Baaghi TV

Tag: ٹربیونل

  • ٹربیونل منتقلی کیس،پی ٹی آئی کی استدعا مسترد، فیصلہ محفوظ

    ٹربیونل منتقلی کیس،پی ٹی آئی کی استدعا مسترد، فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد کے 3 حلقوں کی الیکشن ٹربیونل منتقلی کا کیس کی سماعت ہوئی
    شعیب شاہین الیکشن کمیشن پہنچ گئے،الیکشن ٹربیونل تبدیلی کی ن لیگی امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے سماعت کی،شعیب شاہین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ ہمیں ایک ہفتے کا وقت دیا جائے ، ہائیکورٹ میں کیس چل رہا ہے نوٹس ہو گئے ہیں ، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا تو نہیں ہو سکتا اگر عدالت نے کارروائی سے روکا ہو تو وقت دیا جا سکتا تھا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ٹریبونل کی تبدیلی کا اختیار موجود ہے اور یہ جوڈیشل اختیار نہیں ہے، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن اپنی مرضی اور درخواست کی بنیاد پر بھی ٹریبونل تبدیل کر سکتا ہے،ہم نے پچھلی سماعت پر بھی یہی گراؤنڈ دیا تھا کہ ہمیں ٹریبونل جج پر اعتماد نہیں ، ٹریبونل جج کے سامنے درخواست دیں، اعتراض کی درخواست ٹریبونل جج کے سامنے لازمی نہیں ،ممبر الیکشن کمیشن نثاردرانی نے کہا کہ ٹریبونل تبدیل کرنے کے لیے مضبوط وجوہات بھی تو ہونی چاہئیں ،

    وکیل نے جواب دیا کہ جی بالکل ایسا ہی ہے، ٹریبونل کی ذمہ داری ہے وہ الیکشن ایکٹ کے مطابق کام کرے، جب تک ٹریبونل الیکشن ایکٹ کے سیکشنز 142 سے 146 پر عملدرآمد نہیں کر لیتا ٹریبونل ہمیں نہیں بلا سکتا، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کی ججمنٹس کے مطابق ٹریبونل تبدیلی کے لیے اعتماد کا نہ ہونا کافی ہے، سپیڈی ٹرائل کو جواز بنا کر پروسیجر پروٹیکشن کو ختم نہیں کیا جا سکتا، فریق کی جانب سے کہا جاتا ہے ہم جج کو بائسٹ کہہ رہے ہیں،شعیب شاہین نے کہا کہ شعیب شاہین نے جواباً کہا کہ آپ ہمارے اوپر نہ ڈالیں آپ بتائیں جج متعصب ہیں یا نہیں؟

    الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل تبدیلی کیس میں پی ٹی آئی کی ایک ہفتے کی مہلت کی درخواست مسترد کر دی،الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی الیکشن ٹربیونل تبدیلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    جسٹس منصور علی شاہ کا پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں عدم شرکت، چیف جسٹس کو خط

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میرے کیس نہ سنیں،عمران خان کی پھر درخواست

    پاکستان بار کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر شدید تحفظات کا اظہار

    پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کیس،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید کا اختلافی نوٹ

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ،جسٹس یحییٰ آفریدی کا اضافی نوٹ جاری

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    بریکنگ،سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو قانونی قرار دے دیا

