Baaghi TV

Tag: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی

  • کراچی میں ای چالانوں کی بھرمار، شہری پریشان؛ حکام سے جواب طلب

    کراچی میں ای چالانوں کی بھرمار، شہری پریشان؛ حکام سے جواب طلب

    کراچی میں ای چالان کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

    سندھ پولیس نے حکیم اللہ نامی شخص کو ایک ہی دن میں چار مختلف مقامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے چالان بھیج دیے، تمام چالان ایک ہی تاریخ پر درج کیے گئے۔حکیم اللہ کا کہنا ہے کہ وہ ماہانہ چالیس ہزار روپے کماتے ہیں، اور ایک ہی دن میں اتنی ہی رقم کے چالان آنا ان کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شہر بھر میں ای چالان مہم پوری شدت سے جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 485 الیکٹرانک چالان کیے گئے، جن میں 2 ہزار 433 سیٹ بیلٹ نہ پہننے، 511 ہلمیٹ نہ پہننے اور 223 سگنل توڑنے کے تھے۔

    ادھر ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ عدالت نے چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی جی ایکسائز اور نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی میں ٹریفک جرمانے غیر منصفانہ اور عام شہری کی پہنچ سے باہر ہیں۔ درخواست کے مطابق لاہور میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 200 روپے جرمانہ ہے جبکہ کراچی میں یہی خلاف ورزی 5 ہزار روپے میں پڑتی ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے مقرر ہونے کے باوجود مہنگائی کے باعث شہری پہلے ہی مالی دباؤ میں ہیں، اس لیے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چالان کے نظام کو منصفانہ بنایا جائے اور بھاری جرمانے عارضی طور پر معطل کیے جائیں

    دوحہ میں سماجی ترقی پر عالمی سربراہی اجلاس، ’دوحہ سیاسی اعلامیہ‘ کی منظوری

    500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر ڈیوٹی عائد

    سگریٹ برانڈز کی ٹیکس چوری، 81 فیصد مصنوعات پر ٹیکس اسٹیمپ غائب

  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2296 ای چالان

    کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2296 ای چالان

    کراچی میں پیر کے روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2296 ای چالان جاری کیے گئے، جن میں سب سے زیادہ 1499 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق 402 موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ چلانے، جبکہ 152 ڈرائیورز کو سگنل توڑنے پر چالان کیا گیا۔موبائل فون کے استعمال پر 63، تیز رفتاری پر 38، رانگ وے پر 21، کالے شیشوں پر 39 اور اوور لوڈنگ پر 6 چالان جاری ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق بس کی چھت پر مسافر بٹھانے پر 20، غلط پارکنگ کے 16 اور غیر محفوظ طریقے سے سامان رکھنے پر ایک چالان کیا گیا۔ہیوی ٹریفک گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، جن میں 516 ای چالان شامل ہیں۔ گزشتہ 8 روز میں 26 بسوں، 9 کرینوں، 25 ڈمپروں، 22 آئل ٹینکرز، 205 ٹرکوں اور 229 واٹر ٹینکرز کے چالان کیے گئے۔

    ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ہیوی گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کے استعمال نہ کرنے پر 156، اسٹاپ لین کی خلاف ورزی اور چھت پر مسافر بٹھانے پر ایک، ایک چالان، جبکہ تیز رفتاری پر 352، موبائل فون کے استعمال پر 3 اور سگنل توڑنے پر 2 چالان کیے گئے

    اسرائیلی مکین اب بھی خوف زدہ، گھروں کو واپس جانے سے گریزاں

    حماس نے مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

    کراچی میں فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری

  • سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور سخت سزائیں نافذ

    سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور سخت سزائیں نافذ

    محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور بھاری جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔

    حکام کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو مالی جرمانوں کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹس کٹنے اور جیل کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اہم خلاف ورزیاں اور جرمانے درج ذیل ہیں ون ویلنگ یا کار ڈرفٹنگ: 25,000 سے 50,000 روپے جرمانہ اور 8 پوائنٹس کی کٹوتی۔ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ: 5,000 روپے جرمانہ، پچھلی سیٹ پر بیٹھنے والے مسافر کے لیے بھی ہیلمٹ لازمی، خلاف ورزی پر 5,000 روپے جرمانہ۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ڈرائیونگ: 20,000 سے 50,000 روپے جرمانہ اور 6 پوائنٹس کی کٹوتی۔بغیر رجسٹریشن کے گاڑی چلانا: 10,000 سے 100,000 روپے جرمانہ اور 8 پوائنٹس کی کٹوتی۔

    کم عمر (نابالغ) ڈرائیورز: 25,000 سے 100,000 روپے جرمانہ۔غلط لین، یو ٹرن یا خاموش زون میں ہارن بجانا: 5,000 سے 20,000 روپے جرمانہ۔پولیس کے اشارے پر نہ رکنا یا لائسنس دکھانے سے انکار: 10,000 سے 20,000 روپے جرمانہ۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں: 5,000 سے 20,000 روپے جرمانہ۔مقررہ وزن سے زیادہ لوڈنگ، ناقص سی این جی کٹ یا بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانا: 25,000 سے 50,000 روپے جرمانہ اور قید کی سزا بھی ممکن۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ قوانین کی سختی سے پاسداری کریں، ورنہ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس معطل یا منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔

    پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی

    ٹرمپ کی حماس کو سخت وارننگ، وائٹ ہاؤس نے "سرخ لکیر” کھینچ دی

  • کراچی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

    کراچی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

    سندھ حکومت کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کراچی میں مجموعی طور پر 172 ڈرائیورز کو گوفتار کرلیاگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق 172 گاڑیاں ضبط کرکے عدالتی پراپرٹی ڈکلیئر کیا گیا جبکہ لاپرواہی اور اوور اسپیڈنگ پر6 ڈرائیورز گرفتار کئے گئے اور اس کریک ڈائون کے دوران مجموعی طور پر 172 ڈرائیور گرفتار کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق 3 دن کے دوران غیر رجسٹر 7 گاڑیاں ضبط، سی این جی کی 19 کٹس ضبط کی گئیں، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو 1099 جرمانے کے چالان کئے گئے اور اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

    ٹریفک پولیس کی 16 سے 19 اپریل تک کی پیشرفت رپورٹ وزیراعلی سندھ کو پیش کردی گئی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر73گاڑیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کیا گیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ ڈمپر، لوڈر، کمرشل وہیکل کی اسپیڈ 30 مقرر ہے اور ہر صورت عمل کرایا جائے، نابالغ ڈرائیورز کو ہرگز سڑکوں پر آنے نہ دیا جائے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گاڑیوں میں پریشر ہارن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور عوامی آگاہی مہم کے ذریعے ٹریفک قوانین کا شعور بڑھایا جائے۔

    امارات کے وزیر خارجہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

  • وزیراعلی سندھ کی ہدایت ،ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    وزیراعلی سندھ کی ہدایت ،ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    وزیراعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر سندھ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے لگانے والی 596 گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ اسی طرح 193 ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (ڈمپرز اور ٹینکرز)کو فٹنس مسائل اور مقررہ رفتار سے تجاوز کرنے پر چالان کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 25 بڑی و چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل طور پر منسوخ کرنے جبکہ 144 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس نے 4 تا 14 اپریل 2025 تک کی پیش رفت رپورٹ وزیراعلی سندھ کو پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دوران کریک ڈاؤن 7860 موٹرسائیکلیں ہیلمٹ نہ پہننے اور دیگر قوانین کی خلاف ورزیوں پر ضبط کی گئیں۔

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کا نفاذ سختی سے یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے استعمال کرنے والوں کو فوری چالان کیا جائے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کمرشل ہیوی گاڑیوں کی رفتار شہر میں 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر فِٹ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہیں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔

    جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، امریکی اخبار

    ڈیرہ غازیخان: موت بانٹتی ماربل انڈسٹری، ای پی اے بے حس، کب ہو گا ماحولیاتی قتل عام کا نوٹس؟

    پشاور: کسٹمز سپرنٹنڈنٹ اجمل خان شیر پاؤ ریٹائر، 30 سالہ خدمات پر خراج تحسین