کہا کہ برطانیہ کے بعد یورپ میں بھی ٹرائلز لیے جائیں گے، محمد اکرم نے مزید بتایا کہ ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اووسیز ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا ، پشاور زلمی اوورسیز ٹیم رواں سال کون بنے گا کے پی کا چیمپین ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوگی ، ٹاپ پرفارمرز کو آئندہ سال پی ایس ایل آٹھ میں پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل کریں گے