Baaghi TV

Tag: ٹویٹر

  • ٹویٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، ایلون مسک

    ٹویٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، ایلون مسک

    ایلون مسک نے ٹویٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ سی ای او کا عہدہ چھوڑ دیں گے اور اپنی جگہ ایک خاتون کو سی ای او بنا رہے ہیں، وہ خاتون کون ہے، اس حوالہ سے ابھی تک انہوں نے نہیں بتایا تا ہم یہ کہا ہے کہ نئی سی ای او آئندہ چھ ہفتوں میں سی ای او کا عہدہ سنبھال لے گی، ایلون مسک کا کہنا ہے کہ سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر ٹوئٹر کے مختلف شعبوں کو دیکھتے رہیں گے

    ٹیسلا اور اسپیس کے مالک ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا اور اس کے بعد سے سی ای او کے طور پر کام کر رہے ہیں ،ٹویٹر خریدنے کے بعد انہوں نے اس میں کافی تبدیلیاں کیں، ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا، بلیو ٹک کے لئے صارفین سے رقم کی وصولی کا سلسلہ شروع کیا، ماضی کے ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِک کو ہٹا دیا گیا

    اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • ایلون مسک نے صحافیوں کے معطل ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بحال کردیا

    ایلون مسک نے صحافیوں کے معطل ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بحال کردیا

    نیویارک:ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے صحافیوں کے معطل اکاؤنٹس کو بحال کردیا۔صحافیوں کے اکاؤنٹس پر معطل کرنے پر صحافتی تنظیموں سمیت کئی ممالک نے ایلون مسک کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی جانب سے ایلون مسک کو سخت پابندیوں کا عندیہ دیا گیا تھا۔

    آج شام عمران خان کی کال پر لبرٹی چوک لاہور میں جلسہ ہوگا،ترجمان پنجاب حکومت

    ایلون ماسک نے ٹویٹ میں صحافیوں کے معطل اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے، ایلون مسک نے صحافیوں کے اکاونٹس بحال کرنے سے متعلق ٹوئٹر پول میں لوگوں سے رائے مانگی تھی، 58 فیصد کی رائے کے بعد صحافیوں کے معطل اکاؤنٹ بحال کرنے کا اعلان کیا۔

    فٹ بال کی شکل میں پاکستا ن کا مثبت تشخص پوری دنیا میں اجاگر ہوا. ارشد لطیف بٹ

    ٹوئٹر نے جمعرات کو پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام لگاکر ڈیڑھ درجن کے قریب صحافیوں کے اکاؤنٹ معطل کیے تھے، شدید تنقید کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹرپر ووٹنگ کرائی کہ کیا پابندی فوراً ختم کرنی چاہیے یا کچھ دن بعد؟ جس پر لوگوں کی اکثریت نے اکاؤنٹس فوری بحال کرنے کے حق میں رائے دی۔

    ٹوئٹر پر جن صحافیوں کے اکاؤنٹس بند کیے گئے تھے ان میں سی این این کے ڈونی او سیلیون، نیو یارک ٹائمز کے ریان میک اور واشنٹنگن پوسٹ کے ڈریو ہارول اور دیگر ممتاز صحافی شامل تھے۔

  • ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال :مگرٹرمپ ابھی بھی دور

    ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال :مگرٹرمپ ابھی بھی دور

    واشنگٹن:ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کر دیا لیکن اب سابق امریکی صدر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ پر واپسی سے مبہم انداز میں انکار کردیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر کی حیثیت سے ٹوئٹر پر انتہائی فعال تھے، وہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ کو اپنی رائے، اہم حکومتی فیصلوں کے اعلان اور مخالفین پر تنقید کے لئے باقاعدگی سے استعمال کرتے تھے۔

    6 جنوری 2021 کو ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹوئٹراکاؤنٹ کو اشتعال انگیز ٹوئٹ کی وجہ سے بلاک کیا گیا تھا، اس وقت ان کے فالوورز کی تعداد 8 کروڑ 80 لاکھ کے لگ بھگ تھی۔

    گزشتہ ماہ ٹوئٹر کو خریدنے والے ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کی بحالی کے معاملے پر صارفین کی رائے معلوم کرنے کے لیے ایک سروے کرایا تھا۔

    24 گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس سروے میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ صارفین نے اپنی رائے دی۔ 51.8 فیصد صارفین نے اکاؤنٹ کی بحالی جب کہ 48.2 فیصد صارفین نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔

    سروے ختم ہونے کے بعد ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کردیا ہے جس کے تحت ٹرمپ کو بحال کر دیا جائے گا۔

    دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر واپسی کے حوالے سے مبہم جواب دیا ہے، انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ’میں سن رہا ہوں میری ٹوئٹر پر واپسی کے لیے بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے گئے ہیں لیکن مجھے اس پلیٹ فارم پر جانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر رہ چکے ہیں اور وہ اپنی پارٹی (ری پبلکن پارٹی ) کی جانب سے 2024 کے صدارتی انتخاب میں امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہیں۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • ٹویٹرنے بڑے پیمانے پراستعفوں کے درمیان تمام دفاتر عارضی طور پر بند کر دیے

    ٹویٹرنے بڑے پیمانے پراستعفوں کے درمیان تمام دفاتر عارضی طور پر بند کر دیے

    لاس اینجلس،ٹوئٹر نے جمعہ کو ملازمین سے کہا کہ کمپنی کے دفتر کی عمارتوں کو فوری طور پر عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا۔
    ٹویٹر نے ملازمین کے بڑے پیمانے پر استعفوں کی اطلاعات کے درمیان اپنے دفاتر کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملازمین ہیش ٹیگ ’لو ویئر یو ورکڈ‘ اور ایک سیلیوٹنگ ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹویٹ کر رہے ہیں کہ وہ کمپنی چھوڑ رہے ہیں۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق عملےکوبتایا گیا کہ دفاترپیر21 نومبرکو دوبارہ کھل جائیں گے۔اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ یہ اعلان ان رپورٹس کے درمیان سامنے آیا ہے کہ نئے باس ایلون مسک نے ’سخت محنت سے طویل مدت تک‘ کام کرنے کے لئے عہد کرنے یا تین ماہ کی تنخواہ کے ساتھ الوداع کہنے کے لئے جمعرات کو شام 5 بجے کی ڈیڈ لائن دینے کے بعد بڑی تعداد میں ملازمین نوکری چھوڑ رہے ہیں۔

    پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ “براہ کرم سوشل میڈیا، پریس یا کسی اور جگہوں پر کمپنی کی خفیہ معلومات پر بحث کرنے سے گریز کرتے ہوئے کمپنی کی پالیسی پر عمل کرتے رہیں۔”اس ہفتے مسٹر مسک نے مبینہ طور پر ٹویٹر کے ملازمین کو بتایا کہ انہیں طویل وقت تک کام کرنے کا عہد کریں اور “پوری طرح وقف‘‘ ہوکر کام کریں یا کمپنی چھوڑ دیں۔

     

    واشنگٹن پوسٹ نے بتایاکہ ملازمین کو ایک ای میل میں فرم کے نئے مالک نے کہا کہ اگر وہ ملازمت برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں زیادہ وقت تک کام کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔مسٹر مسک نے کہا تھا کہ 17 نومبر تک سائن اپ نہ کرنے والوں کو تین ماہ کی تنخواہ دے کر حساب کتاب کردیا جائے گا۔

    اس ماہ کے شروع میں کمپنی نے کہا تھا کہ وہ اپنی افرادی قوت کا تقریباً 50 فیصد کم کر رہی ہے۔ ٹویٹر کے ایک سابق ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایاکہ “مجھے لگتا ہے کہ آج جب دھول صاف ہوجائے گی تو شاید 2000 سے بھی کم لوگ رہ جائیں گے۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • ٹوئٹر جھوٹ اورجہالت کاپلیٹ فارم بن کررہ گیا ہے:امریکی صدر

    ٹوئٹر جھوٹ اورجہالت کاپلیٹ فارم بن کررہ گیا ہے:امریکی صدر

    واشنگٹن :ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کا پہلا ردعمل سامنے آگیا۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے شکاگو میں ایک تقریب کے دوران ایلون مسک اورٹوئٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امیر ترین شخص نے ایسی کمپنی خریدی ہے جو پوری دنیا میں جھوٹ بولتی اور پھیلاتی ہے۔

    جو بائیڈن نے کہا اب ٹوئٹر کو دیکھنے والا کوئی ایڈیٹربھی نہیں رہا جو ہم سب کیلئے فکرمندی کی بات ہے، ہم اپنے بچوں سے یہ کیسے توقع کرسکتے ہیں کہ وہ یہ سمجھ سکیں گے کہ وہ خطرے میں ہیں۔

    ادھر ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کمپنی کو یومیہ 4 ملین ڈالر نقصان کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملازمتوں اور اخراجات میں کٹوتی کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، جن افراد کو ملازمت سے فارغ کیا جارہا ہے انہیں تین ماہ کی تنخواہوں کی آفر بھی دی ہے۔

    ایلون مسک نے بلیو ٹک کیلئے ادائیگی کی بات دہراتے ہوئے کہا طاقت اب عوام کے ہاتھ میں ہے، بھلے مجھے سارا دن برا بھلا کہیں مگرآٹھ ڈالر تو دینا ہوں گے۔

    ٹوئٹر گزشتہ روز سے ای میلز کے ذریعے ملازمت سے فارغ کیے جانے والوں کو آگاہ کررہا ہے، کمپنی اپنے 7500 میں سے نصف ملازمین کو فارغ کرے گی۔

    ایلون نے اپنے فیصلے کے دفاع میں کہا کمپنی کو چار ملین ڈالر یومیہ کا خسارہ ہورہا ہے بدقسمتی سے کٹوتیوں کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ملازمت سے برطرف کیے جانے والے ہرملازم کو تین ماہ کی تنخواہ کی پیشکش کی گئی ہے جوقانوناً واجب الادا سے 50 فیصد زیادہ ہے۔

  • عامر خان سے کرن جوہر تک، بالی وڈ کی 7 مشہور شخصیات جنہوں نے ٹوئٹر چھوڑ دیا

    عامر خان سے کرن جوہر تک، بالی وڈ کی 7 مشہور شخصیات جنہوں نے ٹوئٹر چھوڑ دیا

    بالی وڈ کی مشہور شخصیات روزانہ کی بنیاد پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے انسٹاگرام اور ٹوئٹر جیسے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتی ہیں۔ لیکن اکثرو بیش تر ان کو بری طرح سے نہ صرف ٹرول کیا جاتا ہے بلکہ ان کے لئے بدترین ٹرینڈز چلانے کے علاوہ بد ترین زبان بھی استعمال کی جا تی ہے یہی وجہ ہےکہ بہت ساری سلیبرٹیز سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے پرہیز کرتی ہیں. کرن جوہر جو کہ بہت ہی بری طرح‌سے ٹرول ہوتے ہیں انہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر چھوڑ دیا ہے. ان سے قبل بھی بالی وڈ کی کچھ سیلبرٹیز ایسا کر چکی ہیں جن میں عامر خان، سوناکشی سنہا و دیگر کے نام قابل زکر ہیں جنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو غیر فعال کر دیا تھا۔ ہم یہاں زکر کررہے ہیں ان مشہور

    شخصیات کا جنہوں نے ماضی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا.کرن جوہر نے ہر وقت بری طرح‌ٹرول ہونے پر ٹویٹر چھوڑا ہے جبکہ سوناکشی سنہا نے 2020 میں نفرت سے دور رہنے اور خصوصی طور سوشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کر دیا. اسی طرح سے عامر خان نے 2021 میں اپنی سالگرہ منانے کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک نوٹ شیئر کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کام پر توجہ دینا چاہتے ہیں اور خود کو اپنے فن کے لیے وقف رکھنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح سے ثاقب سلیم،ششانک کھیتان، ظہیر اقبال،آیوش شرما نے بھی ٹوئٹر چھوڑ دیا.

  • ماہرہ خان نے ڈان کی کالمسٹ رفیعہ  کی طنز پر ان کو دیا  کرارہ جواب

    ماہرہ خان نے ڈان کی کالمسٹ رفیعہ کی طنز پر ان کو دیا کرارہ جواب

    ہم ایوارڈز کو ہوئے بھی ایک ہفتہ گزرنے کو ہے لیکن ان پر تنقید ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی. نہ ہی سٹارز کو بخشا جا رہا ہے. ماہرہ خان ہم ایوارڈز میں کالے رنگ کے جوڑے میں ملبوس تھیں اور کافی دلکش لگ رہی تھیں اس پر ڈان کی کالمسٹ رفیعہ زکریا نے لکھا کہ ” جانتے ہو کہ افسوسناک کیا ہے؟ پاکستانی ٹی وی ڈرامے کے ستارے ٹورنٹو کے مضافاتی علاقے کے کسی کونے میں چھوٹے سے ریڈ کارپٹ پر بین الاقوامی مشہور شخصیات ہونے کا بہانہ کر رہے ہیں۔ ان کے اس ٹویٹ کے حق میں اینکر پرسن مدیحہ مسعود نے لکھا کہ ”اس لباس کو ایک ہی تقریب کے لیے 4

    مختلف رنگوں میں پہنا گیا نیلا، سرخ سبز اور سیاہ” اس پر رفیعہ زکریا نے لکھا کہ ”مجھے یقین ہے کہ ماہرہ چاروں کپڑے سیلاب زدگان کے لیے عطیہ کرے گی اور سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا”. رفیعہ زکریا کی پوسٹ پر ماہرہ خان نے کرارہ جواب دیا اور کہا کہ میں اپنے حصے کا کام کررہی ہوں اور کرتی رہوں گی اگر آپ کی خوشی اس میں ہے کہ میں اس کام کے دوران تصاویر لوں تو ٹھیک ہے لے سکتی ہوں لیکن پھر یہ ایشو ہو گا کہ ہم دکھا وا کررہے ہیں اور پھر بھی کبھی نہ ختم ہونے والے غیر مہذب انداز میں تبصرے ہورتے رہیں گے لہذا آپ اپنا کام کرو میں اپنا کام کروں گی.

  • ٹوئٹر کی فروخت معاملات طئے پاگئے،کون بیچے گا اور کون خریدے گا تفصیلات آگئیں‌

    ٹوئٹر کی فروخت معاملات طئے پاگئے،کون بیچے گا اور کون خریدے گا تفصیلات آگئیں‌

    واشنگٹن :Tدنیا کی بڑی سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ کمپنی ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے ساتھ 44 ارب ڈالر کے معاہدے کی مںظوری دے دی۔
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز نے کمپنی ایلون مسک کو فروخت کرنے کے معاہدے کی مںظوری دی۔

    الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے رواں سال اپریل میں دنیا کی بڑی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر 44 ارب ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم بعد ازاں وہ چند شرائط عائد کرتے ہوئے اس سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ اٹھاتے ہوئے بوٹس اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    ایلون مسک کی جانب سے معاہدے سے پیچھے ہٹ جانے پر ٹوئٹر نے جولائی میں امریکی ریاست ڈیلاور کی چانسلری عدالت میں مقدمہ دائر کیا، جس میں کہا گیا کہ عدالت ایلون مسک کو خریداری معاہدہ مکمل کرنے کے احکامات جاری کرے۔

    ٹوئٹر کے قانونی جنگ شروع کرنے کے بعد ایلون مسک نے بھی عدالت میں درخواست دائر کی اور مؤقف اپنایا کہ خریداری کے وقت اُن کو اکاؤنٹس کا درست تخمینہ نہیں دیا گیا اور یہ دھوکہ دہی میں آتا ہے۔ایلون مسک نے اپنے مقدمے میں الزام عائد کیا کہ ٹوئٹر نے ان سے غلط بیانی کی۔

    ایلون مسک کے مطابق انہیں بتایا گیا تھا کہ ٹوئٹر کے یومیہ متحرک صارفین کی تعداد 23 کروڑ سے زائد ہے جبکہ معلوم ہوا کہ ایسے متحرک صارفین کی تعداد 7 کروڑ سے بھی کم ہے۔ایلون مسک نے ٹوئٹر پر مزید الزام لگایا کہ ان سے خریداری کا معاہدہ کرنے کے بعد بھی کمپنی نے بغیر پوچھے پلیٹ فارم پر کئی ساری تبدیلیاں کیں۔

    ایلون مسک نے اپنے دعویٰ میں مزید کہا کہ ان کی رضامندی یا مشورے کے بغیر ٹوئٹر نے دوسرے ممالک میں حکومتی فرمائش پر تنظیموں اور لوگوں کے اکاؤنٹس بھی بند کئے۔ایلون مسک نے درخواست میں عدالت سے یہ استدعا کی ہے کہ فی الوقت ٹوئٹر کے مقدمے کی سماعت شروع نہ کی جائے مگر عدالت نے کیس کا ٹرائل اکتوبر میں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • ٹویٹراپنے ملازمین کی سیکورٹی نہیں کرسکتا:بڑے تحفظات ہیں:امریکی حکومت بول اٹھی

    ٹویٹراپنے ملازمین کی سیکورٹی نہیں کرسکتا:بڑے تحفظات ہیں:امریکی حکومت بول اٹھی

    واشنگٹن:ٹویٹراپنے ملازمین کی سیکورٹی نہیں کرسکتا:بڑے تحفظات ہیں:امریکی حکومت بول اٹھی ،اطلاعات کے مطابق اس وقت امریکی حکام اس بات پر پریشان ہیں کہ ٹویٹر جیسے ادارے میں اگراس کے ملازمین کا ڈیٹا محفوظ نہیں‌ تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ، اس حوالے سے امریکی حکام کے سامنے ایک دھماکہ خیز وائٹل بلور کے انکشاف نے سوچنے پرمجبورکردیا ہے ،امریکی حکام کاکہنا ہےکہ ٹویٹر کو سیکیورٹی کے بڑے مسائل ہیں جو اس کے اپنے صارفین کی ذاتی معلومات، کمپنی کے شیئر ہولڈرز، قومی سلامتی اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

    یہ انکشاف بھری معلومات جو گزشتہ ماہ کانگریس اور وفاقی ایجنسیوں کو بھیجا گئی تھیں‌ اس میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ایک بد انتظامی والی کمپنی میں ایک افراتفری اور لاپرواہی ماحول کی تصویر بہت خدشات پیش کرتی ہے، جو اس کے بہت سے عملے کو پلیٹ فارم کے مرکزی کنٹرول اور انتہائی حساس معلومات تک مناسب نگرانی کے بغیر رسائی کی اجازت دیتا ہے۔

    امریکی حکام کو موصول ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے کچھ سینئر ترین ایگزیکٹوز ٹویٹر کی سنگین کمزوریوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور یہ کہ ایک یا زیادہ موجودہ ملازمین غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    وسل بلور جو پہلے کمپنی کے سیکورٹی کے سربراہ تھےیہ سارے خدشات اورحقائق عوام کے سامنے لانے کے لیے تیار ہوگئے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ براہ راست سی ای او کو رپورٹ کرتے تھے۔ زٹکو نے مزید الزام لگایا ہے کہ ٹویٹر کی قیادت نے اپنے ہی بورڈ اور حکومتی ریگولیٹرز کو اس کی حفاظتی کمزوریوں کے بارے میں گمراہ کیا ہے، جن میں کچھ ایسے بھی ہیں جو مبینہ طور پر غیر ملکی جاسوسی یا ہیرا پھیری، ہیکنگ اور غلط معلومات کی مہم کے لیے معاملات کو گھمبیر بنا سکتے ہیں ،

    ۔ وسل بلور نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ٹویٹر صارفین کے اکاؤنٹس کینسل کرنے کے بعد ان کا ڈیٹا قابل اعتماد طریقے سے ڈیلیٹ نہیں کرتا، بعض صورتوں میں اس لیے کہ کمپنی نے معلومات کا ٹریک کھو دیا ہے، اور یہ کہ اس نے ریگولیٹرز کو گمراہ کیا ہے کہ آیا وہ ڈیٹا کو حذف کرتا ہے جیسا کہ اسے کرنا ہے۔

    وِسل بلور کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹویٹر کے ایگزیکٹوز کے پاس پلیٹ فارم پر بوٹس کی صحیح تعداد کو پوری طرح سے سمجھنے کے لیے وسائل نہیں ہیں، اور وہ اس کے لیے حوصلہ افزائی نہیں کر رہے تھے۔ بوٹس حال ہی میں ایلون مسک کی کمپنی کو خریدنے کے لیے 44 بلین ڈالر کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی کوششوں کا مرکز بن گئے ہیں

    یاد رہے کہ اس سے پہلے جس بنیاد پر امریکی حکومت نے خدشات ظاہر کیے ہیں وہ بڑے پیمانے پرٹویٹرصارفین کے ڈیٹا کا چوری ہونا تھا ،کچھ ماہ قبل یہ انکشاف ہوا تھا کہ ایک سائبر حملہ آور نے 5.4 ملین ٹویٹر اکاؤنٹس کے رابطے کی تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ٹویٹر میں موجود کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔

    حملے کی صورت میں سامنے آنے والے ڈیٹا میں فون نمبرز اور ای میل ایڈریسز سے منسلک ٹوئٹر ہینڈلز شامل ہیں۔ اس حملے نے ان صارفین کا ڈیٹا بھی بے نقاب کر دیا ہے جنہوں نے ٹوئٹر کو بلاک کر رکھا ہے اس طرح سے سرچ نہیں کیا جا سکتا۔ حملہ آور نے اس ڈیٹا کا ایک نمونہ ہیکنگ فورم پر پوسٹ کیا اور پورا ڈیٹا بیس $30,000 میں فروخت کرنے کی پیشکش کی۔

    بریچ فورمز کے مالک نے لیک ہونے والے ڈیٹا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈیٹا جنوری کی کمزوری کی رپورٹ سے اخذ کیا گیا ہے۔دوسری جانب Yeekers نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے چوری شدہ ڈیٹا میں مشہور شخصیات سے لے کر کمپنیوں تک کا ڈیٹا شامل ہے۔

  • باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک،بحالی کی کوشش جاری

    باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک،بحالی کی کوشش جاری

    لاہور:ایک بار پھرمودی انتظامیہ باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاونٹ کوہیک کرکے اپنی دشمنی سے بازنہ آئی،باغی ٹویٹر کی بحالی کی کوشش جاری ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مقبول ترین ویب ٹی وی باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے

    اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ @baaghitv کو ہیک کر لیا گیا ہے، باغی ٹی وی کی آئی ٹی کی ٹیم ٹویٹر آئی ڈی کو ریکور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، باغی ٹی وی پاکستان کا مقبول ترین ڈیجیٹل میڈیا کا ادارہ ہے ،ماضی میں بھارت نے باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی دھمکی دی تھی ،جبکہ چند دن قبل ایک بارپھرمودی سرکاری نے باغی ٹی وی کے خلاف اقدامات کرنے کےواضح اشارے دیئے تھے ، مودی سرکار کی دھمکی حقیقت ثابت ہوئی اور آج ایک بار پھرباغی ٹی وی کے اکاؤنٹ کو ہیک کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر باغی ٹی وی کی آئی ٹی کی ٹیم مسلسل ٹویٹر سپورٹ سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ جلد ٹویٹر اکاؤنٹ ریکور کر لیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کے آئی ٹی ماہرین یہ جاننے بھی کی کوشش کر رہے ہیں کہ ٹویٹر ہینڈل کس نے ہیک کیا؟باغی ٹی وی کی ٹیم جلد اسکا بھی پتہ لگا لے گی، باغی ٹی وی کو ماضی میں بھی بھارتی ہیکرز کی جانب سے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہین جبکہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے باغی ٹی وی کی ویب سائٹ کو بھی متعدد بار ہیک کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے