Baaghi TV

Tag: ٹرین

  • ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والا حادثہ کوئی تخریب کاری بھی ہو سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا ٹرین حادثہ سے متعلق ابھی خبر ملی ہے۔ تمام افسران کو فوری طور پر واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے ہزارہ ایکسپریس حادثے میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہےٹرین کی رفتار مناسب تھی اور ٹرین جب حادثے کا شکار ہوئی تو 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی لیکن پہلے ریلیف اور پھر تحقیقات ہوں گی، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے وہ خود موقع پر پہنچ رہے ہیں،ہمارے دو تین دن رہ گئے ہیں، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا، یہ تخریب کاری بھی ہوسکتی ہے اور لائن میں مکینیکل فالٹ بھی ہو سکتا ہے، تخریب کاری تھی یا فنی خرابی اس کا فیصلہ ایف جی آئی آر کرے گی مزید معلومات آتی ہیں تو اس پر بات کرتا ہوں ریلوے کی بحالی کیلئے متعدد اقدام کر رہے ہیں۔

    ہر بارفرد جرم عائد ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا،برطانوی اخبار

    واضح رہے کہ کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 8 بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئےریلوے حکام کے مطابق کراچی سےآنے والی ہزارہ ایکسپریس سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں ہزارہ ایکسپریس کی 8 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں اور کچھ الٹ گئیں اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان کا کہنا ہے کہ نواب شاہ کے قریب 10 بوگیوں کے پٹری سے اترنے کی اطلاعات ہیں، اس حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

    ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان کا کہنا ہے کہ لوکوشیڈ روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ روانہ ہو رہی ہے، حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہے،ریلوے ٹریک کو جلد سے جلد بحال کرنے کیلئے کام کریں گے فی الحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے جبکہ مقامی پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس میں سوار مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے۔

    عمران خان نے پاکستان کو تباہ کرنے کی پوری کوشش کی،میجر گورو آریا

    ٹرین میں موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے اور ٹرین حادثے کے باعث قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرین حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جاں بحق ہقنے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ حادثے میں اموات کا بھی خدشہ ہے۔

    آرمی چیف نے امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج اور رینجرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں جائے حادثہ پر پاک فوج اور رینجرز کے امدادی دستے پہنچنا شروع ہوگئے مزید دستوں کو حیدرآباد اور سکرنڈ سے طلب کر لیا گیا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیوکےلئےروانہ تاکہ ریسکیو ہیلی کوپٹرز سے جلد از جلد زخمیوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے پاک فوج اور رینجرز کے حکام جائے حادثہ پر اشیاءِ خوردونوش بھی لے کر پہنچ رہے ہیں پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ آخری زخمی کی ہسپتال منتقلی اور جائے حادثہ پر پھنسے افراد کی بحالی تک جاری رہے گا-

    واضح رہے کہ دو روز قبل پڈ عیدن میں بھی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

    چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر امریکا کا بیان

  • چلتی ٹرین میں مسافر کو خنجر کے زور پر لوٹنے والا گرفتار

    چلتی ٹرین میں مسافر کو خنجر کے زور پر لوٹنے والا گرفتار

    چلتی ٹرین میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا گرفتار کر لیا گیا

    ریلویز پولیس رائیونڈ نے چلتی ٹرین میں مسافر کو خنجر کے زور پر لوٹنے والا گرفتار کر لیا،ملزم نے راولپنڈی کے رہائشی امان اللہ کو ٹرین موسیٰ پاک میں پریم نگر کے قریب خنجر کے زور پر لوٹ لیا تھا،ملزم نے مسافر سے 93 ہزار 500 روپے لوٹے تھے،مسافر اوکاڑہ سے لاہور جانے والی ٹرین موسیٰ پاک میں سفر کر رہا تھا ،ملزم صدیق نے ٹرین رائیونڈ رکنے پر چھلانگ لگا کر ریلوے یارڈ کی طرف دوڑ لگا دی

