Baaghi TV

Tag: ٹرک

  • ٹرک کو حادثہ،شہری ٹرک پر لدی بوتلیں لوٹنے لگ گئے، ویڈیو وائرل

    ٹرک کو حادثہ،شہری ٹرک پر لدی بوتلیں لوٹنے لگ گئے، ویڈیو وائرل

    ایماندار پاکستانی قوم نے ایک اور مثال قائم کر دی، مال مفت دل بے رحم، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم لیکن پیپسی مفت ملے تو وہ حلال، یہ ہے پاکستانی قوم کا ایمان، مرد تو مرد ،خواتین اور بچے بھی لوٹ مار میں پیچھے نہ رہے،سوال یہ ہے کہ کیا اب اتنی ایماندار پاکستانی قوم کو حکمران کیسے چاہئے؟پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مشروب ساز کمپنی کے ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ٹرک میں موجود بوتلیں لوٹ لیں اورموقع سے فرار ہو گئے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

    حادثہ مانوالا کے قریب پیش آیا ، ٹرک پر بوتلوں کی ڈیلیوری کی جا رہی تھی کہ ٹرک کو حادثہ پیش آیا اور ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کے بعد پاکستانی قوم نے حسب عادت وہی کام کیا جس کی توقع تھی، خواتین، بچوں ،مردوں نے ٹرک میں موجود بوتلوں کے پیکٹ اٹھائے اور چلتے بنے،کوئی بھی پیچھے نہ رہا جس کے ہاتھ میں جتنے پیکٹ آئے اتنے لے کر فرار ہوا،کئی افراد موبائل سے ویڈیو بناتے رہے تا ہم کسی نے ٹرک کو لوٹنے سے روکنے کا نہیں کہا،

    سوشل میڈیا پر صارفین نے ٹرک لوٹنے والوں پر کڑی تنقید کی ہے،ایک صارف ماہ نور کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے ایک اور غیر اخلاقی حرکت ،فیصل آباد میں کولڈرنک سے لدے ٹرک پر حملہ ،باقی آپ خودی دیکھ لیجیے کیا ہورہا

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایک طرف اسرائیلی مصنوعات کے بائکاٹ کا مشورہ اور دوسری طرف فیصل آباد کے مکینوں نے ایک ٹرک🚚 پر دھاوا بول دیا اور مفتے کی کوکوکولا، پیپسی بوتلیں مال غنیمت سمجھ کر لوٹ لیں۔
    بحیثیت مسلمان کیا یہ درست عمل ہے؟ ان سب پر چوری کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ علاقہ: 203 (ر ب) ماناوالا فیصل آباد،بحیثیت قوم ہم کہاں کھڑے ہیں؟بوتلوں سے لدے ٹرک کا ایکسیڈنٹ ہوا اور ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیا،تو بعد میں ہماری عوام کی نظر بوتلوں پر پڑی تو ساری بوتلیں اٹھائی اور اپنے گھروں کو لے کر فرار ہو گئے

    https://twitter.com/hadiadhawla/status/1803366036097388894

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

  • ٹرک اور  پولیس بس میں تصادم ،الیکشن ڈیوٹی کیلئے جانیوالے28 اہلکار  زخمی

    ٹرک اور پولیس بس میں تصادم ،الیکشن ڈیوٹی کیلئے جانیوالے28 اہلکار زخمی

    بونیر : ٹرک اور پولیس بس میں تصادم کے نتیجے میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے جانے والے 28 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق حادثہ بونیر کے علاقے باباجی کنڈاؤ میں پیش آیا جہاں ٹرک اورپولیس بس میں تصادم کے باعث 28 اہلکار زخمی ہوئے، پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے،تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا ہے،حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں غازی آباد چوک پر گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا ہے،دھماکے سے قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ابتدائی طور پر دھماکے سے 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے گیس غبارے کی ٹینکی والے مالک کو حراست میں لے لیا-

    ماسکو میں بھارتی وزارت خارجہ کا ملازم پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    ن لیگ اور پی پی نے عوام کو غربت، مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ …

    یپلز پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہے،آصف زرداری

  • ٹھٹھہ: مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم،7 افراد جاں بحق 15 زخمی

    ٹھٹھہ: مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم،7 افراد جاں بحق 15 زخمی

    ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوئے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو جھرک اور سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کر دیا گیا ہےپولیس ذرائع کے مطابق وین حیدرآباد سے ٹھٹھہ جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    دوسری جانب کندھ کوٹ میں ٹھل روڈ ڈیرا سر کی اسٹاپ پر کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار مسافر زخمی ہوگئےمسافر کوچ کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی کے 10 سے زائد ڈاکوؤں نے راستے میں نہ رکنے کر اندھا دھند فائرنگ کردی،کوچ ڈرائیور خوف سے رک گیا تو مسلح ڈاکو کوچ میں بیٹھے ہوئے تمام مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے واقعے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد فراہم کرنے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

    جلاؤ گھیراؤ کیس:پی ٹی آئی کی 3 خواتین دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے …

    علاوہ ازیں کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پرعباس ٹاؤن کے قریب کارکی ٹکرسے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے لئے کار کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، کار سوار نے رکنے کے بجائے اہلکاروں پرکار چڑھانے کی کوشش کی تھی مشکوک کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار کاشف زخمی ہوا تھا۔

    رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست خارج

  • پولیس کی  کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کے چاول سے بھرا ٹرالر برآمد

    پولیس کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کے چاول سے بھرا ٹرالر برآمد

    حیدرآباد پولیس کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کے چاول سے بھرا ٹرالر برآمد

    ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی داؤد الرحمان کی سربراہی میں ایس ایچ او بڈھانی انسپیکٹر سکندر غلام مصطفیٰ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائی کی

    گزشتہ ماہ 19 ستمبر کو تھانہ بڈھانی کی حدود العباس پیٹرول پمپ کے نزدیک ڈکیتی کی ایک بڑی واردات رونما ہوئی جس میں 4 نامعلوم کار سوار مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر فیصل موور کمپنی کے کروڑوں روپے مالیت کے 60 ٹن چاول سے بھرا ٹرالر چھین کر فرار ہو گئے تھے اس واقع کی اطلاع کمپنی کے منیجر شاہنواز راجپوت نے پولیس کو دی اور بتایا کہ نامعلوم ملزمان کمپنی کا 22 وہیلر ٹرالر جس میں 60 ٹن ایکسپورٹ کوالٹی چاول موجود تھے ٹرالر سمیت لیکر فرار ہوگئے جوکہ مورخہ 2022-09-15 کو رائیٹ پرل رائس مل جلال پور سے کراچی پورٹ کیلئے نکلا تھا جو یہ چاول بیرون ملک ایکسپورٹ ہونے تھے بڈھانی پولیس نے بروقت اس واردات کا مقدمہ کرائم نمبر 20/2022 زیر دفعہ 395,397,342 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرلیا

    ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بڈھانی انسپیکٹر سکندر غلام مصطفی کو اس واردات کی فوری ریکوری اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ،ایس پی ہیڈکوارٹر انیل حیدر منہاس نے پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ڈکیتی کی بڑی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام ترسہولیات، حساس اداروں، خفیہ ذرائع اور ٹیکنیکل سپورٹ کی مدد سے اس واردات میں ملوث مرکزی ملزمان خالد پتافی اور ممتاز کلہوڑو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں لوٹا گیا 22 وہیلر ٹرالر نمبر 492-TMC اور 29 ٹن چاول برآمد کر لیے گئے

    گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات حاصل اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ڈکیتی کی اس واردات کے دیگر ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بڈھانی میں سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،ڈکیتی کی اس بڑی واردات کے ملزمان کی گرفتاری اور کروڑوں روپے مالیت کے چاول سے بھرا ٹرالر برآمدگی پر مل مالکان کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ اور انکی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور حیدرآباد پولیس کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا

    علاوہ ازیں شہر قائد کراچی کے علاقے سے رضویہ سوسائٹی پولیس نے سمن آباد کی حدود میں پیٹرول پمپ مینیجر سے ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی،کارروائی ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس بنیادوں پر کی گئی ،ملزمان میں عزیز اللہ ولد محمد اسماعیل اور سہیل اقبال ولد اورنگزیب شامل ہیں سمن آباد کی حدود میں بینک کے باہر پیٹرول پمپ مینیجر 70 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے آیا تھا ملزمان نے مینیجر کا تعاقب پمپ سے کیا اور بینک پہنچتے ہی بینک کے باہر سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے پمپ مینجر سے ڈکیتی کی واردات میں گرفتار ملزمان کے ساتھ دیگر ساتھیوں میں نعیم عرف نونو اور بابر شامل تھے

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    ملزمان نے ہوشربا انکشافات کئے اور کہا کہ واردات کی ٹچ بابر نے سہیل کو دی تھی اور سہیل، عزیزاللہ، نعیم عرف نونو ڈکیتی کی واردات میں شامل تھے بابر کو ٹچ پمپ کے سابقہ مینیجر اور پنکچر والے نے دی تھی پیٹرول پمپ جوہر آباد کی حدود میں واقع ہے جبکہ جہاں ڈکیتی ہوئی وہ سمن آباد کی حدود ہے ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے صرف ساڑھے انیس لاکھ لوٹے کیونکہ گارڈ کی فائرنگ اور جلد بازی میں کچھ پیسے گرِ گئے تھے جبکہ مینیجر نے ایف آئی آر میں 30 لاکھ لکھوائے تھے ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا انہوں نے ڈیڑھ ماہ قبل لی مارکیٹ میں پرچون کی دوکان لوٹی، شیر شاہ میں اسکریپ گودام اور ایک چائے کی پتی کی دوکان بھی لوٹی.

    ملزمان نے مزید بتایا کہ یوسف گوٹھ سے چھالیہ سپلائر اور چاکیواڑہ میں پیپسی کے سیلزمین کو لوٹا تھا واردات کی بابر نے دی تھی .گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، پمپ مینیجر سے لوٹی ہوئی رقم میں سے 7 لاکھ روپے اور ایک نارتھ ناظم آباد سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف اسلحہ کے مقدمات علیحدہ سے درج کردیے گئے جبکہ سمن آباد کے مقدمے میں بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی

  • امریکا میں ٹرک کے اندر موجود 53 افراد کی ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی

    امریکا میں ٹرک کے اندر موجود 53 افراد کی ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی

    امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ٹرک کے اندر موجود 53 افراد کی ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بی بی سی کے مطابق امریکی عدالتی دستاویزات کےمطابق گرفتار مشتبہ ٹرک ڈرائیور نےحکام کو بتایا کہ ٹرک کے اندر موجود لوگوں کی ہلاکت گرمی اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے واقعے کے بعد مشتبہ ٹرک ڈرائیور ہومیرو زیمورانو اور کرسٹیئن مارٹین سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    ایک ہفتہ قبل جرائم کی پیش گوئی کرنیوالے مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کا کامیاب تجربہ

    زیر حراست شخص مارٹین نے حکام کو بتایا کہ ڈرائیور کو معلوم نہیں تھا کہ ٹرک کے ائیر کنڈیشنر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور اسی وجہ سے ٹرک کے اندرموجود افراد گرمی اور گھٹن کے باعث موت کا شکار ہوئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 45 سالہ ہومیرو زامورانو پیر کو ٹرک کے قریب چھپا ہوا پایا گیا۔ وہ ان چار افراد میں سے ایک ہے جن پر الزام ہے۔

    ملزمان کرسٹیئن مارٹین اور ہومیرو زیمورانو کو انسانی اسمگلنگ اور سازش کرنے کے الزامات میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہو سکتی ہے جبکہ دیگر 2 ملزمان پر آتشیں اسلحہ رکھنے اور غیر قانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہونے کے بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    زیمورانو اور مبینہ سازش کار کرسٹئین مارٹین، 28، پر ٹرک ملنے سے پہلے اور بعد میں ایک دوسرے کو ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے کا الزام ہے یہ امریکی تاریخ میں انسانی سمگلنگ کا سب سے مہلک واقعہ ہے گاڑی میں موجود کئی بچے اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ متاثرین کا تعلق میکسیکو، ہونڈوراس، ایل سلواڈور اور گوئٹے مالا سے تھا۔

    2015 پیرس حملے: فرانسیسی عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی

    زیمورانو کو جھاڑیوں میں چھپا ہوا پایا گیا۔ میکسیکو کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نے ابتدائی طور پر خود کو زندہ بچ جانے والوں میں سے ایک کے طور پر منتقل کرنے کی کوشش کی اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب سی سی ٹی وی فوٹیج میں لاریڈو، ٹیکساس میں امریکی سرحدی گشتی چوکی کے پاس سے ٹرک چلاتے ہوئے د یکھا گیا-

    امریکی حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں 27 میکسیکو، 14 ہنڈیورا، 7 گوئٹے مالا اور 2 سلواڈور کے شہری شامل ہیں جبکہ واقعے میں زندہ بچ جانے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    وفاقی عدالت کی دستاویزات کے مطابق، امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ اور ٹیکساس پولیس کے لیے کام کرنے والے ایک خفیہ سرکاری مخبر نے حکام کو بتایا کہ ملزمان زیمورانو اور مارٹین نے اموات کی اطلاع کے بعد بات کی تھی۔

    مارٹین نے مبینہ طور پر کہا کہ ڈرائیور کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ ایئر کنڈیشنگ یونٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا اور یہی وجہ تھی کہ افراد کی موت ہوئی۔دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ جب بات ہوئی تو مخبر اور مارٹین ایک دوسرے کے کئی میٹر کے فاصلے پر کھڑے تھے۔

    ترک ڈاکٹرز کا کارنامہ، 9 گھنٹے میں دھڑ جڑے بچوں کو الگ کرکے عالمی ریکارڈ بنا دیا

    ملوث ہونے کے الزام میں دو دیگر افراد، جوآن کلاڈیو ڈی لونا-مینڈیز اور فرانسسکو ڈی لونا-بلباؤ، پر آتشیں اسلحہ رکھنے اور غیر قانونی طور پر امریکہ میں رہنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دونوں میکسیکو کے شہری ہیں۔

    متاثرین میں میکسیکو کے 27 شہری، 14 ہونڈورنس، سات گوئٹے مالا اور دو سلواڈور کے شہری شامل ہیں تاہم میکسیکو کے حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں کل 67 تارکین وطن سوار تھے، جب کہ سان انتونیو میں استغاثہ نے ان کی تعداد 64 بتائی ہے۔

    جمعہ کو، بیکسر کاؤنٹی کے طبی معائنہ کار کے دفتر نے کہا کہ اس نے پیر کے واقعے کے 53 متاثرین میں سے چھ کی "اختیاری طور پر شناخت” کر لی ہے اس کے علاوہ 42 افراد کی "ممکنہ شناخت” بھی کی گئی ہے۔ پانچ نامعلوم ہیں۔

    جمعہ کو بھی، بیکسار کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے بظاہر ایک لاوارث 18 پہیوں والے ٹرک کی چھان بین شروع کی جہاں سے صرف چند میل شمال میں ایک رہائشی علاقے میں پایا گیا جہاں پہلی گاڑی ملی تھی۔

    حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ حالیہ ترین ٹرک میں تقریباً 13 تارکین وطن پائے گئے شیرف کے دفتر نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ کسی بھی شخص کو کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی،” انہوں نے مزید کہا کہ مزید تفصیلات دستیاب ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

    برٹش کولمبیا کے بینک میں فائرنگ، 2 مسلح افراد ہلاک،6 پولیس اہلکار زخمی

    مئی میں میکسیکو سے ملک میں داخل ہونے والے ریکارڈ 239,000 غیر دستاویزی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا حالیہ دنوں میں دنیا بھر میں متعدد مواقع پر اس قسم کی بڑے پیمانے پر اموات کا انکشاف ہوا ہے۔

    آسٹریا، 27 اگست 2015: ہنگری میں رجسٹرڈ ایک لاوارث گاڑی ملی جس میں 71 عراقی، شامی اور افغان تارکین وطن کی لاشیں تھیں۔ تین سال بعد، چار مردوں کو ہنگری میں موت کے سلسلے میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    لیبیا، 20 فروری 2017: درجنوں افریقی تارکین وطن ایک شپنگ کنٹینر میں بند پائے گئے، جن میں 13 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔

    برطانیہ، 23 اکتوبر 2019: ایسیکس میں ایک لاری ٹریلر میں کل 39 ویتنامی تارکین وطن مردہ پائے گئے تھے جنوری 2021 میں چار افراد کو ان کے قتل عام کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے لاشیں برآمد ہوئی تھیں جس کے بعد شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ نے واقعے کو میکسیکو اور امریکا کی سرحد پر انسانی اسمگلنگ کا واقعہ قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ سان انتونیو کا علاقہ انسانی اسمگلروں کے لیے ایک اہم روٹ تصور کیا جاتا ہے جو امریکا میں بغیر دستاویزات داخل ہونے والے تارکین وطن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے بڑے بڑے ٹرکوں کا استعمال کرتے ہیں۔

    امریکا میں ٹرک سے 46 افراد کی لاشیں برآمد

  • قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا،17 بکرے ہلاک

    قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا،17 بکرے ہلاک

    قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا-

    باغی ٹی وی : ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈی جی خان سے لاہور بکر منڈی جا رہا تھا کہ فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا، جس وجہ سے حادثہ پیش آیا جس وجہ سے 4 افراد شدید زخمی جبکہ 17 بکرے ہلاک ہو گئے۔

    ڈیرہ،ٹرائیبل ایریا میں ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے 2ہلاک،8مزدور زخمی

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، تاہم ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ٹرک ڈی جی خان سے لاہور بکر منڈی جا رہا تھااطلاع ملنے پر موٹروے پولیس اور مانگا منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

    قبل ازیں ڈیرہ غازیخان کے ٹرائیبل ایریا میں ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے 2ہلاک،8مزدور زخمی ہو گئے تھے ڈیرہ غازیخان کے ٹرائیبل ایریا بی ایم پی تھانہ رونگھن کے علاقہ یکبائی میں روڈ پر کام کرنے والے مزدور صبح آٹھ بجے ٹریکٹر ٹرالی پر کام پر جارہے تھےتیزرفتاری کے باعث موڑکاٹتے ہوئے ٹریکٹرکےبریک فیل ہونے پرٹریکٹرٹرالی بےقابوہو کرالٹ گئی ،جس سےدوافراد جن میں ایک ٹریکٹرڈرائیور فداحسین جوکہ چوٹی زیریں کارہائشی تھا موقع پردم توڑگیاجبکہ دوسرا ہلاک ہونے والامزدور عابدحسین ولدخادم حسین ہیڈ محمد کا رہائشی تھا موقع پردم توڑگیا،اس حادثہ میں 8 مزدور زخمی ہوگئے –

    لاہور میں اسلحے کی نمائش کرنے پر 4 ملزمان گرفتار

    اس علاقہ میں کسی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کوبروقت طبی امداد نہ مل سکی تاہم اطلاع ملتے ہی بارڈرملٹری پولیس کے جوان بروقت جائے حادثہ پر روانہ ہوگئے جنہوں نے وہاں پہنچ کر مقامی افرادکی مدد سے زخمیوں کو ٹرالی سے نکالا،اپنے محدود وسائل اورمقامی آبادی کے تعاون سے زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا-

    امریکا میں ٹرک سے 46 افراد کی لاشیں برآمد

  • امریکا میں تیزرفتار ٹرین ٹرک سے ٹکرا گئی،3 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

    امریکا میں تیزرفتار ٹرین ٹرک سے ٹکرا گئی،3 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

    امریکا میں لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی تیز رفتار ٹرین کراسنگ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز امریکی ریاست میزوری میں خوفناک ٹرین حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    امریکا میں ٹرک سے 46 افراد کی لاشیں برآمد

    حادثہ تیز رفتار ٹرین کے کراسنگ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا ٹرین میں 250 مسافر موجود تھے، تصادم اتنا خطرناک تھا کہ 8 بوگیاں الٹ گئیں۔ ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو پہلے ایک اسکول میں منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

    شدید زخمی ہونے والے مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں درجن سے زائد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    میسوری اسٹیٹ ہائی وے پٹرول کے ترجمان کارپورل جسٹن ڈن نے بتایا کہ مرنے والے افراد میں سے دو ٹرین میں تھے اور ایک ٹرک میں تھا۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہے کہ کتنے لوگ زخمی ہوئے لیکن ہسپتالوں نے حادثے سے 40 سے زیادہ مریضوں کو موصول ہونے کی اطلاع دی ہے اور مزید کی توقع کر رہے ہیں۔

    کم از کم آٹھ طبی ہیلی کاپٹر نے زخمیوں کو ریسکیو کیا لائف فلائٹ ایگل کے بزنس ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر میٹ ڈوگرٹی نے کینساس سٹی اسٹار کو بتایا کہ وہ جانتے ہیں کہ متعدد زخمی ہیں اور کچھ لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    امریکی صدر نےفیڈرل گن ریفارمز بل پر دستخط کر دیئے

    ایمٹرک کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے، سی این این نے اطلاع دی کہ کم از کم 50 افراد زخمی ہوئے اور متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی یہ حادثہ کیلیفورنیا میں ایک ایمٹرک ٹرین کے ایک دیہی کچی سڑک کے ساتھ ایک غیر محفوظ کراسنگ پر ایک گاڑی سے ٹکرا جانے کے ایک دن بعد پیش آیا، جس سے تین افراد ہلاک اور کم از کم دو زخمی ہوئے۔

    ایمٹرک کے ترجمان کمبرلی ووڈس نے بتایا کہ ساؤتھ ویسٹ چیف تقریباً 243 مسافروں اور 12 عملے کو لے کر جا رہا تھا جب مینڈن میں ٹرک سے 1.42 بجے ٹکرا گیا ٹرین شکاگو سے لاس اینجلس جا رہی تھی۔

    اسپتال کے ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ تین مسافروں کو جائے وقوعہ سے کولمبیا کے یونیورسٹی اسپتال لے جایا گیا تھا۔ ان کے حالات معلوم نہیں تھے۔

    اسکول کے سپرنٹنڈنٹ، ٹم بیئنگ نے کینساس سٹی اسٹار کو بتایا کہ ٹرین میں سوار مسافروں میں ایسٹون، کنساس کے پلیزنٹ رج ہائی اسکول کے ہائی اسکول کے طلباء بھی شامل تھے جو شکاگو میں امریکہ کے مستقبل کے بزنس لیڈرز کانفرنس کے لیے جارہے تھے۔

    ساؤتھ ویسٹ چیف کو لاس اینجلس سے شکاگو جانے میں تقریباً دو دن لگتے ہیں مینڈن، جس کی آبادی تقریباً 160 ہے، کنساس سٹی سے تقریباً 84 میل شمال مشرق میں ہے۔

    بھارت میں 4 سال پرانی ایک ٹوئٹ پرمسلمان صحافی گرفتار

  • امریکا میں ٹرک سے 46 افراد کی لاشیں برآمد

    امریکا میں ٹرک سے 46 افراد کی لاشیں برآمد

    امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے کم از کم 46 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں –

    باغی ٹی وی:خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ غیرقانونی پناہ گزین تھے جن کو ٹیکساس کے جنوب میں سمگل کیا جا رہا تھا حکام نے دیگر 16 افراد کو ٹرک سے مقامی ہسپتال بھی منتقل کیا ہے۔

    سان انتونیو کے فائر کنٹرول کے محکمے کے مطابق ان افراد کی موت ہیٹ سٹروک اور گھٹن کے باعث ہوئی تاہم مرنے والوں میں بچے شامل نہیں۔

    امریکی صدر نےفیڈرل گن ریفارمز بل پر دستخط کر دیئے

    فائر چیف چارلس ہُڈ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ’جن متاثرین کو ہسپتال پہنچایا وہ ہیٹ سٹروک اور گھٹن کا شکار تھے یہ ریفریجیریٹڈ ٹریکٹر ٹرالر تھا لیکن بظاہر اس کا کوئی اے سی کام نہیں کر رہا تھا۔

    سان انتونیو کے مقامی نیوز چینل ووائے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرک ریاست کے جنوب مغربی علاقے میں ریل کی پٹڑی کے قریب سے کھڑا ملا ہے۔

