Baaghi TV

Tag: ٹریلر

  • تیز رفتار ٹریلر اور پولیس وین میں تصادم، 5 پولیس اہلکار ہلاک  3 شدید زخمی

    تیز رفتار ٹریلر اور پولیس وین میں تصادم، 5 پولیس اہلکار ہلاک 3 شدید زخمی

    بھارتی ریاست اوڑیسہ کے جھارسوگڑا میں ایک تیز رفتار ٹریلر کے پولیس وین سے ٹکر مارنے کے واقعے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔

    حادثہ ادارش ویدیالا جھارسوگڑا کے سامنے، صدر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا، پولیس اہلکار وین میں ڈیوٹی پر تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے بھاری ٹریلر نے ان سے ٹکرا دیا،ہلاک ہونے والوں کی شناخت کشی رام بھوئی اور دیب ادوتا سا، نیرنجن کجور، لنگراج دھروہ اور بھکتابندھو مرڈھا کے طور پر کی گئی ہے۔

    مقامی افراد زخمیوں کو فوری طور پر امداد کے لیے اسپتال لے گئے 5 اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ،ز خمیوں میں سے 2 کی حالت بگڑنے پر انہیں ویمسار میڈیکل کالج، بورلا اور بعد میں پرائیویٹ اسپتال، بارگارہ منتقل کیا گیا زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

    حادثے کے دوران ٹریلر کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا اور اسے جھارسوگڑا کے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہےجھارسوگڑا کے ایڈیشنل ایس پی مدھوسکتا مشرا نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور سینئر پولیس افسران نے حادثہ گاہ کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

  • مسلم مخالف بھارتی فلم "ہم 2 ہمارے 12 ” پر پابندی کا مطالبہ

    مسلم مخالف بھارتی فلم "ہم 2 ہمارے 12 ” پر پابندی کا مطالبہ

    بھارتی فلم "ہم 2 ہمارے 12 ” پر پابندی کا مطالبہ سامنے آ گیا

    بھارتی فلم ہم دو ہمارے بارہ کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد فلم پر پابندی کا مطالبہ سامنے آ گیا، پابندی کا مطالبہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے کیا اس ضمن میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ نے فلم سینسر بورڈ آف انڈیا کو خط بھی لکھا ہے جس میں فی الفور فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ ” یہ ایک نہایت زہریلی اور شر انگیز فلم ہے جو مسلمانوں کو بدنام کرنے اور نفرت پھیلانے کے ارادے سے بنائی گئی ہے:۔

    آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نے خط میں کہا کہ فلم سات جون کو ریلیز کی جانی ہے، یہ فلم اسلام، مسلمان، مسلم خواتین اور بھارتی مسلم سماج کو بدنام کرنے کے لیے بنائی گئی ، ایسی فلم کے خلاف ایکشن لینا ضروری ہے تاکہ اس فتنے کی بر وقت سرکوبی کی جا سکے،اس پر فوری پابندی عائد کی جائے،صدر مشاورت نے بھارت کے انصاف پسند شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس فلم کے پروڈیوسر کو ایک خاص مذہبی طبقے کے خلاف نفرت پھیلانے کی اجازت ہر گز نہ دیں۔ سماج کے امن کو تباہ کر کے پیسہ کمانے کی حوصلہ افزائی کی گئی تو یہ لعنت وبا کی صورت اختیار کر لے گی نفرت کی تجارت ملک کو تباہ کرنے کی سازش کا ایک حصہ ہے۔

    دوسری جانب ایس ڈی پی آئی ناندیڑ کےایک وفدنے مطالبہ کیا کہ متنازعہ فلم ’’ ہم 2 ہمارے 12 ‘‘ کو ریلیز نہ ہونے دیا جائے کیونکہ مذکورہ فلم میں مبینہ طور پر دین اسلام کو غلط طور پر پیش کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔ اس فلم کے ذریعے اسلامی عقائد و عبادات کی غلط تشریح کرکے مسلم سماج میں بے چینی و اضطراب پیداہونےکا امکان ہے۔ سنسر بورڈ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جامع تشخیص کریں کہ کیا فلم کے ذمہ داران فلم سازی کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں اور مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں

    مذہبی تنظیم رضا اکیڈمی نے بھی فلم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور پابندی کا مطالبہ کیا ہے ، رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ الحاج محمد سعید نوری کا کہنا ہے کہ” کچھ نفرت پسند ڈائریکٹر اور پروڈیوسر اس طرح کی فلمیں بنا کر سستی شہرت چاہتے ہیں تاکہ انہیں پبلیسٹی حاصل ہو جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ایسے لوگوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے، فلم ہم دو ہمارے بارہ میں جس طرح سے قرآن کریم کی آیات کی غلط تشریح کرکے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے وہ دراصل مسلمانوں کو ظالم و جابر بتا نا ہے تاکہ ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا ہو”۔فلم میں ایک طرح سے مسلمان خواتین، برقع پوش بہنوں کے کردار کو داغدار دکھا کر تمام عورتوں کی بے عزتی کی گئی ہے جس پر خواتین کمیشن کو بھی فلم پر پابندی کا مطالبہ کرنا چاہیے،

    فلم تیار کرنے والوں کی طرف سے جاری کیے گئے پوسٹر میں مسلم جوڑے کے ساتھ انکے بارہ بچوں کو پیش کیا گیا ہے۔ بھارتی مسلمانوں نے فلم کے ٹریلر دیکھنے کے بعد فلم پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی۔فلم ریلیز سے قبل ہی فرانس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فیسٹول کے لیے منتخب کر لی گئی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس فلم کے تخلیقی ہدایت کار بدری ناتھ کیدار جبکہ ہدایت کار کمل چندر ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر روی گپتا ، وریندر بھگت ، سنجے ناگپال اور شیو بالک ہیں۔

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن کا دعویٰ

  • پاکستان زندہ باد :سی پیک سے متعلق دستاویزی فلم کا ٹیزر جاری:دیکھنا نہ بھولیئے

    پاکستان زندہ باد :سی پیک سے متعلق دستاویزی فلم کا ٹیزر جاری:دیکھنا نہ بھولیئے

    اسلام آباد: پاکستان زندہ باد :سی پیک سے متعلق دستاویزی فلم کا ٹیزر جاری:کامیابیوں کا سفر جاری ،اطلاعات کے مطابق سی پیک کی کامیابیوں کے کامیاب سفر کی خوشخبری سناتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کردیا ہے، دستاویزی فلم یکم جنوری کو سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق سی پیک کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراد سعید نے قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں پہاڑ اور انسان ملتے ہیں، یہ پاکستانی قوم کے عزم کی ایک کہانی ہے۔

    وفاقی وزیر نے لکھا کہ فلم قراقرم کے عجوبے کو عملی جامہ پہنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، انہوں نے سی پیک کو اقتصادی گیم چینجر قراردیا، دستاویزی فلم یکم جنوری کو سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

     

    یہ دستاویزی فلم فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے، فلم قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے دوران دی گئی قربانیوں کو اجاگر کرتی ہے، جوکہ 1300 کلومیٹر کا ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اور اسے اکثر دنیا کا آٹھواں عجوبہ سمجھا جاتا ہے۔

    گوادر پرو کے مطابق ایک گھنٹہ طویل دستاویزی فلم قراقرم ہائی وے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، جو دو برادر ملکوں چین اور پاکستان کو ملانے والا ایک زمینی راستہ ہے، منصوبے کی تعمیر کے دوران تقریباً 692 پاکستانی اور 108 چینی جان کی بازی ہار گئے۔