Baaghi TV

Tag: ٹریفک حادثات

  • وزیراعلی سندھ  کا ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث حادثات میں اضافے کا نوٹس

    وزیراعلی سندھ کا ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث حادثات میں اضافے کا نوٹس

    ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث حادثات میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا۔وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث حادثات کی تعداد میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک جان لیوا حادثات میں اضافے کا سبب بن گئی، بدھ کو پہلا حادثہ شیر شاہ پل پر پیش آیا جہاں ٹرالر سے گرنے والے کنٹینر کی زد میں آکر دو افراد شدید زخمی ہوئے، ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا واقعے میں ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ملیر میمن گوٹھ فلک ناز ٹاور کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 3 بچے زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ ٹرک کا ٹائرپھٹ جانے کے باعث پیش آیا۔ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے کر مالک کو طلب کرلیا ہے۔تیسرا حادثہ سائٹ سپر ہائی وے پر ہوا جہاں پولیس موبائل ڈمپر کی ٹکر سے بے قابو ہوکر کئی گاڑیوں ٹکراگئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے بڑھتے ہوئے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

    نیپرا سماعت فکسڈ میچ ہے، کے الیکٹرک کو نواز ا گیا ہے ، جماعت اسلامی

    کراچی میں جمعے اور ہفتے کو دھند چھانے کا امکان

  • کرچی: مختلف حادثات میں بچے سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

    کرچی: مختلف حادثات میں بچے سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

    کراچی میں مختلف حادثات اور واقعات کے نتیجے میں بچے سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کو موصول ریسکیو حکام کی اطلاعات کے مطابق ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک ہی روز میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مختلف حادثات میں 13 افراد زخمی ہو گئے، زخمی افراد طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیے گئے۔کراچی کے ساحل کلفٹن پر نہاتے ہوئے 18 سالہ نوجوان ڈوب گیا جبکہ ڈوبنے والے شخص کی لاش کو نکال لیا گیا۔
    ریسکیو کے مطابق ڈوبنے والے شخص کی شناخت 18 سالہ وقاس احمد کے نام سے ہوئی، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔شیر شاہ تھانے کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی جبکہ کورنگی بلال چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت خدا بخش کے نام سے کر لی گئی۔ماڑی پور ٹرک اڈہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 16 سالہ فیضان جاں بحق ہو گیا جبکہ اختر کالونی سگنل کے قریب تیز رفتار گاڑی نے ایک بچے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میںکمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ بچے سمیت 2 راہگیر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    نیو کراچی سیکٹر فائیو ایف میں دو گروپوں میں سبزی کا ٹھیلہ لگانے پر تصادم ہوا جس میں ڈنڈوں اور تیز دھار آلے کے وار سے 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ناظم آباد دو نمبر کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوا جبکہ سائٹ سپر ہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔جیل چورنگی پل پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثہ تیز رفتار گاڑی سے ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا جبکہ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

  • ملک بھر میں ٹریفک حادثاث میں 10  افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 55 افراد زخمی ہوگئے

    ملک بھر میں ٹریفک حادثاث میں 10 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 55 افراد زخمی ہوگئے

    چنیوٹ میں جھنگ روڈ پر تیز رفتار 2 موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
    شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر 2 موٹرسائیکیں ٹکرانے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
    وزیر آباد میں دریائے چناب کے قریب ٹرک کی 2 موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور ماں بیٹی زخمی ہوگئے۔
    چیچہ وطنی کے تھانہ صدر کی حدود نیشنل ہائی وےپر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان سے گیا جبکہ خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
    جہلم کے علاقے دینہ میں جی ٹی روڈ پر مسافر وین کی کار کو ٹکر سے بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
    خیبرپختونخوا کے شہر کرک میں انڈس ہائی وے پر میٹھاخیل کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔جبکہ سوات میں 2 موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہو کے جاں بحق ہو گئے،
    سندھ کے شہر سیہون میں انڈس ہائی وے روڈ پر ٹائر برسٹ ہونے سے کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی، 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
    قاضی احمد میں قومی شاہراہ علی آباد تیز رفتار کار کی گدھا گاڑی کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
    بلوچستان کے شہر قلات میں کوئٹہ سے قلات جانے والی مسافر وین منگچر کے قریب قومی شاہراہ پر ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔
    حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو مقامی اسپتالوں میں پہنچادیا گیا۔

  • ٹریفک حادثات کی روک تھام: وزیراعلیٰ نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی

    ٹریفک حادثات کی روک تھام: وزیراعلیٰ نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی

    ٹریفک حادثات کی روک تھام: وزیراعلیٰ نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی
    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے صوبے میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں قائم کردہ ٹاسک فورس فار روڈ سیفٹی کے شریک کنوینر چیف سیکرٹری پنجاب ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب، سیکرٹری قانون سمیت 10 افسران کو ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ ٹاسک فورس صوبے میں روڈ سیفٹی مینجمنٹ میں بہتری کے لئے اقدامات تجویز کرے گی۔ موجودہ ڈرائیور ٹریننگ، ٹیسٹنگ اور لائسنسنگ فریم ورک پر نظر ثانی کرکے ٹاسک فورس اس نظام کو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ بنائے گی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کا جو فیصلہ کیا ہے یہ ٹاسک فورس اس حوالے سے جامع طریقہ کار طے کرے گی

    قبل ازیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پیراگون سٹی میں روزنزاسلامک سکول کی ہائی اچیورزتقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین روزنزاسلامک سکول حسن نثار ودیگر اساتذہ،طلبا وطالبات اور والدین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺسے کیا گیا۔سکول انتظامیہ کی جانب سے تقریب کے دوران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو طب کی دنیامیں گراں قدرخدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر نمایاں طلبا وطالبات کے درمیان میڈلزبھی تقسیم کئے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی خوبصو رت تقریب کے انعقادپر روزنزاسلامک سکول کے چیئرمین حسن نثارودیگر انتظامیہ کو مباکباد دینا چاہتی ہوں۔انعامات حاصل کرنے والے نمایاں طلبا وطالبات کے والدین کو مبارکباد دیتی ہوں۔ خدمت انسانیت کرنے والاانسان بہت بڑا ہوتا ہے۔ ہمارے والدین نے ہمیں ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے کی تلقین کی ہے۔ پاکستان کے لوگوں میں خوبی ہے کہ یہ کسی کا دکھ دردنہیں دیکھ سکتے۔بغیر مفاد خدمت انسانیت کرنے والے شخص کی اللہ پاک کے نزدیک بہت قدرہوتی ہے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

    کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    اتھارٹی بننے سے ہی حقوق کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے؟ فیصل جاوید صحافیوں کے حق میں بول پڑے

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

  • آج دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کی یادکا عالمی دن

    آج دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کی یادکا عالمی دن

    لاہور:آج دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کی یادکا دن عالمی طور پر منایا جارہا ہے،تفصیلات کے مطابق اس دن کا مقصد ٹریفک حادثات کی وجوہات اور غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے جس کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی جارہی ہے‘

    تفصیلات کے مطابق آج دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے جاں بحق اور زخمی افراد کی یاد کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس دن کو منانے کے لئےآج لاہور ٹریفک پولیس بھی تقریباًت کا انعقاد کر رہی ہے۔

    اس دن کا مقصد نہ صرف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرنا ہے بلکہ اس دن کا مقصد ٹریفک حادثات کی وجوہات اور غلطیوں سے سبق سیکھنا بھی ہے۔

    حادثات ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کا نتیجہ ہیں۔حادثات قسمت میں نہیں بلکہ ہماری غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کیوجہ سے رونماں ہوتے ہیں۔

    دہشت گردی سے زیادہ جانیں ٹریفک حادثات میں ضائع ہورہی ہیں اور70 سے 80 فیصد حادثات ڈرائیور کا ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ پانچ سے دس فیصد حادثات دیگر روڈ یوزرز کی غلطی کی وجہ سے رونماں ہوتے ہیں تاہم گاڑی میں مکینکل خرابی، ٹائروں کا درست حالت میں نہ ہونا بھی حادثات کا سبب بنتا ہے ۔

    صرف یہ ہی نہیں بلکہ نامناسب روڈ انفراسٹرکچر بھی حادثات کا باعث بنتا ہے۔ حادثات میں سب سے زیادہ 21 سے 30 سال کی عمر کے نوجوانوں کی تعداد شامل ہے اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی جارہی ہےاور انہیں بتایا جارہا ہے کہ محفوظ سفر کےلئے قوانین کا احترام کتنا ضروری ہے۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا