Baaghi TV

Tag: ٹکٹیں

  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل، ٹکٹوں کی قیمتوں نے امریکا میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل، ٹکٹوں کی قیمتوں نے امریکا میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے ٹکٹ امریکا کی تاریخ کے مہنگے ترین کھیلوں کے ٹکٹ بن گئے ہیں۔

    ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان اتوار کو نیویارک کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے ٹکٹوں نے امریکا میں کھیلوں کے مقابلوں کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے،ٹکٹوں کی خرید و فروخت کے پلیٹ فارم ٹک پک (ٹک پک) کے مطابق فائنل کے ٹکٹ کی اوسط ری سیل قیمت 11 ہزار 327 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو 2024 کے سپر باؤل کے 9 ہزار 411 ڈالر کے سابقہ امریکی ریکارڈ سے بھی زیادہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق فائنل کے لیے دستیاب سب سے سستا ٹکٹ 7 ہزار 451 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ دو نشستیں 28 ہزار 479 ڈالر فی ٹکٹ کے حساب سے مجموعی طور پر 56 ہزار 958 ڈالر میں فروخت کی گئیں ورلڈ کپ فائنل کا سب سے مہنگا ٹکٹ ایک لاکھ 16 ہزار 462 ڈالر میں فروخت ہوا، جو امریکی کھیلوں کی تاریخ کے مہنگے ترین ٹکٹوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب نیویارک اور نیو جرسی کی ریاستی حکام نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی فروخت، بڑھتی ہوئی قیمتوں اور فروخت کے طریقہ کار سے متعلق شکایات پر تحقیقات بھی شروع کر رکھی ہیں۔

  • پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

    پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

    پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اتحادی جماعت ایم کیو ایم بھی آج حکومت کا ساتھ چھوڑ رہی ہے جس کے بعد حکومت کے پاس سیٹیں کم ہو جائیں گی اور اپوزیشن اکثریت میں آ کر اپنی حکومت بنا لے گی

    ایسی صورتحال میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن میدان میں آئے ،شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے وزرا نے بیرون ملک جانے کے لئے ٹکٹیں بک کروانا شروع کر دی ہیں،

    شرجیل میمن کا یہ دعویٰ ایم کیو ایم کی جانب سےو زارتوں سے استعفے کے بعد آیا، ایم کیو ایم استعفے دے چکی اور عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں، اسوقت اپوزیشن اتحاد کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت ہو چکی ہے،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ منسٹر انکلیو میں پیکنگ سٹارٹ ہو گئی ہے اور کچھ وزرا نے پاکستان سے بھاگنے کے لئے بیرون ملک کی ٹکٹکیں بک کروا لی ہیں

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کی کابینہ کے تمام وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں تا کہ انکے وزرا بیرون ملک فرار نہ ہو سکیں

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ حکومت اکثریت کھو چکی چار سال میں وفاق اورپنجاب میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے وزرا مشیر ان ارب پتی بن گئے اب ان سب کا احتساب ہونا چاہئے سب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے چاہئے کوئی بھی بھاگنے نہ پائے گیم از اوور

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کا مطالبہ وزیراعظم شہباز شریف سے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور ان کے تمام وزیروں کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے ایک ایک پیسے کا ان سے حساب لیا جائے

    https://twitter.com/MoonsindhuPMLN/status/1509121354028695552

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو فوری طور پہ حکومتی معاملات چلانے کیلئے ایک جائنٹ کمیٹی بنانی چاہیے جو وزیراعظم کے استعفی کے بعد نئے وزیر اعظم کے آنے تک عبوری طور پہ معاملات دیکھے اور وزرا مشیران کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں تاکہ ملک لوٹنے کے بعد فرار نہ ہوسکیں خصوصا جو ترجمان بن کے آئے ہوئے ہیں