Baaghi TV

Tag: ٹرک ڈرائیور

  • اسرائیل: فلسطینی حملہ آور نے ٹرک سے درجنوں افراد کو کچل دیا، کئی کی حالت تشویشناک

    اسرائیل: فلسطینی حملہ آور نے ٹرک سے درجنوں افراد کو کچل دیا، کئی کی حالت تشویشناک

    تل ابیب: وسطی تل ابیب میں ایک بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا جس میں 35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی میڈیا کے مطابق گلیلوٹ ملٹری بیس کے قریب ایک بس اسٹاپ پر میوزیم کے دورے کے بعد بس سے مسافر اتر رہے تھے جنھیں ٹرک نے کچل دیا زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بزرگ شہری شامل ہیں، وہاں موجود ایک مسلح شہری نے گولی مار کر ٹرک ڈرائیور کو قتل کر دیا،سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں –

    پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس واقعے میں 24 زخمیوں کا علم ہے تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 35 ہے زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاحال ٹرک ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم حلیے سے وہ فلسطینی شہری لگ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ ایک فلسطینی نوجوان نے مرکزی ہائی وے پر فائرنگ کرکے ایک پولیس افسر کو ہلاک اور 4 شہریوں کو زخمی کردیا تھا۔

  • بلوچستان،ٹرکوں پر فائرنگ،دو ڈرائیور کی موت،تین زخمی

    بلوچستان،ٹرکوں پر فائرنگ،دو ڈرائیور کی موت،تین زخمی

    بلوچستان ،ٹرک ڈرائیوروں پر فائرنگ،دو کی موت تین زخمی ہو گئے

    واقعہ ہرنائی اور موسی خیل کے علاقوں میں پیش آیا، لیویز حکام کے مطابق ہرنائی میں سنجاوی روڈ طورخم تنگی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے چار ٹرکوں پر فائرنگ کی، اس دوران گولیاں لگنے سے ایک ڈرائیور کی موت ہو گئی جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں، ٹرکوں پر فائرنگ کے بعد شرپسند چار ٹرکوں کو آگ لگا کر فرار ہو گئے

    دوسرا واقعہ موسیٰ خیل اور بارکھان کے درمیان پیش آیا جہاں شرپسندوں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے ڈرائیوروں کا تعلق دُکی سے ہے، لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے، اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

    بلوچستان کی صوبائی وزارت داخلہ نے ٹرک ڈرائیوروں پر حملہ کے حوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے.دوسری جانب ہرنائی کی تاجر تنظیموں نے واقعہ کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے اور کہا ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کو تحفظ فراہم کیا جائے.

  • ڈکیتی کی واردات ظاہر کرکے رقم ہتھیانے والا ٹرک ڈراٸیور ساتھیوں سمیت گرفتار

    ڈکیتی کی واردات ظاہر کرکے رقم ہتھیانے والا ٹرک ڈراٸیور ساتھیوں سمیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    عوامی کالونی آپریشن اور انویسٹیگیشن پولیس کی مشترکہ کاررواٸی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا، پولیس کو گمراہ کرنے اور ساڑھے 11 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات ظاہر کرکے رقم ہتھیانے والا ٹرک ڈراٸیور اپنے دو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا، چار روز قبل پولیس کو اطلاع موصول ہوٸی کہ سنگر چورنگی پر ٹرک ڈراٸیور کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوٸی ہے, ٹرک کے خفیہ خانے میں رکھی ہوٸی ساڑھے گیارہ لاکھ روپے کی رقم دو ڈاکو لوٹ کر فرار ہوٸے ہیں, جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا،ابتداٸی تفتیش چھان بین اور مختلف بیانات کے دوران ٹرک ڈراٸیور اور اسکے دو ساتھیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا, گرفتار ملزمان سراب, بابل اور علی جان نے اعتراف کیا کہ ملزمان نے ٹرک مالک کی رقم ہتھیانے کیلٸے ڈھونگ رچایا, گرفتار ملزمان سے سات لاکھ ستر ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی گٸی, ملزمان سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے,

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    ڈیجیٹل مردم شماری کے باوجود ملک کے اندر خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

    دوسری جانب شاہ فیصل کالونی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاٸون موٹرساٸیکل چور لفٹر ملزم گرفتار کر لیا گیا، شاہ فیصل کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بیشتر موٹرساٸیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا, گرفتار ملزم کے قبضے سے شاہ فیصل کالونی کے علاقے سے چوری شدہ موٹرساٸیکل پولیس تحویل میں لی گٸی, گرفتار ملزم کی شناخت فیضان ولد احتشام کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزم عادی جراٸم پیشہ ہے جوکہ پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے,گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا,