Baaghi TV

Tag: ٹوئنکل کھنہ

  • داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں رقص   کےلگائے گئے الزام پر سالوں بعدٹوئنکل کھنہ کا مزاحیہ ردعمل

    داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں رقص کےلگائے گئے الزام پر سالوں بعدٹوئنکل کھنہ کا مزاحیہ ردعمل

    ممبئی: اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے سالوں قبل خود سے متعلق بھارتی میڈیا پر چلائی گئی جھوٹی خبر پر اتنے عرصے بعد مزاحیہ ردِ عمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی: بھارتی نیوز چینل میں ماضی میں ایک خبر چلی کہ ٹوئنکل کھنہ دبئی میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں رقص کرتی رہی ہیں،اب اس خبر پر ردِ عمل کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ بلاگ میں کیا ہے جو انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کیلئے لکھا ہے، بلاگ میں انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے ایک پرانے الزام کا تذکرہ پُرمزاح انداز میں کیا، جس میں مبینہ طور پر انہوں نے داؤد ابراہیم کے لیے مختلف گانوں پر مبنی ایک مکس گانا گایا۔

    ٹوئنکل کھنہ نے اپنے بلاگ میں کہا کہ م پہلے ہی اس قسم کی توڑ مروڑ کر یا ساز باز پر مبنی نیوز اسٹوریز دیکھتے رہے ہیں اور اس میں جعلی تصاویر کا استعمال کیا جاتا ہے میرا ڈانس دیکھنا ایسا ہی ہے جیسے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ریسلنگ دیکھنا ، اور تو اور یہ الزام لگانے والے میڈیا ادارے کو معلوم ہونا چاہیے کہ داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں مجھ سے کہیں زیادہ ڈانس میں مہارت رکھنے والی شخصیات کو اہمیت دی جاتی ہوگی، لیکن یہی فیک نیوز کی دنیا ہے،میرے بچے بھی میری ڈانسنگ کی مہارت جانتے ہیں کہ میں بالکل نابلد ہوں۔

    مذکورہ مسئلے پر 2010 میں ایک پریس میٹنگ کے دوران ٹوئنکل کے شوہر و اداکار اکشے کمار نے کہا تھا کہ وہ بس ایک جھوٹی و من گھڑ ت خبر تھی جوکہ ایک دن چلی اور پھر خود ہی بند ہو گئی، اس کے علاوہ اگر میری اہلیہ کا تعلق انڈرورلڈ کے کسی شخص سے ہوتا تو میر ے گھر سی بی آئی،پولیس یا پھر کوئی حوالدار تو آتا، ہمارا تعلق نہیں تھا تب ہی تو کوئی ہمارے گھر پوچھ گچھ کیلئے نہیں آیا۔

  • ٹوئنکل ایک بار پھر طالب علم بن گئیں

    ٹوئنکل ایک بار پھر طالب علم بن گئیں

    اکشے کمار کی اہلیہ راجیش کھنہ کی بیٹی اور بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ایک بار پھر زمانہ طالب علمی میں چلی گئی ہیں . وہ سٹوڈنٹ بن گئی ہیں . جی ہاں ٹوئنکل کھنہ نے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ہے. اطلاعات یہ ہیں کہ ٹوئنکل کھنہ نے فکشن رائٹنگ میں ڈگری حاصل کرنے کےلئےلندن یونیوسٹی میں داخلہ لے لیا ہے. ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ وہ فکشن رائٹنگ میں ڈگری کے بعد اس شعبے کو اپنانا چاہیں گی.اکشے کمار سے جب میڈیا نے اس حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ جی ہاں بالکل ٹوئنکل کھنہ ایک بار پھر طالبعلم بن گئی ہیں. اکشے کمار اور ان کی اہلیہ اور دونوں بیٹے اس وقت لندن میں موجود ہیں. اکشے کمار کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک ٹوئنکل کھنہ کی ڈگری مکمل نہیں‌ ہو جاتی وہ لندن

    میں ہی رہیں گی جب ڈگری حاصل کر لیں گی تب انڈیا واپس لوٹیں گی. اکشے کمار نے تو مذاق کے انداز میں یہ بھی کہہ دیا کہ لوگ اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے جاتے ہیں اور میں اپنی بیوی کو یونیورسٹی چھوڑنے جائونگا. یاد رہے کہ ٹوئنکل کھنہ نے بطور ہیروئین کام کیاان کی فلموں نے باکس آفس پر کوئی کمال بزنس نہ کیا جس کی وجہ سے انہیں درمیانے درجے کی اداکارہ ہی سمجھا جاتا ہے. ٹوئنکل کھنہ نے اکشے کمار کے ساتھ شادی کے بعد بالی وڈ فلموں سے علیحدگی اختیار کر لی اور گھر داری میں جُٹ‌گئیں.

  • ٹونکل کھنہ کو پہلی فلم کا پہلا چیک ملا تو انہوں نے کیا خریدا؟

    ٹونکل کھنہ کو پہلی فلم کا پہلا چیک ملا تو انہوں نے کیا خریدا؟

    بالی وڈ کی اداکارہ اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹونکل کھنہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے بچوں کو پالنے کے لئے بھرپور ماں کا کردار ادا کیاہے. میں نے ہمیشہ پیسے جوڑے بجائے ان کو خرج کرنے کے ، میں جو پیسے جوڑتی تھی اس سے بچوں کی فیسوں کی ادائیگی کرتی تھی، میرا شروع سے ہی دل رہا ہے کہ میرے بچے بڑے ہو کر یہ نہ کہیں کہ ان کی ماں نے انکو صرف آلو پراٹھے کھلائے بلکہ یہ کہیں کہ ہمارے تعلیمی اخراجات بھی پورے کئے. ٹونکل کھنہ نے مزید کہا کہ میں‌نے بچوں کو پڑھانے لکھانے کے ساتھ ساتھ خود بھی مختم قسم کے کورسسز کئے. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب انہیں ان کی پہلی فلم کا پہلا چیک ملا تو انہوں نے اس چیک سے اپنے لئے گاڑی خریدی تھی. ٹونکل ایک ذمہ دار ماں ہیں یہ

    تو سب جانتے ہیں لیکن وہ ایک بھرپور گھرداری کرنے والی خاتون ہیں یہ شاید کم لوگ جانتے ہیں. اکشے کمار کا کہنا ہے کہ میرا گھر ٹونکل نے شروع سے ہی بہت اچھے سے سنبھالا ہوا ہے. یاد رہے کہ اداکارہ ٹونکل کھنہ نے بوبی دیول کے ساتھ 1995 میں فلم برسات سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد متعدد فلموں میں کام کیا لیکن ٹونکل بہت بڑی اداکارہ نہ بن سکیں. ان کی فلموں نے اچھا بزنس کیا لیکن غیر معمولی بزنس کسی بھی فلم نے نہ کیا جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ ایک ایورج اداکارہ ہی مانی گئیں. انہوں نے 2001 میں آخری فلم لو کے لئے کچھ بھی کرے گا میں کام کیا اس کے بعد وہ آج تک کسی فلم میں نظر نہیں آئیں.

  • ٹوئنکل کھنہ نے اپنے والد راجیش کھنہ کی 10 ویں برسی پر کیا انہیں یاد

    ٹوئنکل کھنہ نے اپنے والد راجیش کھنہ کی 10 ویں برسی پر کیا انہیں یاد

    بالی وڈ کے پہلے سپر سٹار کا خطاب پانے والے راجیش کھنہ کی دسویں برسی کے موقع پر ان کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ نے انہیں کیا یاد اور سوشل میڈیا پر ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شئیر کی جس میں وہ اپنے والد کو پکڑ کر کھڑی ہیں . ٹوئنکل کھنہ نے لکھا کہ آپ ابھی بھی ہمارے پاس ہیں اور ہمارے دلوں میں زندہ ہیں. جیسے ہی ٹوئنل کھنہ نےاپنے والد کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تو جہاں ان کے مداحوں نے ڈھیروں ڈھیر کمنٹس کئے وہیں بالی وڈ سٹار بوبی دیول، طاہرہ کشیپ، اتھیا شیٹی، منیش ملہوترا، اور رتیش دیشمکھ نے کمنٹس سیکشن میں افسردہ ایموجیز بنائے.

    یاد رہے کہ راجیش کھنہ نے 1966 میں فلم آخری رات سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ یہ فلم آسکر کے لیے ہندوستان کی پہلی باضابطہ انٹری بنی۔ اس کے بعد سپر اسٹار راجیش کھنہ نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جس میں‌آرادھنا، کٹی پتنگ، آنند، امر پریم، چھوٹی بہو، گڈی، ہاتھی میرے ساتھی، سیتا پور کی گیتا، نمک حرام کے نام قابل زکر ہیں نہایت ہی کم عرصے میںانہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. راجیش کھنہ وہ آرٹسٹ تھے جن کے نقاد بھی ان کے کام کو سراہتے تھے اور وہ ان کی اداکاری کا کوئی ایسا پہلو نہیں ڈھونڈ پاتے تھے جس پر تنقید کر سکیں. انہیں بالی وڈ کے پہلے سپر سٹار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ان کا انتقال جولائی 2012 کو ممبئی میں واقع اپنے بنگلے میں کینسر سے لڑتے لڑتے ہوا.

  • سشمیتا سین نے بتا دیا کہ آخر انہوں نے شادی کیوں نہ کی؟

    سشمیتا سین نے بتا دیا کہ آخر انہوں نے شادی کیوں نہ کی؟

    اداکارہ سشمیتا سین جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں‌ کی ان سے کئی موقعوں پر سوال ہوئے لیکن انہوں نے کھی تسلی بخش جواب نہیں‌ دیا. حال ہی میں ان کا ایک انٹرویو ہوا س میں ان سے جب شادی نہ کرنے کا سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں بہت اچھے مردوں سے بھی ملی ہوں میری دوستی بھی رہی ہے لیکن مجھے لگا کہ ان کی ترجیحات میں میرے لے پالک بچے نہیں ہیں‌ جن کو میں‌جان سے لگا کر رکھتی ہوں. میری بیٹی کو ایک خاص عمر تک میری ضرورت ہےمجھے اس وقت بھی دینا ہے. سشمیتا سین نے کہا کہ میری زندگی میں‌جو بھی آیا میرے بچوں‌ نے کھلے دل سے ان کو قبول کیا.سشمیا سین نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ مجھے کسی بھی چیز یا فیصلے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے.

    یاد رہے کہ سشمیتا سین کا نام کئی مردوں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے ان کی دوستیاں کافی لوگوں سے تھیں پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم سے بھی ان کے اچھے تعلقات تھے. سشمیا سین کافی وقت سے روہمن شال کے ساتھ دوستی کے بندھن میں تھیں لیکن روہمن شال کے ساتھ بھی انہوں نے پچھلے برس علیحدگی اختیار کر لی ہے. روہمن شال سے سشمیتا کی دوستی 2018 میں انسٹاگرام کے ڈی ایم میں ہوئی تھی.سشمیا سین نے مس یونیورس کا خطاب 1994 میں‌پایا تھا ان کے ساتھ اسی مقابلے میں ایشوریا رائے کو مس ورلڈ کا خطاب ملا.

  • اکشے کمارکی بیوی کا انوکھا انکشاف..

    اکشے کمارکی بیوی کا انوکھا انکشاف..

    بالی ووڈاداکار اکشے کمار ان دنوں اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ اور بچوں کے ہمراہ لندن میں چھٹیاں منا رہے ہیں .بالی ووڈ اداکا ر اکشے کمارکیلئے پیسوں سے زیادہ اور کچھ اہم نہیں .
    بالی اداکاراکشے کمار جو کہ کھلاڑی کے نام سے جانے جاتے ہیں ان کیلئےایورڈ ملنے سے زیادہ باکس آفس پر فلم کا اچھا بزنس ہے.اس بارے میں اکشے کمار کی بیوی ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہےکہ یہ بات سچ ہے کہ اکشے پیسے کمانے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے .

    لندن میں اکشے کمار کی ایک وڈیووائرل ہوئی ہے جس میں سڑک کے کنارے وہ ایک فٹنس چیلنج پورا کر رہے ہیں اکشے یہ چیلنج 100 پاؤنڈز کیلئے پورا کر رہے ہیں‌..