  • اسلام آباد ہائیکورٹ ،الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت

    اسلام آباد ہائی کورٹ ،الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی

    الیکشن کمیشن حکام اور پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نےدلائل دیئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نےکیس کی سماعت کی.ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین میں مشاورت کا طریقہ کار بڑا واضح ہے ،آرٹیکل 218/3 میں ہے کہ یہ الیکشن کمیشن کی ڈیوٹی ہے کہ آئین کے مطابق الیکشن کروائے، ڈیوٹی پاور سے زیادہ اہم ہے ،الیکشن کمیشن کی ڈیوٹی میں شامل ہے کہ الیکشن ٹریبونل مقرر کرے الیکشن کمیشن کے سوا کسی کا اختیار نہیں،الیکشن کمیشن حاضر سروس یا ریٹائر جج چیف جسٹس کی مشاورت کے ساتھ الیکشن ٹریبونل کا جج مقرر کر سکتا ہے، آرٹیکل 20 کے مطابق تمام ایگزیکٹو کی تعیناتی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ایسا کوئی قانون نہیں بنایا جاسکتا جو الیکشن کمیشن کے اختیار ختم کرے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ غلط سائیڈ پر جا رہے ہیں ایسا نہ کریں ،جو کیس ہے ہی نہیں تو آپ اس طرف کیوں جا رہے ہیں یہ سوال ہی نہیں، کسی نے یہ دلائل نہیں دئیے کہ الیکشن ٹریبونل کا جج ہائی کورٹ تعینات کرے گی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے ٹریبونل بنا دیا ہے تو الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ ریٹائر جج لگانا ہے یا حاضر سروس ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا کسی کیس میں چیف جسٹس خود الیکشن ٹریبونل ہو سکتا ہے ،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ چیف جسٹس خود ٹریبونل ہو لیکن کوئی رکاوٹ بھی نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ٹریبیونل کا جج مقرر کرتے وقت چیف جسٹس ہائیکورٹ سے مشاورت کرنی ہے،جب مشاورت ہو گئی تو ٹریبیونل تبدیلی کیلئے دوبارہ مشاورت کی کوئی ضرورت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہائیکورٹ کے دو جج ٹریبیونل جج مقرر ہوئے تو الیکشن کمیشن ایک سے دوسرے کو منتقل کر سکتا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیف جسٹس کا مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن کے اختیار میں مداخلت کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اسلام آباد کا ٹریبیونل لگانا ہے تو اسلام آباد کے چیف جسٹس سے مشاورت کرنی ہے، آپ غلط طرف جا رہے ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ٹربیونل بنانے اور وہاں جج کی بطورِ پریذائیڈنگ افسر تعیناتی کا اختیار کمیشن کے پاس ہے، کمیشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج لگائے یا ریٹائرڈ، یہ اختیار بھی انہی کا ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں پیش ہوا تھا اور پاس ہوا تھا ،2017 میں کسی بھی پارٹی نے اسکی مخالفت نہیں کی ،الیکشن ایکٹ 2017 متفقہ طور پر سب جماعتوں نے پاس کیا تھا ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ریٹائرڈ جج کو ٹریبیونل جج مقرر کرنے کی شق موجود تھی تو اسے کیوں تبدیل کیا گیا تھا؟پہلے آپ نے اس شق کو ختم کیا اور پھر دوبارہ سے شامل کر دیا، قانون جب بناتے ہیں تو پچاس سو سال کا سوچ کر بنایا جاتا ہے نا،یہ تو نہیں کہ آج کیلئے قانون بنا لیا تو کل کیلئے کل دیکھ لیں گے،

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل، وکیل شعیب شاہین نےجواب الجواب دلائل شروع کر دیئے اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے بہت سے بلنڈر کیے، کانسالیڈیشن بعد میں کی نوٹیفکیشن پہلے جاری کر دیے،میرے کیس میں الیکشن کمیشن نے اس غلطی کو درست بھی نہیں کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا واقعی ایسا ہوا تھا؟ شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو کانسالیڈیشن پراسیس سے روکا،ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کانسالیڈیشن روکنے کا آرڈر کیا، 11 فروری کو ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور وہ آج بھی فیلڈ میں موجود ہے، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اِن دلائل کا الیکشن ٹریبیونل تبدیلی سے کیا تعلق ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اُنہیں دلائل دینے دیں نا، بےچینی کیا ہے؟ شعیب شاہین نے کہا کہ بےچینی تو ہے نا وہ تو سامنے نظر آ رہی ہے، کامیاب امیدواروں نے الیکشن ٹریبیونل کی کارروائی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا، 3 جون کو درخواستیں دائر کی گئیں، الیکشن کمیشن نے چار جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیں، الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبیونل کو ریکارڈ جمع کرانے کا آرڈر جاری کیا، الیکشن ٹریبیونل الیکشن کمیشن کا ماتحت تو نہیں تھا، میں الیکشن کمیشن کی بدنیتی اس عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، الیکشن کمیشن نے 10 جون کو درخواستوں پر فیصلہ کر کے ٹریبیونل تبدیل کیا، الیکشن کمیشن نے 7 جون کو اسلام آباد کیلئے نیا الیکشن ٹریبیونل جج مقرر کر دیا تھا،اسکا مطلب ہے کہ الیکشن کمیشن کو معلوم تھا کہ وہ ٹریبیونل تبدیل کرنے جا رہے ہیں،یہ عمل الیکشن کمیشن کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے،

    ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

  • اسلام آباد کے کیسز دوسرے ٹربیونل منتقل کرنے کی درخواستیں قابل سماعت قرار

    الیکشن کمیشن،اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے نتائج کے خلاف کیسز دوسرے ٹریبونل کو منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی، وکیل راجہ خرم نواز نے کہا کہ کیس الیکشن ٹریبونل سے منتقل کرنے کی درخواست کی ہے،الیکشن کمیشن سیکشن 151 کے تحت کیس دوسرے ٹریبونل کو منتقل کرنے کا اختیار رکھتا ہے، الیکشن ٹریبونل سی پی سی کے علاوہ کوئی اختیار استعمال نہیں کرسکتا، الیکشن ٹریبونل نے یکطرفہ طور پر جانبدار کاروائی شروع کی ہوئی ہے، الیکشن ٹریبونل کی کاروائی سے جانبداری واضح ہے، الیکشن ٹریبونل نے ہمیں موقع دیے بغیر یکطرفہ طور پر کاروائی شروع کی ہے،الیکشن ٹریبونل کے ریمارکس سے میرا موکل حراساں ہے،ٹریبونل ٹرائل کورٹ کی بجائے ہائیکورٹ کے اختیارات استعمال کر رہا جو غیر قانونی ہے،ٹریبونل ازخود نوٹسز لے رہا ہے جو ٹرائل کورٹ کے زمرے میں نہیں آتا، جانبداری کی وجہ سے ٹریبونل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہوں،

    اگر آپ نے کچھ غلط نہیں کیا تو آپ کو جیل سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے،چیف الیکشن کمشنر
    چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ ٹریبونل کے کن احکامات سے آپ جانبداری کا الزام لگا رہے ہیں؟ وکیل راجہ خرم نواز نے کہا کہ ٹریبونل نے ہمیں بلائے بغیر جرمانے اور یکطرفہ کاروائی کی،ٹریبونل نے موقع دیے بغیر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، ٹریبونل کے سپیڈی ٹرائل سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جارہے، ممبر نثار درانی نے کہا کہ کیا آپ نے اعتراضات ٹریبونل کے سامنے رکھے؟ وکیل راجہ خرم نواز نے کہا کہ ہم نے ٹریبونل کے سامنے اعتراضات نہیں رکھے، الیکشن کمیشن کا ریکارڈ ہمیں دکھائے بغیر دوسرے فریق کے ریکارڈ سے موازنہ شروع کردیا، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے اعتراضات ٹریبونل کے سامنے رکھتے، سنوائی نہ ہوتی تو الیکشن کمیشن آتے، کیا آپ کو خوف ہے کہ آپ کو سنے بغیر فیصلہ ہوگا، وکیل راجہ خرم نواز نے کہا کہ خدشہ ہے ٹریبونل کیس مکمل کیے بغیر عبوری آرڈر جاری کرسکتا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد کی حد تک الیکشن کمیشن نے صرف ایک ٹریبونل قائم کیا ہے، وکیل راجہ خرم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نئے ٹریبونل بنا سکتا ہے، الیکشن کمیشن کسی ریٹائرڈ جج پر مشتمل ٹریبونل بنائے تاکہ آرام سے کاروائی ہو، ٹریبونل جج نے کہا کہ بیان حلفی جعلی ہوا تو ادھر سے جیل بھیج دوں گا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر آپ نے کچھ غلط نہیں کیا تو آپ کو جیل سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، وکیل راجہ خرم نواز نے کہا کہ کسی فریق کو جیل بھجوانا ٹریبونل کا اختیار نہیں ہے،الیکشن کمیشن فوری ٹریبونل کی کاروائی روکنے کے احکامات جاری کرے،وکیل انجم عقیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیسز خیبرپختونخوا کے ٹریبونلز کو بھی منتقل کرسکتا ہے،

    الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے کیسز دوسرے ٹربیونل منتقل کرنے کی درخواستیں قابل سماعت قرار دے دیں،الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے،الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 6 جون کو کرے گا ،الیکشن کمیشن نے ن لیگی ارکان قومی اسمبلی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • خواجہ سلمان رفیق کی پی پی 153 لاہور سے کامیابی کیخلاف درخواست منظور

    خواجہ سلمان رفیق کی پی پی 153 لاہور سے کامیابی کیخلاف درخواست منظور

    ‏لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی پی پی 153 لاہور سے بطور ایم پی اےکامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج ،الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے خواجہ سیلمان رفیق کی کامیابی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی

    الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن ، ایم پی اے خواجہ سیلمان رفیق سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے انتخابی عذرداری پر سماعت کی ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار میاں اویس انجم نے خواجہ سیلمان رفیق کی کامیابی کےخلاف ٹریبیونل سے رجوع کیا،میاں اویس انجم نےخواجہ سیلمان رفیق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے.

    ‏لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل این اے 125 سے ن لیگی رہنما افضل کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،الیکشن ٹربیونل نے درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج کردی ،سماعت کے دوران درخواست گزار خود اور نہ ان کے وکیل پیش ہوئے ،جسٹس سلطان تنویر احمد نے ناکام امیدوار جاوید عمر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،

    دبئی لیکس شرم کا مقام ہے،زرتاج گل

    پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کے نامو ں کا دبئی پر اپرٹی لیکس میں انکشاف

    بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے پر وضاحت

    ریٹائرڈ فوجی جنرل، پاکستان ایئر فورس کے دو ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل بھی دبئی میں جائیدادوں کے مالک

    محسن نقوی اور شرجیل میمن کی دبئی لیکس پہ وضاحت

    دبئی پراپرٹی لیکس میں حکمران اشرافیہ کا بدنما کرپٹ چہرہ سامنے آیا ہے، سینٹر مشتاق احمد

    عمران خان کی فرنٹ مین فرح گوگی بھی دبئی میں جائیداد کی مالک

  • الیکشن کمیشن نے مزید دو الیکشن ٹریبونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    الیکشن کمیشن نے مزید دو الیکشن ٹریبونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    الیکشن کمیشن نے انتخابی عذاریوں سے متعلق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی شکایات سے متعلق ٹریبونلز قائم کردیئے، خیبرپختونخوا میں پانچ الیکشن ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں ،ای سی پی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ٹریبونل قائم کردیا،خیبرپختونخوا میں پہلا ٹریبونل جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ہے،جسٹس محمد نعیم انور مینگورہ ٹریبونل میں درخواستوں کی سماعت کریں گے۔ایبٹ آباد سے متعلق شکایات جسٹس اعجاز خان پر مشتمل ٹریبونل سنے گا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریبونل جسٹس فصل سبحان پر مشتمل ہے۔خیبرپختونخوا کا پانچواں ٹریبونل جسٹس کامران حیات پر مشتمل ہے۔

    الیکشن کمیشن اس سے قبل سندھ اور بلوچستان کے لئے الیکشن ٹریبونل قائم کرچکی ہے،پنجاب میں انتخابی ٹریبونل کے لئے نام اب تک موصول نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونل کے قیام کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو دوبارہ خط لکھ دیا۔

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    مولانا نے کشتیاں جلا دیں، واپسی ناممکن،مبشر لقمان کو کیا بتایا؟ کہانی بے نقاب

  • عام انتخابات،کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیلوں کا دوسرا دن

    عام انتخابات،کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیلوں کا دوسرا دن

    عام انتخابات 2024، سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کےبعد کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف آج اپیلیں دائر کرنے کا دوسرا دن ہےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے یا ان کی منظوری کے خلاف اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جاسکتی ہیں، الیکشن ٹربیونل اپیلوں پر 10 جنوری تک فیصلہ کرے گا،اپیلیں جمع کروانے کے لئے ہائی کورٹس میں امیدواروں کی اپیلوں کی وصولی کے لئے خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے تحریری مصدقہ فیصلے جاری کردیے گئے ہیں ۔ ہائی کورٹ ٹربیونلز دس جنوری تک تمام اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔

    این اے 132، شہبا ز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج
    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج کر دی گئی،
    شاہد اورکزئی کی جانب سے اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر اعظم سپریم کورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں، شہباز شریف نے ہی ورکرز کے ذریعے سپریم کورٹ پر حملہ کروایا، قانون کے مطابق انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،شاہد اورکزئی نے استدعا کی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور ٹریبونل تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے ووٹ منسوخ کرنے کا حکم دے.

    پی ٹی آئی رہنما عاطف خان، محمود جان، شہرام ترکئی، افتخار مشوانی اور عبدالسلام آفریدی سمیت 50 امیدواروں کی کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور کر لی گئیں،الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل 4 جنوری سے سماعت کرینگے

    ایڈووکیٹ نیاز اللہ نیازی،ظفر علی شاہ، سہیل احمد ودیگر کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
    اسلام آباد کے حلقوں این اے 46,47,48 سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا معاملہ ،کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پی ٹی آئی کے ایڈووکیٹ نیاز اللہ نیازی کی اپیل کل سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی،کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پی ٹی آئی کے ظفر علی شاہ اور سہیل احمد کی اپیلیں بھی کل سماعت کے لئے مقرر کر دی گئیں،پیپلز پارٹی کے امیدوار سید سبط الحیدری بخاری کی ریٹرننگ آفسر کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی،الیکشن ٹریبونل جسٹس ارباب محمد طاہر کل اپیلوں پر سماعت کریں گے

    کوئٹہ،پی بی 42سے عبدالخالق ہزارہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی،آر او نے کاغذات نامزدگی کے بینک اسٹیٹمنٹ نہ لگانے کااعتراض کیاتھا

    زرتاج گل وزیر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ملتوی کر دی گئی،آر پی او ڈیرہ غازی خان اور اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب کرلی اگلی سماعت 4 جنوری کو ہوگی

    کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر عمران خان کے وکیل نے کی اپیل دائر
    ‏ایپلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ لاہور ،بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ،اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار نے این اے 82 پی پی 71,80 سے انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے،ریٹرننگ آفیسر نے گاڑی کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے،مذکورہ گاڑی کو فروخت کر چکا ہوں،خریدار کی جانب سے اپنے نام نہ کروانے پر ریکارڈ میں میرے نام سے ظاہر ہو رہی ہے، ریٹرننگ آفیسر کو گاڑی فروخت کرنے کا ریکارڈ بھی فراہم کیا،عدالت ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دے،عدالت کاغذات نامزدگی منظور کر کے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کا حکم دے،

    کاغذات نامزدگی منظوری اور منسوخی کیخلاف الیکشن ایپلٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائر ہونے کا سلسلہ جاری ہے،این اے 99 اور پی پی 107 کے امیدوار عمر فاروق نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائرکر دی، اپیل میں مؤقف اپنایا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے امیدوار ہوں،ریٹرننگ آفیسر نے سیاسی بنیادوں پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے،ریٹرننگ نے امیدوار کے موجود نہ ہونے پر کاغذات مسترد کیے،دستخط شناختی کارڈ کے مطابق نہ ہونے کا الزام لگایا،کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی تصدیق شدہ نہ ہونے کا الزام لگایا،ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے لگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں،تمام الزامات کے تحریری ثبوت درخواست کے سات منسلک کر دئیے ہیں،عدالت ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے الزام کو کالعدم قرار دے،

    کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف شعیب شاہین کی درخواست پر نوٹس جاری
    اسلام آباد ہائیکورٹ ، الیکشن ٹربیونل ،کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،الیکشن ٹریبونل جسٹس ارباب محمد طاہر نے الیکشن کمیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دئیے ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ آپ پر اعتراض ہے آپ نے ایک پراپرٹی کا ٹیکس جمع نہیں کرایا ؟65 ہزار روپے ٹیکس آپ کے ذمہ تھا ، وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ پراپرٹی میرے نام ابھی ٹرانسفر نہیں ہوئی ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے سماعت کل تک ملتوی کردی ،شعیب شاہین کے اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی نشستوں سے کاغذات مسترد ہوئے ہیں

    این اے 236،پی ٹی آئی امیدوار عالمگیر خان نے ریٹرننگ افسر کے خلاف اپیل دائر کردی،ریٹرننگ افسر نے عالمگیر کے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔

    این اے 112، رانا جمیل نے اپیل دائر کر دی
    پی پی 135 اور این اے 112 سے پی ٹی آئی امیدوار رانا جمیل حسن کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا معاملہ ،پی ٹی آئی امیدوار رانا جمیل حسن نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ، اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ پی پی 135 اور این اے 112 سے پی ٹی آئی کا امیدوار ہوں.کاغذات نامزدگی پر کسی نے اعتراض عائد نہیں کیا ،ریٹرنگ آفیسر نے خود سے کاغذات نامزدگی میں اعتراضات عائد کر کہ کاغذات نامزدگی مسترد کردیے،ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں،

    این اے 47، نیازاللہ نیازی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کر دی
    تحریک انصاف کے رہنما نیاز اللہ نیازی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے،نیاز اللہ نیازی نے این اے 47سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کا فیصلہ ایپلیٹ ٹریبونل میں چیلنج کردیا ،نیاز اللہ نیازی نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغزات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کردی ،نیاز اللہ نیازی کے این اے 47 اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے،نیاز اللہ نیازی پی ٹی آئی دور حکومت میں ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد تعینات رہ چکے ہیں

    واضح رہے کہ آر او نے عمران خان، پرویز الہی، سمیت پی ٹی آئی کے اکثر رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے،