Baaghi TV

Tag: ٹماٹر

  • ایک ہفتے میں پیاز 29  ،ٹماٹر 24   اور آلو 22 روپے سستے ہوئے،عظمیٰ بخاری

    ایک ہفتے میں پیاز 29 ،ٹماٹر 24 اور آلو 22 روپے سستے ہوئے،عظمیٰ بخاری

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران پیاز 29 روپے،ٹماٹر 24 روپے اور آلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں۔ باقی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 15 سے 20 روپے تک کمی ہوئی ہے۔ پھلوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ یہ پنجاب کی تمام اضلاع کی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ٹیمیں صوبے بھر میں متحرک ہیں۔سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانا سب سے بڑا ٹاسک ہے۔اسکے لئے تمام ڈی سی،اے سی اور کمشنر روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کے دورے کریں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم کا مشن ہے کہ عوام کو سستی روٹی اور سستی سبزیاں ملیں۔عام آدمی کی بنیادی ضروریات میں روٹی اور سبزیاں ہیں۔ سبزی اور روٹی کی قیمت عام آدمی کی پہنچ کے مطابق ہی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری وزیراعلیٰ پیاز اور ٹماٹر کی قیمت مقرر کرنے بھی آئی اور عوام کو سستی اشیاء خوردونوش فراہم کرنے بھی آئیں ہیں۔ مریم نواز عام آدمی کی آواز ہیں ان کا مشن خواتین اور نوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے۔ مریم نواز کو گالم گلوچ برگیڈ کی نہیں پنجاب کے 11 کروڑ عوام کی فکر ہے۔عوام نے ہمیں مینڈیٹ مسائل کے حل کے لیے دیا انکے اعتماد پر پورا اتریں گے.

    بیرسٹر صاحب اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے: عظمیٰ بخاری
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بیرسٹر صاحب اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے۔ حلیہ اور زبان اور حرکتیں کے پی کے کی حکومت کی ٹک ٹاکرز،بدمعاشوں اور غنڈوں جیسی ہیں۔ بے شرمی، بے حیائی اور زبان درازی میں فتنہ پارٹی کا کوئی ثانی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جن کی حکومت بنی گالہ اور اڈیالہ سے چل رہی ہے انکو مریم نواز کے طرز حکومت پر انگلیاں اٹھاتے شرم نہیں آتی؟ مریم نواز پنجاب میں ڈلیور کر رہی ہیں، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہیں،ان کو اصل تکلیف یہی ہورہی ہے۔ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی میں نہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے لے کر ان کے چمچوں تک سب ایک ہی سانچے میں تیار کیے گئے ہیں۔ پوری جماعت کے ایک بھی فرد کی آنکھوں میں حیاء نہیں ہے۔ ان کے منہ میں جو آتا ہے وہ فوراً مغلظات کی شکل میں باہر نکال دیتے ہیں۔ پختونوں نے آپ کو زبان درازی اور چرب زبانی کے لیے ووٹ نہیں دیے۔ پنجاب میں جو سہولیات مریم نواز لوگوں کو فراہم کررہی وہ پختونوں کا بھی حق ہے۔ پختونوں کو وہ وزیراعلیٰ ملا جسکو اڈیالہ جیل سے فرصت ہی نہیں ملتی۔علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • ٹماٹر مہنگا، حکومت لگائے گی سٹال ،قیمت 90 روپے کلو مقرر

    ٹماٹر مہنگا، حکومت لگائے گی سٹال ،قیمت 90 روپے کلو مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر مہنگا ہونے کی وجہ سے حکومت نے سٹال لگانے کی تیاری شروع کر دی ہے، آج سے کئی شہروں میں سٹال لگا دئیے جائیں گے

    ٹماٹر کی قیمتیں اگرچہ پاکستان میں بھی بڑھ چکی ہیں، پاکستان کے شہروں میں ٹماٹر ایک سو روپے کلو فروخت ہو رہا ہے تا ہم ہمسایہ ملک میں بارشوں کے بعد ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی ہے، جس کے بعد حکومت نے ٹماٹر سستے داموں بیچنے کے لئے سرکاری سٹال لگانے کا فیصلہ کیا ہے، آج سے محکمہ خوراک کے اہلکار دہلی سمیت کئی شہروں میں سٹال لگائیںگے جہاں ٹماٹر 90 روپے کلو فروخت کیا جائے گا، اس ضمن میں محکمہ خوراک کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں‌،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹال لگانے کے پہلے 11 اضلاع میں ٹماٹر فروخت کئے جائیں گے، پہلے دن 17 ہزار کلو ٹماٹر فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ٹماٹر فروخت کرنے کے لئے موبائل گاڑیوں کا بھی استعمال کیا جائے گا، بھارت میں شدید بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ،محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ جولائی اگست، اکتوبر، نومبر میں ٹماٹر کی پیدوار کم ہوتی ہے، جولائی میں بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی نقل و حمل میں بھی مشکل ہوتی ہے جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت بڑھی ہے

    ٹماٹر کی قیمت بلند ترین سطح پر ہونے کی وجہ سے شہریوں نے اسکا استعمال کم کر دیا ہے، کرناٹک سمیت کئی شہروں میں ٹماٹر چوری ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جسکے بعد کسان اب اپنے خاندان سمیت کھیت میں ہی رہتے ہیں تا کہ ٹماٹرچوری ہونے سے بچایا جا سکے

     ٹماٹر کی قیمت میں اچانک اضافہ 

    ناسا کا خلا میں ٹماٹر اگانے کا منصوبہ شروع

    ٹماٹر گوشت

     زرتاج گل کی گاڑی پر ٹماٹر پھینکے 

    اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

    پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

  • میکڈونلڈز نےبھارت میں اپنےکھانے کی تیاری میں ٹماٹرکا استعمال بند کردیا

    میکڈونلڈز نےبھارت میں اپنےکھانے کی تیاری میں ٹماٹرکا استعمال بند کردیا

    امریکی فوڈ چین میکڈونلڈز نے شمالی اور مشرقی بھارت میں اپنے بیشتر آؤٹ لیٹس پر کھانے کی تیاری میں ٹماٹر کا استعمال بند کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی فوڈ چین نے فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی آئٹم میں ٹماٹر استعمال نہیں ہو گا اس کی وجہ ٹماٹر کی قیمتوں میں ہونے والا پانچ گنا اضافہ بتایاگیا ہے کیونکہ خراب موسمی حالات کی بنا پر فصل کی پیداوار متأثر ہوئی ہے، بھارت کے شمالی اور مشرقی علاقوں کے امریکی فاسٹ فوڈ سینٹرز میں کھانوں میں ٹماٹر نہیں دیئے جا رہے عالمی فاسٹ فوڈ چین نے کہا ہے کہ ٹماٹر کا استعمال بند کر دینے کی وجوہات میں معیاری مصنوعات کی عدم دستیابی اور قیمت میں تیزی سے اضافہ شامل ہیں۔

    لیہ : اشیائے خوردونوش، نئی ریٹ لسٹ کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کے کچھ علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت 250 روپے فی کلو سے بھی اوپر چلی گئی ہےٹماٹر پورے بھارت کے کھانوں میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں اور ان کی قیمت میں اضافہ وسیع پیمانے پر مظاہروں کا باعث بن سکتا ہے، جیسے پہلے پیاز کی قیمت میں اضافے کے خلاف کیے گئے تھے۔ ان مظاہروں نے جنوبی ایشیا کے ملک میں حکومتوں کو واقعی گرا دیا ہے۔

    پی ٹی آئی چئیرمین اقتدارمیں رہنے کیلئےکوئی بھی سمجھوتا کرسکتے ہیں،خرم دستگیر

    6 جولائی کو شائع ہونے والے ریزرو بینک آف انڈیا کے محققین کے ایک مطالعہ کے مطابق، لاگت میں کمی بیشی سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مرکزی بینک کی کوششیں بھی متأثر ہوسکتی ہیں۔ اور مالی طور پر کمزور طبقات پر اس کے غیر متناسب اثرات ہوں گے ٹماٹر، پیاز، اور آلو ملک کے کنزیومر پرائس انڈیکس کمبائنڈ باسکٹ کا ایک چھوٹا حصہ ہیں لیکن ہیڈ لائن افراط زر کے اتار چڑھاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان کی قیمتوں میں اضافہ دیگر سبزیوں اور اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافے کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے مہنگائی اور غذائی تحفظ پر منفی اثر ہو سکتا ہے۔

    سیالکوٹ : دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب

  • ٹماٹر کی قیمت میں اچانک اضافہ

    ٹماٹر کی قیمت میں اچانک اضافہ

    عید کے قریب آتے ہی ٹماٹر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کراچی میں عید سے چند روز قبل 100 روپے کے 4 کلو ملنے والے ٹماٹر اب 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں بھی عید سے قبل ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اچانک 100 فیصد اضافہ ہو گیا ہے اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت 50 سے بڑھ کر 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    مارکیٹ میں موجود لوگو بتانا ہے کہ عید پر چونکہ ٹماٹر کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے اس لیے اس کی طلب بڑھتے ہی اس کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔ پاکستان میں عید الاضحیٰ کل مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی اور مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
    پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
    مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
    ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

    ادھر دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ایک شہری کا کہنا ہے حکومت ان ظالموں کو لگام دے کیونکہ انہیں جب بھی معلوم ہوتا ہے اب یہ چیز شہریوں کی اشد ضرورت ہے تو یہ لوگ اس کو مزید مہنگا کرتے دیتے ہیں تاکہ ناجائز منافع کما سکیں.

  • ٹماٹراورپیازپاکستان کے:قلات میں زمینداروں کا احتجاج، ایران سے آئے ٹماٹر سڑک پر پھینک دیئے

    ٹماٹراورپیازپاکستان کے:قلات میں زمینداروں کا احتجاج، ایران سے آئے ٹماٹر سڑک پر پھینک دیئے

    قلات :بلوچستان کے زمینداروں نے ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کیخلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ کو منگچر کے مقام پر بند کردیا، مظاہرین نے بھاری مقدار میں ایران سے آئے ٹماٹر سڑک پر پھینک دیئے۔ انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مظاہرین کیخلاف کارروائی شروع کردی۔

    ضلع قلات کے علاقے منگچر میں بعض زمینداروں نے ایران سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کیخلاف احتجاج کیا مظاہرین نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا، کچھ مشتعل افراد نے ٹرک سے ٹماٹر اتار کر پھینک دیئے۔قلات میں احتجاج کے باعث قومی شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں، بسوں اور ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کے باعث مقامی پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں گرگئیں، جس کی وجہ سے انہیں نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے ایران اور افغانستان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد کو فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔

    دوسری طرف بعض مقامی زمینداروں نے قومی شاہراوں کو بند کرنے اور پھلوں اور سبزیوں کو سٹرکوں پر پھینک کر احتجاج کرنے کے واقعے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان سے پھلوں و سبزیوں کی درآمد سے مقامی زمینداروں اور تاجروں کو بلاشبہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے لیکن ایسا رویہ قابل مذمت ہے۔

    دوسری طرف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات فدا بلوچ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • ٹماٹر کی کہانی!!! — ڈاکٹر حفیظ الحسن

    ٹماٹر کی کہانی!!! — ڈاکٹر حفیظ الحسن

    پاکستان میں اس وقت ٹماٹر بے حد مہنگا بک رہا ہے۔ بڑے شہروں میں غالباً 500 روپے کلو سے بھی زیادہ۔ آئے روز ملک میں روزمرہ کی مختلف سبزیوں کی مارکیٹ میں شارٹیج یا کمی رہتی ہے جس سے انکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو جاتا ہے۔ مگر رکیے ٹماٹر سبزی نہیں بلکہ ایک پھل ہے۔ ویسے بینگن بھی پھل ہے۔ ٹماٹر کا سائنسی نام Solanum lycopersicum L ہے۔ گھبرائے نہیں آپ اسے ٹماٹر ہی کہیئے۔

    یہ بات سن کر آپ شاید حیران ہوں کہ ہمارے آباؤ اجداد اور پُرکھوں کے کھانوں میں ٹماٹر نہیں ڈلتا تھا۔ زیادہ نہیں تین چار صدیاں پیچھے چلے جائیں تو برصغیر میں ٹماٹر تھا ہی نہیں۔ ٹماٹر دراصل لاطینی امریکہ اور میکسیکو میں اُگا کرتے تھے۔ پندرویں اور سولہویں صدی میں جب ہسپانویوں نے ان علاقوں پر قبضہ کیا تو یہاں کے مقامی لوگ ٹماٹروں کو اپنے کھانوں میں استعمال کیا کرتے تھے مگر یہ ٹماٹر سائز میں آج کے ٹماٹروں سے بے حد چھوٹے اور مٹر کے دانوں جتنے ہوتے۔ سولویں صدی میں ٹماٹر یورپ آئے مگر انہیں کھانوں میں نہیں بلکہ زیادہ تر سجاوٹ کے طور پر اُگایا جاتا۔ برِ صغیر میں بھی ٹماٹر سولہویں صدی میں پرتگالیوں نے متعارف کرایا۔ پرتگالیوں نے ہی یہاں آلو اور مرچیں بھی متعارف کرائیں گویا برِ صغیر میں پہلے نہ ٹماٹر تھا، نہ آلو اور نہ مرچیں۔ یہ تصور کرنا کچھ مشکل ہے کہ ہمارے پّرکھوں کے کھانے ان تمام سبزیوں اور پھلوں کے بغیر کیسے ہوتے ہونگے۔

    مگر برِ صغیر کے کھانوں میں بھی سولہویں یا سترویں صدی میں ٹماٹر نہیں ڈلتا تھا۔ انیسویں صدی تک جب یورپ اور برطانیہ میں ٹماٹروں کو کھانوں میں استعمال کیا جانے لگا اور یہ مقبول ہوئے تو انگریزوں کو ٹماٹروں کی ضرورت پڑی۔ ایسے میں برِ صغیر کا موسم اور یہاں کی آب و ہوا ٹماٹر اُگانے کے لیے موافق تھی۔ لہذا انگریزوں نے بھارت میں ٹماٹر کو بڑے پیمانے پر کاشت کروانا شروع کیا جسے برطانیہ اور یورپ کی منڈیوں میں بھیجا جاتا۔ اُس زمانے میں بھی ہندوستانی کھانوں میں ٹماٹر محض ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا مگر آہستہ آہستہ یہ کھانوں کا بنُیادی جُز بنتا گیا۔

    آج بھارت اور پاکستان میں 8 ہزار سے بھی اوپر کی ورائٹی کے ٹماٹر اُگتے ہیں۔ 2015 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ٹماٹروں کی کل سالانہ پیداوار تقریباً 57 ہزار ٹن ہے اور اسکی کاشت ملک کے ڈیڑھ لاکھ ہیکٹر کے رقبے پر ہوتی ہے۔ دنیا بھر کی کل ٹماٹروں کی پیدوار میں پاکستان کا حصہ محض 0.3 فیصد ہے۔ پاکستان میں ٹماٹروں کی تقریباً چالیس فیصد پیداور سندھ میں ہوتی ہے جسکے بعد بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب شامل ہیں۔ پنجاب میں ٹماٹروں کی پیداوار دوسرے صوبوں کی نسبت کم ہے۔ ٹماٹر کی سب سے زیادہ پیداوار فی ایکڑ بلوچستان میں ہوتی ہے۔

    گو ٹماٹر ایک منافع بخش فصل ہے مگر کئی اہم مسائل کی وجہ سے کسانوں تک اسکا مناسب منافع نہیں پہنچتا۔ بلوچستان کے ٹماٹر اّگانے والا کاشتکار کو فی ایکڑ منافع پنجاب کے کاشتکار سے زیادہ ملتا ہے۔ اسکی ایک وجہ تو زیادہ پیداور فی ایکڑ جو سستی مزدوری اور مناسب موسم سے جّڑی ہے جبکہ دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ پنجاب کا ٹماٹر مارکیٹ میں کٹائی کے سیزن کے عروج پر آتا ہے جس سے مارکیٹ میں زیادہ رسد ہونے کے باعث اسکی قیمت کم لگتی ہے۔ جبکہ بلوچستان اور سندھ کا ٹماٹر باقی موسموں میں بھی آتا ہے۔

    چونکہ پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہے لہذا سندھ اور بلوچستان سے آنے والے ٹماٹر کی ترسیل اور فاصلے کے باعث منڈیوں تک پہنچتے اسکی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ اسی لئے ٹماٹر کی قیمت سارا سال بدلتی رہتی ہے کیونکہ مناسب سپلائی چین، سٹوریج اور منڈیوں میں حکومت کی جانب قیمتوں پر مناسب کنٹرول نہ ہونے کے باعث ناجائز منافع خوری کے نتیجے میں اسکی قیمت عام شہری اور کسان کو ادا کرنی پڑتی ہے۔

    ٹماٹر کے کاشتکاروں کے مسائل دیکھیں جائیں تو بہتر کوالٹی کا بیج نہ ہونا، ہائیبریڈ یا امپورٹڈ بیج کا مقامی موسم کی تبدیلیوں کو برداشت نہ کرنا، جڑی بوٹیوں اور کیڑوں کے تدارک کی ادوایات کی خراب کوالٹی، کھاد کی خراب کوالٹی اور قیمتوں میں اضافہ، پیکجنگ کے مسائل، مناسب تربیت اور جدید طریقوں کا فقدان اور کٹائی کے دنوں میں مزدورں کی کمی جیسے اہم مسائل پاکستان میں ٹماٹر کی کاشت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

    ِان مسائل کا حل کیا ہے؟ حکومت کی کسان دوست پالیسیاں!!