    دوسری جانب بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے والے سرکاری اہلکار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 4 بچوں سمیت 16 افراد زندہ تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا وہ افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار تھے اور گرمی کے باعث نڈھال تھے،ان کے جسم بھی آگ کی طرح گرم تھے تاہم شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو اور امریکا کی سرحد پر انسانی اسمگلنگ کا واقعہ لگتا ہے۔

    سان انتونیو، جو کہ امریکہ-میکسیکو کی سرحد سے 250 کلومیٹر (150 میل) کے فاصلے پر ہے، لوگوں کے سمگلروں کے لیے ایک بڑا ٹرانزٹ راستہ ہے انسانی اسمگلر اکثر غیر دستاویزی تارکین وطن کو دور دراز علاقوں میں ملنے کے بعد انہیں منتقل کرنے کے لیے بڑی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں جب وہ امریکہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

    سپین:سرحد عبور کرنے کے دوران بھگدڑ؛ 30 افراد کچل کر ہلاک

    شہرکے میئر رون نیرنبرگ نے اس واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھیانک انسانی المیہ قرار دیا، انہوں نے تصدیق کی کہ مرنے والوں میں پورے پورے خاندان تھے، ممکن ہے کہ یہ سب بہتر زندگی کے لیے یہاں ہجرت کرکے آئے ہوں۔

    آگ بجھانے والے سرکاری اہلکار کے مطابق ہنگامی امداد فراہم کرنے والے اہلکار ایک لاش ملنےکی اطلاع کے بعد اس جگہ پہنچے،انہوں نے وہاں کھڑے مشکوک ٹرک کو کھولا تو اس میں لاشیں دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

    سان انتونیو کے فائر چیف چارلس ہوڈ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہنگامی جواب دہندگان ابتدائی طور پر مقامی وقت کے مطابق 18:00 بجے (23:00 GMT) ایک لاش کی اطلاع کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ٹرک کھول کر وہاں لاشوں کے ڈھیر نہیں دیکھنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی، جسے اس کے ڈرائیور نے چھوڑ دیا تھا، اس میں کام کرنے والا ایئرکنڈیشن نہیں تھا اور اس کے اندر پینے کا پانی نہیں تھا۔

    میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے کہا کہ ہسپتال لے جانے والوں میں دو گوئٹے مالا بھی شامل ہیں۔ دیگر متاثرین کی قومیتیں فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں تین افراد کو حراست میں لے کر تفتیش وفاقی ایجنٹس کے حوالے کر دی گئی ہے۔

    دس دنوں سے گمشدہ بچے کو گٹر سے برآمد کیا گیا۔

  • کینیڈا: ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت مان گئی:ایمرجنسی ختم ہونے کا امکان

    کینیڈا: ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت مان گئی:ایمرجنسی ختم ہونے کا امکان

    اوٹاوا:کینیڈا: ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت مان گئی:ایمرجنسی ختم ہونے کا امکان ،اطلاعات کے مطابق کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت نے پابندیوں سے متعلق اہم بیان جاری کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا سے امریکا جانے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے لازمی کورونا ویکسین کے قانون کے خلاف گزشتہ ماہ کے آخر میں شروع والے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے دارالحکومت اوٹاوا میں معمولات زندگی انتہائی متاثر ہیں۔

    صورتحال کے مدنظر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے صوبائی رہنماؤں سے گزشتہ روز مشاورت کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا، جس پر ٹروڈ کی حکومت پر کڑی تنقید کی جارہی تھی، اوٹاوا پولیس چیف تنقیدپرعہدے سےمستعفی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اوٹاوا پولیس چیف کے عہدے سے مستعفی ہونے پر حکومت نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی اور کینیڈا کی سرحد پر کرونا سے متعلق نافذ پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ دس روز قبل کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کووڈ ویکسین کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آ گئے تھے، کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے میئر نے کووڈ 19 کی بندشوں کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کے مد نظرصورتحال بڑی خراب ہوگئی تھی

    جس کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے صوبائی رہنماوں کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی قانون نافذ کردیا۔ کینیڈا سے امریکا جانے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے لازمی کورونا ویکسین کے خلاف گزشتہ ماہ کے اواخر میں شروع والے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے دارالحکومت اوٹاوا میں معمولات زندگی تقریبا ً مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

    مظاہرین کورونا وبا کے حوالے سے نافذ تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اپنے مطالبات پر زور دینے کے لیے انہوں نے اوٹاوا شہر کے مرکز سمیت کئی اہم بین صوبائی شاہراہوں پر دھرنا دے رکھا ہے۔

    اس صورت حال کے مدنظر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے صوبائی رہنماؤں کو اعتماد میں لے کر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج سے عوام کی سلامتی کو سخت خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور ملکی معیشت کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔ جسٹن ٹروڈونے کہا کہ ہم احتجاج کی آڑ میں اس طرح کی غیر قانونی اور خطرناک سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے

  • "تدبیراں دےچارےنئہیں چلدے؛جدوں تیروجےتقدیراں دا”  مریم نےجس ٹرک کی تصویرشیئرکی وہ بھی چوری کانکلا

    "تدبیراں دےچارےنئہیں چلدے؛جدوں تیروجےتقدیراں دا” مریم نےجس ٹرک کی تصویرشیئرکی وہ بھی چوری کانکلا

    لاہور:”تدبیراں دے چارے نئہیں چلدے؛جدوں تیروجے تقدیراں دا”مریم نوازنےجس ٹرک کی تصویرشیئرکی وہ بھی چوری کانکلا‘ اطلاعات کے مطابق مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر اپ لوڈ کی تھی وہ ٹرک VGR 306 بھی چوری کا نکلا.

    وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لو! چوراں دا ٹبر..اظہر مشوانی نے ساتھ ہی وہیکل ویری فیکیشن کی تصویر بھی شیئر کی.

     

     

    واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز والد میاں محمد نواز شریف کے ٹرک آرٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر والد کے ٹرک آرٹ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ سرائیکی گانے کی مشہور لائن بھی لکھی۔

     

     

     

    مریم نواز کی جانب سے شیئر کیے جانے والے ایک ٹرک آرٹ میں نواز شریف زندہ باد کے ساتھ سرائیکی گانے’پِچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی‘ لکھا دکھائی دے رہا ہے۔مریم نواز نے سرائیکی کے مشہور گانے کی یہ لائن ہی اپنے ٹوئٹ میں تحریر کی جس کا مطلب ہے ’واپس آجائیں اب آپ کی ضرورت پیش آگئی ہے۔‘

    خیال رہے کہ طاہر نیر کی آواز میں گایا گیا یہ گانا آج کل تیزی سے مشہور ہورہا ہے، اس گانے کے کمپوزر اکرم راہی ہیں جب کہ لیرکس قیصر تارڑ نے لکھے ہیں۔خیال رہے کہ مریم نواز ٹوئٹر پر اکثر و بیشتر والد سے محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور پاکستان میں لیگی کارکنان کی جانب سے محبتوں کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کرتی رہتی ہیں۔

    یہ بھی یاد رہےکہ مریم نوازحقیقت ، سچ اورفطرت کے خلاف مسلسل سازشوں کا جال پھیلانے میں مصروف ہیں ، پیڈ میڈیا اورپاکستان مخالف قوتوں کی مدد سے رائے عامہ کوگمراہ کرنے کی سرتوڑ کوششیں کررہی ہیں لیکن "خدا کی کرنی”مریم نواز اور اس سوچ کے ہم نواوں کی تمام تدبیران بُری طرح‌ ناکام اور نامراد ہوجاتی ہیں

    مریم نوازسچ ، حقیقت اور فطرت کوچپھانے اوران کے مقابلے میں جعلی سازی ،فیک اور خود ساختہ افسانوں کے مقدر میں رسوائی ہے اور یہ جعل سازی کی ساری کوششیں ناکام ہوتی ہیں ، اس سوچ،منفی کردار اور غلط طرزمعاشرت کے بارے میں‌ ایک حقیقی اور عقیدہ توحید پر مبنی یہ اصول ہے کہ "تدبیراں دے چارے نئہیں چلدے؛جدوں تیروجے تقدیراں دا”