Baaghi TV

Tag: ٹول پلازہ

  • راولپنڈی:دو گاڑیوں میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    راولپنڈی:دو گاڑیوں میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    راولپنڈی میں پرانے ٹول پلازہ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی:ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے گاڑیوں کے درمیان خوفناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راولپنڈی ٹی چوک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے،اسپیکر نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی غمزدہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں، اسپیکر نے اللّٰہ تعالیٰ سے ٹرایفک حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمانے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

    دوسری جانب گجرات کے نواحی علاقہ باغانوالہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو تشیویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    لاہور:پولیس کااینٹی نارکوٹکس یونٹ منشیات فروش نکلا،4 اہلکار گرفتار،ڈی ایس پی فرارہو گیا

    زخمیو ں کی شناخت 3 سالہ افنان، سات سالہ فیضان، 12 سالہ شہزاد اور 22 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرینڈ تھا یا لینڈ مائن دھماکا تھا چیک کیا جارہا ہے-

    ایشیاکپ2023:پاک بھارت ٹاکرا ہو گا یا نہیں،ماہرین نے کیا پیشگوئی کی؟

    علاوہ ازیں کراچی میں ناظم آباد انڈر پاس میں سائن بورڈ گرنے سے ایک شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق انڈر پاس میں محسن بھوپالی کے نام کا بورڈ گر گیا،سائن بورڈ انڈر پاس سے گزرنے والی 2 موٹر سائیکلوں پر گرا، جس کی وجہ سے 3 افراد زخمی ہوئے،ایک متاثرہ موٹر سائیکل پر دو افراد کاشف اور عامر سوار تھے جو شاہ فیصل کالونی کے رہائشی ہیں،دوسری موٹر سائیکل پر عزیز آباد کا رہائشی شاہد سوار تھا،زخمیوں کو ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا ، جہاں 35 سالہ عامر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    حکومت نہ سنبھالتے تو عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دینا تھا. خرم دستگیر

  • راولپنڈی موٹر وے ٹول پلازہ پر فائرنگ،حساس ادارے کے 4 اہلکار زخمی

    راولپنڈی موٹر وے ٹول پلازہ پر فائرنگ،حساس ادارے کے 4 اہلکار زخمی

    راولپنڈی : موٹروے ٹول پلازہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں حساس ادارے کے تین اہلکار گولیاں لگنے اور ایک گرنے کے باعث زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد کی حدود میں موٹروے ٹول پلازہ پر لاہور سے اسلام آباد آنے والی گاڑی میں سوار افراد سے ایم ٹیگ بیلنس زیرو پر ٹول ٹیکس کا مطالبہ کیا گیا جس پر انہوں نے جدید ہتھیارسے فائرنگ کی اور بیریئر توڑ کر ایک گاڑی چھوڑ کرفرار ہوگئےجسےنیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے لیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ ملزم سید حسنین شاہ نے کی جو ایم ٹیگ کی سہولت استعمال کرنا چاہتا تھا، بیلنس زیرو ہونے پر ٹول ٹیکس کا مطالبہ کیا گیا جس پر ملزم نے فائرنگ کردی اور ٹول پلازہ بیرئیر کو توڑ کر فرار ہوا۔

    زخمیوں کی شناخت محمد ذیشان، سید عامر شہزاد اور عمل بلال، نائیک محمد صابر کے ناموں سے ہوئی جنہیں طبی امداد سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گاڑی سے دو ملزمان کو گرفتار کر کے جدید ہتھیار اور دو گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

    پولیس نے گاڑی کی رجسٹریشن سے گھر پر چھاپا مارا، جہاں سے ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے مرکزی ملزم کے باپ سید امتیاز شاہ اور بھائی کو گرفتار کرلیا، گھر کی تلاشی میں بھاری ہتھیار بھی برآمد کرلیے، پولیس نے دو گاڑیوں کو قبضے میں لے کر تھانہ مورگاہ منتقل کردیا۔

    ملزمان معروف پولٹری بزنس کے مالکان ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور مورگاہ میں الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

  • ایمبولینس کو ٹول پلازہ پر خوفناک حادثہ، 4 افراد ہلاک ،ویڈیو وائرل

    ایمبولینس کو ٹول پلازہ پر خوفناک حادثہ، 4 افراد ہلاک ،ویڈیو وائرل

    بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک ایمبولینس کو ٹول پلازہ پر پیش آنے والے خوفناک حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ایمبولینس مریض اور 2 تیماداروں کو لے کر جا رہی تھی کہ ریاست کرناٹکا کے ضلع اودوپی میں بے قابو ہو کر ٹول پلازہ پر بنے بوتھ سے ٹکرا گئی۔

    ٹول پلازہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے ایمبولینس کو پیش آنے والے خوفناک حادثے کے مناظر کو محفوظ کیا، ویڈیو میں ٹول پلازہ کے سکیورٹی گارڈز اور ملازمین کو رکاوٹیں ہٹاتے اور ایمبولینس کو ٹول بوتھ سے ٹکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس کے مطابق تیز رفتاری سے ٹول بوتھ سے ٹکرانے کے باعث ایمبولینس مکمل طور پر تباہ ہو گئی، حادثے میں مریض، دونوں تیمادار اور ٹول پلازہ کا ایک ملازم ہلاک ہوا جبکہ ایمبولینس ڈرائیور زخمی ہوا۔

    قبل ازیں مصر میں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان منگل کی شام ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے تھے مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں منیا گورنری کے گاؤں برشا کے قریب سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا کرایک مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا تھا-

    گورنری کے حکام کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹرک "ٹائر تبدیل کرنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑا تھا جو سوہاج گورنری سے قاہرہ کی گورنری کی طرف آنے والی بس سے ٹکرا گیازخمیوں کو علاج کے لیے ملوی اسپتال لے جایا گیا۔

  • پنجاب حکومت نے 11 ٹول پلازے ختم کر دیئے

    پنجاب حکومت نے 11 ٹول پلازے ختم کر دیئے

    لاہور: پنجاب حکومت نے 11 ٹول پلازے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ایک سال کیلئے ختم کردیئے جبکہ باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں مرید کے کے مقام پر مریدکے نارووال روڈ ٹول پلازہ ، شیخوپورہ میں برج اٹاری کے مقام پر قائم لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ ، ضلع ننکانہ صاحب میں موڑ کھنڈا کے مقام پر ٹول پلازہ ختم کرنے کی منظوری دے دی-

    اس کے علاوہ ضلع سیالکوٹ بائی پاس پر واقع گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ ٹول پلازہ ، وزیر آباد بائی پاس پر وزیر آباد سیالکوٹ کشمیر روڈ ٹول پلازہ، ضلع قصور میں کھڈیاں خاص کے مقام پر واقع قصور دیپالپور روڈ ٹول پلازہ ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔

    صوبائی حکومت نے ضلع اوکاڑہ میں دیپالپور قصور روڈ پر واقع ٹول پلازہ ، ضلع وہاڑی میں چیچہ وطنی، بوریوالا روڈ پر واقع ٹول پلازہ، ضلع بہاولپور میں بہاولپور حاصل پور، چشتیاں روڈ پر واقع ٹول پلازہ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

    علاوہ ازیں لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ، ضلع ساہیوال میں ساہیوال، عارفوالہ روڈ پر واقع ٹول پلازہ اور ضلع ساہیوال میں ساہیوال پاکپتن روڈ پر واقع ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی۔

    واضح رہے کہ تمام ٹول پلازے ختم ہونے سے 64کروڑ روپے کی سرکاری خزانے میں کمی ہوگی۔