    1. کاشتکاروں کو مناسب اور جدید تربیت فراہم کرنا جس میں بیج کے چناؤ سے لیکر پیکجنگ تک تمام عوامل شامل ہوں۔

    2.مقامی بیج پر تحقیق اور اسکی پیداوار کو مزید بہتر بنانا۔ شدید گرمی اور موسمیاتی تبدیلوں سے مزاحمت کرنے والے بیج پر کام

    3. امپورٹڈ اور ہائبریڈ بیج کی کوالٹی کی حکومت کی جانب سے مناسب جانچ کے بعد ہی اسے مارکیٹ میں فروخت کی اجازت

    4. کھاد اور کیڑے مار ادوایات کی کوالٹی اور قیمت پر کنٹرول

    5. آڑھتی اور کمیشن ایجنٹوں پر کنٹرول اور اس حوالے واضح قانون سازی اور حکمتِ عملی جس سے کسانوں کے استحصال کو روکا جا سکے

    6. خوراک کی مصنوعات پیدا کرنے والی پرائیویٹ کمپنیاں مثال کے طور پر نیسلے یا اینگرو وغیرہ سے معاہدے جو کسانوں کو اُنکی فصل کی مناسب قیمت بلا تاخیر ادا کریں۔

    7. مارکیٹ میں ٹماٹروں کی قیمت کے اُتار چڑھاؤ کو روکنے کے لیے اس بات پر غور کہ اگر بھارت سے ٹماٹر درآمد کیے جائیں تو اسکے کیا فوائد اور نقصان ہو سکتے ہیں؟

    پاکستان جیسے زرخیز اور زرعی ملک میں مقامی پیداوار ہونے کے باوجود سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہونا اپنے آپ میں ایک سوالیہ نشان اور ریاستی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • پیاز اور ٹماٹر کے 40 ٹرک پاکستان پہنچ گئے

    پیاز اور ٹماٹر کے 40 ٹرک پاکستان پہنچ گئے

     

    اسلام آباد :ایران سے پیاز اور ٹماٹر کے 40 ٹرک پاکستان پہنچ گئے۔ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھیں۔

    پاکستان میں جون سے اگست کے آخری ہفتے تک جاری مون سون بارشوں اور اس کے بعد سیلابی صورتحال کے نتیجے میں فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ ذرائع مواصلات بھی بری طرح متاثر ہونے سے سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

    پاکستان میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں 300 روپے فی کلو تک پہنچنے کے بعد حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دیتے ہوئے اس پر ڈیوٹی 90 روز کیلئے ختم کردی تھی۔حکومتی اجازت کے بعد ایران سے پیاز اور ٹماٹر کے 40 ٹرک تفتان پہنچ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے روزانہ کی بنیاد پر ٹماٹر اور پیاز کی درآمدات جاری رہے گی۔

    ایف بی آر نے قیمتوں کے استحکام کیلئے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر دو ایس آر اوز جاری کر دئیے، پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان سے مقامی منڈیوں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، وزیراعظم نے لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے پیاز اور ٹماٹر کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے، ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ سے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے ایف بی آر نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر 31 دسمبر، 2022 تک تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے استثنی دیا ہے، اس سے پہلے ایف بی آر نے ان تمام اشیاء پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ دے دی ہے جن کی تصدیق این ڈی ایم اے یا پی ڈی ایم اے کرے گی۔

  • مصالحہ جات گوشت کے بھاؤ

    مصالحہ جات گوشت کے بھاؤ

    قصور
    رب کی رحمت سے مفت ملا قربانی کا گوشت تو گھروں میں موجود مگر مصالحہ جات انتہائی مہنگے انتظامیہ خاموش
    تفصیلات کے مطابق رب کی رحمت سے لوگوں کے گھروں میں گوشت تو وافر موجود ہے مگر گوشت کو پکانے کیلئے استعمال ہونے والے مصالحہ جات انتہائی مہنگے کر دیئے گئے ہیں 80 روپیہ کلو والی ادرک 600 روپیہ فی کلو 40 روپیہ کلو والے ٹماٹر 200 روپیہ کلو اور 50 روپیہ کلو والی ہری مرچ 220 روپیہ فی کلو فروخت کی جا رہی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے
    لوگوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے