Baaghi TV

Tag: ٹول ٹیکس

  • آبنائےسے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائدکرنے کی قانون سازی کی تیاری شروع

    آبنائےسے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائدکرنے کی قانون سازی کی تیاری شروع

    ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کرنے کے لیے قانون سازی کی تیاری شروع کر دی ہے، جس نے عالمی سطح پر تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

    ’الجزیرہ‘ کے مطابق، پارلیمنٹ میں ایک قانونی مسودہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت اس اہم بحری راستے سے گزرنے والے جہازوں اور آئل ٹینکرز سے فیس وصول کی جائے گی ایرانی پارلیمنٹ کی متعلقہ کمیٹی کے سربراہ کے مطابق یہ اقدام اس بنیاد پر کیا جا رہا ہے کہ ایران اس بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی کو یقینی بناتا ہے، اس لیے دیگر عالمی تجارتی راہداریوں کی طرح یہاں بھی فیس لینا ایک ”فطری عمل“ ہے ایران پہلے ہی اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ آبنا ئے ہرمز پر اس کے اختیار کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جائے، اور یہ مطالبہ اس کی جنگ بندی کی شرائط میں بھی شامل ہے۔

    دوسری جانب اس پیش رفت کے عالمی معیشت پر اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں، خاص طور پر تیل کی عالمی منڈی اس سے متاثر ہوتی دکھائی دے رہی ہے ماہر معاشیات ولیم لی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے اسٹریٹیجک ذخائر سے 172 ملین بیرل تیل جاری کرنا ایک ”نفسیاتی چال“ ہے تاکہ مارکیٹ کو یہ یقین دلایا جا سکے کہ تیل کی سپلائی برقرار رہے گی۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ خلیج کے علاقے سے روزانہ 10 سے 15 ملین بیرل تیل کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے، جس کا بڑا حصہ ایشیائی ممالک کو جاتا ہے۔ ان کے مطابق امریکا خود تیل برآمد کرنے والا ملک ہے، اس لیے وہ کسی حد تک محفوظ ہے، لیکن عالمی منڈی میں خلا کو مکمل طور پر پُر کرنا آسان نہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکی ذخائر کے استعمال سے وقتی طور پر قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے، لیکن طویل مدت میں سپلائی کی کمی برقرار رہ سکتی ہے۔ ولیم لی کے مطابق اصل مسئلہ جنگ کا دورانیہ ہے، اگر کشیدگی کم نہ ہوئی تو تیل کی قیمتیں بلند رہنے کا امکان ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ دیگر بڑی معیشتیں بھی کردار ادا کریں، خاص طور پر چین، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے پاس دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر موجود ہیں تاہم اب تک چین کی جانب سے اپنے ذخائر استعمال کرنے کے کوئی واضح اشارے نہیں ملے۔

  • قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر اضافہ

    قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر اضافہ

    اسلام آباد:نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری بار اضافہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ایم 35 پر ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ کردیا،نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ٹول ٹیکس میں اضافہ یکم اپریل سے نافذ العمل ہوگا-

    قومی شاہراہوں پر موٹرکار سے 70 روپے، ویگن سے 150 روپے اور بس سے 250 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 300 روپے اور بڑے ٹرکوں سے 550 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا-

    پی سی بی کا نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

    دوسری جانب اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم 1 موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 500 سے بڑھا کر 550 روپے ، لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم 3 پر کار کے لیے ٹول ٹیکس 700 روپے سے بڑھا کر 800 روپے جبکہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم 4 پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 950 روپے سے بڑھا کر 1050 روپے کر دیا گیا ہے اسی طرح ملتان سے سکھر جانے والی ایم 5 پر کار کا ٹول ٹیکس 1100 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے ، ڈی آئی خان تا ہکلہ موٹروے ایم 14پر موٹر کار کا ٹول ٹیکس 600 روپے بڑھا کر 650 کردیا گیا ہے۔

