اسلام آباد(نمائندہ باغی ٹی وی،خصوصی رپورٹ،)سماجی رابطے کی مقبول سائٹ ٹویٹر نے اپنی ہی پالیسی کی دھجیاں اڑا دیں،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں و مسلسل کرفیو کے خلاف آواز اٹھانے والے سینکڑوں پاکستانی اکاؤنٹ بغیر کسی وجہ کے بند کر دئے گے۔کشمیر یوتھ الائنس کے مرکزی قائدین نے ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے بھارتی ایماء پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے اکاؤنٹ بند کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے او ر حکومت پاکستان سے فی الفور یہ معاملہ ٹویٹر انتظامیہ کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ایک سو چوبیس دن سے بدستور کرفیو نافذہے تعلیمی ادارے،کاروباری مراکز،انٹرنیٹ وموبائل سروس بدستور بند ہے،بین الاقوامی میڈیا سمیت انسانی حقوق کی مختلف تنظیمیں اور ادارے بھارتی اقدامات کے خلاف بھارت سرکار کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ٹویٹر انتظامیہ نے آزادی اظہار رائے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینکڑوں پاکستانی اکاؤنٹس بند کر دئے ہیں،گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک،کشمیر یوتھ الائنس کے وائس چیئرمین کاشف ظہیر کمبوہ سمیت دیگر ایکٹوسٹ کے اکاؤنٹ ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے بند کر دئے گے ہیں،کشمیر یوتھ الائنس کے قائدین سعد ارسلان صادق،ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی،طہٰ منیب ،شائستہ صفی،رضی طاہر ،نوید احمد،ڈاکٹر اسامہ ،حنان ملک ،وائس چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس کاشف ظہیر کمبوہ ویگر نے ٹویٹر انتظامیہ کے امتیازی رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے ہر انسان کا بنیادی حق ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیاہ چہرہ بے نقاب کرنے اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر اکاؤنٹس کا ڈیلیٹ کرنا ناانصافی ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
Tag: ٹویٹر اکاونٹ

کشمیریوں کی حمایت ، ٹویٹر بھی جارحیت پر اتر آیا ، 215 سے زائد اکاونٹس معطل ، پاکستان سخت ناراض ، تحقیقات کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد : کشمیریوں کی حمایت کیوں کرتے ہو ؟ ٹویٹر بھی جارحیت پر اتر آیا ، 215 سے زائد ٹویٹر اکاونٹس معطل کرکے ٹویٹر انتظامیہ نے بھارت نواز کو بھر پور ساتھ دیا. ذرائع کے مطابق حکومت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کشمیر کے حوالے سے مواد شیئر کرنے پر5 21 اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ دعوے کشمیر کی آزادی کے حق میں ٹویٹ کرنے والے صحافیوں، سماجی رہنماؤں، سرکاری حکام اور فوج کے حامیوں کی جانب سے سامنے آئے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی پاکستانیوں نے ٹوئٹر کو کشمیر کی حمایت میں لکھنے والے اکاؤنٹ معطل کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور بھی اس بات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں . پاکستانی حکام نے ٹوئٹر اور فیس بک کے سامنے کشمیر کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کے اکاؤنٹ کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا ، اس کی وجہ خطے کے ہیڈ کوارٹر میں موجود بھارتی اسٹاف ہیں’۔ پاکستان نے ٹویٹر انتظامیہ سے اس سازش کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے.

