Baaghi TV

Tag: ٹڈی دل

  • سندھ کے بعد پنجاب میں بھی ٹڈی دل کا حملہ

    سندھ کے بعد پنجاب میں بھی ٹڈی دل کا حملہ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت.جنوبی پنجاب کے اضلاع میں فصلوں کے بچاؤ کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ ڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے فضائی سپرے پر خصوصی فوکس کیا جائے۔ گاڑیوں کے ذریعے بھی سپرے کے کام کو مزید تیز کیا جائے۔
    ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کی ہدایت. فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کیلئے سائنٹیفک انداز سے موثر مہم جاری رکھی جائے۔ موجودہ حالات میں متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنا ہوگا۔فیلڈ افسران متحرک انداز میں فرائض سرانجام دیں۔ مرکزی اورضلعی سطح پر قائم کنٹرول روم کے ذریعے 24/7صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

  • پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ملک کے مختلف حصوں پر ٹڈی دل کے حملے پر اظہار تشویش

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ملک کے مختلف حصوں پر ٹڈی دل کے حملے پر اظہار تشویش

    ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے حکومت سنجیدگی دکھائے.وفاق اور صوبے مشترکہ جامع حکمت عملی پر عمل کریں . علاقائی سطح پر مشترکہ اقدامات کرنے کے لئے حکومت اقدامات کرے . ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات نہ ہوئے تو قحط کا خطرہ ہے. کورونا وبا اور معاشی دباؤ کے بعد ٹڈی دل کے حملے سے ہماری مزید مشکلات مزید بڑھ جائیں گی . متاثرہ علاقوں کے عوام بالخصوص کسان کب سے دہائیاں دے رہے ہیں لیکن حکومت کی آنکھ ابھی تک نہیں کھلی. زرعی معیشت سنگین خطرات کی زد میں ہے، حکومت سوئی رہی تو زرعی شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے. ٹڈی دل کے نتیجے میں ملکی معیشت اور کسان تباہ ہوجائیں گے. ٹڈی دل کے حملے سے ملکی فوڈ سکیورٹی کا خطرہ لاحق ہے.

  • لکی مروت/ ٹڈی دل کا حملہ

    لکی مروت/ ٹڈی دل کا حملہ

    لکی مروت میں ٹڈی دل نے ایک بار پھر حملہ کر دیا. ضلع میں لاکھوں کی تعداد میں ٹڈی دل داخل ہوگئی اور ضلعی انتظامیہ کی کوئی اقدامات نہ کرنے سے زیادہ نقصان کا خدشہ ہے. ٹڈی دل سے گندم کے تیار فصل کو نقصان کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں کے کسانوں نے انتظامیہ سے سپرے کا مطالبہ کیا تھا۔ سپرے نہ کرنے سے انڈوں سے لاکھوں کی تعداد میں ٹڈدل پیداہوگئیں، ٹڈیوں نے تین ماہ قبل غرومنج کے علاقے میں انڈے دئیے تھے.3 ماہ قبل بھی ٹڈی دل نے غرومنج کے علاقے میں حملہ کیا تھا

  • مشکل وقت میں ایک بار پھر ترکی پاکستان کی مدد کرنے کو تیار

    مشکل وقت میں ایک بار پھر ترکی پاکستان کی مدد کرنے کو تیار

    پاک فضائیہ کا سی -130 طیارہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے والا خصوصی جہاز لانے کے لیے ترکی پہنچ گیا۔

    6 مئی 2020: ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کی ہیں اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کا ایک سی -130 طیارہ اسپرے کرنے والا خصوصی پائپر بریو (Piper Brave)جہاز لانے کے لیے ترکی کے شہر ادانا پہنچ گیا۔

    یہ جہازچار افراد پر مشتمل عملے سمیت آج پاکستان پہنچے گا جہاں اسے اسمبل کرنے کے بعد ملک کے متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے گا۔یہ جہاز ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تمام ملک خصوصاََ سندھ اور پنجاب کے اضلاع میں اسپرے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ برادر ملک ترکی کی بے لوث تعاون کی یہ پیشکش ٹڈی دل کے خاتمے کی کوششوں میں ممدومعاون ثابت ہو گی۔ پاک فضائیہ کا ائیرٹرانسپورٹ بیڑاقدرتی آفات کے دوران ملک میں امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ سے ہی صف اول میں شامل رہا ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ

  • ٹڈی دل اور انتظامیہ میں مقابلہ شروع

    ٹڈی دل اور انتظامیہ میں مقابلہ شروع

    چونیاں میں ٹڈی دل کس سخت حملہ ضلعی انتظامیہ قصور ٹڈی دل حملے کی روک تھام کیلئے متحرک ہو گئی
    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع، ایگریکلچر فیلڈ سٹاف، ریسکیو 1122 ، ریونیو سٹاف، نمبرداروں اور لوکل کمیونٹی کی کثیر تعداد اور
    ضلعی انتظامیہ قصور ٹڈی دل حملے کی روک تھام کیلئے متحرک ہو گئی
    اے سی چونیاں عدنان بدر کے مطابق موک ایکسرسائز کا مقصد سٹاف اور کمیونٹی کو ٹڈی دل حملے کی روک تھام کیلئے مکمل آگاہی اور ٹریننگ دینا تھا
    موک ایکسرسائز میں پاور سپرے مشین ڈرمز، سٹکس اور دیگر ضروری وسائل کو استعمال کیا گیا
    موک ایکسرسائز 03 جگہوں پر کی گئی، اوپن پلاٹس، فصل سائیٹ اور ٹری سائٹ پر موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا.