Baaghi TV

Tag: ٹریفک پلان

  • کراچی میں آج  یوم القدس ریلی نکالی جائے گی

    کراچی میں آج یوم القدس ریلی نکالی جائے گی

    کراچی شہر میں آج 27 رمضان بعد نماز جمعہ نمائش تا تبت سینٹر یوم القدس ریلی نکالی جائے گی۔مجلس وحدت المسلمین سمیت مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے آج یوم القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، اس سلسلے میں نمائش چورنگی پر استقبالیہ کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یوم القدس ریلی کے لیے ٹریفک پلان سامنے آگیا، ٹریفک پولیس نے عوام کو پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل روٹ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔اس حوالے سے کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ریلی کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ کا انتخاب کریں، تین ہٹی یا لسبیلہ سے آنے والے گرو مندر سے دائیں جانب سولجر بازار جاسکتے ہیں، بائیں بنوری سنگل سے جیل چورنگی اور پی پی چورنگی سے منزل مقصود جا سکیں گے، پریڈی اسٹریٹ ریگل سے تبت سینٹر جانے والے ٹریفک کو پریڈی چوک موڑ اور صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ فریسکو چوک، عید گاہ چوک سے تبت سینٹر جانے والی ٹریفک کو جوبلی موڑ دیا جائے گا، آغا خان سوئم روڈ سے آنے والے بائیں جانب انکل سیریا کی جانب جا سکیں گے، کوسٹ گارڈ سے سولجر بازار یا نشتر روڈ کی جانب ٹریفک کو موڑ دیا جائے گا، داؤد پوتہ روڈ اور لکی اسٹار سے آنے والی ٹریفک کو پریڈی چوک کی طرف بھیجا جائے گا۔اس کے علاوہ لکی اسٹار سے آنے والی ٹریفک کو دائیں جانب صدر دواخانہ سے پیپلز چورنگی کی طرف موڑا جائے گا، آغا خان سوئم روڈ، گارڈن سے کوسٹ گارڈ آنے والے متبادل راستہ اختیار کریں، بہادر یار جنگ روڈ پر سولجر بازار سے گرومندر کی طرف جانے والی ٹریفک کا متبادل راستہ مقرر کر دیا گیا۔

    ترجمان ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

    گورنر ٹیسوری کا وکیل رہا ، بات کرنے پر وہ ناراض ہو جاتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    کئی بار بانی کی رہائی کیلئے ڈیل ہوئی ، شیر افضل مروت کا انکشاف

    سیاحوں کی آبدوز بحر احمر میں ڈوب گئی، 6 اموات

    دوران ڈکیتی سڑک پر شوہر کو درخت کے ساتھ باندھ کر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

  • کراچی: یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری

    کراچی: یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری

    کراچی میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق 22 مارچ 21 رمضان المبارک کو مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوگی جبکہ مجلس کے اختتام کے بعد جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک عام ٹریفک کےلیے بند کردی جائے گی، متبادل راستوں پر رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات ہوں گے، جلوس نشتر پارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ، سی بریز سے صدر ایمپریس مارکیٹ پہنچے گا۔ جلوس صدر ریگل سے گزرتے ہوئے تبت سینٹر پر ایک بار پھر ایم اے جناح روڈ پر آئے گا جبکہ جلوس ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ سے کھارادر حسینیہ امام بارگاہ پر اختتام کو پہنچے گا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد سے آنے والے افراد لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں، لیاقت آباد سے تین ہٹی سے لسبیلہ چوک اور بائیں جانب ٹرن کرکے سینٹرل جیل کی جانب جاسکتے ہیں۔ حسن اسکوائر سے پی پی چورنگی جانے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ سے سوسائٹی لائٹ سگنل کی طرف بھیجا جائےگا، ٹریفک کو جیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشتر روڈ (لسبیلہ چوک) کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ شاہراہ قائدین سے نمائش جانے والے والی ٹریفک سوسائٹی لائٹ سگنل سے دائیں جانب کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کرے گی۔ جمشید روڈ سے گرومندر کی جانب جانے والے بہاردر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔

    لوئر کرم میں آپریشن، علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی

    الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے

    پاکستان نے اپنی چیٹ جی پی ٹی متعارف کروا دی

    ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید

    کوہلی، روہت، بمراہ کیلئے بُری خبر،بھارتی بورڈ نےصاف انکار کر دیا

  • کراچی:12 ربیع الاول کے جلوسوں کے باعث  ٹریفک پلان جاری

    کراچی:12 ربیع الاول کے جلوسوں کے باعث ٹریفک پلان جاری

    کراچی: شہر قائد میں منگل کو 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے باعث ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیاں بند ہوں گی،گرو مندر سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو سینٹرل جیل کی جانب موڑا جائے گاایم آرکیانی چوک سے ٹریفک کوکورٹ روڈ چورنگی موڑا جائے گا اورایمپریس مارکیٹ سے ٹریفک کو زیب النساء اسٹریٹ موڑاجائےگاشارع لیاقت آنے والے ٹریفک کو آرام باغ لائٹ سگنل سے شاہین کمپلیکس موڑا جائےگا،یونیورسٹی روڈ سے آنے والے ٹریفک کو جیل فلائی اوور سے کشمیر روڈ بھیجاجائےگا جب کہ پیپلز چورنگی آنے والے ٹریفک کو شارع قائدین یاکوریڈور 3 سے صدر کی جانب موڑا جائے گا

  • پشاور ، چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے متعلق انتظامات کا جائزہ

    پشاور ، چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے متعلق انتظامات کا جائزہ

    چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کا 9ویں محرم الحرام کے سلسلے میں کینٹ کے ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ، دورے کے دوران ڈی ایس پی کینٹ سعید خان بھی انکے ہمراہ تھےچیف ٹریفک آفیسر نے محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر تعینات نفری سے ملاقات کی‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے ٹریفک حکام اور اہلکار ٹریفک پلان پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو’ ٹریفک حکام اور اہلکاروں سمیت فورک لفٹرز اور چپس رائیڈرز ہمہ وقت موجود رہیں تاکہ سڑکیں رواں دواں ہوں،شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو‘ ٹریفک حکام شہر بھر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں‘ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھا کر مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،
    واضح رہے کہ عشرہ محرم کے دوران حکومتی ہدایات کے مطابق ڈبل سواری کے مرتکب افراد اور کالے شیشوں کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہے‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے محرم الحرام کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے تمام سائٹس اور ایم ایف ریڈیو 88.6 پر باقاعدہ متبادل روٹس کے بارے میں آگاہی دینے کے احکامات جاری کر دیئے،اور ٹریفک افسران اور اہلکار محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں‘ حکومتی احکامات پر ہر صورت میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا’

  • پشاورمحرم الحرام کے پیش نظر ٹریفک پلان پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے، چیف ٹریفک آفیسر

    پشاورمحرم الحرام کے پیش نظر ٹریفک پلان پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے، چیف ٹریفک آفیسر

    چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے 5 ویں محرم الحرام کے سلسلے میں جی ٹی روڈ پر ماتمی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا ہے اس دوران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ظہور خان بھی انکے ہمراہ تھےچیف ٹریفک آفیسر نے محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر تعینات نفری سے ملاقات کی‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا چیف ٹریفک آفیسر نے اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہے کہ ٹریفک پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو’ فورک لفٹرز اور چپس رائیڈرز ہمہ وقت موجود رہیں تاکہ سڑکیں رواں دواں ہوں
    شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو‘ ٹریفک حکام شہر بھر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں‘ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھا کر مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے‘
    چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران حکومتی ہدایات کے مطابق ڈبل سواری کے مرتکب افراد اور کالے شیشوں کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھی جائیں‘ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے تمام سائٹس اور ایم ایف ریڈیو 88.6 پر باقاعدہ متبادل روٹس بارے آگاہی دی جائیگی‘ ٹریفک افسران اور اہلکار محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں‘

  • پی ایس ایل،ٹریفک کی موثر روانی اور آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری

    پی ایس ایل،ٹریفک کی موثر روانی اور آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری

    پی ایس ایل،ٹریفک کی موثر روانی اور آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری
    عوامی سہولت، ٹریفک کی موثر روانی اور آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

    سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 11 ڈی ایس پیز، 90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، کرکٹ ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر 700 سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے، شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے 05 پارکنگ اسٹینڈز مختص کئے گئے ہیں، پارکنگ اسٹینڈز سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کرکٹ قذافی اسٹیڈیم پہنچ سکیں گے، سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی،کینال روڈ، جیل روڈ، وحدت روڈ، ایم ایم عالم روڈ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گیں، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا، شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکیں گے،

    ڈیوس چوک سے جانب گورنرہاؤس چوک تک کا انٹرسیکشن ٹریفک کیلئے بند ہوگا، میچ کے دوران اچھرہ پل سے جانب کلمہ چوک تک کا انٹرسیکشن ٹریفک کیلئے بند رہے گا، کلمہ چوک انڈرپاس، سنٹر پوائنٹ سے فردوس مارکیٹ روڈ بھی ہرقسم کی ٹریفک کےلئے کھلے ہونگے، برکت مارکیٹ سے انڈرپاس کلمہ، سنٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ، کینٹ ڈیفنس کھلے ہیں ٹیم کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا،موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا، مزنگ فیروز پور روڈ سے قصور /کینٹ جانے والی ٹریفک کو مسلم ٹاؤن موڑ سے جانب وحدت روڈبجھوایا جائےگا،وحدت روڈ سے برکت مارکیٹ، سنیٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ، ڈیفنس موڑ، والٹن روڈ بجھوایا جائیگا،پریشانی سے بچنے کیلئے ان ہدایات پر عمل کریں

    چنگ چی اور آٹو رکشے LNG/LPGاور CNG گاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہے،گاڑی میں موجود تمام افراد کے پاس شناختی کارڈ اورتمام افراد کے پاس میچ کی ٹکٹیں اور کورونا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے ،شہری قذافی اسٹیڈیم کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں،پارکنگ اور اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹریفک کے عملے سے رہنمائی لیں،ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے ہمہ وقت آگاہ رہنے کیلئے راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سنتے رہیں،

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل7 کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹیمیں آج سے لاہور میں ٰڈیرے ڈالیں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج لاہور پہنچیں گی جب کہ لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی آمد منگل کو ہوگی ٹیمیں این ایچ پی سی اور ایل سی سی اے گراونڈ میں ٹریننگ کریں گی جب کہ پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہو گا

  • اسلام آباد:اوآئی سی اجلاس:ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

    اسلام آباد:اوآئی سی اجلاس:ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

    اسلام آباد:اسلام آباد:اوآئی سی اجلاس:ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے او آئی سی اجلاس کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔

    اس حوالےسے ٹریفک پولیس اسلام کی طرف سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 18، 19 اور 20 دسمبرکو او آئی سی سربراہی اجلاس کے موقع پر ریڈ زون کے درج ذیل داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے،

    اطلاعات میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ایوب چوک ،ایکسپریس چوک ،نادرا چوک ،سرینا چوک بند ہو گا ، متبادل طور پر مارگلہ روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے،مری روڈ، سری نگر ہائی وے اور جناح ایونیو بزریعہ ایمبیسی روڈ استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ڈپلومیٹک انکلیو کیلئے تھرڈ روڈ کے ذریعے گیٹ 5 اور گیٹ 6 استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے آئی ٹی پی نے شہریوں کے لیے تفصیلی ٹریفک پلان جاری کیا۔آئی ٹی پی ایف ایم ریڈیو 92.4 مسلسل ٹریفک اپڈیٹس نشر کرے گا۔

    ادھرذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں او آئی سی اجلاس کے باعث 5ہزارسکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں بیس دسمبر تک منسوخ کرکے دفتری عملہ کو بھی حاضر رہنے کی ہدایت کر دی گئی، میٹرو بس سروس کے ابتدائی تین سٹیشنز اور ہائیکنگ ٹریکس بھی بند رہیں گے۔

    اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پیش نظر وفاقی پولیس نے جامع سکیورٹی پلان بنا لیا ہے جس کے مطابق وفاقی پولیس سمیت 5 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاک آرمی،رینجرز،اسپیشل برانچ ،ٹریفک ڈویژن ،آپریشنز ڈویژن،سکیورٹی ڈویژن شامل ہیں۔

    اجلاس کے دوران شاہراہ دستور پر روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گی،غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ریڈ زون مکمل بند کر دیا جائے گا جبکہ سکیورٹی پلان مکمل طور پر تین روز کے لئے ہوگا۔
    سیکورٹی پلان ترتیب دینے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے تمام پولیس افسران،اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دیں اور تمام عملہ کو20 دسمبر تک چھٹی کرنے سے روک دیا گیا،اس دوران افسران کے دفاتر میں تعینات عملہ کوبھی موجودرہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اجلاس کے موقع پر سیکورٹی پلان کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹرو بس کے تین سٹیشن بند رہیں گے،حکام کے مطابق شہید ملت، پریڈ گراونڈ اور سیکریٹریٹ سٹیشنز پر بس سروس بیس دسمبر تک فعال نہیں ہو گی۔