    مسافر کے شور مچانے پر ایس ایچ او رائیونڈ رحمت علی نے ٹیم کی مدد سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم سے مسافر کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی،ملزم کے قبضہ سے مسافر سے چھینی گئی 93 ہزار 500 روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ،ملزم محمد صدیق کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس رائیونڈ میں مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے،کامیاب کارروائی پر آئی جی ریلویز پولیس نے پوری ٹیم کی کاركردگی کو سراہا اور شاباش بھی دی

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    واضح رہے کہ پاکستان کی ٹرینوں میں جرائم بڑھ چکے ہیں، آئے روز مسافروں سے نہ صرف ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی ہیں بلکہ خواتین کو ہراساں بھی کیا جاتا ہے، چند دن قبل بھی ایک ٹرین میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا،

  • بھارت،تین ٹرینیں ٹکرا گئیں،ہلاکتیں 300 سے زائد

    بھارت،تین ٹرینیں ٹکرا گئیں،ہلاکتیں 300 سے زائد

    وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے، اور کہا ہے کہ بھارت میں ریل حادثے میں سینکڑوں افراد کی موت سے سخت غمگین ہوں ،متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی اظہار ہمدردی کرتے ہیں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ،وزیر اعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی

    بھارت ، اڑیسہ میں تین ٹرینوں کا خوفناک حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 300 سے بڑھ گئی ہے، 2500 سے زائد افراد زخمی ہیں ،مسافر ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر کر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئیں ،ان کا ملبہ برابر ٹریک پر بھی گرا جس پر تیسری مسافر سے بھری ٹرین اس ملبے سے ٹکڑا کر پٹری سے اتری اور پہلی دو ٹرینوں میں گھس گئی، ریاست اڑیسہ میں یہ حادثہ جمعہ کی شب پیش آیا،جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ریاست میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 244 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، حادثہ دارالحکومت سے 200 کلومیٹر دور پیش آیا،900 کے قریب مسافروں کو بچا لیا گیا ہے، زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، انہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے

    جائے وقوعہ پر چیخ و پکار و مدد کے ہولناک مناظر دیکھنے میں آئے، زخمی کراہ رہے تھے، لاشیں دبی ہوئی تھیں،ریسکیو ٹیموں کے آنے تک شدید زخمیوں کی موت ہو گئی، ٹرینوں میں سوار مسافروں کے لواحقین بھی جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے، سب اپنے پیاروں کی تلاش میں ہیں، مرنیوالوں کی شناخت کے بعد انکی لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی،واقعہ کے بعد بھارت میں اس روٹ پر چلنے والی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے،

    ریلوے حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ کافی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، اڑیشہ کے وزیراعلیٰ نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ریاست میں کوئی سرکاری تقریب نہیں ہو گی، ریلوے حکام بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں، حادثہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ریلوے بورٹ کے چیئرمین انیل کمار نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا معائنہ کیا

    ٹرین حادثے میں مرنیوالوں کی لاشوں کو دو سکولوں میں منتقل کیا گیا ہے، لاشوں کو سکولوں سے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال لے جایا جا رہا ہے وہاں سے لواحقین کو منتقلی ہو گی، بھارت کی تین ریل گاڑیوں، شالیمار چنئی کورومنڈیل ایکسپریس، یشونت پور،ہوڑہ ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کا حادثہ ہوا ہے، جائے وقوعہ پر 45 میڈیکل ٹیمیں موجود ہیں،جو مختلف علاقوں سے بھجوائی گئی ہیں،

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

    بھارتی وزیراعظم مودی نے آج مڈگام سٹیشن پر ممبئی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کرنا تھا اس تقریب کو حادثے کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے، مودی نے ویڈیو لنک سے تقریب میں شریک ہونا تھا، بھارتی وزیراعظم مودی نے حادثے پر غم کا اظہار کیا اورزخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی، انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین لئے دو دو لاکھ اور زخمیوں کے لئے پچاس پچاس ہزار کی مالی امداد کا اعلان کیا، مودی نے بھارتی وزیر ریلوے اشونی وشنو سے بات چیت کر کے تمام صورتحال سے آگاہی لی اور بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہاڈیشہ میں ٹرین حادثے سے دکھی ہوں دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہوں، میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے اور متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

     ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

    بھارتی ریلوے نے بھی حادثے کے متاثرین کے لئے امداد کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ مرنیوالوں کے لواحقین کو دس لاکھ اورزخمیوں کو دو لاکھ روپے امداد دی جائے گی ، معمولی زخمیوں کو پچاس ہزار دیئے جائیں گے، ٹرین حادثے کے بعد بھارت میں 58 ٹرینیں مکمل طور پر منسوخ کی گئی ہے، 41 ٹرینوں کا رخ موڑا گیا ہے، بھارتی ریلوے حکام کے مطابق اس ٹرین حادثے کو صدی کا سب سے بڑا حادثہ قرار دیا جا سکتا ہے جس میں مرنیوالوں کی تعداد 300 سے بڑھ چکی ہے،

    ریلوے حادثہ کے بعد ریسکیو کی سرگرمیاں جاری ہیں، مسافر ٹرین میں موجود مسافروں نے آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے، ایک مسافر نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب حادثہ ہوا تب میں سو رہا تھا، جیسے ہی ٹرین الٹی، آنکھ کھلی، باہر نکلنے کے بعد دیکھا ہر طرف لاشیں ہی لاشیں، خون ہی خون، کچھ مسافروں کے ہاتھ کٹ چکے تھے تو کچھ کے پاؤں، یہ ایک دل دہلا دینے والا منظر تھا

    بھارتی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور مکمل تحقیقات کی جائیں گی، ریسکیو آپریشن میں ایک کوچ سے مسافروں کو نکالنے کے لیے کرین کی ضرورت پڑ سکتی ہے . خون کے عطیات کی بھی اپیل کی گئی تھی جس کے بعد شہری ہسپتال میں پہنچے اور خون عطیہ کیا، مختلف ہسپتالوں میں واقعہ کے بعد تقریب 900 بیگ خون جمع ہو چکا ہے،

  • ریلوے ملازم کا خاتون سے زیادتی کا ایک اور واقعہ

    ریلوے ملازم کا خاتون سے زیادتی کا ایک اور واقعہ

    ریلوے ملازم کا خاتون سے زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

    کراچی کینٹ اسٹیشن تھانے میں حسیب نامی ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، حکام کے مطابق اوکاڑہ سے ٹرین میں سفر کرکے کراچی پہنچنے والی خاتون نے بتایا زیاتی کا نشانہ بنایا گیا ہے پولیس نے خاتون کی مدعیت میں حسیب نامی ریلوے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،واقعہ اوکاڑہ اسٹیشن پر پیش آیا ، خاتون نے کراچی پہنچ کر شکایت کی تو مقدمہ کراچی کینٹ میں درج ہوا ، حکام کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی،

    واضح رہے کہ دوران سفر خواتین کے ساتھ ریلوے ملازمین کی جانب سے زیادتی کے واقعات ماضی میں بھی پیش آ چکے ہیں اور ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، ایک سال قبل ماہ جون میں چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا ایک اور مبینہ واقعہ سامنے آیا تھا،کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین فیصل آباد میں رکی،خاتون نے ریلوے پولیس کو سٹیشن پر شکایت درج کروائی کہ راستے میں دو اہلکاروں نے زبردستی اجتماعی زیادتی کی ہے ،ریلوے پولیس نے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ،وزیر ریلوے نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور رپورٹ طلب کر لی ہے، ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، اور تحقیقات جاری ہیں، دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہاہے کہ خاتون بغیر ٹکٹ سفر کر رہی تھی جب اسے ٹکٹ کا کہا گیا تو خاتون نے الزام لگا دیا، خاتون کا کہنا ہے کہ سرکاری عملے نے سیکورٹی کا نشانہ بنایا، خاتون نے ون فائیو پر کال کی تھی، گرفتار ملزمان کے مطابق خاتون سے ٹکٹ مانگا گیا، وہ نہیں تھا، اسکے بعد خاتون کو ٹکٹ لینے کا کہا گیا تو اس نے زیادتی کا الزام لگا دیا

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

    سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

  • سیلابی پانی، ٹرین آپریشن کی بحالی میں مشکلات کا سامنا

    سیلابی پانی، ٹرین آپریشن کی بحالی میں مشکلات کا سامنا

    ریلوے حکام نے ٹریک اور پلوں پر سیلابی پانی ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر100فیصد مسافر و فریٹ ٹرین آپریشن بحال ہونے میں مزید 12سے15روز تاخیر سے شروع ہونے کا عندیا دیدیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے آج 11 ستمبر تک مسافروں کو تمام ٹرینوں کا ری فنڈ دیدیا ہے البتہ کل 12 ستمبر سے صرف روہڑی اسٹیشن تک رحمان بابا ٹرین کو پشاور سے براستہ فیصل آباد چلایا جائے گا،اپ اور ڈاؤن کی 30 سے زائد ٹرینیں بند ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ریلوے حکام کو سیلابی پانی کی وجہ سے ٹرین آپریشن شروع کرنے میں ٹیکینکل مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اگر ٹرین آپریشن شروع کیا جاتا ہے تو ریلوے انفراسٹرکچر کو مزید ٹیکینکل نقصان پہنچنے کے خدشہ ہے۔

    چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ آفیسر ریلوے وقار شاہد کے مطابق ٹریک پر سیلابی پانی کی صورتحال کا چوبیس گھنٹے جائزہ لیا جارہا ہے، ریلوے ٹریک اور پلوں پر سیلابی پانی کی وجہ سے ٹرین آپریشن کسی صورت شروع نہیں کیا جاسکتا ،100 فیصد مسافر اور فریٹ ٹرین آپریشن بحال ہونے میں مذید 12سے 15 روز لگ سکتے ہیں جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی سو فیصد ٹرین آپریشن شروع کردیا جائے گا۔

    ذرائع کےمطابق اپ اور ڈاؤن کی 30 سے زائد ٹرینیں مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے ریلوے خسارہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔

  • تیز گام ایکسپریس میں خواجہ سراؤں کا رقص،سعد رفیق کا نوٹس

    تیز گام ایکسپریس میں خواجہ سراؤں کا رقص،سعد رفیق کا نوٹس

    لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی تیز گام ایکسپریس میں خواجہ سراؤں کے رقص کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نوٹس لے لیا۔

    14 اگست پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کو پاکستانیوں نے اپنے اپنے انداز سے منایا لیکن لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین میں یوم آزادی عجیب انداز سے منایا گیا اور تیز گام کی ڈائننگ کار میں مجرا پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

    خواجہ سراؤں کے نازیبا رقص کی ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں نے شدید اعتراض کیا اور پاکستان ریلوے سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ریلوے ترجمان کے مطابق وزیر ریلوے سعد رفیق نےاس واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اور کہاہےکہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق ٹرین کی کمرشل منیجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے، شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، پرائیوٹ آپریٹر کے مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائےگا۔

  • ملک بھر میں بارشوں کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر

    ملک بھر میں بارشوں کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثرہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ریلوے ذرائع کے مطابق بارشوں کی وجہ سے کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے40 منٹ تاخیر کا شکارہوئی-

    کراچی،لاہور سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان

    کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 30منٹ، کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے ،کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے،کراچی سے لاہور آنے والی گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس بھی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

    علاوہ ازیں کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس 2 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ، کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی خیبر میل ایکسپریس ایک گھنٹہ 30منٹ تاخیر کا شکارہوئی۔۔

    کراچی براستہ فیصل آباد راولپنڈی چلنے والی پاکستان ایکسپریس ایک گھنٹہ 40 منٹ اور کراچی براستہ فیصل آباد ملکوال چلنے والی ملت ایکسپریس بھی 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی-

    ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کرائے کم ہونے کی وجہ سے ٹرینوں میں رش بھی زیادہ ہے، مسافروں کی سیفٹی پہلی ترجیح ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جا ری ہے اسلام آباد میں موسلا دھار بارش،میریٹ ہوٹل کے باہر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی سی ڈی اے کا عملہ نکاسی آب میں مصروف ہے،ظفر وال میں موسلا دھار بارش ممحکمہ آبپاشی کےمطابق ظفروال ،نالہ ڈیک میں درمیانے درجے کےسیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی نالہ ڈیک میں 11 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہےنالہ ڈیک میں پانی گزرنے کی گنجائش 25 ہزار کیوسک ہے-

    پنڈدادن خان میں موسلادھار بارش ،نشیبی علاقے زیر آب آگئیں متعدد علاقوں میں فیڈر ٹرپ کر گئے، بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی-

    کراچی: خاتون سمیت 7 مسلح ملزمان گھر سے 56 لاکھ روپے نقد، 28 تولہ سونا،4 موبائل…

  • عید پر ٹرینوں کی بروقت آمد اور روانگی یقینی بنائی جائے،سعد رفیق

    عید پر ٹرینوں کی بروقت آمد اور روانگی یقینی بنائی جائے،سعد رفیق

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں ریلوے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    سابقہ حکومت نے بجلی کی پیداوار نہ بڑھا کر مجرمانہ غفلت کی،وفاقی وزراء

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عید کے موقع پر ٹرینوں کی بروقت آمد اور روانگی کو یقینی بنایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ صاف پانی کی دستیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، دوران سفر کرونا ایس او پیز پر عمل کروائیں، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کی گاڑی چلا دی، ایوی ایشن بھی ٹیک آف کر رہی ہے۔ایک اور اجلاس میں وفاقی وزیر کو آپٹیکل فائبر کیبل کی پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔ ریلوے حکام اس ضمن میں تین مختلف کمرشل ماڈلز کی سٹڈی کریں گے۔

     

    عید تعطیلات پر گھروں سے بغیر ضرورت مت نکلیں. وزیر صحت

     

    وزیر ہوا بازی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ سعد رفیق کو پی آئی اے کی کل افرادی قوت، انتظامی امور، انضباتی کاروائیوں اور مختلف ملازمین کی جانب سے کئے گئے مقدمات پر بریفنگ دی گئی،پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے کو ایچ آر شعبے کی اصلاحات میں پیش رفت تیز کرنے کی ہدایات دیں-

    انہوں نے پی آئی اے کو ہر شعبہ خصوصاً بیرون ملک پوسٹنگ کو صریحاً میرٹ پر کرنے کی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ ٹرانفسر، پوسٹنگ اور ترقیوں کیلئے یکساں اور شفاف طریقہ کار اپنا یا جائے-واجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے اپنے سالانہ کارکردگی کو جانچنے کی نظام کو بھی اصلی کارکردگی کے ساتھ منسلک کرے-خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت میٹنگ میں پی آئی اے کو درپیش مالی مشکلات اور کئی دہائیوں پر مبنی نقصانات کا بھی جائزہ لیا گیا اور پی آئی اے کے ذمہ واجب الادا قرضہ جات اور ان سے متعلق لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا-

  • چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا ایک اور مبینہ واقعہ

    چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا ایک اور مبینہ واقعہ

    چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا ایک اور مبینہ واقعہ سامنے آگیا

    کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین فیصل آباد میں رکی،خاتون نے ریلوے پولیس کو سٹیشن پر شکایت درج کروائی کہ راستے میں دو اہلکاروں نے زبردستی اجتماعی زیادتی کی ہے ،ریلوے پولیس نے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ،وزیر ریلوے نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور رپورٹ طلب کر لی ہے، ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، اور تحقیقات جاری ہیں، دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہاہے کہ خاتون بغیر ٹکٹ سفر کر رہی تھی جب اسے ٹکٹ کا کہا گیا تو خاتون نے الزام لگا دیا، خاتون کا کہنا ہے کہ سرکاری عملے نے سیکورٹی کا نشانہ بنایا، خاتون نے ون فائیو پر کال کی تھی، گرفتار ملزمان کے مطابق خاتون سے ٹکٹ مانگا گیا، وہ نہیں تھا، اسکے بعد خاتون کو ٹکٹ لینے کا کہا گیا تو اس نے زیادتی کا الزام لگا دیا

    پاکستان ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سر سید ایکسپریس کے حوالے سے خاتون سے مبینہ زیادتی کا ایک واقعہ میڈیا میں رپورٹ کیا گیا۔ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

    ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق 30 جون بروز جمعرات مسماۃ ف بی بی سکنہ لانڈھی کراچی، ریلوے اسٹیشن روہڑی سے سرسید ایکسپریس پر راولپنڈی جانے کیلئے اکیلی بلا ٹکٹ سوار ہوئیں۔ ٹرین جب ریلوے اسٹیشن خانیوال سے روانہ ہوئی تو مذکورہ خاتون نے 15 پر کال کرکے بتایا کہ اسکے ساتھ ٹرین کے عملہ نے زیادتی کی ہے۔اس پر پاکستان ریلوے کا سیکیورٹی سٹاف فوراً ڈبے میں خاتون کے پاس پہنچا اور مسماۃ ف کو لیڈی کانسٹیبلان کی زیر حفاظت تھانہ ریلوے پولیس فیصل آباد لے آیا۔ مسماۃ ف کی نشاندہی پر سرسید ایکسپریس کے دو پرائیویٹ ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا. تاہم ٹرین کے مسافروں نے دریافت پر ایسے کسی بھی وقوعہ سے لا علمی کا اظہار کیا اور بتایا کہ مدعیہ آزادانہ طور پر ٹرین میں چل پھر رہی تھیں۔ گواہان کے نام و پتہ اور موبائل نمبر نوٹ کئے گئے اور مدعیہ کی نشاندہی پر ٹرین کے واش روم/ جائے وقوعہ کا بھی ملاحظہ کیا گیا ہے اور کسی قسم کی کوئی شہادت دستیاب نہ ہوئی ہے۔ مدعیہ کا میڈیکل کروایا گیا جس کی ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا،جس پروزیراعظم شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا،

    درج ایف آئی آر کے مطابق خاتون کو شوہر نے ڈیڑھ ماہ قبل طلاق دی، خاتون بچوں سے ملنے کے لئے مظفر گڑھ آئی تھی، 26 مئی کو وہ مظفر گڑھ پہنچی اور 27 مئی کو مظفر گڑھ سے کراچی زکریا ایکسپریس کے ذریعے واپس روانہ ہوئی، خاتون کواسٹیشن سے سیٹ نہیں ملی تا ہم خاتون نے اکانومی کلاس کا ٹکٹ بنوا کر سفر کا آغٍاز کر دیا،ٹرین جب روہڑی پہنچی تو ٹکٹ چیک کرنے والے ٹرین کے ملازم زاہد نے خاتون سے کہا کہ وہ اس کو اے سی والی بوگی کی برتھ میں سفر کروا سکتا ہے، اس کے بعد زاہد نے عاقب سے ملوایا اور خاتون کو اے سی والی بوگی میں سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی، کچھ لمحوں بعد زاہد آیا اور اس نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، خاتون نے وہاں سے اکانومی کلاس میں جانے کی کوشش کی تو اسے مارنے کی دھمکی دی گئی، خاتون کو زاہد نے زیادتی کا نشانہ بنایا،بعد ازاں عاقب آیا اور اس نے بھی خاتون کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کیا ، اسکے بعد ایک اور شخص آیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی اس نے بھی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،خاتون جب کراچی پہنچی تو اس نے پولیس کو زیادتی کے بارے میں آگاہ کیا، تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تا ہم ملزمان فرار ہو گئے تھے

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

    سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

  • امریکا میں تیزرفتار ٹرین ٹرک سے ٹکرا گئی،3 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

    امریکا میں تیزرفتار ٹرین ٹرک سے ٹکرا گئی،3 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

    امریکا میں لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی تیز رفتار ٹرین کراسنگ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز امریکی ریاست میزوری میں خوفناک ٹرین حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    امریکا میں ٹرک سے 46 افراد کی لاشیں برآمد

    حادثہ تیز رفتار ٹرین کے کراسنگ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا ٹرین میں 250 مسافر موجود تھے، تصادم اتنا خطرناک تھا کہ 8 بوگیاں الٹ گئیں۔ ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو پہلے ایک اسکول میں منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

    شدید زخمی ہونے والے مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں درجن سے زائد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    میسوری اسٹیٹ ہائی وے پٹرول کے ترجمان کارپورل جسٹن ڈن نے بتایا کہ مرنے والے افراد میں سے دو ٹرین میں تھے اور ایک ٹرک میں تھا۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہے کہ کتنے لوگ زخمی ہوئے لیکن ہسپتالوں نے حادثے سے 40 سے زیادہ مریضوں کو موصول ہونے کی اطلاع دی ہے اور مزید کی توقع کر رہے ہیں۔

    کم از کم آٹھ طبی ہیلی کاپٹر نے زخمیوں کو ریسکیو کیا لائف فلائٹ ایگل کے بزنس ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر میٹ ڈوگرٹی نے کینساس سٹی اسٹار کو بتایا کہ وہ جانتے ہیں کہ متعدد زخمی ہیں اور کچھ لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    امریکی صدر نےفیڈرل گن ریفارمز بل پر دستخط کر دیئے

    ایمٹرک کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے، سی این این نے اطلاع دی کہ کم از کم 50 افراد زخمی ہوئے اور متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی یہ حادثہ کیلیفورنیا میں ایک ایمٹرک ٹرین کے ایک دیہی کچی سڑک کے ساتھ ایک غیر محفوظ کراسنگ پر ایک گاڑی سے ٹکرا جانے کے ایک دن بعد پیش آیا، جس سے تین افراد ہلاک اور کم از کم دو زخمی ہوئے۔

    ایمٹرک کے ترجمان کمبرلی ووڈس نے بتایا کہ ساؤتھ ویسٹ چیف تقریباً 243 مسافروں اور 12 عملے کو لے کر جا رہا تھا جب مینڈن میں ٹرک سے 1.42 بجے ٹکرا گیا ٹرین شکاگو سے لاس اینجلس جا رہی تھی۔

    اسپتال کے ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ تین مسافروں کو جائے وقوعہ سے کولمبیا کے یونیورسٹی اسپتال لے جایا گیا تھا۔ ان کے حالات معلوم نہیں تھے۔

    اسکول کے سپرنٹنڈنٹ، ٹم بیئنگ نے کینساس سٹی اسٹار کو بتایا کہ ٹرین میں سوار مسافروں میں ایسٹون، کنساس کے پلیزنٹ رج ہائی اسکول کے ہائی اسکول کے طلباء بھی شامل تھے جو شکاگو میں امریکہ کے مستقبل کے بزنس لیڈرز کانفرنس کے لیے جارہے تھے۔

    ساؤتھ ویسٹ چیف کو لاس اینجلس سے شکاگو جانے میں تقریباً دو دن لگتے ہیں مینڈن، جس کی آبادی تقریباً 160 ہے، کنساس سٹی سے تقریباً 84 میل شمال مشرق میں ہے۔

    بھارت میں 4 سال پرانی ایک ٹوئٹ پرمسلمان صحافی گرفتار