Baaghi TV

Tag: ٹنل

  • چین میں  دنیا کی سب سے طویل ٹنل تعمیر کرنے کی باضابطہ منظوری

    چین میں دنیا کی سب سے طویل ٹنل تعمیر کرنے کی باضابطہ منظوری

    بیجنگ: چین نے دنیا کی سب سے طویل ٹنل تعمیر کرنے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی جس کے بعد 6 گھنٹے پر مشتمل سفر محض 40 منٹ میں طے ہو گا۔

    چینی میڈیا کے مطابق چین کا بوہائی اسٹریٹ ٹنل نامی یہ منصوبہ دو متوازی سرنگوں پر مشتمل ہو گا۔ جن میں تیز رفتار ٹرینیں چلیں گی،یہ ٹنل چین کے دو اہم صنعتی شہروں ڈالیان اور یان تائی کو آپس میں ملائے گی ٹرینیں 150 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے چل سکیں گی، جو یورواسٹار ٹرینوں سے بھی زیادہ ہے۔

    منصوبہ سازوں کے مطابق ٹنل کی مجموعی لمبائی تقریباً 75 سے 76 میل ہو گی جن میں سے 56 میل حصہ سمندر کی تہہ کے نیچے تعمیر کیا جائے گا اس طرح یہ ٹنل زیر سمندر حصے کے لحاظ سے برطانیہ کی چینل ٹنل اور جاپان کی سیکان ٹنل دونوں کو پیچھے چھوڑ دے گی، اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل میں 10 سے 15 سال لگ سکتے ہیں جبکہ موازنہ کیا جائے تو چینل ٹنل کی تعمیر میں تقریباً 6 سال لگے تھے۔

    حکام کے مطابق ٹنل میں جدید ترین حفاظتی نظام نصب کیا جائے گاجن میں جدید وینٹی لیشن، واٹر پروفنگ، اسٹرکچرل سینسرز اور ایمرجنسی ایگزٹ شامل ہوں گے خاص طور پر اس لیے کہ یہ علاقہ زلزلہ خیز خطے میں واقع ہےماہرین کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف چین کے انفراسٹرکچر میں انقلاب لائے گا بلکہ خطے کی معاشی سرگرمیوں کو بھی نئی رفتار دے گا۔

  • 129 سال پرانی سرنگ بحال کر دی گئی

    129 سال پرانی سرنگ بحال کر دی گئی

    ایبٹ آباد
    خیبر پختونخوا کے مشہور سیاحتی مقام ایوبیہ میں زیر زمین دریافت ھونے والی ٹنل بحال کر دی گی
    تفصيلات کے مطابق انگریزوں کے دور حکومت سنہ 1891میں بناٸی جانے والی ٹنل دریافت کی گی ظے اس ٹنل پر صفائی کی گی اور تھوڑا بہت تعميراتی کام کیا گیا ٹنل ایوبیہ سے ڈونگا گلی کو ملاتی ھے سیاحت کے شعبے میں یہ ٹنل سیاحوں کو بھر پور لطف اندوز کرے گی اس ٹنل کی خوبی یہ ھے کہ مقامی پھتروں کو تراش کر بنایا گیا تھا سفر کو کم کرنے اور انگریز فورسز کو یہاں سے محفوظ نقل وحرکت کرنے کے لیے باآسانی تھا ڈونگا گلی تک یہ ٹنل خوبصورت بناٸی گی اس کے علاوہ کالاباغ میں انگریزوں کی وہ قبرستان بھی دریافت ھوا جو فوجی چھاونی کا تھا سیاحوں کے لیے خوشخبری ھے کہ اس ٹنل کا سفر کرکے لطف اندوز ھوں