Baaghi TV

Tag: ٹکٹ چیکر ریلوے

  • اسپیشل برانچ ریلوے پولیس نے دو ٹکٹ چیکرز کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا

    اسپیشل برانچ ریلوے پولیس نے دو ٹکٹ چیکرز کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا

    قصور
    اسپیشل برانچ ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز (STE) کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

    ریلوے اسٹیشن قصور پر ٹرین کی اچانک چیکنگ کے دوران 14 مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ مسافروں نے بتایا کہ انہوں نے ٹکٹ کے عوض STE ارشد کو 6,350 روپے جبکہ STE سرور شاہ کو 6,400 روپے ادا کیے، تاہم انہیں کوئی ٹکٹ جاری نہیں کی گئی

    مسافروں کے بیانات کی روشنی میں محکمہ ریلوے کو مالی نقصان پہنچانے اور دھوکہ دہی کے الزام میں دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس قصور میں مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے