Baaghi TV

Tag: ٹرم کو حذف کریں: مریم نواز کا قومی اداروں پر الزام .جج ارشد ملکی مریم نواز کا قومی اداروں پر الزام .جج ارشد ملک پر بھی الزام

  • ججز کی ویڈیو‌بنا کربلیک میل کرنے والا زرداری اور نواز شریف کا جانی ،منشیات فروش گینگ کا بے تاج بادشاہ نکلا

    ججز کی ویڈیو‌بنا کربلیک میل کرنے والا زرداری اور نواز شریف کا جانی ،منشیات فروش گینگ کا بے تاج بادشاہ نکلا

    ملتان :ججز کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے میاں طارق کے منشیات گروہ سے تعلقات کا انکشاف.یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ججز کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا میاں طارق کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی خصوصی تعلقات تھے اس سے قبل بھی میاں طارق کا اسی ویڈیو کی مدد سے اپنے بھائی میاں ادریس اور ملک مشتاق عرف بلیک پرنس کو اس مقدمہ سے بچانے اور دیگر لوگوں کے کام کےلیے بھی پیسے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے.یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ میاں طارق کی چوک فوارہ کے قریب سیکنڈ ہینڈ ٹی وی کی دکان تھی

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق میاں طارق نواز شریف کو مقدمات سے بچانے کے لیے ویڈیو بنا کر پیش کیا کرتا تھا .یہی وجہ ہے کہ آج بھی میاں طارق کے ساتھ اسی حوالےسے خصوصی تعلقات ہیں.

    ذرائع نے انکشاف کا ہے کہ میاں طارق کے ملک مشتاق “احسن پرویز”عرف بلیک پرنس سے خصوصی تعلقات ہیں اوریہ شخص منشیات کی دنیا کا بے تاج بادشاہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کا رائٹ ہینڈ ہے

    میاں طارق نے جج ارشد ملک سے ملاقات کی اور نجی محفل سجائی.نواز شریف کو فائدہ دینے کے لیے نجی محفل میں جج ارشد ملک ۔اور جج ثنا اللّٰہ کی رقص و سرور کی ویڈیو بنائی گئی.میاں طارق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو میاں نواز شریف کو 2017 میں فروخت کی گئی

    20/11/2001 کی صبح شمس آباد کالونی میں ANF نے چھاپہ مار کر میاں طارق کے بھائی میاں ادریس اور ملک مشتاق عرف بلیک پرنس کو گرفتار کر کے گھر سے 5500 کلو چرس برآمد کی اور تھانہ ANF نے 09/01کے تحت مقدمہ درج کیا

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی خاص ہدایت پر لطیف کھوسہ نے منشیات مافیا کا کیس اپنے ہاتھ میں لیا.بعد ازاں ANF کے مقدمہ کے ملزمان کو چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی عدالت نے 2008 میں ضمانت پر رہا کر دیا.ڈوگر کورٹ سے ضمانت کے بعد کیس دبا دیا گیا اور آج تک دوبارہ نہ لگ سکا.

    میاں طارق نے ایڈیشنل سیشن جج ارشد ملک کی عدالت میں ANF کیخلاف گھر میں گھسنے کا استغاثہ دائر کیا.اس کے بعدمیاں طارق نے جج ارشد ملک کی مدد سے 5500 کلو چرس جلوا دی اور مدعہ ہی ختم کروا دیا

  • جج ارشد ملک کو نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنانے پر مجبور کیا گیا، مریم نواز کا الزام

    جج ارشد ملک کو نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنانے پر مجبور کیا گیا، مریم نواز کا الزام

    پاکستان میں سیاسی صورت حال ایک وقت پھر بڑی دلچسپ صورت حال اختیار کرچکی ہے .نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے براہ راست مقتدر اداروں اور عمران خان کو حسب روایت اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے .پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد اور پارٹی قائد نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کے کیس میں جج ارشد ملک کی مبینہ خفیہ ویڈیو سامنے لے آئیں۔
    مریم نواز نے کہا کہ میڈیا پر نواز شریف پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے شرمناک الزامات لگے لیکن یہ الزامات عدالت میں ثابت نہیں ہوئے مگر پھر بھی انہیں سزا دی گئی۔مریم نے کہا کہ جب ان کی تین نسلوں کے احتساب کے بعد بھی ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا تو مفروضوں کی بنیاد پر فیصلے سنا دیے گئے۔یہ فیصلے کروائے گئے

    مریم نواز نے کہا کہ ہم نے 50 سال پرانا ریکارڈ بھی عدالت کو فراہم کیا لیکن ہمارے کسی ثبوت کو تسلیم نہیں کیا گیا جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ مقدمات شروع ہونے سے قبل ہی فیصلے کر لیے گئے تھے۔لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے بار بار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ہر مرتبہ ایک نئی سزا دے دی گئی تاہم آخر میں نواز شریف نے فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا جس کا صلہ یہ ملا کہ انہیں غیبی مدد حاصل ہوئی۔ساتھ ہی مریم نے عوام کو اکساتے ہوئے باہر نکالنے کی کوشش کی

    انہوں نے کہا کہ ‘نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے’۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جو ثبوت میں ملے ہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ نواز شریف کی سزا بدنیتی پر ہوئی ہے۔مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران ایک ویڈیو بھی چلائی جو خفیہ کیمرے سے بنائی گئی تھی، جس میں ارشد ملک ناصر بٹ نامی شخص سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں وہ نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔

    مریم نواز نے الزام لگایا کہ جج نے ناصر بٹ کو فیصلہ سنانے کے بعد کہا تھا کہ ‘نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،جج نے مزید کہا کہ نواز شریف تک یہ بات پہنچائی جائے کہ ان کےساتھ زیادتی ہوئی ہے۔انہوں نے ویڈیو سے متعلق مزید بتایا کہ جج ارشد ملک ناصر بٹ کے سامنے اعتراف کر رہے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔

    مریم نواز نےکہ ایک جگہ پر جج فرمارہے ہیں کہ جے آئی ٹی نے بیرون ملک جائیداد کی جانچ ہی نہیں کی۔ویڈیو میں جج نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلوں میں دوہرا معیار اپنایا گیا۔مریم نواز نے الزام لگایا کہ میں نے کہا تھا کہ میں نواز شریف کو مرسی نہیں بننے دوں گی اور اس کے لیے آخری حد تک جاؤں گی اور یہ ویڈیو آخری حد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف نواز شریف نہیں بلکہ پاکستان کے ان تمام وزرائے اعظم کا مقدمہ لڑ رہی ہوں۔

    وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کوئی عزت نہیں ہے مودی ان کی فون کال بھی نہیں سن رہا جبکہ نواز شریف کے گھر پر یہی مودی آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سلیکٹ ہوکر آئے تھے اور جو ملک کا حال اس نے کیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد سمیت تمام اراکین نے پاکستان کی خدمت کی اور اس کی ترقی کی شرح 5.9 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے کام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی محنت سے اپنے آپ کو خادم اعلیٰ ثابت کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سلیکٹڈ ہیں تب ہی انہیں سلیکٹڈ کہا جاتا ہے، انہوں نے ملکی معیشت کا صرف 10 ماہ میں وہ حال کر دیا جو سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے پورے اقتدار کے دوران نہیں کیا۔مریم نواز نے کہا کہ آج پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں یہ بار سامنے آئی کہ اس میں ملک کس طرح وزیراعظم کے ساتھ ملک میں کیا ہوتا رہا ہے۔

    مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کیا کہ وہ ‘بیساکھیوں’ کا سہارا چھوڑ کر ان کے سامنے میدان میں اتریں گے تو انہیں ان کی اوقات پتہ لگ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سازش کرتے ہوئے یہاں تک پہنچے اسی وجہ سے انہیں یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ معیشت کیا ہے ، سیکیورٹی کس پرندے کا نام ہے اور پاکستان کو کیسے چلایا جاتا ہے۔

    اپنی پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ویڈیو کے بعد اب سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کیسز کو ختم کردیا جائے کیونکہ انہیں جیل میں رکھنے کا جواز پیدا نہیں ہوتا۔مریم نے بار بار قومی مقتدر اداروں پر سنگین الزام لگائے اور دھمکیاں بھی دیں.