    پی سی بی کا نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

    حسن ابدال، حویلیاں، مانسہرہ ای 35 پر موٹر کار کا ٹول ٹیکس 250 روپے بڑھا 300 روپے ٹول ٹیکس مقرر کیا گیااسی طرح ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای35 موٹر وے پر بڑی گاڑیوں کا ٹول ٹیکس 850 سے لے کر5750 روپے تک کردیا گیا۔

  • نئے سال کا تحفہ،مختلف موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ

    نئے سال کا تحفہ،مختلف موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک کے مختلف موٹر ویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق، نئے ٹول ٹیکس کے ریٹس کا اطلاق 5 جنوری 2025 سے ہوگا۔این ایچ اے کے مطابق اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر گاڑی کا ٹول ٹیکس 460 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردیا گیا۔لاہور سےعبدالحکیم جانے والی ایم تھری موٹر وے پر گاڑی کے لیے ٹول ٹیکس 650 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا گیا۔پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور موٹر وے پر گاڑی کے لیے ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردیا گیا۔سکھر سے ملتان جانے والی ایم فائیو موٹر وے پر گاڑی کا ٹول ٹیکس 1050 روپے سے بڑھا کر 1150 روپے کردیا گیا۔ڈی آئی خان سےہکلہ موٹر وے ایم 14 پر ٹول ٹیکس 600 روپے ہوگیا، این ایچ اے کے مطابق نئےٹول ٹیکس کے ریٹس کا اطلاق 5 جنوری 2025 سے ہوگا۔واضح رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں 7 ماہ میں تیسری دفعہ اضافے کا اعلان کیا ہے۔حالیہ اضافے کے بعد 7 ماہ میں ٹول ٹیکس کی شرح دوگنا سے بڑھ گئی ہے۔

    کراچی: نمائش چورنگی پر کشیدگی، مظاہرین نے موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی

    نئے سال پر پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

  • کراچی:سڑکوں اور پلوں پر چلنے والی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس کی وصولی کی قرارداد منظور

    کراچی:سڑکوں اور پلوں پر چلنے والی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس کی وصولی کی قرارداد منظور

    کراچی:شہر قائد کی سڑکوں اور پلوں پر چلنے والی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس کی وصولی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی : مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی اجلاس میں کہا کہ ڈینسو ہال کو کے ایم سی نے کنٹرول میں لے لیا ہے، ماضی میں اس کا کنٹرول کسی کو دےدیا گیا تھا، 14 اگست تک ڈینسو ہال پر بننے والے میوزیم کا کام مکمل ہو جائے گا،کراچی کی سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس لینے کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔

    جماعت اسلامی کے سید الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس ماحول کو خراب کرنے کی کوشش نہ کی جائے، اچانک یہاں آنے کے بعد ہمیں ایجنڈا تھما دیا گیا، کراچی کی تمام سڑکوں اور پل پر چلنے والی گاڑیوں سے کس طرح ٹیکس وصول کیا جائے گا؟ میئر صاحب سارا ایجنڈا پڑھے بغیر آپ کیسے کہتے ہیں منظوری لی جائے؟ میئر صاحب آپ نے ڈینسو ہال میں میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا،بیرسٹر …

    دوران اجلاس باغ ابن قاسم میں میوزم بنانے سے متعلق قرار داد پیش کی گئی،جسے منظور کرلیا گیا،مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمارے بچوں کو نہیں پتہ پاکستان کا ثقافتی ورثہ کیا ہے، گلگت میں خوبصورت وادیاں ہیں، دبئی کے ایکسپو میں واضح ہوا کہ پاکستان کا منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، ٹارگٹ ہمارا یہ ہے زمین کی ملکیت کے ایم سی کی رہے گا، ثقافتی ورثے کو ہم اجاگر کریں گے، یہ تجویز ہماری طرف سے آئی ہے۔

    دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا،سوات میں رکشہ گہری کھائی میں …

    جماعت اسلامی کے قاضی صدر الدین نے کہا کہ بلکل میں چاہتا ہوں یہ میوزیم بننا چاہئے، باغ ابن قاسم کا سنگ بنیاد 2001 میں رکھا گیا تھا، سابق گورنر سندھ بہت مشہور ہیں دنیا بھر میں انہوں نے پورے باغ ابن قاسم کو ایڈاپٹ کرنے کی بات کی تھی، نجمی کو شاید معلوم ہو، وہاں کسی نے کچھ تعمیراتی کام بھی کروانے کی کوشش کی، مشرف صاحب نے نعمت اللہ خان سے پوچھا باغ ابن قاسم کا کیا معاملہ ہے، نعمت اللہ خان کو اس وقت کے صدر پرویز مشرف نے کہا اصول پر مبنی فیصلہ کریں۔

    وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا

  • پاکستان نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا

    پاکستان نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا

    اسلام آباد(محمد اویس) پاکستان نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا،اطلاق یکم جولائی 2024سے ہوگا ۔نیشل ہائی وے، ایم ون موٹروے،ایم تری موٹروے،ایم فور موٹروے ، ایم فائیو موٹروے اور حویلیاں مانسہرہ ایکسپریس وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

    سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے نیشنل ہائی وے پر کار کا ٹول ٹیکس 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا گیا ہے ویگن کا ٹول ٹیکس 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا ہے بس کا ٹول ٹیکس 100 روپے سے بڑھا کر 130 روپے کر دیا گیا ہے دو سے تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 120 سے بڑھا کر 150 پہ کر دیا گیا ہے جبکہ بڑے ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 250سے بڑھا کر 350 روپے کر دیا گیا ہے، ایم ون اسلام آباد سے پشاور موٹروے کا ٹول ٹیکس بھی بڑھا دیا گیا ہے ایم ون پر کار کا ٹول ٹیکس 240 روپے سے بڑھا کر 360 روپے کر دیا گیا ہے ویگن کا ٹول ٹیکس 400 سے بڑھا کر 550 روپے کر دیا گیا ہے . 13 سے 14 سیٹ کوسٹر کا ٹول ٹیکس 550 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا گیا ہے بس کا ٹول ٹیکس 700روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے دو اور تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 1040روپے سے بڑھا کر 1300 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ بڑے ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 1270 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیا گیا.

    لاہور عبدالحکیم موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 350 سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا ہے ویگن کا ٹول ٹیکس 570 روپے سے بڑھا کر 750 روپے کر دیا گیا 13 سے 24 سیٹ بس کا ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 1150 روپے کر دیا گیا ہے بس اس کا ٹول ٹیکس 1200 سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیا گیا دو سے تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 1500 روپے سے بڑھا کر 2100 روپے کر دیا گیا جبکہ اس سے بڑے ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 1910 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا گیا.

    ایم ایم فائیو کا ٹول ٹیکس بھی بڑھایا گیا ہے ملتان سے سکھر موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 680 روپے سے بڑھا کر 900 روپے کر دیا گیا ویگن کا ٹول ٹیکس980 روپے سے بڑھا کر 1300 روپے کر دیا گیا 13 سے 24 سیٹ کوچ کاٹول ٹیکس 1450 روپے سے بڑھا کر 1900 روپے کر دیا گیا بس کا ٹول ٹیکس 2060 روپے سے بڑھا کر 2600 روپے کر دیا گیا دو سے تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 2670 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کر دیا گیا بڑے ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 3290 روپے سے بڑھا ک4500 کر دیا گیا.

    ای 35 حسن ابدال حویلیاں مانسہرا ایکسپریس وے کا بھی ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے کار کا ٹول ٹیکس 130 روپے سے بڑھا کر 180 روپے کر دیا گیا ویگن کا ٹول ٹیکس 210 روپے سے بڑھا کے 280 روپے کر دیا گیا 13 سے 24 سیٹ کوچ کا ٹول ٹیکس 300 سے بڑھا کر 400 روپے کر دیا گیا بس کا ٹول ٹیکس 430 روپے سے بڑھا کر 560 کر دیا گیا بس کا ٹول ٹیکس 430 روپے سے بڑھا کر 560 روپے کر دیا گیا ہے دو سے تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 560 روپے سے بڑھا کر 750 روپے کر دیا گیا جبکہ بڑے ٹرالر کا ٹول ٹیکس 680 روپے سے بڑھا کر 900 روپے کر دیا گیا نئے ٹول ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا .

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار