Baaghi TV

Tag: ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست

  • ٹک ٹاک پر پابندی ،ہائی کورٹ نے  لائن حاضر کرلیا ، کسے اور کیوں ضرور جانیئے

    ٹک ٹاک پر پابندی ،ہائی کورٹ نے لائن حاضر کرلیا ، کسے اور کیوں ضرور جانیئے

    لاہور: ٹک ٹاک پر پابندی لگنی چائیے یا ناں ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا ، عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد مبین نے شہری علی عرفان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے۔ ٹک ٹاک ایپ سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر پروان چڑھ رہا ہے، ٹک ٹوک پر نوجوان اور کم عمر بچے شہرت کیلئے ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں،

    ذرائع کے مطابق وکیل نے ہائی کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک سے خطرناک ویڈیوز بنانے کے دوران متعدد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، لوگ چوری چھپے ویڈیوز بنا کر ٹک ٹوک پر آپ لوڈ کردیتے ہیں۔چوری چھپے بنائی ویڈیوز کی وجہ سے متعدد لوگ خودکشیاں کرچکے ہیں، ترقی یافتہ ممالک میں کم عمر بچوں کے ایسی ایپلیکیشن کے استعمال پر پابندی ہے، ٹک ٹوک ایپلیکیشن کی وجہ سے لوگوں میں نفسیاتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں، عدالت پیمرا کو ٹی وی چینلز پر ٹک ٹوک ویڈیوز دکھانے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے،

    شہری علی عرفان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت حکومت کو ملک بھر میں ٹک ٹوک کے استعمال پر پابندی لگانے کا حکم دے، عدالت نے وکیل کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد پر وفاقی حکومت سمیت دیگرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے25 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

  • ٹک ٹاک نے بیڑا غرق کر دیا ہے ، کس کا ؟ ہائی کورٹ سے دہائی ، کس نے کی ؟ ہم بتاتے ہیں

    ٹک ٹاک نے بیڑا غرق کر دیا ہے ، کس کا ؟ ہائی کورٹ سے دہائی ، کس نے کی ؟ ہم بتاتے ہیں

    لاہور:سوشل میڈیا کے جہاں فوائد ہیں‌وہاں اس کی تباہ کاریاں اس کے فوائد سے کئ گنا زیادہ اورخطرناک ہیں. اس نئی ایپ نے نوجوانوں کومزید تباہ کرکے رکھ دیا . نوجوانوں کو تباہی سے بچانے کے لیے ایک شہری نے ٹک ٹاک ‘ کی بندش کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،

    لاہورہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق’ ٹک ٹاک ‘ ایپ پر پابندی کی درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا , درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیاہےکہ’ ٹک ٹاک ‘موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے,عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔

    ایڈوکیٹ ندیم سرور نے اپنی اس درخواست میں مزید استدعا کی ہے کہ’ ٹک ٹاک ‘ سے وقت اور پیسےکا ضیاع، فحاشی عام ہو رہی ہے،عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