Baaghi TV

Tag: ٹویٹ

  • متنازع ٹویٹ، پی ٹی آئی نے ایف آئی اے طلبی نوٹس چیلنج کر دیا

    متنازع ٹویٹ، پی ٹی آئی نے ایف آئی اے طلبی نوٹس چیلنج کر دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ،پی ٹی آئی کی قیادت نے متنازع ٹویٹ کے حوالے سے کمپلینٹ اور ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹسز کو چیلنج کر دیا

    چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان، سیکرٹری اطلاعات روف حسن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،درخواست میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر اکاؤنٹس سے ہونے والے ٹویٹ کا مقصد پاکستان کیلئے یکجا ہونے کا درس دینا تھا،ٹویٹ کا مقصد ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کے اہتمام کی ترغیب دینا تھا، بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہونے والے ٹویٹ کو سیاسی مخالفین نے توڑ مروڑ کر پیش کیا، سرکاری مشینری حرکت میں آتی ہے، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے کمپلینٹ فائل کر دی جاتی ہے،کمپلینٹ میں کہا جاتا ہے کہ ٹویٹ سے مسلح افواج کے جوانوں کو بغاوت پر اکسایا گیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر کی کمپلینٹ ایک کمپلینٹ نہیں، بلکہ ٹرائل کے بغیر فیصلہ معلوم ہوتا ہے، تفتیشی افسر کی جانب سے 31 مئی کو درخواست گزاران کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے، اس کمپلینٹ اور طلبی کے نوٹسز کا مقصد درخواست گزران کو ہراساں کرنا ہے، عدالت کمپلینٹ اور طلبی کے نوٹسز کو کالعدم قرار دے،درخواست کے زیر سماعت ہونے تک فریقین کو درخواست گزاران کو گرفتار کرنے یا ہراساں کرنے سے روکے، درخواست میں سیکٹری داخلہ، شکایت کنندہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے

    ایسے گراؤنڈز موجود نہیں جس سے پی ٹی آئی کو بین کیا جائے،بیرسٹر گوہر
    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم نے آج سپریم کورٹ میں کہا کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کی ہیں،سنی اتحاد کونسل بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی وجہ سے جیتی ہیں،سپریم کورٹ انصاف مہیا کرے گی، عوام کا حق ان کو ملے گا،ہماری 77 مخصوص نشستیں ہیں جو ہمیں ملنی چاہئے،انشاءاللہ ہماری مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی،یہ سیٹیں ہماری بہنوں، اور اقلیتوں کا حق ہیں،ایسے گراؤنڈز موجود نہیں جس سے پی ٹی آئی کو بین کیا جائے،تحریک انصاف محب وطن لوگوں کی جماعت ہے،اللہ کرے پاکستان کے تمام مسائل حل ہوں، جیسے سائفر میں ہوا ویسے ہی باقی کیسز میں بھی فیصلے آئیں گے،انصاف ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے اور ہونا بھی چاہیے،بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرنے کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں،

    واضح رہے کہ چند روز قبل اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے آفیشل اکاؤنٹ سے سقوط ڈھاکا سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’ہر پاکستانی کو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا اور یہ جاننا چاہئیے کہ اصل غدار تھا کون جنرل یحیٰ خان یا شیخ مجیب الرحمان‘۔اس ویڈیو اور ٹوئٹ کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا تھا اور اس ضمن میں عمران خان کو مؤقف لینے کی کوشش کی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف وکلا کی موجودگی میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہےکہ عمران خان کا اپنے اکاؤنٹ سے 1971 سے متعلق پوسٹ ہونے والی ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر دیے گے ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ فوج کے موازنے سے متعلق عمران خان کا اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نہ اس پوسٹ کا مواد دیکھا، نہ باقی چیزیں دیکھیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو موازنہ کرنا تھا وہ سیاسی تناظر میں تھا، یہ فوج کے بارے میں نہيں تھا۔

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • ٹویٹ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوا،پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ فی الحال کابینہ میں زیر غورہے،رانا ثناء اللہ

    ٹویٹ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوا،پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ فی الحال کابینہ میں زیر غورہے،رانا ثناء اللہ

    اسلام آبا: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ فی الحال کابینہ میں زیر غورہے۔

    باغی ٹی وی: رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارلیمانی جمہوری سسٹم میں مذاکرات سےمسائل حل ہوتے ہیں، جب سے بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت ملی تب سے وہ مذاکرات سے انکاری ہیں،بانی پی ٹی آئی کا مؤقف فتنہ اورفساد ہے،ایجنڈا کوئی اورہے، شاید بانی پی ٹی آئی یہ بات سمجھنے سے عاری ہیں، جس طرح کا رویہ ہے ان کے ساتھ اسی لہجےاورپیرائے میں بات کرنی چاہیے، ٹویٹ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوا، یہ وہی ذہن رکھتےہیں، بانی پی ٹی آئی کےاسی طرح کے گھٹیا خیالات ہیں، بانی پی ٹی آئی کی سوچ اورفطرت کےمطابق ہینڈل کیاجائے، راستہ ایسے ہی نکل سکتا ہے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کے لندن میں3 اہم اداروں کے تفصیلی دورے

    دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی اور کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے، پی ٹی آئی نے سیاست کو بدنام کردیا بغاوت کو چھوڑیں، تناوٴ تو کم کریں، ٹوئٹ تو ڈیلیٹ کریں، ہم کہتے ہیں بات کریں، وہ کہتے ہیں تم سے بات نہیں کریں گے۔

    الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈ ججوں کی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    مصدق ملک نے کہا کہ ہم سے بات نہیں کریں گے تو کیا دیواروں سے بات کریں گے، آپ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ یا امریکا سے کرنا چاہتے ہیں؟ ہم کسی کو غدار نہیں کہہ رہے، ہم ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا چاہتے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے دوستوں کو کبھی دشمن نہیں کہا، پاکستان میں استحکام کیلئے سیاست بہت اہم ہے، مسائل کا حل ڈائیلاگ ہے، مگر دوسری طرف سے قبر تک پیچھا کرنے کی بات کی جاتی ہے رؤف حسن پر حملہ غیر مناسب ہے، واقعے کی تحقیق ہونی چاہیے، حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

    غیر مناسب رویے پر توہین عدالت کی سزا ،وفاقی سیکرٹری غیر مشروط …

  • عمران خان کا سوشل میڈیا  اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن کا دعویٰ

    عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن کا دعویٰ

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ہے

    کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جیل میں بیٹھا شخص گمراہ کن پروپیگنڈہ کر رہا ہے، قوم آنکھیں کھولے، بانی پی ٹی آئی کی لڑائی کسی سیاسی جماعت یا کسی ادارے سے نہیں پاکستان سے ہے،تحریک انصاف کنفیوژن کا شکار ہے ،عمران خان کو ملک کیخلاف لانچ کیا گیا، پاکستان کی نامور ہستیوں نے عمران خان کی لانچنگ سے پہلے سب کہہ دیا تھا، ان کے بارے میں وزیراعظم کے خدشات غلط نہیں ہیں،کے الیکٹرک کے عارف نقوی عمران خان کا فنانسر تھا, 2018 سے پہلے عمران خان نے قرضے معاف کرانے اور سہولتکاروں کے بارے میں کیا کہا تھا، لوگوں کے 40،40 ارب روپے عمران خان نے خود معاف کیے، ایف بی آر،نیب اور اینٹی کرپشن کو ایکشن لینا چاہیے ،عمران خان نے اپنے اکاؤنٹ سے ویڈیو لگائی، آپ کو پتہ چل گیا تھا تو ویڈیو ڈیلیٹ کر دیتے،عمران خان کے پرسنل اکاؤنٹ سے ٹویٹ ہوئی ہے اور میری اطلاع یہ ہے کہ پرسنل اکاؤنٹ اڈیالہ جیل سے آپریٹ ہو رہا ہے. الزامات پہلی بار نہیں لگے، جی ایم سید، باچا خان، فاطمہ جناح ، پیپلز پارٹی اور نواز شریف پر یہی الزامات لگے، اس ریاست میں یہ ہوتا رہا ہے کہ آج جو غدار ہے وہ کل وفادار ہو جائے، الزامات کی باتیں چھوڑیں آگے چلنے کا راستہ نکالیں،

    کوئی سفارشی نہیں ہے، جس نےکام کرنا ہے اس نے یہاں رہنا ہے،شرجیل میمن
    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں ، موٹر رجسٹریشن آفس سوک سینٹر پاکستان کا سب سے بڑادفتر ہے ، عوام کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں عوام کو مشکل سے بچانے کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو بائیومیٹرک اور ایئرکنڈیشنڈ کردیا ہے، ایکسائز کے افسران ہی ایکشن لے رہے ہیں، یہاں کوئی سفارشی نہیں ہے، جس نےکام کرنا ہے اس نے یہاں رہنا ہے ، ہم اپنے اداروں ،ٹریفک پولیس کو گالیاں دے رہے ہوتے ہیں، ٹریفک پولیس اس دھوپ میں بھی ٹریفک کو مینج کررہا ہے، ان کے بھی گھر اور خاندان ہوتے ہیں، ہمیں اپنی فورسز کا ساتھ دینا چاہیے، جہاں غلطیاں اور کوتاہیاں ہوتی ہیں سزا ملتی ہے۔

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • علی ظفر نے نیرہ نور کے ساتھ آخری ملاقات کو کیا یاد

    علی ظفر نے نیرہ نور کے ساتھ آخری ملاقات کو کیا یاد

    اس وقت پاکستان میں سوگ کا عالم ہے کیونکہ بلبل پاکستان نیرہ نور ہم میں‌ نہیں‌ رہی ہیں. اپنی منفرد گلوکاری اور عاجری سے بھرپور شخصیت و لہجہ رکھنے والی گلوکارہ کے انتقال نے ہر کسی کو افسردہ کر دیا ہے. نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار علی ظفر بھی ہیں اداس. انہوں‌ نے گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ” دل کو توڑ دینے والی خبر ہے.مجھے ان کے ساتھ اپنی آخری ملاقات یاد ہے جو ان کے ہی گھر میں‌ہوئی تھی وہ دنیاوی خواہشات سے بالاتر ہو کر ایک پُرسکون اور روحانی جگہ پر چلی گئی ہیں۔ وہ ہماری بلبل تھی۔ ان کی روح کو سکون ملے۔ علی ظفر نے رات گئے یہ ٹویٹ کیا ان کے ٹویٹ کے کمنٹس باکس میں ہر کسی نے افسوس کا اظہار کیا اور لوگ ان کے گانے اور ملی نغمے یاد کرتے رہے.پی

    ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان نے بھی افسوس کا اظہار کرتےایک ٹویٹ کیا انہوں نے لکھا کہ ”ایک اور نیرہ نورپیدا نہیں ہو سکتی، پاکستان نے ایک لیجنڈ اسٹار کو کھو دیا.انہوں نے فیض احمد فیض کی غزلوں‌ کے ساتھ بھرپور انصاف کیا ان کا کام اور ان کا پروفیشنلزم یقینا دوسروں کے لئے مشعل راہ ہے” .
    یاد رہے کہ نیرہ نور چند روز سے علیل تھیں اور گھر پر ہی زیر علاج تھیں ان کا نماز جنازہ آج کراچی ڈیفنس کراچی میں ادا کیا جائیگا.

  • ورون دھون عام خاتون کی آواز بن گئے

    ورون دھون عام خاتون کی آواز بن گئے

    آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور اپنے پسندیدہ فنکاروں سے بات کرنا اتنا مشکل نہیں رہا ایک پوسٹ میں اپنے پسندیدہ فنکار کو ٹیگ کریں تو آپ کی آواز اور پسند اس فنکار تک پہنچ جاتی ہے ایسا ہی ہوا ورون دھون کی پرستار کے ساتھ ۔گزشتہ دنوں ورون دھون کو ان کی مداح نے ایک ٹویٹ کیا جس میںانہوں نے اپنے حالات بیان کئے اور لکھا کہ مجھے اور میری والدہ کو میرے والد بہت زیادہ مارتے پیٹتے ہیں ۔گالیاں دیتے ہیں کھانا تک نہیں دیتے اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں میں اور میری والدہ نہایت ہی مشکل حالات میں ہیں ۔میرے والد مجھے اور میری والدہ کو تواتر سے مارتے ہیں ۔

    اس پر ورون دھون نے ٹویٹ کا جواب لکھا اور اپنی پرستار کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی بات میں سچائی ہے تو میں جس حد تک ہو سکے آپ کی مدد کروں گا اور اس سلسلے میں اعلی حکام کو بھی انوالو کروں گا ۔ورون دھون نے اس معاملے کو حل کرنے کے لئے لڑکی اور اس کی والدہ کو انصاف دلانے ان کی زندگی کو آسان بنانے کےلئے متعلقہ حکام سے بات چیت کی اور کہا کہ لڑکی اور اسکی والدہ کو انصاف دیا جائے اور جو ان پر ظلم ڈھا رہا ہے اسکو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ورون دھون کے اس روپ کو لوگوں نے بےحد سراہا اور کہا کہ کسی بھی اداکار کی طرف سے اتنی سنجیدگی دکھائے جانا یقینا اس کی عاجزی اور مخلوق خدا کی محبت کو ظاہر کرتی ہے ۔

  • جواد احمد نے پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر نوجوانوں سے کہہ دی بڑی بات

    جواد احمد نے پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر نوجوانوں سے کہہ دی بڑی بات

    برابری پارٹی کے چئیرمین جواد احمد نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیس روپے بڑھ جانے سے ایلیٹ اور حکمران کلاس کو بالکل بھی فرق نہیں پڑتا.جواد نے پاکستان کی نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں‌ کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ انکی آنے والی نسلیں بھی ایک اچھی زندگی گزار سکتی ہے. یہ سب سوشل میڈیا اور ٹی وی پر بیٹھ کر لڑتے ضرور ہیں لیکن اندر سے ایک ہی ہیں ایک ہی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں.

    جواد احمد نے ٹویٹر پر جب یہ ٹویٹ کیا تو صارفین نے دلچپسپ جوابات دئیے ایک صارف نے لکھا کہ


    ”ن امیروں کوکیا فرق پڑتا ہے چاہےپیٹرول 200 روپے بھی ہوجائے۔جینا توغریب کا مشکل ہوجائیگا اور مہنگائی کا طوفان انہیں بہا کر لے جائیگا۔اگر ان امیر حکمرانوں کا پیسہ جو تجوریوں میں پڑاہے،عوام کی فلاح پر لگا دیا جائے تو پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے اور قرض کی ضرورت ہی نہیں رہے گی”. کچھ صارفین نے جواد احمد کے ٹویٹ کے کمنٹس باکس میں لکھا کہ شہباز شریف کا نام کیوں نہیں لکھا آپ نے ؟ کیا آپ اس سے ڈرتے ہیں؟ کچھ نے کہا کہ آپ پی ڈی ایم کے حوالے سے کچھ نہیں‌ کہتے جبکہ تحریک انصاف کے سپورٹرز نے بھی پوسٹ پر آکر خوب جلن نکالی. واضح رہے کہ جواب احمد کہہ چکے ہیں کہ وہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ضرور ہیں لیکن تاحیات الیکشن نہیں‌لڑیں گے.

  • گرل فرینڈ کی ٹویٹ نے بالی ووڈ کی معروف ماما بھانجا کی جوڑی میں دراڑ ڈال دی

    گرل فرینڈ کی ٹویٹ نے بالی ووڈ کی معروف ماما بھانجا کی جوڑی میں دراڑ ڈال دی

    ممبئی: گرل فرینڈ کی ٹویٹ کی وجہ سے کرشنا ابھیشک اور گووندا کے رشتے میں دراڑ پڑ گئی-

    باغی ٹی وی : کامیڈی اسٹار کرشنا ابھشیک سے متعلق متنازعہ خبروں کے پیشِ نظر گووِندا اپنی کزن کی سالگرہ کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا گووِندا کے بھانجے ہیں اور ماما بھانجے کی یہ جوڑی بالی وُڈ میں کافی شہرت رکھتی ہے ان میں اس وقت اختلافات ہوئے جب کرشنا کی گرل فرینڈ کشمیرا شاہ نے ٹویٹ کیا جس میں دکھایا گیا کہ کیسے کرشنا شادیوں کی تقریبات میں پیسوں کیلئے ڈانس کرتے ہیں یہ حرکت شاید کرشنا کے ماما گووِندا اور ممانی سنیتا آہوجا کو ناگوار لگی ہے۔

    جیکولین فرنینڈس سے کروڑوں کے تحائف ضبط کرنے کا فیصلہ

    گووِندا کی کزن جو کہ کرشنا کی سوتیلی والدہ بھی ہیں ، اپنی 66ویں سالگرہ منانے جارہی ہیں اس موقع پر جب کرشنا کی بہن آرتی سنگھ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے ماما ان کی سالگرہ میں آئیں گے تو ان کا جواب نفی میں تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا گووِندا تقریب میں شریک ہوں گے کیونکہ جب سے تنازعہ کھڑا ہوا ہے اس کے بعد سےہمارے درمیان بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ لیکن میں چاہتی ہوں میری خوشی میں سب شریک ہوں افسوس کی بات ہے کہ سب الگ ہوگئے امید ہے کہ سب آپس میں دوبارہ جُڑ جائیں گے۔

    یاد رہے کہ کرشنا ابھشیک کی سگی ماں اور گووِندا کی بہن پدما کا انتقال ہوچکا ہے-

    زندگی میں کبھی فحش مواد بنانےمیں ملوث نہیں رہا،میرا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے ،راج…

  • لکھنے کی بجائے صرف سوچ کر ٹویٹ کرنے کا کامیاب تجربہ

    لکھنے کی بجائے صرف سوچ کر ٹویٹ کرنے کا کامیاب تجربہ

    سائنسدانوں نے لکھنے کی بجائے صرف سوچ کر ٹویٹ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی برین کمپیوٹر انٹرفیس کمپنی سنکرون نے دماغی عارضے میں مبتلا شخص کے خیالات کو براہ راست ٹویٹس میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس میں انہوں نے ۔۔ ہیلو دنیا ۔۔ کی ٹوئٹ کی، اس کے لیے 62 سالہ شہری کے دماغ میں ایک خاص چپ ڈالی گئی۔

    یہ بی سی آئی ٹیکنالوجی کا علامتی طور پر ایک اہم لمحہ ہے جو فالج کے شکار لوگوں کے لیے دنیا کے ساتھ رابطے میں رہنے کا دروازہ کھول سکتا ہے۔

    ٹک ٹاک ایپ کانیا فیچر:کھانے بھی کھائیں اور منافع بھی کمائیں

    دوسری جانب دنیا بھر میں مقبول ایپ ٹک ٹاک اب صارفین کو اپنی سائٹ پر کھانے بھی ڈیلیور کرے گی ٹک ٹاک اب صرف کھانوں کی عالمی شہرت یافتہ ایپ ورچوئل ڈائننگ کانسیپٹس اور گرب ہب کے ساتھ اشتراک کر رہی ہے جس کے بعد سائٹ پر مقبول کھانوں کی ڈیلیوری کی جائے گی۔

    ٹک ٹاک کچن کا مینیو ایپ کی مقبول ڈشز پر مبنی ہوگا اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ مینیو میں فیٹا پاستا بھی شامل ہے جس کو گوگل نے 2021 کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ڈش قرار دیا تھا ابتدائی طور پر مینیو میں پاستا، چپس، سمیش برگرز اور کارن ربز شامل ہوں گے-

    مواد کی خلاف ورزی،روس نے گوگل پر 98 ملین ڈالر جرمانہ عائد کردیا

    ابتدائی طور پر ٹک ٹاک کچن کو 300 مقامات پر لانچ کیا جائے گا جو مارچ میں ڈشز کی ڈیلیوری کا آغاز کرے گے جبکہ آئندہ سال کے اختتام تک ٹک ٹاک کچن کے ایک ہزار سے زائد ریسٹورنٹس کھولنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے مینیو میں ہر تین ماہ بعد تبدیلی کی جائے گی منافع میں سے کچھ رقم ان افراد کو بھی دی جائے گی جن کے کھانوں کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر مقبول ہوئی ہوں لیکن تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ منافع کس شرح سے دیا جائے گا۔]

    ہمالیائی گلیشیئر غیرمعمولی تیزی سے پگھل رہے،رقبہ 8,400 مربع کلومیٹر کم ہو گیا

  • ‏سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق میں نے کوئی بیان نہیں دیا:  شبلی فرازٹویٹ

    ‏سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق میں نے کوئی بیان نہیں دیا: شبلی فرازٹویٹ

    وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ‏سرکاری ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے ٹویٹ کیا-

    ٹویٹ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میں ‏سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق خود سے منسوب جملوں کی تردید کرتا ہوں- ایسی کوئی بات نہیں کہی۔ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کو سننے اور ان پر پیش رفت کے لئے تیار ہیں۔
    افسوس ہے کہ ایسی بات مجھ سے منسوب کی گئی جو میں نے نہیں کہی۔غلط طورپر جو بات مجھ سے منسوب کی گئی، اس کا اس کے سوا اور کوئی مقصد دکھائی نہیں دیتا کہ غلط فہمیاں پیدا کرکے سیاسی مفاد حاصل کیاجائے۔ امید کرتا ہوں کہ میڈیا اس معاملے پر اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